پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے غاصبانہ غیرقانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری قاتل مودی پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی کشمیریوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے۔کشمیریوں نے پھر ثابت کیا کہ وہ اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی بڑی غلط فہمی میں ہے کہ چالبازیوں، فوجی جبرو استبداد سے کشمیریوں کو جھکا لے گا۔کشمیریوں نے عظیم قربانیوں اور شہادتوں سے اپنے نصب العین کی حفاظت کی ہے۔ برہان مظفروانی شہید سے لے کر ننھے سالار کے نانا تک کو ناحق گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔ آج ہر کشمیری ”لے کر رہیں گے آزادی“ ۔۔۔ ”پاکستان سے رشتہ کیا؟ لاالہ اللہ“ کا ولولہ انگیز اعلان کررہا ہے. اپنے شہداءکوپاکستانی پرچم میں دفن کرکے کشمیری ہر روز دنیا کو بتارہے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری دو قومی نظرئیے، پاکستان کی شہہ رگ اور تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ظلم کی سیاہ رات مٹ کر رہے گی ۔ اللہ رب زوالجلال کا وعدہ ہے کہ ’حق غالب اور باطل مٹ کر رہے گا۔“ شہبازشریف نے کہا کہ ہم سید علی گیلانی، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، میر واعظ سمیت صعوبتیں برداشت کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بے مثال بہادری پر اہل کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیری قائدین کی بے مثال جدوجہد پرخصوصی اعزازات کا اعلان کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ چوہدری غلام عباس مرحوم سمیت آزادی کشمیر کے قائدین، رہنماوں، کارکنان اور شہداءکی کاوشوں، قربانیوں اور سرفروشیوں کااعلی ترین سطح پر اعتراف کیاجائے اورہر سال 5 اگست کو یہ اعزازات دئیے جائیں اس دن کو ”سید علی گیلانی ڈے“ کے طورپر منایاجائے۔ عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان آج کے ہٹلر اور اس کی نسل کشی پر آنکھیں بند نہ کریں۔ ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا حق ہے کہ اپنے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے عوام کوجمہوری وقانونی حق نہ ملنا، امریکہ و مغرب کی جمہوریت کے ساتھ وابستگی کے محض لفاظی ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا نعرہ ہے کہ کشمیری پاکستانی ہیں، پاکستان کشمیر یوں کا ہے۔
Category: لاہور
-

5 اگست یوم استحصال، ملی رکشہ یونین کل لاہور میں بڑی یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی
لاہور، ملی رکشہ یونین کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل لاہور میں بڑی یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی،
کشمیر ریلی کا آغاز استنبول چوک سے ہو گا اور اسمبلی ہال چوک میں ریلی کا اختتام کیا جائے گا. ملی رکشہ یونین کی یہ ریلی صبح دس بجے شروع ہو گی، ریلی میں رکشہ یونین کے زیر اہتمام بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوںگے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا،
واضح رہے کہ کل پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات کے خاتمہ اور لاک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہو رہا ہے جس پر دنیا بھر میں بھارتی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، ملی رکشہ یونین بھی فاشسٹ انڈیا کے خلاف یوم استحصال منائے جانے کے حوالہ سے لاہور میں احتجاج کر رہی ہے،
-

پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم شہداء پولیس پر عزم
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم شہداء پر پولیس افسروں ا ورجوانوں کی عظم قربانی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، پنجاب حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،
یوم شہدا ئے پولیس کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران اورجوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں، یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے،
انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پنجاب حکومت شہید پولیس افسروں اور جوانوں کے اہل خانہ سے بھی مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے، وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔ جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا،
-

یوم شہداء پولیس، شہباز شریف کا شہداء کو زبردست خراج تحسین
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے یوم شہداء پولیس پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے،
سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دفاع کی پہلی صف میں قربانیاں پیش کرنے والے ہیرو ہیں،
صدر مسلم لیگ نے کہا کہ ہم ان کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم ہمیشہ شہدا کے خون کی مقروض ہیں، انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوںکو کسی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا،
-

آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا سکولز کھولنے کا اعلان،اب مطالبہ نہیں بلکہ سکول کھولیں گے، صدر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشف مرزا، صدر آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہم 15 اگست سے پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کررہے ہیں
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ 15 اگست سے ایس او پیز کے تحت اسکول کھولیں گے،پہلے سنئیر کلاسز کو بلائیں گے، بعد میں جونئیر کلاسز کو بلائیں گے،کلاسز میں بیٹھنے کے کےلیے فاصلہ رکھا جائے گا، رش نہیں ہوگا،جو پرائیویٹ اسکول بند ہوا یا گرفتاری ہوئی تو ہماری یونین سامنے کھڑی ہوگی،سیل ہونے والے اسکول کو پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن قانونی مدد دے گی
کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ایم فل اساتذہ ریڑھی لگا کر بیٹھے ہیں، حکومت کو قبول ہوگا ہمیں یہ قبول نہیں،ہماری بلڈنگز کرایہ پر ہیں، اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دیں، ہمارے دفاتر بند کروائے گئے،وزیر تعلیم پنجاب نے ٹویٹ کو قانونی حیثیت سمجھ کر 20 فیصد رعایت کا کہا،والدین نے اسکولوں کی فیسیں ہی جمع نہیں کروائی، تنخواہیں کیسے ادا کریں؟،وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ڈگری چیک کروائیں، وہ ڈنگر ڈاکٹر ہے ،مراد راس آن لائن ڈگری لے کر ڈاکٹر بنا ہے، اسکی ڈگری چیک کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں
کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ 15 لاکھ اساتذہ کو احساس پروگرام کے تحت حکومت کو امداد کرنا چاہیے تھی،آج ہم مطالبہ نہیں کررہے، اسکول کھول کر دکھائیں گے
-

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یادگار شہدا کا دورہ ،پھولوں کی چادر چڑھائی،پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں،بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یادگار شہدا کا دورہ ،پھولوں کی چادر چڑھائی،پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں،بزدار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم شہدا ئے پولیس، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہراہ قائد اعظم پر ایچی سن کالج کے قریب پولیس یادگار شہدا ء کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی.
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کے شہداء کے لئے دعا کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید ہونے والے پولیس افسروں او رجوانوں کی عظم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران او رجوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں -پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں -یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے-شہداء پولیس کی لازوال قربانیو ں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت شہید پولیس افسروں اور جوانوں کے اہل خانہ سے بھی مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے- شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی -پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی- شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، انسپکٹرجنرل پولیس، سی سی پی اولاہور، سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے
-

پنجاب میں کرونا کے 139 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے بعد ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کے کیسز کم ہونے لگے
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے139نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد93,336 ہو گئی ہے،لاہورمیں 58،ننکانہ 2،شیخوپورہ 1،راولپنڈی6،اٹک 2، جہلم 3 اورگوجرانوالہ میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ3،نارووال 1،گجرات2،منڈی بہاؤالدین2، ملتان3،وہاڑی 3،فیصل آباد 8، چنیوٹ 3اورٹوبہ میں 1 کیس سامنے آیا۔ سرگودھا2، میانوالی 3، بہاولنگر1،بہاولپور9، لودھراں 3،ڈی جی خان4،مظفر گڑھ 1اورپاکپتن میں 1کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس سے 5مزیداموات ہوئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد 2,153 ہوچکی ہیں۔ اب تک743,533ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 82,575 ہو چکی ہے۔
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔
پنجاب میں کورونا کے خلاف لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ
-

پنجاب میں کورونا کے خلاف لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے خلاف لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کا انتخاب کر لیا،6ڈاکٹرز،3اسٹاف نرسز اور 3پیرامیڈیکل اسٹاف کے نام این سی اوسی کو ارسال کر دیئے گئے
کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرمصطفیٰ کمال پاشا کو نشان امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،چیئرمین کورونا ایکپسرٹ ایڈوائزری پروفیسر محمود شوکت اوراسداسلم کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،چیئرمین پی کے ایل آئی بورڈ پروفیسر جاوید احمد گردیزی کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،وائس چانسلر روالپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے
غلام محمد آباد اسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹر خالد نیاز محمد کو بھی تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،میو اسپتال لاہورکی اسٹاف نرس شازیہ لطیف اور محمد طارق سعید فہرست میں شامل ہیں،لاہور جنرل اسپتال سے کیتھرین صدیقی،سروسز اسپتال سے شاہدہ جبین ماہم بھی شامل ہیں،علامہ اقبال میموریل اسپتال سیالکوٹ سے سمیوئل کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے کومل نایاب کو بھی تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے
ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا شہید کی خدمات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا اعلان
-

بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں، فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات کو سپریم کورٹ نے سراہا
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،معزز جج صاحبان نے بزدار حکومت کے انتظامات کو موثر قرار دیا،معزز بینچ نے کہا بزدار حکومت کے کورونا مخالف اقدامات مثبت اور درست ہیں،
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئےہر ممکن اقدام کر رہی ہے،مریضوں میں نمایاں کمی کی باعث بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈز بند کر دیئے ،پنجاب حکومت کورونا پھیلاؤ کے خلاف مزید اقدامات جاری رکھے گی،بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں،
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں، پنجاب حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئےہر ممکن اقدام کر رہی ہے،
ٹویٹر پر ہیش ٹیگ "کپتان کا ابھرتا پاکستان” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ فیاض الحسن چوہان
-

ایک اور ماں کا لعل ٹک ٹاک کی بھینٹ چڑھ گیا
ایک اور ماں کا لعل ٹک ٹاک کی بھینٹ چڑھ گیا
باغی ٹی وی :پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ دسویں جماعت کا طالب علم نہر اوجلہ پر ٹک ٹاک بنواتے ہوئے پانی کی نذر ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نہر اوجلہ میں ڈوبنے والا نوجوان 18 سالہ کلیم بٹ گوجرانوالہ کے پوش علاقے واپڈا ٹائون کا رہائشی ہے اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے نہر پر آیا تھا،کلیم بٹ ٹک ٹاک بنواتے ہوئے اچانک تیزلہروں کی نذر ہو گیا۔
ریسیکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاش کی تلاش کےلیے آپریشن شروع کردیا، تاہم نہر میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسیکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق نہر اوجلہ کو بمبانوالہ ہیڈ سے بند کروا کر پانی کم بھی کیا جا رہا ہے تاکہ ریسکیو آپریشن میں مدد مل سکے.
خاتون پولیس اہلکار کی وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر نوکری سے نکالنے جانے کا معاملہ
خیال رہے کہ ا سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پب جی اور بیگو پر سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔
