Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مہنگی ہوگئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مہنگی ہوگئی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کے بڑے اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 315 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 80 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8 ہزار 525 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونے کا بھاؤ 27 ڈالرز کمی کے بعد 4 ہزار 717 ڈالرز فی اونس پر آ گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 687 روپے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد آج مارکیٹ میں قیمتوں میں کچھ کمی سامنے آئی ہے،ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔

  • پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پرمشتمل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے-

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے پی سی بی کے مطابق پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا، جس کے لیے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جب کہ ٹاس شام 4 بجے ہوگا،یہ ون ڈے سیریز مارچ اور اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے سیریز ہوگئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم رواں سال جنوری اور فروری میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی، جس میں پاکستان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

  • پنجاب: کالعدم تنظیموں پرقربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی

    پنجاب: کالعدم تنظیموں پرقربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی

    پنجاب بھر میں اس بار عیدالاضحی پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے سے منع کردیا گیا ہے جبکہ کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ کے وفد سے ملاقات کی، وفد کی قیادت ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کی،پنجاب حکومت نے علماء کرام سے درخواست کی کہ خطباتِ جمعہ میں عوام کو منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پیغام دیں۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے آئمہ مساجد صاحبان کیلئے 21 ارب کی لاگت سے تاریخی منصوبہ شروع کیا ہے اور اب تک پنجاب بھر میں آئمہ مساجد صاحبان میں 6 ارب روپے بطور اعزازیہ تقسیم کیے جا چکے ہیں پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جبکہ منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے عوامی آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔

    سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب صوبے میں ہر بچے کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے لٹریسی پروگرام چلا رہی ہے جیلوں میں موجود ناخواندہ افراد کو وزیراعلیٰ پنجاب لٹریسی پروگرام کے تحت تعلیم دے رہے ہیں پُرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح علماء کرام کا کلید ی کردار ہے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ پروگرام تاریخی منصوبہ ہےملکی ترقی کیلئے دینی مدار س میں بھی تعلیم کے معیار کو بلند کیا جا رہا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

  • گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومین اسلام پورہ  میں کلچرل ڈے منایا گیا

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومین اسلام پورہ میں کلچرل ڈے منایا گیا

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومین اسلام پورہ لاہور میں کلچرل ڈے منایا گیا، اس موقع پر رنگا رنگ اور شاندار تقریبات منعقد کی گئیں

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومین اسلام پورہ میں ثقافتِ پنجاب کے دلکش رنگوں سے سجا یہ دن نہ صرف روایات کی خوبصورت عکاسی کرتا رہا بلکہ طالبات کے چہروں پر خوشی، جوش اور اپنائیت کی جھلک بھی نمایاں دکھائی دی۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومین اسلام پورہ میں منعقدہ کلچرل ڈے کے موقع پر مختلف ثقافتی سرگرمیوں، روایتی ملبوسات، علاقائی کھانوں اور تفریحی پروگراموں نے میلے کا سماں باندھ دیا،تقریب کے آغاز سے ہی کالج کا ماحول دیدہ زیب ثقافتی رنگوں میں ڈھلا ہوا نظر آیا۔ طالبات نے وطن عزیز پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے خوبصورت روایتی لباس زیب تن کیے، جبکہ مختلف اسٹالز پر علاقائی کھانوں، دستکاریوں اور ثقافتی اشیاء کی نمائش بھی کی گئی۔ ان اسٹالز پر طالبات کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ،

    کلچرل ڈے کی سب سے نمایاں اور دلچسپ سرگرمی اونٹ سواری رہی، جس نے طالبات کی خصوصی توجہ حاصل کی۔ طالبات نے نہ صرف اس منفرد سرگرمی سے بھرپور لطف اٹھایا بلکہ تصاویر اور یادگار لمحات کو اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کیا،کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کے خصوصی اقدامات کیے گئے جبکہ تقریب کے دوران نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے عملہ ہر وقت متحرک دکھائی دیا۔

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومین اسلام پورہ کی طالبات نے اس خوبصورت اور یادگار تقریب کے انعقاد پر کالج انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف ذہنی آسودگی فراہم کرتی ہیں بلکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت، روایات اور تہذیب سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں،

  • پنجاب حکومت نے  ’جنرل انشورنس کمپنی‘ متعارف کرادی

    پنجاب حکومت نے ’جنرل انشورنس کمپنی‘ متعارف کرادی

    پنجاب حکومت نے’جنرل انشورنس کمپنی‘ کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔

    پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے ملکی تاریخ کی تیز ترین رجسٹریشن بھی حاصل کرلی ہےکمپنی کا مقصد خصوصی انشورنس منصوبوں کے ذریعے صوبے کے ہر طبقے اور ہر معاشی سطح کے شہریوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب لائف انشورنس کمپنی اور پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی، یہ کمپنی محکمہ خزانہ کے زیرِ نگرانی تمام سرکاری اداروں کی نان لائف انشورنس کی ذمہ دار ہوگی، اس مقصد کے لیے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری خزانہ اور صدر پنجاب بینک پر مشتمل بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کی سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ انشورنس پلان میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے پنجاب لائف اور جنرل انشورنس کمپنی کے بزنس پلان اور اس کی تیز رفتار منظوری کے عمل کو سراہا۔

    پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کی سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ انشورنس پلان میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے پنجاب لائف اور جنرل انشورنس کمپنی کے بزنس پلان اور اس کی تیز رفتار منظوری کے عمل کو سراہا۔

    مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب اصلاحات کے میدان میں پہلے بھی سب سے آگے تھا، آج بھی آگے ہے اور آئندہ بھی آگے رہے گا ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائی جائے گی جس کے تحت شہری اپنی مرضی سے کسی بھی جگہ علاج کرا سکیں گے دنیا بھر میں انشورنس سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور پاکستان کو بھی عالمی معیار کے ساتھ ہم قدم ہونا ہوگا

  • نواز شریف میڈیکل سٹی کو جلد از جلد مکمل کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    نواز شریف میڈیکل سٹی کو جلد از جلد مکمل کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں کہا کہ پنجاب کے پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور نواز شریف میڈیکل سٹی کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلا سرکاری آٹزم سکول مریض بچوں کے لئے روشنی کی کرن ہے۔ ہر ضلع میں کیتھ لیب پراجیکٹ کی وجہ سے امراض دل کا فوری اور موثر علاج ممکن ہورہا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنا چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت سوا لاکھ کے لگ بھگ گھر تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ پنجاب میں بے روزگار اور بے زمین کاشتکاروں کے لئے اپنا کھیت، اپنا روزگار پراجیکٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر وتوسیع، ڈرینج اور صاف پانی کی فراہمی کے مثالی گاؤں پراجیکٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ شہروں کی طرح دیہات میں بھی ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا مربوط نظام لانے پر اظہار مسرت بھی کیا۔

  • معرکہ حق،عشرہ تشکر،پانچویں روز بھی مرکزی مسلم لیگ کی ملک بھر میں‌تقریبات جاری

    معرکہ حق،عشرہ تشکر،پانچویں روز بھی مرکزی مسلم لیگ کی ملک بھر میں‌تقریبات جاری

    معرکہ حق، عشرہ تشکر، پانچویں روز بھی مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک گیر پروگراموں کا سلسلہ جاری رہا، آل پارٹیز کانفرنسز ،اجلاسوں کے علاوہ مسلم یوتھ لیگ، مسلم اسٹوڈنٹس لیگ، علما ونگ کے زیر اہتمام بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،مقررین نے خطابات میں مسلح افواج کو شاندارفتح پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی رافیل گرا کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخ رقم کی،پاکستان نے جواب دینا شروع کیا تو چند ہی منٹوں میں مودی نے ٹرمپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، پاکستان کے دفاع کے لئے مسلح افواج اور قوم یکجا ہیں،

    مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام عشرہ تشکر کے سلسلہ میں ملک مختلف شہروں منڈی بہاؤالدین، گجرات ،لودھراں، چنیوٹ، بہاولنگر، مظفر گڑھ میں اے پی سیز،فیصل آباد میں مسلم یوتھ لیگ کی اے پی سی، شیخوپورہ میں مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کی تقریب، مانسہرہ میں بنیان مرصوص علماء کنونشن، چکوال،تلہ گنگ،میں بنیان مرصوص اجلاس ہوئے،لودھراں میں بنیان مرصوص ریلی نکالی گئی، آل پارٹیز کانفرنسز میں مرکزی مسلم لیگ کی میزبانی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی،مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں حافظ عبدالرؤف، قاری محمد یعقوب شیخ ،انجینئر حارث ڈار ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک پاکستان عالم اسلام کا دفاع کرے گا، ایٹمی پاکستان کو آج دنیا فاتح پاکستان منا رہی ہے، دنیا کے فیصلے پاکستان میں ہو رہے ہیں،شہدا پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جمعہ کو بنیان مرصوص خطبات جمعہ کا موضوع بنایا جائے،دفاع پاکستان کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ ہے،مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیر اہتمام آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں مختلف یوتھ تنظیموں کے ضلعی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی،تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد، تابش قیوم صدرمسلم یوتھ لیگ تھے،مقررین نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام چکوال اور تلہ گنگ میں الگ الگ اجلاس برائے معرکۂ حق بنیان مرصوص کا انعقاد کیا گیا، اجلاس سے صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب چوہدری محمد سرور،احسان اللہ منصور و دیگر نے خطاب کیا، مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے زیر اہتمام مسلم ماڈل ہائی سکول سٹی شیخوپورہ میں عشرہ تشکر معرکہ حق کے سلسلے میں پروگرام سے حبیب خان، حافظ احمد کمبوہ و دیگر نے خطاب کیا، مانسہرہ میں مرکزی مسلم لیگ کے علماء کنونشن میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے بھرپور شرکت کی،مرکزی مسلم لیگ ضلع وزیرآباد کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کے سلسلہ میں مختلف سکولوں میں اظہار تشکر کے پروگرامز کیے گئے،لودھراں میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بنیان مرصوص ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری لودھراں صفی اللہ کمبوہ نے کی.

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِاہتمام “معرکۂ حق و عشرۂ فتح مبین” کے سلسلے میں آل پارٹیز پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ و اتحاد امت پاکستان قاری محمد یعقوب شیخ، صدر جنوبی پنجاب سردار اجمل چانڈیہ، حاجی بلال (پاکیزہ ہوٹل)، امیر جے یو آئی (ف) قاری جمال عبدالناصر، امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالسلام انصاری، جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان حافظ منور گجر، سماجی رہنما سہراب خان، صدر جمعیت علماء اسلام علامہ عبدالغفور سیفی، سینئر صحافی مظہر علی لاشاری، صدر کرسچن کمیونٹی سلیم الیاس مسیح سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے، دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کرتی رہی ہیں مگر قوم کی بصیرت اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کے باعث ہر سازش ناکام ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح قائم ہے اور تمام مکاتبِ فکر متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چارسدہ میں مسلح افراد کے حملے میں شیخ محمد ادریس ترنگزئی پر فائرنگ کا واقعہ نہایت قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور علماء کرام کو مؤثر سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کا سدباب ہو سکے۔

  • 
عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد، درخواست گزار پر جرمانہ

    
عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد، درخواست گزار پر جرمانہ

    ‎راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست کو غیر ضروری اور فضول قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا اور درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
    ‎عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ جرمانے کی رقم ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی ڈسپینسری میں جمع کرائی جائے، جہاں اسے غریب مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جائے گا۔
    ‎فیصلے میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار پہلے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ طے کر چکی ہے، لہٰذا ٹرائل کورٹ اس حوالے سے کوئی متضاد حکم جاری نہیں کر سکتی۔
    ‎عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں اور جوڈیشل تحویل میں نہیں ہیں، اس لیے ملاقات کے لیے مقررہ قانونی طریقہ کار اختیار کرنا ضروری ہے۔
    ‎مزید کہا گیا کہ اس نوعیت کی درخواستیں پہلے بھی دائر کی جا چکی ہیں اور درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے۔
    ‎واضح رہے کہ وکیل فیصل ملک نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے یہ درخواست دائر کی تھی۔

  • 
بارش اور آسمانی بجلی سے 4 افراد جاں بحق، مختلف شہر متاثر

    
بارش اور آسمانی بجلی سے 4 افراد جاں بحق، مختلف شہر متاثر

    ‎پاکستان کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
    ‎تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جھنگ میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔ تیز آندھی اور بارش کے باعث کئی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
    ‎مریدکے، شیخوپورہ، تاندلیانوالہ، چنیوٹ اور خانیوال سمیت متعدد علاقوں میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس سے آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اوکاڑہ اور اس کے اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
    ‎پیرمحل، گجرات، پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقے مانسہرہ میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
    ‎دوسری جانب بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    ‎محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں اور گرج چمک کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر کھلے مقامات پر جانے سے گریز اور محفوظ جگہوں پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

  • پشاور سے لاہور آئس کی سپلائی ناکام ، خاتون سمگلر گرفتار

    پشاور سے لاہور آئس کی سپلائی ناکام ، خاتون سمگلر گرفتار

    پشاور سے لاہور آئس کی سپلائی ناکام ، خاتون سمگلر گرفتارکر لی گئی

    گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش خاتون صائمہ کو گرفتار کیا، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 7 کلو آئس برآمد ہوئی،ملزمہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر میں دھکیلنے میں سرگرم تھی، دوران تفتیش لاہور میں منشیات سپلائی نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،ملزمہ پہلے بھی متعدد منشیات مقدمات میں ملوث رہ چکی ہے،ملزمہ کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ نمبر 263/26 درج، قانونی کارروائی جاری ہے،منشیات نیٹ ورک کے دیگر کارندوں اور سہولت کاروں کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہے،لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے،