Baaghi TV

پنجاب: کالعدم تنظیموں پرقربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی

eid

پنجاب بھر میں اس بار عیدالاضحی پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے سے منع کردیا گیا ہے جبکہ کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ کے وفد سے ملاقات کی، وفد کی قیادت ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کی،پنجاب حکومت نے علماء کرام سے درخواست کی کہ خطباتِ جمعہ میں عوام کو منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پیغام دیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے آئمہ مساجد صاحبان کیلئے 21 ارب کی لاگت سے تاریخی منصوبہ شروع کیا ہے اور اب تک پنجاب بھر میں آئمہ مساجد صاحبان میں 6 ارب روپے بطور اعزازیہ تقسیم کیے جا چکے ہیں پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جبکہ منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے عوامی آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب صوبے میں ہر بچے کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے لٹریسی پروگرام چلا رہی ہے جیلوں میں موجود ناخواندہ افراد کو وزیراعلیٰ پنجاب لٹریسی پروگرام کے تحت تعلیم دے رہے ہیں پُرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح علماء کرام کا کلید ی کردار ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ پروگرام تاریخی منصوبہ ہےملکی ترقی کیلئے دینی مدار س میں بھی تعلیم کے معیار کو بلند کیا جا رہا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

More posts