Baaghi TV

Category: لاہور

  • پیپلز پارٹی کے رہنما  انتقال کر گئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما انتقال کر گئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں احسان الحق انتقال کر گئے۔

    احسان الحق کی نماز جنازہ آج اتوار کوعصر کی نماز کے بعد جامع مسجد، بلاک اے، مسلم ٹاؤن، لاہور میں ادا کی جائے گی میاں احسان الحق پیپلز پارٹی کے متحرک رہنما تھے ، انہوں نے پارٹی کے لیے طویل خدمات سرانجام دیں انہوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر عوامی نمائندگی کی۔

    ان کی وفات پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

  • پی ایس ایل 11 کا فائنل  پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین  کے درمیان آج

    پی ایس ایل 11 کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان آج

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا،جبکہ فائنل میچ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل 11 کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

    فائنل میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

    پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹرافی اپنے نام کرے اور وہ بھی اسی عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    دوسری جانب حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنش لبوشین نے کہا کہ ٹیم نے سخت مقابلے کھیل کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور فیصلہ کن میچ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فائنل کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں ہدایت کی گئی کہ شائقین کرکٹ کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ایونٹ کو ہر لحاظ سے کامیاب بنایا جائےمحسن نقوی نے شائقین کو مشورہ دیا کہ اختتامی تقریب سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔

  • پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو انعام میں  کتنی رقم ملے گی؟

    پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو انعام میں کتنی رقم ملے گی؟

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم 5 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گےپی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار چیمپیئن ٹیم کو اضافی طور پر 5 لاکھ ڈالر کی خصوصی انعامی رقم بھی دی جائے گی رنر اپ ٹیم کو بھی 3 لاکھ ڈالر کی اضافی انعامی رقم فرا ہم کی جائے گی، جبکہ بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ میں کردار ادا کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کے روز پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا فائنل کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اتوار کو میچ سے قبل عظیم الشان تقریب منعقد کی جائےگی اختتامی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی شاندار پرفارمنس پیش کریں گے، جبکہ رنگا رنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کے  آپریشنز، 21 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز، 21 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب بھر میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں تیز ہو گئیں، جہاں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے رواں ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پیر شمس کو بارودی مواد سمیت حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ دہشت گرد عبداللطیف کو بھی دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔
    حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں، جو ممکنہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد صوبے کے مختلف حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے ان کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں مصباح، سمیع اللّٰہ، گلاب خان ریمان، طور خان، زارین شاہ، ضیاء الرحمٰن، عظیم اللّٰہ اور عبدالصمد سمیت دیگر شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ صوبے بھر میں سرچ آپریشنز کا دائرہ بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔

  • لاہور،گولیاں چل گئیں، خاتون اور دو بچوں کی موت،ملزم نے بھی خود کشی کر لی

    لاہور،گولیاں چل گئیں، خاتون اور دو بچوں کی موت،ملزم نے بھی خود کشی کر لی

    لاہور کے علاقے مزنگ میں نوجوان نے خاتون اور اس کے 2 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 35 سالہ عائشہ، 14 سالہ مفرہ، 12 سالہ منیب اور 45 سالہ شاہد شامل ہے،فائرنگ کے اس واقعے میں 8 سالہ مناہل اور 18 سالہ سمنہ زخمی ہوئی ہیں،پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ فلیٹ کے اندر پیش آیا، ابتدائی طور پر وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • حکومت پنجاب کا بسنت 2027 کے لیے نئے کائٹ فلائنگ قواعد و ضوابط کا اعلان

    حکومت پنجاب کا بسنت 2027 کے لیے نئے کائٹ فلائنگ قواعد و ضوابط کا اعلان

    حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے نئے کائٹ فلائنگ قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا ہے، جن پر عملدرآمد کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات لازم قرار دیے گئے ہیں۔

    نئے ضوابط کے تحت پتنگ بازی صرف محفوظ اور مضبوط چھتوں تک محدود ہوگی، جہاں کم از کم ساڑھے تین فٹ اونچی چار دیواری ضروری ہوگی۔ بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے والدین کو سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ بغیر نگرانی چھت کے کناروں کے قریب جانے پر پابندی ہوگی۔ چھتوں پر بھاگنے، کودنے، خطرناک انداز اپنانے اور گنجائش سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔مزید برآں، پتنگ بازی کے دوران شور شرابہ، ڈی جے سسٹمز اور ہمسایوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے والی سرگرمیوں کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ ہر مقام پر فرسٹ ایڈ کٹ کی دستیابی لازمی ہوگی، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 سے فوری رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں عمارت مالکان اور ایونٹ منتظمین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ضوابط پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    حکومت کا واضح مؤقف ہے کہ بسنت خوشیوں کا تہوار ضرور ہے، مگر انسانی جانوں کی قیمت پر ہرگز نہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ایک محفوظ اور ذمہ دار بسنت منائی جا سکے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا کچہ کے لیے ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ پیکیج کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کچہ کے لیے ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ پیکیج کا اعلان

    ر وزیراعلیٰ نے ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی کیا اور ہدایت کی کہ کچہ ایریا کے لوگوں کو 14 ہزار 500 ایکڑ سرکاری اراضی فراہم کی جائے تاکہ وہ زراعت کے ذریعے روزگار حاصل کر سکیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچہ ایریا کی ترقی، امن و امان اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے 23 ارب روپے کے بڑے پیکیج کا اعلان کر دیا، جس میں انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور سیکیورٹی کے متعدد منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کچہ کے علاقے میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا اور تاریخ میں پہلی بار حکومت کی رٹ مؤثر انداز میں قائم ہوئی ہے۔

    اعلان کردہ پیکیج کے تحت 23 ارب روپے کی لاگت سے اسکول، اسپتال، سڑکیں اور پل تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ امن و امان کے قیام کے لیے 7.1 ارب روپے، سوشل انفراسٹرکچر کے لیے 13.9 ارب اور دیگر منصوبوں کے لیے 1.7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کچہ ایریا میں ٹرانسپورٹ سہولیات، کلینک آن ویلز، موبائل وٹرنری اسپتال اور لیبارٹریز فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی اس کے ساتھ ساتھ جدید سولر انرجی سے چلنے والے ڈرونز کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ پولیس گاڑیوں اور چیک پوسٹوں کو بھی سیف سٹی کیمر وں سے منسلک کیا جائے گا۔

    تعلیمی شعبے میں 65 سکولوں کی تعمیر و بحالی، 16 نئے اسکولوں اور 2 گرلز کالجز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے اس کے علاوہ 6551 طالبات کو اسکول میل ملک پیک، 300 طلبہ کو ہونہار اسکالرشپس اور 300 کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے انفراسٹرکچر کے حوالے سے 108 کلومیٹر سولنگ اور 144 کلومیٹر سڑکوں پر مشتمل 27 منصوبے مکمل کیے جائیں گے، جبکہ مثالی گاؤں منصوبہ، سیوریج، ڈرینج اور سپورٹس پراجیکٹس بھی شروع کیے جائیں گے، مزید برآں 125 ملین روپے کی لاگت سے اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

    کچہ ایریا میں نادرا رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور ب فارم کے اجرا میں آسانی ہو،سیکیورٹی اقدامات کے تحت ناجائز اسلحہ کی واپسی کے لیے خصوصی پلان تیار کیا گیا ہے، جس میں اسلحہ جمع کرانے والوں کو اس کی نوعیت کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا اور اس عمل کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ نے کچہ کی مرکزی سڑکوں کے اطراف لمبی فصلوں کی کاشت پر پابندی بھی عائد کر دی تاکہ سیکیورٹی خدشات کو کم کیا جا سکے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچہ کے عوام کو بھی پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی اور خوشحالی کا حق حاصل ہے انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کچہ ایریا کو ایک محفوظ، مثالی اور ترقی یافتہ خطہ بنایا جائے گا جہاں کے لوگ باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔

  • لاہور: 5 سال میں اغوا ہونے والی 824 خواتین تاحال لاپتا

    لاہور: 5 سال میں اغوا ہونے والی 824 خواتین تاحال لاپتا

    لاہور میں گزشتہ پانچ برس کے دوران اغوا کی جانے والی خواتین سے متعلق ایک تشویشناک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق 824 خواتین کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ خواتین 2021 سے 2025 کے درمیان مختلف علاقوں سے اغوا ہوئیں، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اغوا کے واقعات کینٹ ڈویژن میں رپورٹ ہوئے، جہاں 282 خواتین تاحال لاپتا ہیں۔ اس کے علاوہ صدر ڈویژن سے 152، سٹی ڈویژن سے 124، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 110 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 100 خواتین کا بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔مزید برآں، سول لائنز ڈویژن سے اغوا ہونے والی 56 خواتین بھی اب تک بازیاب نہیں ہو سکیں۔

    پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج کیے گئے تھے، تاہم تحقیقات کے باوجود مغوی خواتین کے بارے میں کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے اغوا کے واقعات شہریوں میں عدم تحفظ کے احساس کو بڑھا رہے ہیں، جبکہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

  • ہوٹل میں ویڈیو بنانے پر  حنا پرویز بٹ کی یوٹیوبررجب بٹ پر سخت تنقید

    ہوٹل میں ویڈیو بنانے پر حنا پرویز بٹ کی یوٹیوبررجب بٹ پر سخت تنقید

    پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک ویڈیو پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور اخلاقی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ ایک ریسٹورنٹ میں وی لاگ ریکارڈ کر رہے ہیں، جبکہ ان کے پیچھے بیٹھی ایک فیملی واضح طور پر کیمرے کی موجودگی سے بے چینی محسوس کرتی نظر آتی ہے۔ ویڈیو میں پس منظر میں موجود ایک خاتون کو اپنا چہرہ چھپاتے اور کیمرے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو نجی زندگی میں مداخلت اور غیر اخلاقی رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر بھی لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

    اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے اپنی ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ یہ ایک "انتہائی شرمناک حرکت” ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کچھ افراد بغیر سوچے سمجھے جہاں دل چاہتا ہے کیمرہ آن کر دیتے ہیں اور انہیں اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ اردگرد فیملیز بھی موجود ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں ایسے افراد کو ہیرو سمجھا جاتا ہے، جو کہ قابل افسوس رجحان ہے۔

    واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر پرائیویسی، اخلاقیات اور ڈیجیٹل ذمہ داری کے حوالے سے بحث ایک بار پھر تیز ہو گئی ہے، جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے عوامی مقامات پر وی لاگنگ کے اصول و ضوابط بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

  • لیبر، ورکرز اور مزدوروں کی فلاح و بہبود ملک کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،مریم نواز

    لیبر، ورکرز اور مزدوروں کی فلاح و بہبود ملک کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کارخانوں، فیکٹریوں اور دفاتر میں سیفٹی آلات اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے-

    کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے افراد کے لیے جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ پر خصوصی زور دیا کہا کہ لیبر، ورکرز اور مزدوروں کی فلاح و بہبود ملک کی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔

    وزیراعلیٰ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ورک پلیس پر حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اور خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےمحفوظ اور صحت مند کارکن ہی ایک مضبوط قوم کی بنیاد رکھتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت ورکرز کے تحفظ کے لیے لیبر قوانین میں ترامیم لا رہی ہے اور سیفٹی کلچر کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے صنعتی شعبے کے مالکان پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں راشن کارڈ کے ذریعے 14 لاکھ محنت کشوں کو ماہانہ مالی معاو نت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران مزید 50 ہزار مزدوروں کو اس سہولت میں شامل کیا جائے گا ہر ورکر کو محفوظ ورکنگ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں بین الاقوامی معیار کے سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔