Baaghi TV

Category: لاہور

  • بلاول کا شہباز شریف سے رابطہ حکومت کے خلاف اہم مشاورت

    بلاول کا شہباز شریف سے رابطہ حکومت کے خلاف اہم مشاورت

    بلاول کا شہباز شریف سے رابطہ حکومت کے خلاف اہم مشاورت

    باغی ٹی وی : چیئرمین پیپلز پارٹی کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی ریکارڈ کرپشن کر رہی ہے، مہنگائی سے لوگوں کا جینا دوبھر، اپوزیشن ہی ان کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔

    تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے اور عمران خان کلبھوشن یادیو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی موجودہ دور حکومت میں ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے اعداد وشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ملک کو عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیر معمولی کردار ناگزیر ہے۔

    اس سے قبل بلاول کا کہنا تھا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قانون سازی پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ حکومت عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے، اپوزیشن کی زبان بند نہیں کی جا سکتی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کے مشیروں پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنتا ہے لیکن عمران خان آج بھی ان کی کرپشن کا تحفظ کر رہے ہیں۔ نیب کو شہزاد اکبر کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنانا چاہیے۔ انہوں نے دو سال سے بیرون ملک جائیداد ڈکلیئر نہیں کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کے تمام معاونین خصوصی اپنے اثاثے ظاہر کریں،
    ان کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے کلبھوشن یادیو کے لیے کوئی قانون پاس نہیں کرایا جا سکتا۔ کہتے ہیں کہ عالمی عدالت کی بات مان رہے ہیں، جس نے کشمیر کا سفیر بننا تھا، وہ آج کلبھوشن کا وکیل ہے اور ہمیں این ار او، این آراو کہتا ہے۔

    جس نے کشمیر کا سفیر بننا تھا، وہ آج کلبھوشن کا وکیل ہے ، بلاول

  • ق لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    ق لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    ق لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ : اہم ترین ذرایع کے مطابق ‏پنجاب میں ممکنہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے سلسلے میں چوہدری پرویز الٰہی بطور وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار متحرک ہو گئے ہیں
    تحریک عدم اعتماد پر وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہوں گے؛تحریک انصاف سے راہیں جدا یا ساتھ چلنا فیصلہ 14 اگست تک متوقع ہوگا.
    واضح رہے کہ اس سے پہلے چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کا بھی اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا تھا
    ارکان قومی اسمبلی کی طرح ارکان صوبائی اسمبلی سے سیاسی صورتحال پرآئندہ حکمت عملی کے لئے مشاورت ہوگی
    سینئر قیادت اور رہنماؤں کی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ جلد اہم فیصلے کیے جائیں گے،
    اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اہم امورپر پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں لیا
    ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی نے پارٹی قیادت کو اہم امور پرتجاویز دیں
    اجلاس میں وفاق اور پنجاب میں اتحاد کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی

    چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت ق لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس

  • چودھری شجاعت  نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کا ہنگامی اجلاس  طلب کرلیا

    چودھری شجاعت نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    چودھری شجاعت نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

    اجلاس چودھری شجاعت حسین کی صدارت میں آج انکی رہائش گاہ ظہورالہی روڑ پر ہوگا،اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بھی شریک ہوں گے

    وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی مونس ا لٰہی بھی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں،ارکان قومی اسمبلی چودھری سا لک حسین، چودھری حسین الٰہی اور چودھری شافع حسین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

     

    پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیاہے ،اجلا س میں وفاق اورپنجاب میں اتحاد کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی ،اجلاس میں سیاسی منظر نامے کاجائزہ لیکر پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی فیصلے کیے جائیں گے

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

  • شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی

    شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی

    نیب رپورٹ کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے مشکوک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے رپورٹ بھجوائی ،شہباز شریف اور فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کیا ،شہباز شریف اور خاندان نے 7 ارب روپےسے زائد کے اثاثے بنائے ،شہباز شریف اور فیملی نے آمدنی کو ظاہر کرنے کیلئے جعلی ذرائع بنائے

    نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف فیملی نے ملازمین سے مل کرجعلی ذرائع بنائے اور منی لانڈرنگ کی ،ملزم محمد عثمان کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہے ،چیف فنانشل آفیسر نے منی لانڈرنگ کیلئے سہولت فراہم کی, شریف فیملی کے سی ایف او نے منی لانڈرنگ میں اہم کردار ادا کیا،

    واضح رہے کہ عثمان کو گزشتہ روز نیب نے لاہور سے گرفتار کیا تھا، آج عدالت پیش کیا گیا ، عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا،عدالت نے 17 اگست کو دوبارہ پیشی کا حکم بھی دیا،ملزم محمد عثمان پرتقریباً7 ارب کی بالواسطہ وبلا واسطہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونےکاالزام لگایا گیا ہے

    احتساب عدالت میں شریف گروپ آف کمپنیزکےسی ایف او محمد عثمان کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، سی ایف او محمد عثمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر وراث علی جنجوعہ نے احتساب عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا محمدعثمان کیخلاف نیب میں گرفتارملزمان کےبیانات کی روشنی میں گرفتارکیا گیا، محمد عثمان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، ان کی گرفتاری ٹھوس شواہدکی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔محمدعثمان شریف فیملیزکیخلاف منی لانڈرنگ کیلئےکام کرتارہا ہے۔

    نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ محمدعثمان شریف فیملیزکیخلاف منی لانڈرنگ کیلئےکام کرتارہا ہے، عدالت ملزم سے تفتیش کے لیے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے۔ سی ایف او محمد عثمان کے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئےکہا محمد عثمان کوسیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا، 28جولائی کو چیئرمین نیب نے منی لانڈرنگ کیس پرخود پریس ریلیز جاری کرائی، پریس ریلیز میں بتایا گیا منی لانڈرنگ کا ریفرنس تیار ہے جلد دائر ہوگا، نیب کی جانب سے محمدعثمان کی گرفتاری سمجھ سے باہر ہے۔

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹرسےاستفسار کیا کیا ملزم کو بتایاگیا کس گراؤنڈ پرگرفتار کیاگیا ، نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم کوباقاعدہ گراؤنڈ آف اریسٹ دےدی گئی تھی۔ عدالت نے محمد عثمان سے استفسار کیا کہ آپ کو کہاں سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے بیان میں کہا ملتان روڈپر جا رہا تھا ،2روز قبل نیب نے گرفتار کیا اور استدعا کی بیان بلڈ پریشر کا مریض ہوں ،گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد بعد ملزم محمد عثمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

    گرفتار عثمان کا نام وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے بتایا تھا، دیگر شریک ملزمان میں محمدطاہرنقوی، مسرورانور، فضل دادعباسی، شعیب قمر اور راشدکرامت نے دوران تفتیش ملزم محمد عثمان کے کلیدی کردار کا اقرار کیا اور بتایا کہ محمد عثمان کی ہدایات پر ہی وہ تمام رقوم کا ہیر پھیر کرتے رہے

    شریف فیملی کے اثاثہ جات کیوں منجمند کئے؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ،اگلے چند ماہ میں کتنے اپارٹمنٹس کا پروجیکٹ لانچ کیا جائیگا؟ بزدار نے بتا دیا

    نیا پاکستان ہاؤسنگ،اگلے چند ماہ میں کتنے اپارٹمنٹس کا پروجیکٹ لانچ کیا جائیگا؟ بزدار نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت اگلے چند ماہ میں پنجاب حکومت بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھے گی۔

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ” کے تحت لاہور شہر میں تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑا منصوبہ لایا جا رہا ہے، ایل ڈی اے کا ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت کا 35 ہزار اپارٹمنٹس کا پراجیکٹ جلد لانچ کر دیا جائے گا،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اٹک، بھکر، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، چنیوٹ، لودھراں میں بھی مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، بہاولنگر میں بھی پراجیکٹس پر مختلف مراحل میں کام جاری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کہ کورونا وبا کے دوران معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں، ازالے کے لیے وزیراعظم کے وژن کے مطابق ہم نے ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے تاریخی مراعات اور آسانیوں کا اعلان کیا۔

    چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

    آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

    آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کیا جائے ۔

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید کے تیسرے روز بھی صفائی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشوں کی ڈسپوزل کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا،اور صفائی انتظامات کے بارے شکایت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں گلیوں،محلوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری پوری کریں۔ انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے حکام دفاتر سے باہر نکل کر صفائی آپریشن کی نگرانی کریں ۔گلی محلوں میں صفائی آپریشن کو موثر انداز میں جاری رکھا جائے ۔

    خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام

    عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام

    پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

    وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

    حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر

    عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بارش کی صورت میں واسا کے افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے

    جماعت اسلامی عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع کرے گی،سراج الحق

  • عید پر کرونا مریض کم ہونے لگے،پنجاب میں لاک ڈاؤن دو روز قبل ہی ختم کر دیا گیا

    عید پر کرونا مریض کم ہونے لگے،پنجاب میں لاک ڈاؤن دو روز قبل ہی ختم کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریض کم ہونے کے بعد پنجاب میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے،تاجروں‌ کی سن لی گئی، پنجاب میں آج سے مارکیٹس کھل جائیں گی

    کرونا کیسز میں کمی کے بعد صوبہ پنجاب میں ڈیڈ لائن سے دو روز قبل لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے اور 5 اگست کو یوم استحصال کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

    گزشتہ روز حکومت پنجاب نے رات 12 بجے سے صوبے بھر میں لاک ڈاوَن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے جاری نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے پر لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پنجاب بھر میں پارک ریسٹورنٹ، ہوٹل اور سینما تاحال بند رہیں گے اور پیر تا جمعہ صبح 9 سے شام 7 بجے تک کاروبار کی اجازت ہو گی۔

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے عید پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے میں ایک ہفتے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جو بدھ کو ختم ہونا تھا لیکن کرونا میں کمی کی وجہ سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

  • یہ ماننا پڑے گا کہ حکومت کی بہترحکمت عملی سے پاکستان میں کورونا مریضوں اوراموات میں80 فیصد کمی ہوئی ہے: وال سٹریٹ جرنل

    یہ ماننا پڑے گا کہ حکومت کی بہترحکمت عملی سے پاکستان میں کورونا مریضوں اوراموات میں80 فیصد کمی ہوئی ہے: وال سٹریٹ جرنل

    لاہور:یہ ماننا پڑے گا کہ حکومت کی بہترحکمت عملی سے پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے: وال سٹریٹ جرنل ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں جہاں دو ماہ قبل کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا، وہاں اب صورتحال ڈرامائی طور پر بدل چکی ہے اور وبا سے متاثرہ مریضوں اور اموات میں 80 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    امریکا کے معروف جریدے وال سٹریٹ جرنل نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور وائرس سے متاثرہ شہرکراچی سمیت بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں قائم کورونا وارڈز میں جہاں کورونا سے متاثرہ بے تحاشا مریض موجود تھے اب وہاں مریضوں کی کمی کی وجہ سے بستر خالی ہو رہے ہیں۔

    اخبار کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد گزشتہ ماہ کی نسبت نصف ہوگئی ہے پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد میں کمی ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پاکستان کے مشرق اور مغرب میں ہمسایہ ممالک ایران اور بھارت میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان میں یہ پیشرفت وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کےبرخلاف اقدامات کے بعد ہوئی جنہوں نے مئی میں کہاتھا کہ لاک ڈاون سے غریبوں سمیت ملکی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

    پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کے بارے میں رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب سپرپاور امریکہ بےپناہ وسائل کے باوجود وبا کی روک تھام کےلئے ابھی تک کوششیں کر رہا ہے

  • وزیر اعلیٰ نے 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد  کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

    وزیر اعلیٰ نے 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

    وزیر اعلیٰ نے 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
    آر پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری رپورٹ طلب کر لی،بچی پر تشدد کے ذمہ دار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
    عثمان بزدار نے کہا کہ معصوم بچی پر تشدد انتہائی افسوسناک اور سماجی المیہ ہے۔7 سالہ بچی پر تشدد کی خبر سے بہت دکھ پہنچا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو بچی کا علاج معالجے کرانے کی ہدایت کر دی انہوں نے کہا کہ بچی کے علاج معالجے کیلئے تمام تر سہولتیں مہیا کی جائیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیے.

  • عید الاضحیٰ کے موقع پر بزدار حکومت اور انتظامیہ صفائی ستھرائی آپریشن جاری رکھے ہوئے،فیاض الحسن چوہان

    عید الاضحیٰ کے موقع پر بزدار حکومت اور انتظامیہ صفائی ستھرائی آپریشن جاری رکھے ہوئے،فیاض الحسن چوہان

    عید الاضحیٰ کے موقع پر بزدار حکومت اور انتظامیہ صفائی ستھرائی کے لیے آپریشن جاری

    باغی ٹی وی : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر بزدار حکومت اور انتظامیہ صفائی ستھرائی کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اضلاع میں انتظامیہ، لوکل گورنمنٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے بروقت اقدامات کیے گئے ہیں۔ بنیادی فوکس آلائشیں اکٹھی کرنا، مناسب مقامات پر سٹور کرنا، ڈمپنگ سائٹس تک لے جا کر تلف کرنا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں اندازاً 93500 ٹن آلائشیں اٹھانے کے لیے 7113 گاڑیاں اور 28165 افراد پر مشتمل عملہ کام کر رہا ہے۔ تمام شہروں کی یونین کونسلوں میں صفائی کے لیے خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں۔آلائشوں کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کے لیے خصوصی بیگز بھی حکومت کی جانب سے تقسیم کیے گئے ہیں۔صرف لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 1.7 ملین بیگز تقسیم کیے گئے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا تمام آپریشن خصوصی کنٹرول رومز اور اینڈرائڈ موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ قربان گاہوں، سٹوریج اور ڈمپنگ سائٹس، شاہراہوں اور خالی پلاٹوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے چار لاکھ کلو گرام سے زائد چونے کا استعمال کیا جاۓ گا۔بزدار حکومت صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔