Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    شہباز شریف نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پارٹی سی ای سی کااجلاس طلب کرلیا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے شہبازشریف کی زیرصدارت منعقد ہو گا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں گے،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال، پھیلاوَ اور دیگر منسلکہ امور پر غور کیاجائے گا،عوام کو ریلیف اور امدادی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیاجائے گا،معاشی صورتحال اور بجٹ 2020-21کے خدوخال پر غور ہوگا،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی،

    واضح رہے کہ شہباز شریف لندن میں‌ تھے اور نواز شریف کے ساتھ گئے تھے، نواز شریف علاج کے لئے لندن میں ہیں اور شہباز شریف واپس آ چکے ہیں، شہباز شریف کو نیب نے طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں دو بار پیش نہیں ہوئے، نیب نے شہباز شریف کو پھر طلبی کا نوٹس جاری کر دیاہے، شہباز شریف نیب میں تو پیش نہیں ہوتے لیکن انہوں نے دیگر سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں.

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کے نیب میں پیش نہ ہونے پر رد عمل میں کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ اسمبلی کے 400 ممبران کا اجلاس بلایا جائے وہان شہباز شریف خطاب کریں گے وہاں انہیں کرونا نہیں ہو گا، لیکن جب نے بلایا تو شہباز شریف نہیں گئے، اگر وہ اسی طرح کرتے رہے تو حراست میں لیا جا سکتا ہے، پارلیمنٹ میں کرونا نہیں ہو رہا لیکن نیب میں جانے سے کرونا ہو رہا ہے،اب شہباز شریف کو پکڑے جانے کے علاوہ کوئی حل باقی نہیں رہ گیا

  • کرونا معلومات کیلئے بنائی گئی ایپ ناکام، ریڈ زون کو سیف زون بتانے لگی

    کرونا معلومات کیلئے بنائی گئی ایپ ناکام، ریڈ زون کو سیف زون بتانے لگی

    کرونا معلومات کیلئے بنائی گئی ایپ ناکام، ریڈ زون کو سیف زون بتانے لگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے ایک ایپ تیار کی گئی ہے جس کے بارے میں حکومت نے دعویٰ کیا کہ وہ شہریوں کو کرونا کے خطرات سے آگاہ کرے گی

    حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کسی علاقے میں جاتے ہیں اور وہاں جا کر اس ایپ سے چیک کریں تو وہ 300 میٹر کے علاقے میں اگر کرونا کا کوئی مریض ہو گا تو وہ بتا دے گی اور آپ کو الرٹ جاری کرے گی اور اگر کوئی مریض نہ ہوا تو سیف زون کا بتائے گی

    تا ہم اس موبائل ایپ کے ذریعے ایسا کچھ بھی پتہ نہیں چل رہا، ایپ میں لاہور شہر کے مختلف علاقے ریڈ زون میں دکھائے گئے ہیں، ایپ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے اس ایپ کی کارکردگی زیرو ہو چکی ہے

    لاہور کے علاقے راجگڑھ میں کرونا وائرس کے 3 گلیوں میں 16 مریض ہیں، پولیس نے ان تین گلیوں کو مکمل بند کر رکھا ہے، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں تا ہم ایک شہری نے جب اس ایپ کے ذریعے چیک کیا تو ایپ نے اسے سیف زون میں بتایا حالانکہ اس شہری کے گھر سے صرف 30 میٹر کے فاصلے پر ایک گھر میں کرونا کا مریض سامنے آیا ہے.

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہو چکا ہے کم ازکم اس ایپ کو ڈیلی اپ ڈیٹ کیا جائے تا کہ اسکے بنائے جانے کا مقصد پورا ہو، اگر اس ایپ کو اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا تو اسکا کوئی فائدہ نہیں، شہریوں‌ کو سیف زون میں بتایا جاتا ہے جبکہ وہ کرونا کے ریڈ زون میں ہوتے ہیں ایسے میں ان شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہوتا ہے، اگر اس ایپ کی وجہ سے کسی کو کرونا ہو گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا.

  • کرونا وائرس، میو ہسپتال میں مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے

    کرونا وائرس، میو ہسپتال میں مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے

    کرونا وائرس، میو ہسپتال میں مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا وائرس کے مزید 2 مریضوں کی موت ہوئی ہے

    میوہسپتال میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد21 ہو گئی۔ سی ای او میوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 53 سالہ خاتون اور80 سالہ شخص شامل ہیں، کورونا کے دونوں مریض19 اور20 اپریل کو جاں بحق ہوئے تھے دونوں کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار 513 جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی ہے،کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،

    پنجاب میں سب سے زیادہ 4590، سندھ میں 3373، خیبر پختونخوا میں 1453، بلوچستان میں 552، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 204 جبکہ آزاد کشمیر میں 51 مریض ہیں،پاکستان میں اب تک ایک لاکھ 24 ہزار 549 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 700 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2337 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 224 ہوگئی۔ سندھ میں 69، پنجاب میں 58، خیبر پختونخوا میں 83، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 8 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں.

  • لاہور ہائیکورٹ، توہین عدالت کی درخواست پر ڈاکٹر یاسمین راشد سے جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ، توہین عدالت کی درخواست پر ڈاکٹر یاسمین راشد سے جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ، توہین عدالت کی درخواست پر ڈاکٹر یاسمین راشد سے جواب طلب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی،

    درخواست میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور سیکرٹری صحت پنجاب کو بھی فریق بنایا گیاہے،عدالت نے یاسمین راشد سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی . جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود برطرف ڈاکٹرز کو بحال نہیں کیا گیا،

    عدالتی احکامات کی خلاف ورزی توہین عدالت کے زمرے آتی ہے .کرونا وائرس کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے،صوبائی وزیر نے عدالتی احکامات اور موجودہ صورتحال کی نزاکت دونوں کو نظر انداز کیا ہے. عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر صوبائی وزیر کیخلاف توہین عدالتکی کارروائی کی جائے.

  • سی سی پی او آفس میں بھی کورونا وائرس داخل ہوگیا

    سی سی پی او آفس میں بھی کورونا وائرس داخل ہوگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او آفس میں بھی کورونا وائرس داخل ہوگیا،

    پنجاب پولیس کے ملازمین پر کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی۔ سی سی پی او آفس کے کمپلینٹ سیل کے ایک ملازم میں کورونا وائرس مثبت آگیا کمپلینٹ سیل کے ملازم حافظ آصف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا،محکمہ صحت کے عملے نے پوری کمپلینٹ سیل برانچ کے عملے کے سمپل لے لیے گئےکملپینٹ سیل کو عارضی طور پر طور پر بند کردیا گیا،

    سی سی پی او آفس کے ملازم میں کورونا وائرس کے انکشاف پر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر میں کئی پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، کرونا کے خلاف جنگ میں طبی عملے کی طرح پولیس بھی فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے

    پاکستان بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 10076 ہو چکی ہے جبکہ 212 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں 118020 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5637 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، 327 نئے کیس سامنے آئے جبکہ 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں روز بروز اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ صوبے بھر میں کورونا وائرس کے 4328 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    صوبہ سندھ میں 3373، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 495، خیبر پختونخوا میں 1345، گلگت بلتستان میں 290 جبکہ آزاد کشمیر میں 51 کنفرم مریض ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں 69، صوبہ پنجاب میں 51، اسلام آباد میں 3، بلوچستان میں 6، خیبر پختونخوا میں 80 اور گلگت بلتستان میں 3 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    لاہور شہر میں کورونا وائرس سے اموات بڑھنے لگی ہیں۔ جناح ہسپتال میں سٹاف نرس کی والدہ 73 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ لاہور میں 40 نئے کیس سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد 698 ریکارڈ کی گئی۔ صوبہ بھر میں مزید 103 کیس رپورٹ ہونے پر تعداد 4 ہزار 331 ہو گئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایکسپو سینٹر میں 241، میو ہسپتال میں 142، سروسز میں 24، پی کے ایل آئی میں 21، رائے ونڈ سے منسلک 1883 افراد، مزنگ میں 7 مریض زیر علاج، 778 زائرین، 1683 عام شہری اور 97 قیدی کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

  • اوکاڑہ میں ڈکیت گینگ پکڑا گیا

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) اوکاڑہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان متعدد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے نقدی، زیورات، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور بلالائسنسی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • احساس پروگرام سے سفید پوش افراد کو بھکاری بنا دیا گیا،  لاہور ہائیکورٹ

    احساس پروگرام سے سفید پوش افراد کو بھکاری بنا دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ

    احساس پروگرام سے سفید پوش افراد کو بھکاری بنا دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی :حکومتی پروگرام پر عدالت کی برہمی ، لاہور ہائیکورٹ نے بار کو حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ احساس پروگرام سے سفید پوش افراد کو بھکاری بنا دیا گیا۔

    لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ پروگرام کی سربراہ شہریوں کو لائنوں میں لگا کر تصاویر بنواتی ہیں، جب تک آٹے کے تھیلے کے ساتھ تصویر نہ بنے غریب کی مدد نہیں ہوتی۔

    چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کیا ریاست مشکل حالات میں اسطرح مدد کرتی ہے، احساس پروگرام کی سربراہ تصاویر بنا کر بری الزمہ ہوجاتی ہیں، جو سفید پوش لائنوں میں نہیں لگ سکتے وہ کہاں جائیں.

    واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث گورنمنٹ کی طرف سے دیہاڑی دار مزدور طبقے کیلئے احساس پروگرام کے تحت مبلغ 12000 روپیہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے حصول کیلئے لوگوں نے ایس ایم ایس کئے کچھ لوگوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد جوابی ایس ایم ایس آ چکے ہیں مگر ان کو پتہ ہی نہیں کہ انہوں نے جانا کس مرکز پر ہے اور ان کے نزدیک ترین احساس مرکز کونسا ہے کی بدولت لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی دن ہو چکے لاک ڈاؤن ہوئے ہمارے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں لہذہ جلد سے جلد ہمیں پیسے دے تاکہ ہم اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے سامان خرید سکیں نیز چھوٹے گاؤں دیہات میں بھی احساس پروگرام مراکز بنائے جائیں تاکہ لوگوں کو رقم لینے میں دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اور ہر غریب کے پاس موٹر سائیکل بھی نہیں

  • ہائی کورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کی درخواست  نمٹا دی

    ہائی کورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کی درخواست نمٹا دی

    ہائی کورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کی درخواست نمٹا دی

    باغی ٹی وی :کچھ عرصہ پہلے دائر کی گئی درخواست نمٹا دی . ہائی کورٹ نے والدین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی اور وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب کورونا عالمی مسئلہ ہے اور صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔

    گزشتہ ماہ ہونے والی ایک سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے لیکن عدالت بچوں کے والدین کو مطمئن کرنے کے لئے سن رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چین میں تقریباً 1200 پاکستانی طلبا پھنسے ہوئے۔

    چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے وزارت سمندر پار پاکستانیز نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو امداد بھیجی تھی .

    وزارت اوورسیز کی جانب سے ووہان میں ہھنسے 1300 پاکستانی طلبہ کے لیے 15 دن کا امدادی سامان بھیجابھی بھیجا گیا امدادی سامان میں طلباہ کے لیے کھانے، پینے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

  • ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزا، آرڈیننس نافذ

    ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزا، آرڈیننس نافذ

    ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزا، آرڈیننس نافذ

    باغی ٹی وی :پنجاب میں انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس نافذ کر دیا گیا، اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی پر سرسری سماعت کے بعد 3 سال سزا ہو گی، ذخیرہ کی گئی اشیاء ضبط کر لی جائیں گی اور ان کی مالیت کا 50 فیصد جرمانہ بھی ہوگا۔

    پنجاب میں ذخیرہ اندوزی ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کسی بھی جگہ بغیر وارنٹ چھاپے مار سکیں گے، ذخیرہ اندوزی کے کیس میں سپیشل مجسٹریٹ 30 دن کے اندر فیصلہ سنائیں گے، سزا کے خلاف 30 دن کے اندر سیشن جج کی عدالت سے رجوع کیا جا سکے گا، سیشن جج بھی اپیل پر 30 دن کے اندر فیصلہ سنانے کے پابند ہوں گے۔

    ذخیرہ اندوزی کیس میں ضبط شدہ مال ڈپٹی کمشنرز نیلام کرنے کے مجاز ہوں گے، نیلامی سے حاصل شدہ رقم منافع بخش بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی، غلط بیانی کرنے والے ڈیلر، سٹاکسٹس کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوگا، آٹا، چینی، گھی دالوں سمیت 41 اشیاء کی ذخیرہ اندوزی پر یہ آرڈینینس لاگو ہوگا۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی آرڈیننس کے اطلاق کی حامل اشیا کی فہرست بھی جاری کر دی، مجموعی طور پر 41 اشیا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف آرڈیننس کا اطلاق ہوگا۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کا اطلاق چائے، چینی، پاوڈر ملک پر ہوگا۔

    بچوں کا دودھ، ایڈیبل آئل، فروٹ جوسز ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی ہوگی، نمک، آلو، پیاز، دالیں، مچھلی، بڑا اور چھوٹا گوشت، انڈے بھی ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، گڑ، مصالحہ جات، سبزیاں، کیروسین آئل، ماچس، کوئلہ، کیمیکل فرٹیلائزر ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    پولٹری فوڈ، سیمنٹ، پھٹی، ہر طرح کے کاٹن کے بیج، کاسٹک سوڈا بھی ذخیرہ کرنے پر ایکشن ہوگا، پیسٹیسائڈز، گندم کا آٹا، فیس ماسک، این 95 ماسک، سینٹی ٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی، زمین صاف کرنے والی آئٹمز، الکوحل، وول کا ذخیرہ کرنے پر بھی ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری آرڈیننس کا اجرا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مشکل کی گھڑی میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کا اجرا ہوگیا ہے، آرڈیننس کا فوری طور پر صوبہ بھر میں اطلاق ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید ہوگی.
    محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے ذخیرہ اندوزی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو تین سال کی سزا ہو گی، ڈپٹی کمشنرز کو ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کا اختیار ہو گا، چھاپے کے دوران قبضے میں لیا گیا مال سرکار کی ملکیت تصور ہو گا،متعلقہ افسر سامان کی نیلامی کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائے گا۔ذخیرہ اندوز کے بارے میں اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائے گا، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا دس فیصد بھی اطلاع کنندہ کو دیا جائے گا۔

  • شہباز شریف پھر نیب میں پیش نہ ہوئے، بڑی مشکل پیدا ہو گئی،نیب کا بڑا اعلان

    شہباز شریف پھر نیب میں پیش نہ ہوئے، بڑی مشکل پیدا ہو گئی،نیب کا بڑا اعلان

    شہباز شریف پھر نیب میں پیش نہ ہوئے، بڑی مشکل پیدا ہو گئی،نیب کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے

    شہباز شریف کی جانب سے نیب کو جواب ارسال کر دیا گیا ہے، نیب کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کو شہباز شریف کی جانب سے بھیجا گیا جواب نامہ موصول ہو گیا ہے،نیب ٹیم نے شہبازشریف کے بھیجے گئے نامکمل جواب پر عدم اطمینان کا اظہارکر دیا

    نیب ٹیم نے باہمی مشاورت کے بعد 4 مئی دن 12 بجے دوبارہ طلبی کا پروانہ ارسال کردیا،نیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف خود پیش ہوں اور قومی ادارے کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں،شہبازشریف اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کیساتھ تعاون کریں،

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کرونا کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوں گے،شہباز شریف نے نیب کو جواب بھجوا دیا ہے شہباز شریف کی نیب کودرخواست کے ساتھ تمام ڈاکٹرز کےسرٹیفیکیٹس بھی منسلک ہیں،پہلےبھی درخواست کی تھی کہ موجودہ حالات میں شہبازشریف کی زندگی خطرےمیں نہ ڈالی جائے ،شہبازشریف کینسر سرجری سے گزر چکے ہیں،جس کے نتیجےمیں قوت مدافعت کی کمی کےباعث خدانخواستہ کرونا وائرس سےمتاثر ہو سکتے ہیں

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مطلوبہ مکمل معلومات بمع دستاویزات دستیاب ریکارڈ سے فراہم کردی گئی ہیں ،کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی،کورونا کے باعث دقت کے باوجود پاکستان اور برطانیہ سے معلومات حاصل کرکے اور یادداشت کی بنیاد پر معلومات مہیا کر دی گئی ہیں ،مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو وڈیو کانفرنس کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں، سکائپ ایڈریس فراہم کردیا گیا ہے

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کے نیب میں پیش نہ ہونے پر رد عمل میں کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ اسمبلی کے 400 ممبران کا اجلاس بلایا جائے وہان شہباز شریف خطاب کریں گے وہاں انہیں کرونا نہیں ہو گا، لیکن جب نے بلایا تو شہباز شریف نہیں گئے، اگر وہ اسی طرح کرتے رہے تو حراست میں لیا جا سکتا ہے، پارلیمنٹ میں کرونا نہیں ہو رہا لیکن نیب میں جانے سے کرونا ہو رہا ہے،اب شہباز شریف کو پکڑے جانے کے علاوہ کوئی حل باقی نہیں رہ گیا