ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ ملازمین ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں ۔ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات کریں گے۔وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کو رقوم کی آدئیگی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔شہر بھر کی گرین بیلٹس بڑے سایہ دار درخت لگائیں گے۔ بی سی جی چوک نے تا بہاولپور بائی پاس تک 290سے زائد ایلسٹونیا اور ٹرمنلیاکے تیا ر درخت لگائیں گے۔
اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار فوت ہو جانے والے ملازمین کے لواحقین کو چیک تقسیم کرنے اور قاسم پور کالونی گرین بیلٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ موافق موسم میں بھر پور شجر کاری کریں گے۔600سے زائد تیار درختوں کی شجر کاری کا آغاز چند روزمیں شروع کر دی جائے گی۔ بڑے سایہ دار درختوں سے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ ملازمین کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔لواحقین کو رقوم کی آدائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کو رقوم کی جلد آدائیگی کے لیئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ایک کروڑ سے زائد رقوم کے چیک تقسیم کیئے گئے۔
Category: ملتان

ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات کریں گے, ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں ملازمان کی ہیڈ کا نسٹیبل کے عہدہ پر ترقی
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں ملازمان کی ہیڈ کا نسٹیبل کے عہدہ پر ترقی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان ترجمان پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن کے مطابق پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کے ملازمان کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ پر ترقی یاب کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہما نصیب سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن کی سربراہی میں ممبران کمیٹی شاہد محمود، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس، ضلع ملتان اور سعید انور، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس، ضلع لودہراں نے لوئر کورس پاس کرنے والے اور محکمانہ ضوابط پورا کرنے پر 17 ملازمان کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دی۔
ترقی پانے والوں میں کاشف صدیق، ساجد عباس، عبد الستار، محمد رضوان ، غفور تنویر، منظور احمد، اصغر علی، قیصر ندیم، فضل محمود، محمد اقبال، محبوب عالم، محمد فراز، وسیم عباس، شہزاد احمد اور محمد اسد ،طاہرسعید، راشد محمود شامل ہیں۔ ہما نصیب ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن نے ترقی پانے والے اہلکاران کو مبارک باد دی اور انہیں ہدایت کی کہ ترقی یاب ہونے کے بعد اِ ن کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جس کو بطریق احسن سر انجام دیں۔

صوبائی وزیر صحت حنیف پتافی سے اہم شخصیات کی ملاقات
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد کی معروف کاروباری و سماجی سیاسی شخصیت ایم این اے خان ابراہیم خان دیرینہ ساتھی ڈپٹی کوآرڈینٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع ملتان الحاج شاہد اقبال قریشی کی اپنے بچپن کے دوست ممبر صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر صحت حنیف پتافی سے وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات کی اور شہر شجاع آباد کے مسائل اور جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
جس پر صوبائی وزیر صحت حنیف پتافی نے ڈپٹی کوآرڈنیٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن الحاج شاہد اقبال قریشی کی حلقہ این اے 158 میں کارکردگی کو سراہا اور الحاج شاہد اقبال کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع ملتان بننے پر مبارک باد پیش کی

جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے فواد چوہدری کے بارے میں کیا کہہ دیا
شجاع آباد جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شفیق اللہ البدری نے کہا کہ لاہور کی مسجد وزیرخان میں فواد چوہدری کی موجودگی میں ڈھول بجائے گئے اور ناچا گیا. یہ مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا اور سخت ترین گستاخی ہے. آئے روز مسجد وزیرخان میں اداکار ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ کے لئے شوٹ کرتے ہیں. اور اب تو حد ہوگئ ہے کہ حکومت وقت کا جاہل بدتمیز وزیر فواد چوہدری اپنی سرپرستی میں ڈھول بجا کر رقص کرواتا ہوا نظر آیا ہے. یہ قوم اللہ عزوجل سے جنگ مول لے رہی ہے
ایسی حرکات کرکے جس کا نتیجہ زلزلہ, تباہی اور عزاب الہی کو دعوت دینا ہے. کیا ملک پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے چادر تان کر سو رہے ہیں. ملک پاکستان کو سیکولر غیر اسلامی ریاست بنانے کی روزانہ نئی سازش کی جارہی ہے اور کوئ پوچھنے والا نہیں ہے اور نہ ایسے گستاخوں کو سزا ملتی ہے. فحاشی عریانی اپنے عروج پر ہے. پتنگ مافیا دوبارہ سے بسنت کے نام پر بچوں کے زندگیوں سے کھیل رہا ہے مگر کوئ روکنے والا نہیں ہے. کیوں ملک پاکستان کا امن تباہ کیا جارہا ہے.
ایک طرف مندر کی تعمیر کی جارہی ہے تو دوسری طرف مساجد میں ناچا اور ڈھول بجائے جا رہے ہیں. مسلمانوں کے جزبات مشتعل کئے جارہے ہیں. افواج پاکستان, سپریم کورٹ, حکومت وقت اور حساس ادارے خدارا ملک کو ان سازشی عناصر سے محفوظ رکھیں اور غیر ملکی ایجنسیوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں. شریعی عدالت میں فواد چوہدری اور دیگر افراد جو اس رقص و موسیقی میں شامل ہیں مقدمہ چلا کر انکو قرار واقعی سزا دے. ملک پاکستان اسلام کی سربلندی اور نفاذ کے لئے قائم کیا گیا ہے. یہاں ناموس رسالت, تحفظ مقام ختم نبوت, ناموس صحابہ کرام, اہلبیت اطہار و اولیاء اللہ کے لئے مسلمان کوشاں ہیں.
بیرونی ممالک کی سازشیں ملک پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں. پاکستان میں بسنے والے مسلمان اور غیر مسلم اقلیتیں پاکستان میں امن و امان کے ساتھ رہ رہے ہیں مگر کفر اپنے مکرو سازشیں کرکے انکو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے. دراصل کفر مسلمانوں کی ایک اسلامی خلافت کے قیام سے ڈر رہا ہے جس کی وجہ سے سازشوں کا جال بن رہا ہے. ہم پاکستانی اپنے دین اسلام اور ملک پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے. ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی فلاح اور کامیابی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے

ملتان سلطانز ایک نئے آغاز کے لیے پر جوشی سے تیار
ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں ایک نئے آغاز کے لیے تیار ھیں۔
گزشتہ کارکردگی:
ایڈیشن2020: تیسری پوزیشن
ایڈیشن 2019:پانچویں پوزیشن
ایڈیشن 2018: پانچویں پوزیشن
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سیزن میں لیگ میچز کے اختتام پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14 پوائنٹس کےساتھ ٹیبل پر سب سے اوپر تھی لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا نے نہ صرف ایونٹ کو التواء کا شکار کیا بلکہ ملتان سلطانز کے لیے بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا ممکن نہ رہا۔
نومبر میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کےکوالیفائر میں ملتان سلطانز کوکراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے سبب انہیں دوسرا چانس ایلیمنٹر کی صورت میں ملا تاہم وہاں بھی لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
گزشتہ سال ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں تین میچز کھیلے اور ان تینوں میچوں میں اسے کامیابی ملی تاہم اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ لہٰذا ملتان سلطانز کو اس مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔
ایڈیشن2021 میں ملتان سلطانز کی قیادت ٹیم کے نئے کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے سپرد کردی گئی ہے۔ محمد رضوان کو ابھی چند روز قبل ہی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کی جگہ فرنچائز کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
محمد رضوان اپنےکیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں، وہ طویل اور محدود دونوں طرز کی کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان کو فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
وہ اس سے پہلے کراچی کنگز کا حصہ تھے، انہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں صرف دو میچز کھیلے تھے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے آخری چار میں سے تین میچوں میں 50 یا اس سے زائد رنز بنائے(جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے)۔
مگر سوال یہ ہے کہ کیا محمد رضوان کے پاس ٹائٹل جیتنے کےلیے بہترین اسکواڈ موجود ہے تو اس کا جواب جاننے کے لیے نظر ڈالتے ہیں ملتان سلطانز کے اسکواڈ پر۔
سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن اپ کا،جہاں ملتان سلطانز کے پاس بہترین پاور ہٹر زجنوبی افریقہ کے رائیلی روسو اور انگلینڈ کے جیمز ونس موجود ہیں۔ دونوں بلے باز تجربہ کار اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں برق رفتار اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رائیلی روسو کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز رفتار سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک میچ میں صرف 43 گیندوں پر چھ چھکوں اور دس چوکوں کی بدولت سنچری اسکور کی تھی۔ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔
دوسری طرف ملتان سلطانز کوجیمز ونس کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ انگلش بیٹسمین نے حال ہی میں بگ بیش لیگ کے فائنل میں 95 رنز کی اننگزکھیل کر سڈنی سکسرز کے لیے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ایونٹ کے کوالیفائرمیں بھی پرتھ اسکورچرز کے خلاف 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
ملتان سلطانز پرامید ہے کہ جیمز ونس اپنی حالیہ فارم کوایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی برقرار رکھیں گے۔
پاکستان کے خوشدل شاہ اور صہیب مقصود کی موجودگی بھی ملتان سلطانز کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط بنائے گی۔
ملتان سلطانز کا مؤثر ترین ہتھیار ان کی اسپن باؤلنگ ہوگی، جہاں ان کے پاس ٹی ٹونٹی کرکٹ کی پہچان شاہد آفریدی، عمران طاہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر موجود ہیں۔ یہ تینوں اسپنرز اپنی جادوئی اسپن سے کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ملتان سلطانز کی فاسٹ باؤلنگ لائن اپ قدرے کمزور ضرور ہے مگر یہاں بھی ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ سہیل تنویر کے ساتھ ساتھ تجربہ کار فاسٹ باؤلر سہیل خان بھی موجود ہیں۔
حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باؤلر صہیب اللہ اور شاہ نواز دھنی کے علاوہ عمران سینئر بھی ملتان سلطانز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور باؤلنگ کوچ اظہر محمود کھلاڑیوں کی منیجمنٹ اور ٹی ٹونٹی لیگز میں کرکٹ کی باریکیوں سے مکمل آشنا ہیں۔ ان دونوں کی موجودگی جہاں ملتان سلطانز کے لیے ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے تو وہیں یہ نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی کھیل کا وسیع تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔
اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، شاہد آفریدی، عمران طاہر، جیمز ونس، خوشدل شاہ، رائیلی روسو، سہیل تنویر، عثمان قادر، ایڈم لیتھ، کرس لِین، شان مسعود، محمد عمر، شاہنواز دھنی، صہیب مقصود، صہیب اللہ، سہیل خان، عمران خان سینئر، کارلوس بریتھویٹ۔
شجاع آباد یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا چینی اور گھی کی قلت انتظامیہ لاعلم عوام پریشان
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا چینی گھی غائب صارفین کو ٹرخانا معمول بنالیا گاہکوں کے ساتھ ناروارویہ متاثرین سراپا احتجاج شہریوں کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا چینی گھی غائب صارفین کو ٹرخانا معمول بن گیا شجاع آباد شہر اور مضافات میں قائم یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا چینی کے بعد اب گھی بھی نایاب ہوگیا جبکہ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹور انچارجوں کا خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کے ساتھ ناروہ سلوک اختیار کرنا معمول بنالیا شجاع آباد کے شہریوں محمد عاصم شیروں عمران عطاری ملک ارشد پپو عبدالوحید قریشی ودیگر نے انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شجاع آباد شہر اور مضافات میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز انچارجز ناروارویہ اور گھی کی مبینہ قلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاں کہ ایک تو یوٹیلیٹی سٹوروں پر یوٹیلیٹی سٹورز انچارج آٹا چینی فراہم نہیں کر رہے اور اب گھی کی بھی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے اگر کوئی صارف پوچھتا ہے تو اس کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹوروں کے انچارجز بیکری اور ہوٹل مالکان کے ساتھ ساز باز ہوکر یوٹیلیٹی سٹوروں پر مصنوعی قلت پیدا کردیتے ہیں اور سٹوروں پر شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں تاکہ آئندہ کوئی عام شہری یوٹیلیٹی سٹوروں کا رخ نہ کرے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےشجاع آباد آوارہ کتوں کی بھر ما ر انتظامیہ لا عالم عوام پریشان
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھر مار آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے جو ٹیم تشکیل دی گئی ہے وہ صبح سے لے کر شام تک شجاع آباد کے مین چوک میں بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف عمل رہتے ہیں اہلیان شہر کی کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر سے ہنگامی بنیادوں پر آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھر مار کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیلنے لگا جبکہ انتظامیہ نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےشہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے سکول آنے جانے والے بچوں کو ہر لمحہ خطرہ رہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ متعدد بار احتجاج کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوء تک نہیں رینگی اہلیان شہر و سماجی حلقوں نے کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد و دیگر اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ شہر بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے جنگی بنیادوں پر مہم چلائی جائے تاکہ معصوم بچے اور والدین سُکھ کا سانس لے سکیں۔
شجاع آباد زمیندار کے وحشی درندے بیٹے کی دس سالہ بچے سے بدفعلی کا معاملہ
شجاع آباد,(نمائندہ باغی ٹی وی )
زمیندار کے وحشی درندے بیٹے کی 10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی مقدمہ درج کرانے پر زمیندار کے ساتھیوں کابچے کے گھر پر دھاوا پولیس ملزمان گرفتارنہیں کررہی انصاف نہ ملا تو آرپی او آفس کے سامنے خودکشی کرلوں گا متاثرہ بچے کے والد کا اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج
تفصیلات کے مطابق
موضع گردیز پور کے رہائشی محمدیوسف کا10سالہ بیٹا محمدعمیر گلی میں کھیل رہاتھا کہ زمیندار کے جوانی کے نشے میں مست درندہ صفت بیٹے کیف نے دس سالہ بچے کو چیز دہانے کے بہانے ویرانے میں لے گیا اور اس کی ساتھ بدفعلی کرڈالی بچے کے شور پر اہل علاقہ جمع ہوئے تو ملزم کیف دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا متاثرہ بچے کے والد محمدیوسف نے تھانے میں ملزم کیف کے خلاف بدفعلی کامقدمہ درج کرایا تو زمیندار کے ساتھی رانا شوکت حیات, شوکت حسین, رانا صاحب یار, لیاقت حسین, رانا صفدر حسین, رانا عاشق حسین سمیت 15سے 20 افراد نے محمدیوسف کے گھر پر دھاوا بول دیا اور دھمکیاں دی کہ اگر مقدمہ وا پس نہ لیا تو ہم تمہیں مار دیں گے متاثرہ بچے کے والد محمدیوسف نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کررہی اور ملزم کے رشتہ دار ہمیں مسلسل جان سے مارنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں ہمارا گھر سے نکلنا بھی محال ہوگیا ملزم گرفتارنہ ہوا تو میں آرپی او آفس ملتان کے سامنے خودکشی کرلوں گا انہوں نے اعلیٰ احکام سے بھی فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے
شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے فوری طبی امداد کے سلسلے میں آگاہی مہم کا آغاز
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ۔
پنجاب ہائی وے پولیس اور ایمرجنسی سروس1122 کاٹریفک حادثات کے پیش نظرمشترکہ طور پرطبی امداد کے سلسلے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔
تفصیلات کے مطابق
ایس پی ہما نصیب پنجاب ہائی وے پیٹرول ملتان ریجن کی ہدایت اور زیر نگرانی موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال نے ایمرجنسی سروس کے اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے بتلایا ۔شاہراوں پر سفرکو محفوظ بنانے کے لیے پٹرولنگ پولیس نے حادثات کی روک تھام کے لیےٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہوا ہے ۔مذید ایمرجنسی سروس 1122 کے سینئر ڈاکٹر محمدعثمان نے بتلایاپاکستان میں ہر سال ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں ان حادثات کی وجوہات میں 92 فیصد انسانی غلطی ہوتی ہے جبکہ باقی آٹھ فیصد میں ہماری گاڑی کی خرابی ،موسم کی خرابی اورروڈ اسٹرکچر کی خرابی شامل ہوتی ہے۔پٹرولنگ پولیس کے قیام کے بعد سے روڈ پر حادثات کی صورت میں بروقت طبی امداد کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاں ہونے میں کمی آئی ہے اس ضمن میں سب سے بڑی ذمہ داری ہرفرد پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اصولوں پرعمل یقینی طور پرکریں اور ایک باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ہر شہری حادثات کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 اور ہیلپ لائن 1122 سے بروقت مدد لیں اور دوسروں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ بروقت طبی امداد ملنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو سکے ۔شجاع آباد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے ہونہار طالب علم کا اعزاز
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے ہونہار طالب علم صدیق خان نے بی ایس سی کے سالانہ امتحان میں 654 نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کر کے ادارے ، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا
شجاع آباد کے دیہی علاقہ چاہ گنجے والا کے رہائشی محنت کش مزدور کا بیٹا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج شجاع آباد کلاس 4th ایئرکے ہونہار طالب علم محمد صدیق خان نے ستمبر سال 2020 کو ہونے والے سالانہ امتحان میں بی ایس سی ڈبل میتھ فزکس کے مضامین کے ساتھ شرکت کی اور 654 نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کر کے ادارے اور والدین کا نام روشن کیا صدیق خان نے میڈیا کو بتایا کہ تعلیمی میدان میں اس کامیابی و کامرانی میرے والدین کی دعاوں اور قابل فخر اساتذہ کی ان تھک محنتوں کا ثمر ہے یاد رہے صدیق خان تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے والد کا ھاتھ بٹانے کے لئے سبزی منڈی میں سبزی بیچتا ہے تاکہ گھر کے اخراجات کے ساتھ اپنے تعلیمی اخراجات کا بوجھ بھی اٹھا سکے ۔ دیہات میں رہتے ہوئے گھر میں موجود مال مویشیوں کی نگہداشت بھی صدیق خان کی روز مرہ معمولات کا حصہ ہیں محنت کش مزدور کا یہ ہونہار طالب علم بیٹا اعلی تعلیم کے حصول کے لئے پر عزم دکھائی دیتا ہے






