Baaghi TV

Category: ملتان

  • ن لیگ کو ایک اور جھٹکا ، ملتان سے اہم شخصت کی گرفتاری

    ن لیگ کو ایک اور جھٹکا ، ملتان سے اہم شخصت کی گرفتاری

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔

    ملتان میں ن لیگی رکن اسمبلی کی گرفتاری کے متعلق ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) بلال بٹ نے بتایا کہ سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو چوک کمہاراں پر واقع ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے اینٹی کرپشن دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل حکومت خوف کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ذرائع اینٹی کرپشن کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ عبدالغفار ڈوگر کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔


    ادھر مریم نواز نے اس گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پہ ہوگا کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کےجذبے,ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے عبدالغفار ڈوگر صاحب کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف صاحب کےبیانیےکا علم بلند کیےہوئے ہیں

  • سید یوسف رضا گیلانی نے پی ڈی ایم ملتان جلسہ کے حوالے سے بڑا دعوی کر دیا

    سید یوسف رضا گیلانی نے پی ڈی ایم ملتان جلسہ کے حوالے سے بڑا دعوی کر دیا

    پی ڈی ایم ملتان کا جلسہ نتیجہ خیز اور پچھلے سارے ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کرے گا،ہمیشہ کی طرح ملتان کا پی ڈی ایم کی تحریک میں بھی بڑا اور فیصلہ کن کردار ہوگا،نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متفق ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی

    پی ڈی۔ایم ملتان کا جلسہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کرے گا۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم بھرنا ایک بڑا ٹارگٹ لیکن اس ٹارگٹ کو پیپلز پارٹی ھمیشہ کی طرح عبور کرے گی۔ جیسے ہر تحریک میں ملتان نے ایک تاریخی کردار ادا کیا اس مرتبہ بھی موجودہ سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف پی۔ڈی۔ایم کی تحریک میں بھی ملتان کا میجر رول ھوگا۔ پی۔ڈی۔ایم ملتان جلسہ نتیجہ خیز ثابت ھوگا جو خطے کا بڑا جلسہ ھوگا ۔

    ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سابق ناظم خواجہ اشفاق صدیقی کی رھائشگاہ پر میڈیا ٹاک کرتے ھوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی۔ڈی۔ایم ملتان جلسے میں کرونا ایس۔او پیز کا بھرپور خیال کیا جائے گا اور احتیاطی تدابیر پر عملدرامد یقینی بنایا جائے گا۔ اپوزیشن اور حکومتی جلسے جاری ھیں اور خود جلسے کرنے والے حکمران اپوزیشن کو جلسے منعقد کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں ۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر جماعت کا اپنا منشور اپنا پروگرام ھے اور پی۔ڈی۔ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں۔ ائین و قانون, پارلیمنٹ کی بالا دستی اور مہنگائی بیروزگاری کے خلاف اور عوام کے معاشی حقوق, میڈیا کی ازادی, کسان مزدور ملازمین کے مسائل کے فوری حل اور موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے پی۔ڈی۔ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں متفق و متحد ھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ, ھر حکومت کو ساتھ لیکر چلنا چاہیئے اور ھم نے بھی اپنے دور اقتدار میں ھمیشہ متفقہ قانون سازی کی۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گراس روٹ لیول پر جاکر پارٹی کو مضبوط بنایا ھے لیکن گلگت بلتستان میں پری پول رگنگ حکومتی سلسلہ اور سرکاری مشینری کے بے دریغ استعمال کا حکومتی سلسلہ جاری ھے جس کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا جا رھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ موجودہ سیلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس اقتدار تو ھے لیکن کوئی اختیار نہیں ۔جبکہ نااہل حکمران پی۔ڈی۔ایم کے جلسوں سے گھبراہٹ اور شدید بوکھلاہٹ کا شکار ھو چکے ھیں۔

    اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی, سٹی صدر ملک نسیم لابر, سٹی جنرل سیکرٹری اے۔ڈی بلوچ۔ چوھدری محمد یاسین, رئیس الدین قریشی, ایم سلیم راجہ, میر احمد کامران مگسی و دیگر پارٹی عہدیداران انکے ھمراہ موجود تھے ۔

    دریں اثناء 30 نومبر پی۔ڈی۔ایم ملتان جلسہ سے قبل سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان شہر کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں کا ھنگامی دورہ کرتے ھوئے مختلف مسالک کے وفات پانے والی شخصیات کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی مغفرت و بخشش اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

    پارٹی رہنما سید حیدر عباس گردیزی مرحوم کے انتقال پر انکے گھر جا کر انکے لواحقین, دربار شاہ شمس کے سجادہ نشیں مخدوم سید زاھد عباس شمسی مرحوم کی وفات پر انکے صاحبزادے سید عون عباس شمسی سے انکے گھر جاکر پھرعلامہ سعید فاروقی مرحوم کے گھر جاکر اور سابق ناظم عمر فاروق خان بابر کی بیوی کی وفات پر انکے گھر جاکر پھر سابق صوبائی صدر پیپلز پارٹی ملک سجاد مرحوم کے گھر جاکر انکے بیٹے ملک الطاف سے اور پھر سابق ناظم خواجہ اشفاق احمد صدیقی کی رھائشگاہ پر انکے عزیزوں کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے پٹھان برادری اور خواجہ صدیقی برادری کے زعما اور شخصیات سے ملاقات کی۔ حشمت بصیر صدیقی۔ قاسم صدیقی۔ خواجہ نادر صدیقی۔ حافظ امتیاز صدیقی۔ مظہر خورشید۔ خواجہ جہانگیر۔ یاسر امتیاز صدیقی۔ ملک فیاض۔ ملک امداد۔ طارق شاد۔ سید طارق عباس شسی۔ سید ظفر عباس شمسی۔ عباس رضا شمسی۔ حسن رضا شمسی۔ ھاشم خان بابر۔ شہباز ڈوگر و دیگر سے ملاقات کی۔

  • صوبہ جنوبی پنجاب کےمسائل اوران کاحل:ایک شام مبشرلقمان کےساتھ: ماہرین کے تجزیوں تبصروں کے ساتھ

    صوبہ جنوبی پنجاب کےمسائل اوران کاحل:ایک شام مبشرلقمان کےساتھ: ماہرین کے تجزیوں تبصروں کے ساتھ

    جنوبی پنجاب کے مسائل اوران کا حل:ایک شام مبشرلقمان کے ساتھ:ماہرین کے تجزیوں تبصروں کے ساتھ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگارممتازصحافی اورجنوبی ایشیائی امور کے ماہرجانےوالی شخصیت مبشرلقمان نے پہلی مربتہ جبوبی پنجاب کے مسائل کے حل کےلیے جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے اس حوالے سے رائے اورتجاویز لینے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ اس حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے سنیئر صحافی کواس بات پرآمادہ کیا جارہاتھا کہ وہ جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے آوازاٹھائیں ، جس کے بعد مبشرلقمان نے اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے اہل رائے اورسمجھدارطبقے کے ذریعے ان کے حل کی کوشش کے طور پرایک سلسلہ شروع کیا ہے-

    اس سلسلے میں سنیئرصحافی نے جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی محرومیوں کودورکرنے کے حوالے سے بڑے بڑے ماہرین کوشریگ گفتگو کیا ہے


    اسی حوالےسے کل یعنی 3 نومبر 2020 بروز منگل ایک خصوصی پروگرام ڈیزائن کیا گیاہے جس میں پروفیسر منصوراکبرکنڈی وائس چانسلر،چوہدری خالد جاوید وڑائچ،مخدوم زین قریشی ،ڈاکٹراخترملک ، پروفیسر ڈاکٹراحمد اعجاز منصور،ڈاکٹرمحمد عمران ،پروفیسر ڈاکٹررشید قمرراو اورپروفیسر ڈاکٹررانا محمد الطاف جیسی اہم شخصیات اپنے تجربات اورتحقیقات کی روشنی میں مفید گفتگو فرمائیں گے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگارممتازصحافی اورجنوبی ایشیائی امور کے ماہر جانی جانےوالی شخصیت مبشرلقمان نے پہلی مربتہ جبوبی پنجاب کے مسائل کے حل کےلیے جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے اس حوالے سے بات چیت کی اس تقریب میں حکومتی نمائندے بھی موجود تھے ۔

    ملتان مین منعقد کی گئی تقریب میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا بھر پور استقبال کیا گیا تقریب میں پروفیسر منصوراکبرکنڈی وائس چانسلر،چوہدری خالد جاوید وڑائچ ،ڈاکٹراخترملک ، پروفیسر ڈاکٹراحمد اعجاز منصور،ڈاکٹرمحمد عمران ،پروفیسر ڈاکٹررشید قمرراو اورپروفیسر ڈاکٹررانا محمد الطاف جیسی اہم شخصیات شامل تھیں جنہوں نے اپنے تجربات اورتحقیقات کی روشنی میں مفید گفتگو کی تھی-

    مبشر لقمان نے تقریب میں جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی محرومیوں کودورکرنے کے حوالے سے گفگتو کی تھی تقریب میں جنوبی پنجاب کے حوالہ سے حکومتی اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ سیکرٹریٹ بن گیا افسران تعینات ہو گئے ہیں تقریب میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرے گی۔ پنجاب کے ٹوٹل بجٹ کا 33 فیصد جنوبی پنجاب کے لئے رکھا گیا ہے مبشر لقمان نے جنوبی پنجاب کے حوالہ سے حکومتی اقدامات کو سراہا تھا اور تجاویز پیش کیں تھیں-

    صوبہ جنوبی پنجاب کےمسائل اوران کاحل:ایک شام مبشرلقمان کےساتھ: ماہرین کے تجزیوں تبصروں کے ساتھ

    مبشرلقمان کی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے حوالہ سے پروگرام میں جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے بات چیت

  • ہم پاکستان کو کرپشن ،مالی استحصال سرمایہ دارانہ اور جاگیر دارانہ نظام سے پاک ریاست بنایئں گے،سینیٹرسراج الحق

    ہم پاکستان کو کرپشن ،مالی استحصال سرمایہ دارانہ اور جاگیر دارانہ نظام سے پاک ریاست بنایئں گے،سینیٹرسراج الحق

    ملتان (رپورٹ باغی ٹی وی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا وعدہ موجودہ اورسابقہ حکومتوں نے بھی کیا مگر ان وعدوں کا کیا ہوا۔ن لیگ پی پی اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ان کا جھگڑا اسٹیبلشمنٹ کے فیڈر کا ہے، جو آج عمران خان کے منہ میں ہے۔11 جماعتوں کا اتحاد اصل میں ن لیگ اور پی پی کا گٹھ جوڑ ہے موجودہ حکومت میں بھی وہی مسائل ہیں جو گزشتہ حکومت میں تھے۔پی ٹی آئی حکومت کے دو سال میں قرضے میں تیزی سے اضافہ ہوا۔جھگڑا صرف کرسی کا ہے ۔مدت ملازمت کی توسیع میں ان پارٹیوں نے حکومت کا ساتھ دیا آج کہتے ہیں کہ ظلم ہو رہا ہے۔امریکہ کی غلامی میں یہ سب ایک ہیں۔جماعت اسلامی ایسے پاکستان کی جدوجہد کررہی ہے جس کے بچوں کو عرب کے ریگستانوں میں جاکر مزدوری نہ کرنا پڑے۔ جماعت اسلامی اس وقت بیسٹ آپشن کے طور پر موجود ہے۔عوام نے سب کو آزمایا اور ہر ایک سے دھوکہ کھایا۔جماعت اسلامی پورے اخلاص کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرے گی۔اس وقت ملک میں ماﺅں بہنوں بیٹیوں حتی کہ معصوم بچیوں کی عزت اور جان محفوظ نہیں۔ مودی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا مودی ہماری طرف آنکھ اٹھائے گا تو آنکھ پھوڑ دیں گے اور قدم بڑھائے گا تو گلہ دبا دیں گے مگر مسئلہ ان آستین کے سانپوں کا ہے۔عمران خان کہتے ہیں کہ مافیاز کا راج ہے ،مافیاز ہمارے ساتھ نہیں آپ کے دائیں بائیں ہیں۔ہمارے پاس اللہ کا دیا ہواوہ نظام ہے جس میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر گڑھ میں لیہ ،ڈیرہ غازیخان مظفر گڑھ کے امرائے اضلاع کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی امیر راﺅ محمد ظفر، چودھری منور حسین، ڈاکٹر عرفان اللہ ملک، رشید احمد اختر، پروفیسر افتخار ہاشمی،عبدالمقیت رانا محمد افضل، مجاہدمصطفی نے بھی خطاب کیاجبکہ رانا شمشاد علی، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، کنور محمد صدیق، مظہر عباس، شیخ اسرار حسین، حکیم عرفان، محمد عارف خان، حافظ مظفرسعید، حافظ احمد، عامر دلشاد، مرزاعیسیٰ خان، جمال بلوچ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک ایسی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں جہاں مالی کرپشن نہ ہو۔حکومت اور ریاست عوام کا خون نچوڑنے والی نہ ہو۔غریبوں کا معاشی استحصال نہ ہو۔لوگوں کو بنیادی ضروریات کیلئے وڈیروں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے گھروں کا طواف نہ کرنا پڑے ۔سود سے پاک معیشت ہی ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کا تقاضا ہے کہ عشق مصطفی کسی ایک دن نہیں بلکہ پوراسال اور پوری زندگی رہے ۔ربیع الاول کا مہینہ ایک مبارک مہینہ ہے۔اس ماہ مبارک میں ہمیں عہدکرنا چاہئے کہ حضور ﷺ کا لایا ہوا نظام معیشت ،نظام معاشرت اور نظام سیاست و جمہوریت کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔نبی ﷺ کو مسجد کے امام کے ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں امام ماننا ہوگا۔یہی عشق مصطفی ہے۔اسلامی انقلاب کے لیے ووٹ کے ساتھ اپنی زندگی کو بھی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے تابع بناناہی محبت و عقیدت اور اطاعت کا عملی ثبوت ہے ۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے امیر راو¿ محمد ظفر نے کہا کہ مظفر گڑھ جنوبی پنجاب کا قدیم ضلع ہے مگر یہاں کے عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ ضلع میں یونیورسٹی اور ایک بڑے اور معیاری ہسپتال کا قیام انتہائی ضروری ہے ۔سابقہ حکومتوں نے ضلع میں ایک یونیورسٹی اور طیب اردگان ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا تھا ہسپتال کے تمام اخراجات ترکی گورنمنٹ نے پورے کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر نااہل حکمرانوں اور جنوبی پنجاب کے نام نہاد عوامی نمائندوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ترکی کی حکومت سے دوبارہ رابطہ کیا جائے اور ہسپتال کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔تقریب سے رانا عمر دراز فاروقی نے کہا کہ 70برس سے زیادہ ہوگئے ہیں کہ اس خطے میں غربت و مہنگائی ہے ۔ یہاں کے سیاستدانوں نے عوام کو پستی کی طرف دھکیلا ہے ۔ جماعت اسلامی نے قوم کو ایک اچھی اور دیانتدار قیادت مہیا کی ہے

  • عالمی شدت پسندی کے خاتمے کیلئے علامہ طاہرالقادری نے اہم کردار ادا کیا

    عالمی شدت پسندی کے خاتمے کیلئے علامہ طاہرالقادری نے اہم کردار ادا کیا

    تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان

    تحریک منہاج القرآن نے عالمی سطح پر شدت پسندی کے خاتمے اورامن کے فروغ کیلئے مدبرانہ کردار ادا کیا انجینئر رفیق نجم
    ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی،تحقیقی،دعوتی،تبلیغی،سیاسی،سماجی اورروحانی خدمات کا زمانہ معترف ہے۔

    تحریک منہاج القرآن بیداری شعور اورفروغ عشق رسول کی عالمگیر تحریک ہے۔سردار شاکرمزاری
    تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس پر ملتا ن میں منعقدہ عظیم الشان تقریب سے مرکزی رہنماؤں کے خطابات

    تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یومِ تاسیس کے موقع پررضاہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن نے اپنے 40 سالہ مختصر عرصے میں عالمی سطح پر ہر شعبے پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔یہ تحریک روایتی مذہبی تحریک نہیں بلکہ تجدیدواحیائے اسلام کی عالمگیر تحریک ہے جس کی بنیادقائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی فلسفہ انقلاب پر رکھی۔

    عالمی سطح پر شدت پسندی اوردہشت گردی کے خاتمے اورامن کے فروغ کیلئے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے منہا ج القرآن نے مدبرانہ کردار ادا کیا۔

    قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی،تحقیقی،دعوتی،تبلیغی،سیاسی،سماجی اورروحانی خدمات کا زمانہ معترف ہے۔دنیا کی مختلف زبانوں میں ایک ہزار سے زائد تصانیف علم وشعور کے نئے دریچے کھول کر امت کی رہنمائی کافرض ادا کررہی ہیں۔بے بنیاد الزامات اورشدید مخالفت کے باوجود اس تحریک نے گلوب کے اوپر ہر سمت اپنے مراکز قائم کئے۔

    منہاج القرآن نے جہاں اتحاد امت اوربین المذاہب
    رواداری کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں وہیں موجودہ کرپٹ اورفرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے بھی بھرپور جدوجہد کی۔

    مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن بیداری شعور اورفروغ عشق رسول کی عالمگیر تحریک ہے۔قائد تحریک نے مسلکی امتیاز سے بالاتر ہوکر قرآن و حدیث کی اصل تعلیمات کو امت تک پہنچایا ہے جس سے عقائد کے بگاڑ میں اصلاح کی راہیں کھلی ہیں۔

    جبکہ دنیا بھر میں اپنی بے مثال جدوجہد کے نتیجے میں فکری و نظریاتی سطح پر نئے جہان آباد کئے ہیں،نوجوان نسل کو اخلاقی پستیوں سے نکال کر ان کا رشتہ گنبدخضریٰ سے جوڑا۔تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے نظام کی تبدیلی اورمصطفوی انقلاب کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رہے گی۔

    تقریب میں معروف قانون دان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، پروفیسر جاویداختر زواری،یاسرارشاد دیوان،شوکت ڈوگر،سید سعید بخاری،علامہ عمرحیات الحسینی،شوکت مصطفوی،حاجی خلیل آہیر،زمان اعوان،احمد قریشی،سجاد نقشبندی،چوہدری مقبول گجر،ظفراقبال ورک،ملک شہزادالحسن ہمڑ سمیت سینکڑوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

    ملتان:تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم اورسردار شاکر مزاری خطاب کررہے ہیں۔جبکہ معروف قانون دان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، پروفیسر جاویداختر زواری،یاسرارشاد دیوان،شوکت ڈوگر،سید سعید بخاری،علامہ عمرحیات الحسینی،شوکت مصطفوی،حاجی خلیل آہیر،زمان اعوان،احمد قریشی،سجاد نقشبندی،چوہدری مقبول گجر،ظفراقبال ورک اورملک شہزادالحسن ہمڑ بھی موجود ہیں۔

  • مبشرلقمان کی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے حوالہ سے پروگرام میں جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے بات چیت

    مبشرلقمان کی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے حوالہ سے پروگرام میں جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے بات چیت

    پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگارممتازصحافی اورجنوبی ایشیائی امور کے ماہرجانی جانے والی شخصیت مبشرلقمان کی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے حوالہ سے پروگرام میں جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے بات چیت ہوئی۔

    باغی ٹی وی : آج یعنی 25 اکتوبر جنوبی پنجاب کے مسائل اوران کا حل:ایک شام مبشرلقمان کے ساتھ:ماہرین کے تجزیوں تبصروں کے ساتھ عنوان نامی تقریب میں پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگارممتازصحافی اورجنوبی ایشیائی امور کے ماہر جانی جانےوالی شخصیت مبشرلقمان نے پہلی مربتہ جبوبی پنجاب کے مسائل کے حل کےلیے جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے اس حوالے سے بات چیت کی اس تقریب میں حکومتی نمائندے بھی موجود تھے ۔

    ملتان مین منعقد کی گئی تقریب میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا بھر پور استقبال کیا گیا تقریب میں پروفیسر منصوراکبرکنڈی وائس چانسلر،چوہدری خالد جاوید وڑائچ ،ڈاکٹراخترملک ، پروفیسر ڈاکٹراحمد اعجاز منصور،ڈاکٹرمحمد عمران ،پروفیسر ڈاکٹررشید قمرراو اورپروفیسر ڈاکٹررانا محمد الطاف جیسی اہم شخصیات شامل تھیں جنہوں نے اپنے تجربات اورتحقیقات کی روشنی میں مفید گفتگو کی-

    مبشر لقمان نے تقریب میں جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی محرومیوں کودورکرنے کے حوالے سے گفگتو کی-

    تقریب میں جنوبی پنجاب کے حوالہ سے حکومتی اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ سیکرٹریٹ بن گیا افسران تعینات ہو گئے-

    تقریب میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرے گی۔ پنجاب کے ٹوٹل بجٹ کا 33 فیصد جنوبی پنجاب کے لئے رکھا گیا ہے-

    مبشر لقمان نے جنوبی پنجاب کے حوالہ سے حکومتی اقدامات کو سراہا اور تجاویز پیش کیں-

    واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کے حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے سنیئر صحافی کواس بات پرآمادہ کیا جارہاتھا کہ وہ جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے آوازاٹھائیں ، جس کے بعد مبشرلقمان نے اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے اہل رائے اورسمجھدارطبقے کے ذریعے ان کے حل کی کوشش کے طور پرایک سلسلہ شروع کیا ہے-

    صوبہ جنوبی پنجاب کےمسائل اوران کاحل:ایک شام مبشرلقمان کےساتھ: ماہرین کے تجزیوں تبصروں کے ساتھ

  • جاوید ہاشمی کی انتہائی دلی خواہش جو پوری نہ ہوسکی

    جاوید ہاشمی کی انتہائی دلی خواہش جو پوری نہ ہوسکی

    ملتان۔ (APP) سینئر سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنی منزل کے قریب ہیں۔ میری دلی خواہش تھی کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد میں عملی حصہ لوں اور کشمیر کے محاذ پر جام شہادت نوش کروں۔میری یہ خواہش تو پوری نہیں ہوسکی لیکن مجھے یقین ہے کہ آزادی کشمیر کا خواب میں اپنی زندگی میں پورا ہوتا دیکھوں گا۔کشمیریوں کو آزادی ضرورملے گی اوران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ APP سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر1947وہ دن ہے جب ہندوستان کی فوج نے کشمیر پر قبضہ کیا۔اس کے بعد 5اگست2019کو کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کردی گئی۔ آرٹیکل 370کے تحت شیخ عبداللہ نے ایک معاہدے کے تحت بھارت کو کشمیر میں اپنا پرچم لہرانے کی اجازت دی تھی اورنیشنل کانگریس بھارت کے ساتھ کھڑی تھی۔اب یہ رشتہ بھی ٹوٹ چکا ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیر سے زیادہ مضبوط کوئی اور مقدمہ نہیں ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے کشمیریوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کرتے رہے۔کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے خون کی ندیاں بہادیں۔میں سلام پیش کرتا ہوں مقبول بٹ اور برہان وانی جیسے کشمیری نوجوانوں کو جنہوں نے اپنی جانیں قربان کرکے یہ مسئلہ دوبارہ زندہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جب بھی سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے یہ مسئلہ پس پشت چلا جاتا ہے۔پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر جتنی یکسو ہے کسی اور مسئلے پر نہیں اور مجھے اسی لئے یقین ہے کہ میں اپنی زندگی میں کشمیریوں کی آزادی ضرور دیکھوں گا۔

  • گراں فروشوں کے خلاف کارروائی جاری، دو دکاندارگرفتار

    گراں فروشوں کے خلاف کارروائی جاری، دو دکاندارگرفتار

    ملتان۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو2 لاکھ13 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ2 ناجائز منافع خوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران 144 دکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے۔دریں اثنااے سی سٹی عابدہ فرید نے قاسم بیلہ کے ایریا میں پرائس چیکنگ کی۔اے سی سٹی نے 2 ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیج دیا جبکہ 30 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

  • ملتان میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

    ملتان میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

    ملتان : ملتان میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،خواتین پر تشدد کا ایک بڑا سبب ہے، تمام سٹیک ہولڈز مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، مقررین

    باغی ٹی وی : خواتین سے صنفی امتیاز اور گھریلو تشدد کے حوالے سے سماجی کارکن لائبہ بنت شاکر میئو نے وائس آف پاکستان، وائیلینس اگینسٹ وویمن اور دوراندیش کے تعاون سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں تشدد کی روک تھام اور عوامی شعور اجاگر کرنے میں دلچسپی رکھنے والی خواتین نے شرکت کی-

    اس ورکشاپ کا اہتمام شنگریلا گارڈنز میں کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین میں ان کے حقوق سے متعلق حساسیت اورآگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو جسمانی تشدد سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں اپنے بنیادی حقوق کے بارے میں علم ہوں-

    انہوں نے کہا کہ ناخواندگی اوراپنے حقوق سے لاعلمی خواتین پرتشدد کا ایک بڑا سبب ہے اورگھریلو تشددکے زیادہ ترواقعات ناخواندہ طبقے میں رونما ہوتے ہیں ۔

    مقررین نے مہذب پاکستان کو یقینی بنانے کیلئے سب کو تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پرزوردیا اور کہا کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے قومی امور کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔ گھریلو تشدد کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے آگاہی ورکشاپس اور مضبوط قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    سوالات و جواب کی نشست کے دوران رضاکاران نے گھریلو تشدد کے خاتمہ کیلئے پولیس ، سیاسی رہنماوںسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت کی بھی تجویز پیش کی۔ ورکشاپ سے سلوت شفیع، لائبہ بنت شاکر میئو، عائشہ، میمونہ اور منزہ بٹ نے اظہار خیال کیا۔

    ضدی خواتین ناکام ہیں بقلم:سمعیہ راحیل قاضی

    خواتین پر تیزاب پھینک دیا

    خواتین اور بچے جنسی درندوں کی درندگی کا نشانہ کیوں بنتے ہیں!!! از قلم: محمد عبداللہ

  • سڑکوں اور گرین بیلٹس پر لکڑی اور فرنیچر سٹاک کر نے والوں کو نوٹس جاری

    سڑکوں اور گرین بیلٹس پر لکڑی اور فرنیچر سٹاک کر نے والوں کو نوٹس جاری

    ملتان ۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ٹمبر مارکیٹ میں سڑکوں اور گرین بیلٹس پر قابض تاجروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ۔سڑکوں اور گرین بیلٹس پر لکڑی اور فرنیچر سٹاک کر نیوالوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔ٹمبر مارکیٹ میں سڑکوں پر قائم تجاوزات ٹریفک اور صفائی کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں ۔سڑکوں اور گرین بیلٹس پر پڑا فرنیچر اور لکڑی کے سٹاک نہ ہٹانے پر جرمانےکی وارننگ دی گئی ہے۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی فیس بک شہریوں کی پاپولر سوشل میڈیا سائٹ بن گئی ہے۔ آبادی میں قائم کارخانوں اور سڑکوں پرملبہ بارے فیس بک کے ذریعے شہریوں کی سینکڑوں شکایات موصول ہوئیں ۔ انفورسمنٹ ونگ نے بھی شکایات کے ازالہ کے لئے مرحلہ وارکاروائی کا آغاز کر دیا۔گزشتہ72 گھنٹوں کے دوراں انفورسمنٹ ونگ نے331 شہریوں کو نوٹس جاری کئے۔