Baaghi TV

Category: ملتان

  • موبائل چارجنگ پر لگاتے ہوئے خاتون کے کپڑوں کو آگ لگ گئی،حالت تشویشناک

    موبائل چارجنگ پر لگاتے ہوئے خاتون کے کپڑوں کو آگ لگ گئی،حالت تشویشناک

    ملتان: تحصیل شجاع آباد میں موبائل چارجنگ پر لگاتے ہوئے ایک خاتون کرنٹ لگنے سے جھلس گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سعدیہ بی بی نامی خاتون اپنے گھر میں موبائل چارجنگ پر لگانے لگی تو اسے کرنٹ لگا جس کے فوری بعد اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔

    آگ لگنے کے باعث خاتون بری طرح جھلس گئی متاثرہ خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔

    ٹرانسفارمر پھٹنے کا کیس: حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    دوسر ی جانب حیدرآباد لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے کیس میں نیپرا نے حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 23 جولائی کو حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے تھے، ہلاک ہونے والے افراد میں ایک 1 حیسکو کا ملازم جبکہ 9 عام لوگ تھے اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 3 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    لبنان:آئل فیکٹری میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    نیپرا کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلمبند کیے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے کیے، تحقیقاتی ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی اور مذکورہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا-

    نیپرا نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی، اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا،تاہم حیسکوضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمے داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔

    ساس بہو کے جھگڑے نے ایک شخص کی جان لے لی

  • آئیں سب جماعتیں مل کر ملک کا سوچیں، حمزہ شہباز کا پیغام مفاہمت

    آئیں سب جماعتیں مل کر ملک کا سوچیں، حمزہ شہباز کا پیغام مفاہمت

    آئیں سب جماعتیں مل کر ملک کا سوچیں، حمزہ شہباز کا پیغام مفاہمت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ون مین شو نہیں چلے گا،

    حمزہ شہباز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج افغانستان کی جوصورتحال ہے اس کے اثرات پاکستان پر پڑرہے ہیں ،مسلم لیگ ن صرف بالادستی کی بات کرتی ہے، آج پارلیمنٹ کو مضبوط ہونا چاہیے،پاکستان میں امن ہو گا تو ہم جمہوریت میں کامیاب ہو ں گے ہم کسی ادارے کو کمزور کر کے آگے نہیں بڑھ سکتے،نواز شریف کی واپسی کے حوالہ سے حمزہ شہباز نے صحافیوں کو بتایا کہ جب ڈاکٹر کہیں گے نواز شریف ٹھیک ہیں وہ واپس آجائیں گے،

    حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ کہ جہاز میں سفر کرنے والے آج موٹر وے پر سفر کرتے ہیں،100دن میں صوبہ نہ بن سکا ہم نے آئینی بل پیش کیا،ہم نے حاصل پور سے بہاولپور تک سڑک بنائی، لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ہم نے ختم کیے، کاش جنوبی پنجاب کی محرومیوں پر توجہ دی جاتی،آج 85 لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے،بجلی کا بل دیکھ کر غریب کی چیخیں نکل جاتی ہیں،شہباز شریف نے معیشت کی بحالی پر مفاہمت کی دعوت دی تھی،اللہ پاک نے برطانیہ سے سرخرو کیا،نیازی کا کرپشن مکاؤ نظریہ دفن ہوگیا ہے، آئیں سب جماعتیں مل کر ملک کا سوچیں،دشمن باہر بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے، کھیل تماشہ بند ہونا چاہیے،مجھے احساس ہوا کے جمہوریت کتنی بڑی طاقت ہے،نیازی کا کرپشن مکاؤ نظریہ دفن ہو گیا ہے، اللہ پا ک نے برطانیہ سے سرخرو کیا،ہرچیز مہنگی ہو گئی یہ کونسا نیا پاکستان ہے، نیا پاکستان نہیں بن سکا پرانا پاکستان ہی لوٹا دو،3 سال میں 12 بار دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، برملا کہتا ہوں کسی ادارے سے لڑائی نہیں ہم نےاسمبلی کے پہلے دن میثاق معیشت کی بات تو مذاق اڑایا گیا،حکومت کا چوتھا سال آگیا کہاں گئے200 ارب ڈالر؟ غریب کی تعمیرات تجاوزات کے نام پر گرا دی جا تی ہیں،

    @MumtaazAwan

    ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

  • جنوبی پنجاب :مختلف سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید

    جنوبی پنجاب :مختلف سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید

    جنوبی پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں جو جنوبی پنجاب کی مثالی خدمت کی، اس قافلے کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

    سنہرے مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والےجہلم کے نوجوانوں کا گروپ تاوان کےلیے اغواء

    راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی، اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی گوپانگ نے بھی لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

    ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین دفعہ ایم پی اے منتخب ہونے والے اسحاق بچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اسحاق بچا 1988, 1993 اور 2002 میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رہے ہیں۔ ملتان سے برگیڈیئر (ر) قیصر مہے نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، فخر ہے کہ اس کا حصہ بن رہا ہوں۔

    خانیوال پہنچنے پر شاندار استقبال کے بعد سابقہ ایم پی اے جمیل شاہ نے متعلقہ حلقے کے ایم این اے افتخار نذیر کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی جمیل شاہ 2008 میں ایم پی اے رہے ہیں۔

  • معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا رفیق اثری انتقال کرگئے

    معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا رفیق اثری انتقال کرگئے

    ملتان:معروف عالم دیں شیخ الحدیث مولانا رفیق اثری انتقال کرگئے ,نماز جنازہ 2:30 بجے دارلحدیث محمدیہ جلالپور پیروالا میں کل بروز منگل کے دن ادا کی جائے گی. مولانا محمد رفیق اثری ۱۹۳۷ ء میں سنگرور ( مشرقی پنجاب کے علاقے ” رشیداں والا‘ میں پیدا ہوئے ۔ والد کا اسم گرامی میاں قائم الدین تھا جو عامل بالحدیث تھے ۔ تقسیم ملک کے زمانے میں یہ لوگ براستہ ہیڈ سلیمانکی پاکستان میں داخل ہوئے ۔ مولانا اثری کا پورا خاندان اہل حدیث تھا ۔ ان کے قصبے اور علاقے میں کوم کلاں ( ضلع لدھیانہ ) کے مولانا سید مولا بخش کے مواعظ حسنہ کا سلسلہ جاری رہتا تھا اور یہ لوگ ان سے بہت متاثر تھے ۔ ان کے قصبے کے خطیب وامام مولانا عبید اللہ تھے جو کسی زمانے میں غالبا دارالحدیث رحمانیہ دہلی میں پڑھتے رہے تھے ۔ تقسیم ملک کے بعد وہ سرگودھا چلے گئے تھے ۔ نومبر ۱۹۴۷ ء میں محمد رفیق اثری جلال پور پیر والا آۓ تو دارالحدیث محمدیہ جلال پور پیر والا کی ابتدائی شاخ مدرسہ سبل السلام براقی والا میں انھوں نے پرائمری پاس کیا ۔ اس سے دو سال بعد ۱۹۳۹ ء میں دار الحدیث محمدیہ میں داخل ہوئے اور ۱۹۵۲ ء میں وہاں سے سند فراغت حاصل کی ۔ دارالحدیث محمدیہ میں انھوں نے حضرت مولانا سلطان محمود ، مولانا عبدالرحیم عارف ، مولانا عبدالحمید ، مولانا عبدالله مظفر گڑھی ، مولانا عبدالقادر مہند ، مولانا محمد قاسم شاہ اور حافظ خوشی محمد سے حصول علم کیا ۔ بعد ازاں دار العلوم تقوية الاسلام ( لاہور ) کا رخ کیا ۔ یہاں حضرت مولانا عطاء اللہ حنیف ، مولانا حافظ محمد اسحاق اور مولانا شریف اللہ خاں سے فیض یاب ہوئے ۔ حضرت مولانا سید محمد داود غزنوی کے ارشادات سے بھی استفادے کا موقع ملا ۔ ۱۹۵۹ ء میں مولانا محمد رفیق اثری دار الحدیث محمد یہ جلال پور پیر والا چلے گئے اور وہاں تدریسں کا سلسلہ شروع کر دیا .اللہ کے فضل سے بے شمار حضرات ان سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں جو مختلف مقامات پر درس و تدریس کی خدمات میں مصروف ہیں ۔ مولانا اثری کی تدریسی خدمات کا سلسلہ تقریبا پچاس سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہے, مولانا اثری نے التعلیق النجیح مشکاۃ المصابیح, ترجمہ و افادات مشکاۃ المصابیح ,ضوء المسالک موطا امام مالک, اسبال المطر فی شرح نخبۃ الفکر, منہاج المسلم مترجم, ھدایۃ الناسک مترجم, مولانا سلطان محدث جلالپوری سمیت دیگر کتب و رسائل مرتب کئے .شیخ الحدیث رفیق اثری کی وفات پر سینیٹر ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث, علامہ ابتسام الٰہی ظہیر, علامہ ہشام الہی, حافظ عبدالستار الحماد, مولانا حماد لکھوی ,حافظ مسعود عالم, مولانا حافظ شریف, مولانا عبدالسلام بن محمد, مولانا یاسین ظفر, مولانا یوسف کشمیری سمیت دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا.

  • عمران خان نے جتنے بھی وعدے کیے کوئی ” وفا” نہیں ہوا، بلاول

    عمران خان نے جتنے بھی وعدے کیے کوئی ” وفا” نہیں ہوا، بلاول

    عمران خان نے جتنے بھی وعدے کیے کوئی ” وفا” نہیں ہوا، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی صرف صوبے میں نہیں مرکز میں بھی حکومت بنائےگی،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ملک عوامی حکومت کے لیے ترس رہا ہے ،ملک پر کھلاڑی کو مسلط کیا گیا اورآج حالت سب کے سامنے ہے،افسوس عمران خان نے ملک کا کیا حشر کردیا ،ہمار ے وزیرخارجہ ایک فو ن کال کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں ملک نے نوازشریف کی حکومت بھی دیکھی، عمران خان نے جتنے بھی وعدے کیے کوئی وفا نہیں ہوا،عمران خان نے کہا تھا زرعی انقلا ب لائیں گے لیکن کیا ہوا سب نے دیکھا،عمران خان نےکہا غریب کےساتھ کھڑے ہوں گے پیپلزپارٹی دو میں لوگوں کو جوروزگارملا وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے،کرپشن کا خاتمہ ،ایک کروڑ نوکریاں،50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا،ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں دیکھی جو عمران خان لے کر آئے،عوامی حکومت عوامی مفا دمیں ہوتی ہے،ہم نے نااہل حکومت کو بھگانا ہے ،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دہرامعیار نہیں چل سکتا،اپوزیشن کا کردار اداکریں یا اعلان کریں کہ حکومت کے سہولت کارہیں،ہم نے لانگ مار چ کااعلان کیااور آپ پیچھے ہٹ گئے،یہ نہیں ہوسکتا ووٹ کی عزت کی بات ہو توسینیٹ انتخابات سے بائیکاٹ کی بات کریں عمران خان ملک میں تاریخی مہنگائی لے کر آیا ہے حکومت نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا نیی نوکریاں دینے کے بجائے روزگار چھین لیا گیا

    ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

    پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

    وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

    بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

    بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

    الیکشن جب بھی ہوں اب اقتدار میں جیالے ہی آئیں گے،بلاول

  • الیکشن جب بھی ہوں اب اقتدار میں جیالے ہی آئیں گے،بلاول

    الیکشن جب بھی ہوں اب اقتدار میں جیالے ہی آئیں گے،بلاول

    الیکشن جب بھی ہوں اب اقتدار میں جیالے ہی آئیں گے،بلاول

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملتان کے صحافیوں کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف پیپلزپارٹی اپوزیشن کررہی ہے،پارٹی میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی شمولیت دیگر پارٹیوں میں ہلچل پیدا کر رہی ہے،ہم نے اپنے کارڈز سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں، وقت آنے پر شو کریں گے،الیکشن جب بھی ہوں گے ، اب اقتدار میں جیالے ہی آئیں گے،ہمارے جلسوں میں عام عوام آتے ہیں، ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں،دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے حکومتوں کا بندوست کیا جاتا ہے، پیپلز پارٹی عوامی بندوبست سے آتی ہے،دیگر پارٹیاں تو اٹھتی اور بیٹھتی بھی دوسروں کے اشاروں پر ہیں،افغان مسئلے پر وزیر اعظم عمران خان تنہائی کا شکار ہیں،حکومت کو افغان پالیسی سمیت اہم ایشوز کو پارلیمان میں لانا ہو گا،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے 100 دن میں صوبہ بنانا ہوتا تو اب تک بن چکا ہوتا،بتین سال بعد جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام صرف ایک لولی پاپ ہے،میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بل کے معاملے پر حکومتی اتحادی بھی عمران خان کے ساتھ نہیں،ہیومن رائٹس واچ نے بھی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، چوہدری پرویز الہی بھی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے طارق اسماعیل، ممتاز نیازی، مظہر جاوید، محمد وسیم، طاہر ندیم، آصف علی، سید نوید شاہ، محمد قیصر اور رفیق قریشی نے ملاقات کی

    ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

    پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

    وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

    بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

    بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

  • بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

    بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

    بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد کی پی پی پی میں شمولیت ہوئی ہے

    جمعیت علمائے اسلام ڈیرہ غازی خان شہر کے صدر محمد جاوید خان سومرو پی پی پی میں شامل ہو گئے،بلاول زرداری نے جے یو آئی کے رہنما کو خوش آمدید کہا، مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ تحصیل علی پور میں پی پی 273 کے ٹکٹ ہولڈر ملک جمیل احمد پنوہہ پی پی پی میں شامل ہو گئے،مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں مسلم لیگ ن کے صدر ملک جاوید پنوہہ پی پی پی میں شامل ہو گئے،مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین ملک عابد محمود بھابہ پی پی پی میں شامل ہو گئے،مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے کونسلر ملک محمد ساجد دینہ پی پی پی میں شامل ہو گئے

    قبل ازیں بلاول زرداری نے پاکستان میں اسکول جانے کی عمر کے دو کروڑ سے زائد بچوں کا اسکول سے باہر ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے ریاست کا یہ فرض ہے کہ تعلیم کو سب کے لیئے، خصاصاً بچیوں کے لیئے، یکساں طور پر قابلِ رسائی بنائے۔ کروناوائرس جیسی عالمی وباء کے بعد تعلیمِ بالغان اور غیر رسمی تعلیم جیسے پروگرامز کو جدید خطوط پر استوار کرنا حالات کا تقاضا ہے موجودہ حکومت کی ایجنڈا خواندگی میں اضافہ نہیں، بلکہ اس کی توجہ کا محور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس کے تحت وسیلہ تعلیم پروگرام کا نام تبدیل کرنا ہے۔

    بلاول زرداری 8 ستمبر کو ایم پی اے رائس نبیل کی دادا کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے 8 ستمبر کو رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو اور بھونک مندر کی ہندؤں کمیونٹی سے ملاقات کریں گے 9 ستمبر کو بلاول زرداری مخدوم ہاؤس سے براستہ سندھ روانہ ہوجائیں گے

    ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

    پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

    وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

    بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

     

  • بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

    بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

    بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چییئرمین بلاول زرداری ملتان پہنچ گئے ہیں

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ق لیگ اور ایم کیوایم کے ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی ہے ق لیگی اور ایم کیوایم کے ٹکٹ ہولڈرز پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ہیں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والو ں میں مظہر عباس اور رانا امجد علی امجد شامل ہیں مظہر عباس ق لیگ ملتان اور ایم کیوایم کے رانا امجد علی مظفر گڑھ سے ٹکٹ ہولڈرتھے اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم احمد محمود، خواجہ رضوان عالم، نتاشہ دولتانہ، حیدرزمان قریشی، بصروجی، عبدالقادر شاہین، حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ بھی موجود تھے

    قبل ازیں بلاول زرداری ملتان پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا سید علی حیدر گیلانی اپنے ورکروں کے ساتھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا "سیداں والا بائی پاس ملتان” پر استقبال کرنے کے موجود تھے، بلاول کے استقبال کے موقع پر پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے لگائے گئے

    اپنے دورے کے دوران بلاول زرداری جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن سے خطابات اور وفات پا جانے پارٹی کے مختلف رہنماؤں کے عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت بھی کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے بلاول بھٹو زرداری جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، ملک بشیر احمد، حیدر عباس گردیزی کے گھر بھی تعزیت کیلئے جائیں گے

    بلاول زرداری 5 ستمبر کو بلاول ہاؤس میں اقلیتی رہنماؤں وکلاء ونگ اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے 5 ستمبر کو بلاول زرداری ڈیرہ غازی خان روانہ ہونگے جہاں سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے بلاول زرداری سردار دوست محمد کھوسہ نے گھر عشائیہ میں شرکت کریں گے جبکہ بلاول ہاؤس ملتان میں قیام کریں گے

    6 ستمبر کو بلاول زرداری سٹی صدر ملک نسیم لابر کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرنے دولت گیٹ اوع بیگم بی اے جگر کی وفات پر تعزیت کرنے ان کے گھر جائیں گے بلاول زرداری پی پی 217 سے ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر کلثوم ناز بلوچ کے والد کی وفات پر تعزیت کیلئے وہاڑی چوک جائیں گے شام 6 بجے جلہ آرائیں میلسی میں سابق ایم پی اے ٹوچی خان کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے جبکہ رات کا قیام بلاول ہاؤس ملتان میں کریں گے بلاول زرداری 7 ستمبر کو بلاول ہاؤس میں 12:30 پر پریس کانفرنس کریں گے دوپہر 2 بجے کہروڑ پکا میں ڈسٹرکٹ صدر امداد اللہ عباسی کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے 7 ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری رحیم یار خان روانہ ہونگے اور قیام مخدوم ہاؤس جمال الدین والی رحیم یار خان میں کریں گے

    بلاول زرداری 8 ستمبر کو ایم پی اے رائس نبیل کی دادا کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے 8 ستمبر کو رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو اور بھونک مندر کی ہندؤں کمیونٹی سے ملاقات کریں گے 9 ستمبر کو بلاول زرداری مخدوم ہاؤس سے براستہ سندھ روانہ ہوجائیں گے

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

    پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

    وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

  • پی ڈی ایم ختم ،جماعت اسلامی سے بہتر جماعت اور کوئی نہیں ،سراج الحق

    پی ڈی ایم ختم ،جماعت اسلامی سے بہتر جماعت اور کوئی نہیں ،سراج الحق

    پی ڈی ایم ختم ،جماعت اسلامی سے بہتر جماعت اور کوئی نہیں ،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو تین سالہ کارکردگی پیش کرتے وقت 22کروڑ عوام نظر نہیں آئے ۔ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں ملک میں کرپشن میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ افغانستان میں انقلاب پرطالبان کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ افغانستان حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔ افغانستان میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ موجودہ حکومت کو شہید نہیں بنانا چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ ووٹ کے ذریعے ملک میں اسلامی انقلاب برپا ہو جس کے لئے جماعت اسلامی سے بہتر جماعت اور کوئی نہیں ہے ۔ ہم نے اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کردیا ہے جماعت اسلامی اپنی پارٹی کے منشور و پرچم اور نشان پر الیکشن لڑے گی۔ پی ڈی ایم عملاََ ختم ہوچکی ہے اب وہ چند جماعتوں کا اتحاد ہے میںپی ڈی ایم اور موجودہ حکومت میں کوئی فرق نہیں سمجھتا۔ جامعہ زکریا میں ایک منشیات فروش کے ہاتھوں اسلامی جمعیت طلبہ کے طالب علم کلیم اللہ سہو کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ۔ منشیات فروش کو جامعہ زکریا میں پناہ دینا گھناﺅنا جرم ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ” دارالسلام “ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راﺅ محمد ظفر، ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی،خواجہ صغیر احمد،ملک سجاد وینس، چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ،سلمان الہی سہو،راناساجد اسماعیل ، رفیع رضا ایڈووکیٹ،حسان اخوانی ودیگر موجودتھے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ رات اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی پیش کی جو صرف معمول کی تقریر کے سوا کچھ نہیں تھا ۔ حکومت کی تین سالہ کارکردگی اس قدر مایوس کن ہے کہ اس پر تین سو صفحات لکھے جاسکتے ہیں یہاں تک کہ وزیر اعظم کو تو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تین سالہ کارکردگی نظر آئی ہے مگر عوام کو نظر نہیں آئی بلکہ حکومت کی کارکردگی صفر سے آگے مائنس دکھائی دے رہی ہے اور یہ ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے بیروزگاری ومہنگائی حکومت کی اضافی کارکردگی میں شامل ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب ڈالر 167روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ اب حکومت سے عوام پوچھتے ہیں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کیوں نہیں کی حالانکہ کی عوام نے اپنی قومی ذمہ داریاں پوری اور ٹیکس بھی ادا کررہی ہے مگر پھر بھی غریب عوام کی گردن مروڑنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ حکمرانوں نے اپنے اعلان کے مطابق ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں دیں البتہ 35لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیا اب تک 30لاکھ گھر تقسیم کرنے چاہئے تھے مگر پہلا گھر بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل کرکے پٹرول،بجلی، گیس، چینی، آٹا، گھی یہاں تک کہ دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 5سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کسانوں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا یہاں تک کہ صحافی بھی بیروزگاری کی زندگی بسر کررہے ہیں بچوں کیلئے کتاب اور قلم خریدنا ناممکن بنادیا گیا ہے والدین کے پاس بچوں کی تعلیم کے لئے سکول کی فیس دینا ناممکن بن گیا ہے ۔ مدینہ منورہ کی ریاست میں عریانی، فحاشی اور بد اخلاقی میں اضافہ ہوا ہے ۔ مینارِ پاکستان تحریک پاکستان کے شہداء کی یاد گار ہے جس کے سائے میں عریانی کا واقعہ پوری قوم کے لئے شرمندگی کا باعث ہے ۔ سود میں مزید اضافہ ہورہا ہے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کا سودی نظام کے خلاف شرعی عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔ سود کے حوالے سے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر 5اگست 2019ءکو قبضہ کیا مگر ہمارے حکمران جو ہر جمعہ کو احتجاج کے دوران دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے تھے اب انہوں نے مسئلہ کشمیر پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ گزشتہ73سالوں سے ملک مختلف تجربات سے گزر رہا ہے سیاسی اور فوجی حکومتیں بھی عوام کی مشکلات دور نہیں کرسکیں بلکہ ان میں آئے روز اضافہ ہوا ہے ان تمام مسائل کا واحد حل ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں قوم کی خدمت کی ہے ہم ملک کو کرپشن فری ریاست بنانا چاہتے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو ۔ جماعت اسلامی کے تمام رہنماﺅں ، سابقہ وموجودہ ارکان اسمبلی کے دامن پر کرپشن کا ایک دھبہ بھی نہیں ہے ہم ملک کو ایک اسلامی اور کرپشن فری پاکستان بنانا چاہتے ہیں ۔جماعت اسلامی آئندہ عام انتخابات میں دیانتدار،محنتی و باصلاحیت نوجوانوں کو میدان میں لائے گی اور اپنی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تو حکمران خود کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے ہمیں حکومت دی ہے انہوں نے اختیارات نہیں دیئے۔ اصولی طور پر تو حکومت کو از خود مستعفی ہوکر نئے عام انتخابات کرانے کا اعلان کرنا چاہئے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت بر قرار رہے اسی لئے ہم موجودہ حکومت کو شہید نہیں ہونے دیں گے بلکہ ووٹ کی پرچی کے ذریعے ملک میں اسلامی انقلاب برپا کریں گے۔ اس سلسلے میں عوام کو چاہئے کہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چند جماعتوں کا مجموعہ ہے اس اتحاد میں شامل جماعتوں اور حکومت میں کوئی فرق نہیں یہ سرمایہ داروںکا کلب ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے دھماکے قابل مذمت ہیں طالبان نے طویل جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی ہے جب تک افغانستان میں ایک بھی امریکی فوجی موجود ہے وہاں کا امن بحال نہیں ہوسکتا ۔ خود امریکی صدر نے اپنی فوجوں کے انخلاءکے لئے 31اگست کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے ۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے یقینا جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ پورا نہیں کیا جوحکمران22کروڑ عوام کو کچھ نہیں دے سکے وہ سرائیکی عوام کو بھی کچھ نہیں دیں گے۔

    قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کلیم اللہ سہو شہید کی رہائش گاہ پر شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب اور پنجاب پولیس کا امتحان ہے کہ اس قتل کے مجرم درندے کو کیفر کردار تک پہنچوائیں اور تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کریں۔ انہوں نے وہاں موجود عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ خود ظالم کو منتخب کرتے ہیں اور بعد میں ظلم سہتے ہیں سانپ کو دودھ پلاتے ہیں اور اژدھے تیار کرتے ہیں۔

    بعد ازاں چاہ جموں والا میں جامعتہ المحصنات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم رسول ﷺ کے اُمتی ہیں اور اس اُمت نے سارا کام سنبھالا ،جو کامانبیاءکا تھا وہ ہمارے ذمہ لگایا گیا۔ ہمارے سامنے نمونہ نبی اکرم ﷺ ہیں۔ جماعت اسلامی کا آغاز 1941ءسے نہیں بلکہ ختم نبوت ﷺ سے ہوا۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ایک خاتون ایک مسلمان ماں اور عورت ہو۔ ہم اپنے ووٹر کو تنہا نہیں چھوڑت اسے دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کے لئے تیار کرتے ہیں۔23سدال کی جدوجہد کے بعد آپ ﷺ نے ایک اسلامی ، فلاحی ریاست بنائی ایسی ہی ریاست ہم بنانا چاہتے ہیں

  • پارکوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے:ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان

    پارکوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے:ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان

    ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے کہا ہے کہ پارکوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے۔پارکوں میں جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کریں گے۔ ایڈوائزر ٹوسی ایم فارپی ایچ ایز اینڈ ٹورزم آصف محمود نے پی ایچ اے ملتان کے سیکورٹی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کے ہمراہ ایڈوائزر ٹوسی ایم فارپی ایچ ایز اینڈ ٹورزم آصف محمود کو بریفنگ دینے کے موقع پر کیا۔

    ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مزید کہا ہے کہ لاہور واقع کے بعد پارکوں کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پارکوں کو فیملیز کے لیئے سازگار بنائیں گے۔شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل ہے۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ پارکوں میں خواتین اور بچوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔پارک سستی تفریح کا ذریعہ ہے عوام کو پارکوں میں بہتر سہولیات دینے کے لیئے کوشاں ہیں۔