Baaghi TV

Category: لاہور

  • آج 5اگست کو سیکولر بھارت آفیشل طور پر  اپنی موت آپ مر گیا، مبشر لقمان

    آج 5اگست کو سیکولر بھارت آفیشل طور پر اپنی موت آپ مر گیا، مبشر لقمان

    آج 5اگست کو سیکولر بھارت آفیشل طور پر اپنی موت آپ مر گیا، مبشر لقمان

    باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق ، سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے ٹویٹ‌کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج سیکولر بھارت آفیشل طور پر اپنی موت آپ مر چکا ہے . بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے بھارت کا عام حصہ بنا لیا ہے جس کو ایک سال بیت گیا ہے . اس کے بعد دنیا بھر میں‌ بھارت کے خلاف ایسی مہم شروع ہوئی جس نے مودی اور اس کے ہندو شدت پسند بھارت کا چہرہ عیاں کردیا تھا . مغربی دنیا بھی بھارت کو ایک قابض ریاست کے طور پر دیکھنے لگی .


    واضح‌رہے ک مقبوضہ جموں و کشمیرکی غیر آئینی طور پر حیثیت بدلنے کا ایک سال مکمل ہوگیا، مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام کیخلاف پاکستان بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے، قوم شہر شہر قریہ قریہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر وزیر خارجہ شاہ محمود کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، سینیٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شرکا نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ریلی عوام کا کشمیر سے متعلق ریفرنڈم ہے۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، مختلف مکتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ضرور ملے گی۔

    کراچی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف نے سکھر تک ٹرین مارچ کیا، شرکا کشمیر کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، مودی کا بد ترین چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا وزیراعظم نے جو کشمیر کا نقشہ جاری کیا انشااللہ وہی حقیقی نقشہ بنے گا۔

    مظفرآباد آزاد کشمیر میں بھی منقسم کشمیری خاندانوں نے بھارت کے خلاف ریلی نکالی، ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء کا کہنا تھا آزادی مانگنے پر بھارت نے کشمیر میں قتل عام کیا، بھارتی ظلم و جبر کو نہ روکا گیا تو خونی لکیر توڑ دینگے، آج مقبوضہ کشمیر پہلے سے بھی زیادہ لہو لہو ہے، کشمیری کسی بھی قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کر کے دم لیں گے

  • بلوچستان کے تمام قبائل کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، بھارت سے کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا ان شاللہ، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

    بلوچستان کے تمام قبائل کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، بھارت سے کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا ان شاللہ، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

    بلوچستان کے تمام قبائل کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، بھارت سے کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا ان شاللہ، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کسی صورت قبول نہیں۔ بلوچستان کے تمام قبائل کشمیریوں کیساتھ کھڑتے ہیں جس طرح آج سے ستر سال پہلے ہم نے آزاد کشمیر آزاد کروایا بالکل اُسی طرح ہم مقبوضہ کشمیر بھی آزاد کروائیں گے۔ بھارت سے کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا انشاللہ


    واضح‌رہے ک مقبوضہ جموں و کشمیرکی غیر آئینی طور پر حیثیت بدلنے کا ایک سال مکمل ہوگیا، مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام کیخلاف پاکستان بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے، قوم شہر شہر قریہ قریہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر وزیر خارجہ شاہ محمود کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، سینیٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شرکا نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ریلی عوام کا کشمیر سے متعلق ریفرنڈم ہے۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، مختلف مکتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ضرور ملے گی۔

    کراچی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف نے سکھر تک ٹرین مارچ کیا، شرکا کشمیر کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، مودی کا بد ترین چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا وزیراعظم نے جو کشمیر کا نقشہ جاری کیا انشااللہ وہی حقیقی نقشہ بنے گا۔

    مظفرآباد آزاد کشمیر میں بھی منقسم کشمیری خاندانوں نے بھارت کے خلاف ریلی نکالی، ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء کا کہنا تھا آزادی مانگنے پر بھارت نے کشمیر میں قتل عام کیا، بھارتی ظلم و جبر کو نہ روکا گیا تو خونی لکیر توڑ دینگے، آج مقبوضہ کشمیر پہلے سے بھی زیادہ لہو لہو ہے، کشمیری کسی بھی قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کر کے دم لیں گے

  • یوم استحصال کشمیر:وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اورگورنرچوہدری محمد سرور کی قیادت میں گورنر ہاؤس سے فیصل چوک تک ریلی

    یوم استحصال کشمیر:وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اورگورنرچوہدری محمد سرور کی قیادت میں گورنر ہاؤس سے فیصل چوک تک ریلی

    یوم استحصال کشمیر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی قیادت میں گورنر ہاؤس سے فیصل چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سائرن بجائے گئے۔ پاکستان اورآزاد جموں و کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنر چوہدری محمد سرور،صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اورتحریک انصاف کے عہدیداران نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کرکشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
    فضاء”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اورکشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لاہورسمیت پنجاب کے ہر ڈویژن میں ایک سڑک کو سرینگرکے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منا رہی ہے۔عثمان بزدارنے کہا کہ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں، انہیں کبھی نہیں بھول سکتے۔ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے،آج بھی ساتھ ہیں اورکل بھی ساتھ رہیں گے۔عثمان بزدارنے کہا کہ قائداعظمؒ نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ہم کشمیری عوام کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔عثمان بزدارنے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔اس موقعہ پرگورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ مودی نے 5اگست2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا دیں۔بھارت نے غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا۔گورنر پنجاب نے کہا ہم بھارت کی ہٹ دھرمی اورغیر قانونی اقدام کو ہر سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔ پاکستان کشمیر کے بغیرادھورا ہے۔مودی فاشسٹ اورہٹلر کا شاگرد ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مودی نے پہلے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا اورپھر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی حاصل ہے بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاگیاہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ 22 کروڑپاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    ریلی میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، یاسمین راشد،فیاض الحسن چوہان،اختر ملک، نعمان لنگڑیال،اراکین اسمبلی نذیر چوہان، مسرت جمشید چیمہ،مہندر پال سنگھ، تحریک انصاف پنجاب سینٹرل کے صدر اعجاز چوہدری، پارٹی رہنماؤں و عہدیداران جمشید اقبال چیمہ، دیگر شخصیات اورعوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

  • ملی رکشہ یونین کی مال روڈ پر ریلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے زوردار نعرے

    ملی رکشہ یونین کی مال روڈ پر ریلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے زوردار نعرے

    لاہور، ملی رکشہ یونین کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں بڑی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

    کشمیر ریلی کا آغاز استنبول چوک سے ہوا اور اسمبلی ہال چوک پہنچ کر یہ ریلی ختم کی گئی، ملی رکشہ یونین کی یہ ریلی صبح گیارہ بجے شروع ہوئی، رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد پہلے ٹاؤن ہال جمع ہوئی اور پھر مال روڈ پر ریلی نکالی گئی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی میں مقبوضہ کشمیر میں‌ جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا، مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت کو مظلوم کشمیریوں‌ کو غاصب بھارت کے ظلم و دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں، ریلی کے دوران شرکاء کی طرف سے زبردست نعرے بازی کی گئی اور مال روڈ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا،

    واضح رہے کہ آج پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات کے خاتمہ اور لاک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہوا ہے جس پر دنیا بھر میں بھارتی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، ملی رکشہ یونین کی جانب سے بھی فاشسٹ انڈیا کے خلاف یوم استحصال منائے جانے کے حوالہ سے لاہور میں احتجاج کیا گیا ہے،

  • یوم استحصال کشمیر سے قبل رمیز راجہ کو کشور کمار کی یاد ستانے لگی، اجمل جامی کی سخت تنقید

    یوم استحصال کشمیر سے قبل رمیز راجہ کو کشور کمار کی یاد ستانے لگی، اجمل جامی کی سخت تنقید

    معروف اینکر اجمل جامی نے پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کو یوم استحصال کشمیر منائے جانے سے چند گھنٹے قبل بھارتی گلوکار کشور کمار کے حق میں‌ ٹویٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجمل جامی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌لکھا ہے کہ یوم استحصال کشمیر منانے سے چند گھنٹے پہلے معروف پاکستانی "کمینٹیٹڑ” کو کشور کمار کی یاد ستائے جا رہی تھی. کبھی روی شاستری کو بھی دیکھا ملکہ ترنم کو یاد کرتے ہوئے؟

    اجمل جامی کی اس ٹویٹ پر کمنسٹس کرتے ہوئے کئی دیگر صارفین نے بھی رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سلمان احمد صوفی نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ جدھر صاحب نوکری کرتے ہیں وہاں کے لوگوں کی یاد ذیادہ ستاتی ہے آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ اگلے ماہ پی ایس ایل بھی سٹارٹ ہونے کو ہے انہیں کمنٹری بھی تو کرنا ہے۔۔۔۔

  • موٹر وے پولیس کی طرف سے شہداء کے بچوں اور فیملی میں تحائف کی تقسیم

    موٹر وے پولیس کی طرف سے شہداء کے بچوں اور فیملی میں تحائف کی تقسیم

    لاہورمیں سنٹرل زون نے شہداء کے بچوں اور فیملی میں تحائف تقسیم کیے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس کے شہداء کے لئے تمام دفاتر میں قرآن خوانی اور دعا کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا، اس موقع پر ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے کہا پولیس شہداء قوم کے محسن اور ہیروز ہیں۔۔پولیس کے شہدا قوم کے محسن اور ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،

    انہوں نے کہاکہ شہداء کے ورثا اور بچوں کی فلاح ہماری اولین ترجیح ہے۔۔ لاہور ، اوکاڑہ ، ساہیوال ،خانیوال ، ملتان ، بہاولپور او رحیم یارخان میں شہداء کے اعزاز میں تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

  • حکومت پنجاب نے ہر ڈویژن میں ایک روڈ کو سری نگر سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا

    حکومت پنجاب نے ہر ڈویژن میں ایک روڈ کو سری نگر سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا

    حکومت پنجاب نے یوم استحصال کشمیر پر بڑا اعلان کر کے کشمیری و پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور سمیت ہر ڈویژن میں ایک روڈ کو سری نگر سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت پنجاب کے اس اعلان پر شہریوں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں‌سے اظہار یکجہتی کیلئے اس نوعیت کے فیصلے کرنے بہت اہمیت رکھتا ہے،

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تمام ایئرپورٹس پر لگی گھڑیوں پر آج سری نگر کا وقت لگا دیا گیا ہے، اس کا مقصد بھی اپنے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے، واضح رہے کہ پاکستان میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے اور شہر شہر مظاہرے کئے جارہے ہیں،

  • پاکستانی قوم کشمیریوں‌ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے، فیاض‌الحسن چوہان

    پاکستانی قوم کشمیریوں‌ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے، فیاض‌الحسن چوہان

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اورفوج کےخلاف کشمیریوں کی جدوجہدکوسلام پیش کرتاہوں

    یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار،بھارتی فوج اورراکےخلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں، کشمیری ماؤں،بہنوں،نوجوانوں پرجبرواستبدادکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، 22کروڑپاکستانی عوام کشمیریوں کےساتھ ہیں، پاکستان کشمیریوں‌ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا،

    فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کشمیریوں‌کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں‌جائیں‌ گی، پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑا ہے،

  • یوم استحصال کشمیر، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے

    یوم استحصال کشمیر، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے ریلیاں‌ نکالی جائیں گی،

    مختلف تنظیموں کی جانب سے اس سلسلہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیاں‌ نکالنے کی تیاریاں‌ مکمل کر لی گئی ہیں، لاہور میں گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں گورنر ہاؤس سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالی جائے گی، اسی طرح ملی رکشہ یونین کی طرف سے استنبول چوک سے فیصل چوک تک ریلی نکالی جائے گی، جماعت اسلامی اور دوسری تنظیمییں بھی ریلیاں‌ نکالیں گی، انتظامیہ کی طرف سے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور مال روڈ پر عام ٹریفک روکنے کیلئے مختلف اطراف میں بیریئر لگائے گئے ہیں،

    گورنر ہاؤس سے چیئرنگ کراس تک نکالی جانے والی ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہو گی،

  • یوم استحصال کشمیر / چوہدری پرویز الہی کا جرات مندانہ اقدام /پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    یوم استحصال کشمیر / چوہدری پرویز الہی کا جرات مندانہ اقدام /پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    یوم استحصال کشمیر / چوہدری پرویز الہی کا جرات مندانہ اقدام /چوہدری پرویز الہی نے آج شام 7 بجے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ چوہدری پرویز الہی نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے 7 اگست کی بجائے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اجلاس طلب کرلیا۔جس میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شرکت کریں گے۔ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر ائینی اقدام کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بلایا گیا ہے۔اجلاس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے گی۔ اجلاس میں کشمیریوں کی آزادی کے لئے آواز بلند کی جائے گی