Baaghi TV

Category: لاہور

  • شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    آج شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی-

    اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں خصوصی شب بیداری کا اہتمام کیا گیا ہے،مساجد میں آج رات بھر نوافل ادا کیے جائیں گے، شہری رات بھر نوافل کے ساتھ خدائے بزرگ و برترکی بارگاہ میں اپنی، فیملیز اور احباب کی سلامتی، ملکی ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگیں گے اس کے علاوہ ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرات، حمد و نعت اور درود و سلام کی روح پرور محافل کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

    شب برأت میں شب کا مطلب رات ہے اور برأت کا مطلب رہائی یا آزادی ، شب برات جہنم کی آگ سے چھٹکارے ،گناہ بخشوانے کی رات ہے ، مسلمان اللہ تعالی کے حضورسجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں، ملک بھر میں مساجد کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے، نفلی عبادات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور ان کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں گے جبکہ آج شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے گا۔

    شب برأت کو لیلۃ المبارکہ اور لیلۃ الرحمۃ بھی کہا گیا ہے شب برأت دراصل اس عزم و عہد کی رات ہے جب بندہ اللہ سے مغفرت طلب کرکے گناہوں کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دینے کا عزم و عہد کرتا ہے،اس بابرکت رات اہل ایمان رب کائنات کے حضور سربسجود ہو کر توبہ و استغفار، اپنے اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت اور صحت و تندرستی کے لئے دعائیں مانگی جاتی ہیں۔

    شب برات کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں خصوصی شب بیداری کا اہتمام کیا گیا اور فرزندان اسلام نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف نفلی عبادات ادا کیں، اس کے علاوہ ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرات، حمد و نعت اور درود وسلام کی روح پرور محافل کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جہاں علمائے کرام ، مشا ئخ عظام اور مذہبی دانشوروں نے شب برات کی فضیلت اور امت مسلمہ کے لئے اس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

  • لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک

    لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم نارووال، سیالکوٹ اور جہلم میں بارش متوقع ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہےاس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، دیر اور سوات میں بھی چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہےگلگت بلتستان میں بھی بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 184 ریکارڈ کیا گیا ہے ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 423 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ وحدت روڈ کے علاقے میں 348 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 324 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔

  • ڈاکٹر عثمان انور کی تبدیلی،راؤ عبدالکریم آئی جی پنجاب تعینات

    ڈاکٹر عثمان انور کی تبدیلی،راؤ عبدالکریم آئی جی پنجاب تعینات

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرکے نئے آئی جی کو تعینات کردیا گیا ہے، جس کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کے عہدے کے لیے تین نام وفاق کو بھجوا ئے تھے، جن میں وسیم سیال، بلال کمیانہ اور راؤ عبدالکریم شامل تھے۔ راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا
    ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ان کی منظوری دی۔
    خیال رہے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال کے نام بھی آئی جی پنجاب کی دوڑ میں شامل تھے جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے لگا دیا گیا۔
    ‎ایڈیشنل آئی جی راو عبدالکریم کا تعلق پنجاب پولیس کے 24 ویں کامن سے ہے، انہوں نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس کو جوائن گیا۔
    ‎
راؤ عبدالکریم ڈی پی او جھنگ ، ڈی پی او میانوالی اور ڈی پی او قصور تعینات رہ چکے ہیں جب کہ آر پی او گوجرانوالہ بھی بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

  • 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ سینٹر کا افتتاح کر دیا

    
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ سینٹر کا افتتاح کر دیا

    ‎
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے جدید سہولیات کا جائزہ لیا۔
    ‎افتتاح کے موقع پر مریم نواز نے بتایا کہ واشنگ پلانٹ میں آٹومیٹک نظام کے ذریعے الیکٹرک بس کو واش اور ڈرائی کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ الیکٹرک بس چارجنگ سسٹم جلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔
    ‎وزیراعلیٰ نے 1300 نئی بسوں کے لیے مکمل ٹائم لائن طلب کی جبکہ ای بس اسٹیشنز پر بیوہ اور مطلقہ خواتین کے لیے خصوصی ٹک شاپس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ خواتین خود کفیل بن سکیں۔
    ‎وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے ایک ہی کارڈ سے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر سفر ممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے "یو ٹونگ” کمپنی کے جدید چارجنگ اسٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا، جہاں 105 منٹ میں الیکٹرک بس مکمل چارج کی جاتی ہے۔

  • لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی  پی ایس ایل 11 سے دستبردار

    لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 11 سے دستبردار

    لاہور قلندرز کے غیر ملکی اسٹار کرکٹر ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہو گئے۔

    لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا ہے کہ ڈیوڈ ویسا نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوئے، وہ لاہور قلندرز فیملی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں جبکہ ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا کرکٹ نہیں بلکہ ایک فیملی کا حصہ بننا ہے ، میں مستقبل میں دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے اور کامیابی میں حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

    فرنچائز کے مطابق ڈیوڈ ویسا نے لاہور قلندرز کے سفر اور کامیابی میں میدان کے اندر اور باہر کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں مسلسل کارکردگی دکھاتے رہے۔

    پاکستان سپر لیگ (PSL) کی ایک مقبول ترین فرنچائز ہے، جس نے مسلسل دو بار (PSL 7 اور 8) چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ٹیم شاہین آفریدی کی کپتانی اور عاقب جاوید کی کوچنگ میں کھیلتی ہے، اور اپنے تیز رفتار باولرز کی وجہ سے جانی جاتی ہے

  • مرکزی مسلم لیگ کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک گیر پروگراموں کا اعلان

    مرکزی مسلم لیگ کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک گیر پروگراموں کا اعلان

    مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں سیمینارز،کانفرنسز منعقد ہوں گی، مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے اضلاع،تحصیلوں کی سطح پر پروگراموں کے لئے خواتین، اساتذہ،لیبر ونگ،طلبا سمیت تمام شعبہ جات کو ہدایات جاری کر دی ہیں، یوم یکجہتی کشمیر کے پروگراموں سے مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے،

    مرکزی مسلم لیگ کے ذیلی شعبہ جات مسلم یوتھ لیگ ، خواتین ونگ،ملی لیبر فیڈریشن،پاک لائرز فورم،مرکزی کسان لیگ، مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرملک بھر میں سیمینارز، کنونشن اور مظاہرے کئے جائیں گے،لاہور،کراچی، اسلام آباد، پشاور،کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ، مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کا فرمان ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستانی قوم شہ رگ ہر صورت چھڑائے گے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو مودی سرکار کسی صورت نہیں دبا سکتی ،پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اہل کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے ملک گیر پروگراموں میں اہل کشمیر کو پیٍغام دیں گے کہ مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کی مدد و حمایت جاری رکھے گی،

  • باٹا پور اور مناواں پولیس کی کارروائی، خواتین سے اسکوٹر چھیننے والے دو ملزمان گرفتار

    باٹا پور اور مناواں پولیس کی کارروائی، خواتین سے اسکوٹر چھیننے والے دو ملزمان گرفتار

    
لاہور کے علاقوں باٹا پور اور مناواں میں پولیس نے خواتین سے اسکوٹر چھیننے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت احسن رضا اور سخاوت کے نام سے ہوئی ہے۔
    پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران دو مسروقہ اسکوٹرز، موبائل فونز، دو پستول اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مقدمات کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • 6سے 8فروری تک لاہور کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات

    6سے 8فروری تک لاہور کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات

    محکمہ صحت پنجاب نے بسنت کی مناسبت سے لاہور کے 13 اسپتالوں کو 6سے 8فروری تک ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق لاہور کے 13 سرکاری اسپتال 6سے8فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے اور اسپتال انتظامیہ کو میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مکمل موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات، ڈرپس، ویکسین اور سرجیکل سامان کی دستیابی ہر صورت مکمل کی جائے جب کہ بسنت کے دوران ممکنہ حادثات کے پیش نظر اسپتالوں میں بیڈز بھی مختص کیے جائیں،محکمہ صحت نے بلڈ بیگز کی دستیابی یقینی بنانے اور خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار رکھنے کا حکم بھی دیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

    محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں اسپتالوں کو ایکسرے، الٹراساونڈ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشین کو فنکنشل رکھنے کے علاوہ فعال موبائل اور ٹیلی فون کنکشن موجود رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے محکمہ صحت نے تمام متعلقہ اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تیاریوں کا جامع پلان مرتب کرکے فوری طور پر محکمہ صحت کو جمع کروائیں۔

  • سانحہ بھاٹی گیٹ: جاں بحق خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل

    سانحہ بھاٹی گیٹ: جاں بحق خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل

    بھاٹی گیٹ میں پیش آنے والے دلخراش سانحے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور کمسن بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے، جس میں موت کی وجوہات اور جسمانی زخموں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جاں بحق خاتون سعدیہ اور اس کی بیٹی ردا فاطمہ کے سروں پر شدید زخموں کے نشانات پائے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، جب کہ کمر پر بھی زخموں کے واضح نشانات موجود تھے۔ اسی طرح ننھی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔طبی ماہرین کے مطابق ماں اور بیٹی کی اموات سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث ہوئیں۔ رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ دونوں کو لگنے والے زخم شدید نوعیت کے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثے کے وقت دونوں کو انتہائی خطرناک چوٹیں آئیں۔

    یاد رہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعے نے شہر بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ واقعے کے بعد شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے متعلقہ اداروں کی غفلت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

  • نواز شریف اور اسحاق ڈار  کا داتا دربار کا دورہ

    نواز شریف اور اسحاق ڈار کا داتا دربار کا دورہ

    مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز حضرت علی ہجویریؒ (داتا دربار) کا دورہ، کیا مزار پر پھول چڑھائے اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں-

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ان کے ساتھ موجود تھے،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف شاہد کلیانی، ایڈمنسٹریٹر محمد علی خان سمیت دیگر افسران اور منیجرز بھی موجود تھے،میاں نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، چادر چڑھائی اور پھول نچھاور کیے انہوں نے ملک اور قوم کے امن، سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

    اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حضرت علی ہجویریؒ کا مزار روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کا عظیم مرکز ہے، اور اس مقدس مقام پر آنے والے زائرین کی خدمت ایک قومی ذمہ داری ہے،زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات، سیکیورٹی، صفائی اور سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور داتا دربار کے تقدس، تاریخی ورثے اور روحانی ماحول کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ہر سال ملک بھر سے اور بیرونِ ملک سے لاکھوں زائرین داتا دربار آتے ہیں، اور حکومت اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ زائرین کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ مزار کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائے۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ داتا دربار کی توسیع و ترقی کا منصوبہ ایک اہم اور تاریخی منصوبہ ہے جس کا مقصد لاکھوں زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے ایسے منصوبے مذہبی ورثے کے تحفظ اور عوام کو جدید و بہتر خدمات فراہم کرنے کے حکومتی وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو داتا دربار کے توسیعی منصوبے اور جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،حمد نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے سیکریٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ان کی محنت، لگن اور وابستگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔