مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام قربانی سب کے لئے مہم کے تحت عید قربان کےپہلے روز 22 لاکھ افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایا جا رہا ہے، لاہور،اسلام آباد،کراچی،پشاور،کوئٹہ ،فیصل آباد،ملتان، بہاولپور، سکھر، مردان، سوات ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام اور کارکنان کی جانب سے گھروں میں گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے.
مرکزی مسلم لیگ نے عیدالاضحیٰ پر “قربانی سب کے لیے” ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا، چیئرمین شعبہ خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ اور جنرل سیکرٹری لاہور حمید الحسن گجر نے مصطفیٰ ٹاؤن قربانی پوائنٹ کا دورہ کیا اور اجتماعی قربانی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا ،لاہور میں 2 لاکھ افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایا جا رہا ہے،اسلام آباد میںمختلف علاقوں میں بیسیوں مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ،تیس ہزار مستحق، مزدور اور سفید پوش خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا جا رہا ہے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں، مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام ا عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کے تین لاکھ سے زائد مستحق گھروں تک قربانی کا گوشت پہنچایا جا رہا ہے ،کراچی میں 250 سے زائد تقسیم پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں سے رضاکار گھر گھر گوشت پہنچا رہے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قربانی سب کے لئے مہم کا مقصد مہنگائی اور معاشی مشکلات کے اس دور میں کوئی سفید پوش یا مستحق خاندان عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے،کارکنان مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے مستحق خاندانوں تک گوشت پہنچا رہے ہیں،اندرون سندھ اور بلوچستان میں بھی وقف قربانیوں کا انتظام کیا گیا ہے،ملک بھر کے تمام اضلاع میں یونین کونسل کی سطح پر گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،خدمت کی سیاست کی عملی جھلک عید قربان کے موقع پر نظر آ رہی ہے.
