Baaghi TV

Category: لاہور

  • کوٹ لکھپت:پولیس اہلکار  ہنی ٹریپ میں پولیس ملوث نکلا

    کوٹ لکھپت:پولیس اہلکار ہنی ٹریپ میں پولیس ملوث نکلا

    لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پولیس اہلکار ہنی ٹریپ میں پولیس ملوث نکلا خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نقدی چھین لی-

    پولیس اہلکار دو خواجہ سراؤں نے قصور کے شہری کو ٹریپ کر کے اپنے فلیٹ پر بلایا، جہاں انہوں نے ساتھی خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر شہری پر تشدد کیا اور چالیس ہزار نقدی چھین لی بعد ازاں شہری کو واش روم میں بند کر دیا گیا کچھ دیر بعد فلیٹ پر چار پولیس اہلکار آئے اور خواجہ سراؤں نے شہری کو ان کے حوا لے کیا پولیس اہلکاروں نے شہری کو دھمکیاں دے کر شناختی کارڈ کی کاپی اور 11 ہزار نقدی چھین لی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو معاملے کی جانچ کا حکم دیا۔

    خفیہ تحقیقات اور شواہد کی بنیاد پر پولیس نے خواجہ سراؤں سمیت چار کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گرفتار اہلکاروں میں وقاص، سلیمان، عمیر اور عرفان شامل ہیں، جبکہ خواجہ سراؤں میں ماہی، خوشی اور کشمالہ کو بھی گرفتار کیا گیا ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق ملزمان شہری کو ہراساں کر کے رقم اور قیمتی اشیاء چھیننے میں ملوث تھے واقعہ کا مقدمہ نمبر 2462/26 شہری بلال احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • معروف دانشور الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے

    معروف دانشور الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے

    پاکستان کے دانشور اور ماہنامہ ’اردو ڈائجسٹ‘ کے مدیر اعلیٰ الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے۔

    الطاف حسن قریشی 96 سال کی عمر میں اپنی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن لاہور میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ اتوار 17 مئی کو نماز ظہر کے بعد ڈیڑھ بجے جامعہ اشرفیہ، فیروز پور روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی ،الطاف حسن قریشی نے اپنے رفقا کے ساتھ مل کر ’اردو ڈائجسٹ‘ کی بنیاد رکھی، جس نے پاکستان میں معلوماتی، تجزیاتی اور بیانیہ صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا، اس جریدے نے نہ صرف قارئین میں شعور اجاگر کیا بلکہ صحافتی معیار کو بھی ایک نئی سمت دی ان کو حکومت نے 2022 میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا تھا ۔

    انہوں نے تحریکِ پاکستان، قومی سیاست اور تاریخ جیسے اہم موضوعات پر گراں قدر تصانیف بھی تحریر کیں ان کی معروف کتابوں میں ’مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا‘ اور قائداعظم کے ساتھیوں پر مبنی تاریخی انٹرویوز شامل ہیں الطاف حسن قریشی سیاسی مبصر کے طور پر بھی جانے جاتے تھے، جن کی ملکی حالات پر گہری نظر تھی۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آذربائیجان پہنچ گئیں

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آذربائیجان پہنچ گئیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئی ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔

    دورے کے دوران مریم نواز 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گی وہ باکو ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب بھی کریں گی۔

    گزشتہ روز اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ وہ 3 روزہ سرکاری دورے پر ورلڈ اربن فورم میں شرکت کے لیے باکو روانہ ہو رہی ہیں، ان کے لیے یہ اعزاز ہوگا کہ وہ پاکستان پویلین میں پنجاب کے پائیدار اور کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کو عالمی فورم میں پیش کریں۔

    مریم نواز کے مطابق پنجاب میں زیرِ تعمیر ایک لاکھ 60 ہزار گھروں میں سے ایک لاکھ مکمل ہو چکے ہیں اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں متعدد خاندان اپنے نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں،پاکستان پویلین میں پنجاب کا عوام دوست اور جامع شہری ترقیاتی ماڈل، کم لاگت رہائش اور کم آمدنی والے خاندانو ں کے لیے پائیدار کمیونٹیز کا کیس اسٹڈی بھی پیش کیا جائے گا۔

  • مہنگائی  میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، نواز شریف

    مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، نواز شریف

    قائدمسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے وزیر خارجہ و نائب ویراعظم اور سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی،ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شریک تھے۔

    اسحاق ڈار نے نواز شریف کو بجٹ کی تیاریوں اور اہم نکات سے آگاہ کیا،اس موقع پر نواز شریف نے زور دیا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور ریلیف فراہم کرنا ہونی چاہیے جبکہ مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، قیمتوں میں استحکام آنے سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف اور ذہنی سکون ملے گا انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایسی معاشی حکمت عملی اپنائی جائے جس سے عام آدمی پر مالی دباؤ کم سے کم ہو۔

  • کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی

    کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی

    لاہور کے علاقے اچھرہ پل پر کٹی پتنگ کی ڈور ایک اور شہری کے لیے خطرہ بن گئی، ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان ابوبکر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ابوبکر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اسے ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شہری حلقوں نے ایک بار پھر پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    کٹی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس،ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری
    مسلم ٹاؤن پل ، کٹی ڈور پھرنے سے نوجوان کے زخمی ہونے کا معاملہ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا واقعہ کا سخت نوٹس، ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابوبکر نامی نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کٹی ڈور اس کی گردن پر پھری. زخمی نوجوان کو فوری میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرے سے باہر ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ ترجمان دی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری ہے،تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے،تمام علاقوں میں درختوں، چھتوں اور بجلی کے کھمبوں پر لٹکتی ڈور فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس رواں سال ابتک 4ہزار 185 ملزمان گرفتار کر چکی ہے،پتنگ بازوں اور فروشوں سے 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد پتنگیں اور 44 سو سے زائد چرخیاں برآمد کر چکی. شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی.

  • شیخ عاکف احمد نور سوئی ناردرن گیس پنجاب کے جنرل منیجر تعینات

    شیخ عاکف احمد نور سوئی ناردرن گیس پنجاب کے جنرل منیجر تعینات

    رپورٹ: فیضان شیخ

    تلہ گنگ کے معروف سماجی و کاروباری شخصیات شیخ شفیق احمد اور شیخ بشیر احمد کے چچا زاد، شیخ ضیاء الدین کے ماموں زاد جبکہ معروف صحافی و اینکر پرسن فیضان شیخ کے انکل شیخ عاکف احمد نور کو سوئی ناردرن گیس پنجاب میں جنرل منیجر تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال کر باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔

    شیخ عاکف احمد نور اس سے قبل اسی ادارے میں ریجنل منیجر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی تعیناتی کو ادارے میں ان کے طویل تجربے اور شاندار کارکردگی کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ شیخ عاکف احمد نور ملک کے نامور ماہرِ تعلیم اور کیمسٹری کے پروفیسر شیخ نور احمد مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ شیخ نور احمد نے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور امریکہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں کیمسٹری کے نصاب کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

  • پنکی کے سرپرستوں،سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،مزمل اقبال ہاشمی

    پنکی کے سرپرستوں،سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،مزمل اقبال ہاشمی

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ملکہ کوکین ،انمول عرف پنکی کے سرپرستوں،سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،سینہ تانے ،بنا ہتھکڑی انمول کا عدالت جانانظام قانون کو چیلنج کر رہا ہے،پاکستان سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے حکومت کو سخت کاروائی کرنی ہو گی، پنکی اور اسکے سرپرستوں کو نشان عبرت بنایا جائے

    ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت میں دھکیلنے والے دراصل قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں،ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ پنکی نے خاتون ہونے کا فائدہ اٹھا کر کوکین اور دیگر منشیات کے مکروہ دھندے کو فروغ دیا، منشیات فروشی ایک سنگین جرم ہے، پنکی کا جرم کسی صورت قابل معافی نہیں ہے،پنکی کےسہولت کاروں، کوکین کے خریداروں سب کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے ،پاکستان کےنوجوانوں کو منشیات کی جانب دھکیلنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہئے،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرے ،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ کرنا ہے تو پس پردہ کرداروں،سہولت کاروں کے خلاف سب سے پہلے ایکشن لینا ہو گا،پنکی کیس کی شفاف تحقیقات کر کے پوری چین کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے تاکہ قوم کو یہ پیغام ملے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں،

  • ‎لاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار میں یکم جون تک نرمی

    ‎لاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار میں یکم جون تک نرمی

    ‎ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے لاہور کی مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار میں یکم جون تک نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دکانیں، مالز اور مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رکھی جا سکیں گی۔
    ‎ڈی سی لاہور نے اپنے پیغام میں کہا کہ نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے تاکہ بڑی عید سے قبل تاجروں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
    ‎حکام کے مطابق پہلے کاروباری مراکز کو رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی تھی، تاہم تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے پر اس فیصلے میں نرمی کرتے ہوئے کاروباری اوقات میں توسیع کی گئی ہے۔
    ‎ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانا اور عیدالاضحیٰ سے قبل خریداری کیلئے شہریوں کو بہتر سہولت دینا ہے۔
    ‎انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مارکیٹوں کے نئے اوقات کار کے فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
    ‎تاجر تنظیموں نے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوقات کار میں توسیع سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور تاجروں کو عید سیزن میں بہتر کاروبار کا موقع ملے گا۔
    ‎شہریوں کی جانب سے بھی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ گرمی کے موسم میں زیادہ تر لوگ رات کے اوقات میں خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔
    ‎ضلعی انتظامیہ کے مطابق یکم جون تک مارکیٹس، مالز اور کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، جبکہ سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو بھی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

  • گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور میں شاندار تقریب کا انعقاد

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور میں شاندار تقریب کا انعقاد

    لاہور: گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ میں پرنسپل ڈاکٹر عابدہ بخاری کی قیادت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈے کیئر سنٹر اور اسٹوڈنٹس/کیرئیر کونسلنگ سنٹر کا افتتاح، سالانہ تقسیمِ انعامات اور مختلف شعبہ جات کی نمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ میں منعقدہ تقریب میں سیاسی، تعلیمی اور سماجی شخصیات سمیت اساتذہ، طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں صوبائی وزیر بلال یاسین، مرغوب احمد، فزہ میمونہ، مس مہوش اظہر چوہدری، سید محسن رضا بخاری، نعیم اقبال، ڈاکٹر کاشف فراز، ڈاکٹر نصرت جبین اور ڈاکٹر فاروق حیدر سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

    کیرئیر کونسلنگ سنٹر کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نعیم اقبال نے کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سنٹر کا مقصد طالبات کو تعلیمی رہنمائی، کیرئیر کونسلنگ اور ذہنی و جذباتی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں بہتر تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع میسر آسکیں۔ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح صوبائی وزیر بلال یاسین، اراکینِ اسمبلی اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے مشترکہ طور پر کیا۔ مقررین نے اسے طالبات اور کالج اسٹاف کے لیے ایک اہم اور مفید اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کی تعلیمی سرگرمیوں میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

    افتتاحی تقاریب کے بعد مہمانانِ گرامی نے سائنس، فائن آرٹس، ہوم اکنامکس اور سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز اور نمائشوں کا دورہ کیا۔ سائنس ایگزیبیشن میں بائیولوجی، فزکس، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس اور سائیکالوجی سے متعلق جدید پراجیکٹس پیش کیے گئے جبکہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اے آئی بیسڈ اپیلیکیشن اور ٹیکنالوجی پراجیکٹس کو خصوصی پذیرائی حاصل ہوئی۔ہوم اکنامکس ڈیپارٹمنٹ نے quilting، handicrafts اور گھریلو مہارتوں پر مبنی تخلیقی کام پیش کیے جبکہ فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ نے خوبصورت paintings، artistic structures اور creative displays کے ذریعے حاضرین کو متاثر کیا۔ مہمانانِ گرامی نے طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں، اعتماد اور محنت کو سراہا۔

    بعد ازاں کالج آڈیٹوریم میں سالانہ تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ کالج کی میوزک سوسائٹی کی طالبات نے کلامِ اقبال پیش کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کالج کی تعلیمی ترقی، نظم و ضبط اور تخلیقی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب خواتین کو بااختیار بنانے اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

    اس موقع پر انٹرمیڈیٹ اور بی ایس امتحانات 2025 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں شیلڈز، میڈلز، سرٹیفکیٹس اور ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ مختلف شعبہ جات کے ہائی اچیورز، بہترین پروکٹرز اور گرل گائیڈز کو بھی اعزازات سے نوازا گیا جبکہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈز اور نقد انعامات دیے گئے۔

    تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی نے پرنسپل ڈاکٹر عابدہ بخاری، اساتذہ اور طالبات کو کامیاب اور منظم تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کالج تعلیمی معیار، جدت، نظم و ضبط اور خواتین کو بااختیار بنانے کی بہترین مثال بن چکا ہے۔

  • سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو عمرقید کی سزا

    سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو عمرقید کی سزا

    لاہور کی سیشن عدالت نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو عمرقید کی سزا سنادی۔

    لاہور میں تھانہ چوہنگ پولیس اسٹیشن میں 2024ء میں درج مقدمے پر ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب چدھڑ نے فیصلہ سنادیا، سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی۔پراسیکیوٹر کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد مجرم سے شادی کی تھی، مجرم نے سوتیلی بیٹی سے حمل ضائع کروانے کی کوشش کی۔پراسیکیوٹر رضوان محمود نے 17 گواہوں پر جرح کروائی۔ مجرم کے خلاف بیوی نے تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔