Baaghi TV

Category: ملتان

  • ‏اسٹبلشمنٹ جمہوری حکومتوں کو گرانے میں اتنا ذلیل نہیں ہوئی جتنی عمران حکومت کو بچانے میں ہو رہی ہے، جاوید ہاشمی

    ‏اسٹبلشمنٹ جمہوری حکومتوں کو گرانے میں اتنا ذلیل نہیں ہوئی جتنی عمران حکومت کو بچانے میں ہو رہی ہے، جاوید ہاشمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے حکومتی کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ جمہوری حکومتوں کو گرانے میں اتنا ذلیل نہیں ہوئی جتنی عمران حکومت کو بچانے میں ہو رہی ہے

    https://twitter.com/MJavedHashmii/status/1278648708213739520

    جاوید ہاشمی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ بابا جی مرنے کے بعد نواز شریف کو نہیں اللہ کو حساب دینا ہے، اب تو سچ بولنا شروع کر دو

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی پریس کانفرنسیں میں انکی چینخیں بتا رہی ہیں دونوں جماعتیں نیب کے کرپشن کے زد میں بری طرح پھنس چکی ہے دونوں جماعتوں کے ساری بڑی قیادت ضمانتوں پر ہیں ن لیگ پیپلز پارٹی کے کرپٹ مافیا بند گلی میں پھنس گئی ہے دونوں جماعتیں حکومت کے منفی پراپیگنڈے پر اتر آئیں ہیں

    ایک اور صارف نے جاوید ہاشمی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنا تذلیل آپ کو اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کیا جتنا ن لیگ نے کیا تھا یاد کریں جب لکھپت جیل لاہور سے چھٹے تھے تو لندن سے کالیں آئیں تھیں کہ استقبالی جلوس ضرورت سے زیادہ نہ ہو اور میاں صاحب پاکستان آنے کے بعد سب سے خائف کس سے تھے جی آپ سے اور بائے الیکشن میں شکست کا ذمہ دار کون تھا

    واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کر لی تھی ،لیکن عمران خان کے دھرنے کے وقت میں انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور ایک بار پھر ن لیگ سے قربتیں بڑھ گئی تھیں

  • اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے ،بجٹ صفر سے بھی نیچے چلاگیا،اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینی چاہئے.

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ہے کہ نئے سال کیلیے محصولات کا ہدف گزشتہ سال سے کم رکھا گیا،یہ بجٹ ایسا ہے تو آئند سال کیسے ہوگا؟براہ راست سرمایہ کاری میں پچاس فیصد کمی آئی ہے ،نہ ملک کے اندر عوام اور نہ اوورسیز پاکستانیوں کو اس حکومت پر اعتماد ہے

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سب کے سامنے آرہا ہے کہ ہم نے جو پہلے دن موقف اختیار کیا تھا وہ ٹھیک تھا،جو الیکشن ہوا وہ بھی ڈھونگ ،حکومت بنی وہ بھی ڈھونگ ، بجٹ بنا وہ بھی ڈھونگ،جنھوں نے انکی پروجیکشن میں سالوں لگائے وہ بھی سمجھتے ہیں انکو ووٹ دینا غلط تھا،حکومت کس احتسا ب کی بات کررہی ہے؟ خیبرپختونخوا میں احتسابی کمیشن بنا تو ان کے وزرا زد میں آگئے،پی ٹی آئی کے وزرا کی احتساب کی بات ہوئی تو کمیشن کے اختیارات ختم کیے گئے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے بڑے دانشور ووٹ دےکر اپنے فیصلوں پر نادم ہیں ،بی آر ٹی ، بلین ٹری منصوبہ ہو تو پھر عدالتوں سے اسٹے لیتے ہیں، یہ احتساب اپنا اعتمادکھوبیٹھا ،فاٹا میں لینڈ ریفارم ہی نہیں کہتے تھے کہ ہم چوروں کو پکڑیں گے ،چور مل نہیں رہےتھے اب تو چور مل گئے ،چور کابینہ میں ہیں جلدی سے پکڑو چوروں کو،تاثر دے رہے ہیں کہ جنوبی پنجاب کو بڑی اہمیت دی گئی ہے نہیں سمجھتا کہ یہ عوام کا مطالبہ پورا کررہے ہیں،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم بھی مختلف چیزوں پر حکومت سے اختلاف رکھتیں ہیں اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینی چاہیے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بلدیاتی الیکن نہیں چاہیئے بلکہ عام انتخابات کا اعلان کیا جائے، یہ جعلی اسمبلیاں ہیں ، جب تک یہ جعلی اسمبلیاں موجود ہیں اس وقت ملک میں لوگوں کو بلدیاتی الیکشن کی طرف متوجہ کرنا ان کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ووٹ کے حق سے ان کو دستبردار کرنے والی بات ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس وقت درمیانی راستہ اختیار کرنے کی کوئی جگہ نہیں رہی ہے، گنجائش ہی نہیں ہے، واضح طور پر یا حکمرانوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا یا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا اس کے بیچ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اپوزیشن یا میں تو کہہ سکتا ہوں لیکن اگر حکمران یہ کہے کہ ہمارے پاس پانچ یا چھ مہینے ہیں تو یہ ان کی ذہنی شکست خوردگی کی علامت ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ایک قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، ہم نے کوروناکی عالمی وباء کی وجہ سے جس فراخدلی کا مظاہرہ کیا اور ہم نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑھایااور حکمران بھی کہتے تھے کہ یہ یکجہتی کا وقت ہے ہم نے مل کر لڑنا ہے، لیکن ان حالات کے اندر غیر متنازعہ ایشوز اور غیر متنازعہ معاملات کو دوبارہ متنازعہ بنانا جسے 18ویں ترمیم کا مسئلہ لے آئے ، این ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ لے آئے۔ 18ویں ترمیم ان ترامیم میں سے ایک آدھ ترمیم ہے جو بالکل ایوان کی متفقہ ہے ، آج اس کو متنازعہ بنایاجارہا ہے، پھر صوبوں کے اندر ایک ارتعاش آئے گا، پھر وہاں پر محرومی کے احساسات اٹھیں گے جبکہ آئین کہتا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حصوں کو کم نہیں کیا جاسکے گا، آ ئین صوبوں کے حصہ میں کسی بھی قسم کی کمی کو تسلیم نہیں کرتا، یہاں دبائو ڈالا جارہا ہے کہ صوبے اپنا حصہ کم کر دیں۔

  • مفتی عبدالقوی بھی بنے کرونا کا نشانہ

    مفتی عبدالقوی بھی بنے کرونا کا نشانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی بھی کورونا سے نہ بچ سکے ،

    معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی بھی کورونا سے نہ بچ سکے۔ کورونا رپورٹ پازیٹو آنے پر مفتی عبد القوی کو آج علی الصبح مظفر گڑھ میں ترکی کے طیب رجب اردگان ہسپتال میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

    مفتی عبد القوی کی گزشتہ چند دنوں سے طبعیت کافی خراب تھی۔ انہوں نے چند دن قبل نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو نیگیٹو آیا تھا مگر اس کے باوجود ان کی طبعیت نہ سنبھل سکی جس پر انہوں نے نشتر ہسپتال سے دوبارہ ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔

    مفتی عبد القوی کی رپورٹ پازیٹو آنے پر ان کے اہلخانہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے تمام اہلخانہ کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں، آج ن لیگی رہنما احسن اقبال، تحریک انصاف کے فرخ حبیب کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 5000 سے زائد مریض سامنے آئے ہیں

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

     

    مفتی عبدالقوی کے امام کعبہ کو چیلنج پر صارفین کی شدید تنقید

  • ملتان کے مرکزی ہسپتال میں مرنے والے افراد میں سے بھاری اکثریت کرونا کے مریضوں‌ کی ہے

    ملتان کے مرکزی ہسپتال میں مرنے والے افراد میں سے بھاری اکثریت کرونا کے مریضوں‌ کی ہے

    ملتان کے مرکزی ہسپتال میں مرنے والے افراد میں سے بھاری اکثریت کرونا کے مریضوں‌ کی ہے ،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ملتان کے ایک مرکزی ہسپتال میں‌ مرنے والے مریضوں میں سے بھارتی اکثریت میں کرونا کے مریض ہیں.اعداد شمار کے مطابق آج کے دن دس مرنے والے افراد میں سے 8 افراد‌ کرونا کے مریض تھے. واضح‌رہے کہ روزانہ کے حساب یہ یہی شرح‌ہے.مرنے والے مریضوں کی یہ تعداد کافی تشویش ناک ہے

    ادھر پاکستان میں کرونا تیزی سے بڑھ رہا ہے ہے. پنجاب میں آج کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1813 نئے کیس سامنے آئے ہیں.، تعداد 38903 ہو گئی۔ لاہورمیں 1045، ننکانہ 4، قصور22، شیخوپورہ 14،راولپنڈی128، جہلم 12، چکوال1، گوجرانوالہ 36، سیالکوٹ میں31 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نارووال 1، گجرات 11، حافظ آباد 3، منڈی بہاﺅالدین 2، ملتان 143، خانیوال 7، وہاڑی 10، فیصل آباد 148، چنیوٹ25، ٹوبہ 32، جھنگ 1، رحیم یار خان میں 6 کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا میں 10 ، میانوالی 12، بہاولپور31، ڈی جی خان 27، مظفر گڑھ11، راجن پور 7، لیہ 20، ساہیوال 7، اوکاڑہ اورپاکپتن میں3،3 کیسز سامنے آئے ۔ کورونا وائرس سے 32 مزید اموات، کل تعداد 715 ہو چکی ہیں۔ اب تک 290،074 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئی

  • وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملتان میں رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر اور منتخب نمائندوں کی ملاقات

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملتان میں رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر اور منتخب نمائندوں کی ملاقات

    عامر ڈوگر اور عوامی نمائندوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو عید کی مبارکباد دی. ملاقات میں ملتان کے ترقیاتی پیکیج کے تحت مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت. کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

    پنجاب میں کورونا سے نمٹنے کے لئے سیاسی و انتظامی ٹیم متحرک ہے – کورونا کے ساتھ”ٹڈی دل“ کا چیلنج بھی درپیش ہے – کورونا اور”ٹڈی دل“ کے خلاف کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے – کورونا کے خلاف کامیابی کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے – شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنا چاہیے-کورونا سے خوفزدہ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ترین مسئلے پر بھی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی -عثمان بزدار

    موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے”ٹڈی دل“کا کردار ادا کررہی ہے- پاکستانی قوم اپوزیشن رہنماؤں کے منفی رویے سے مایوس ہے- افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن کورونا پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی- حکومت کے بروقت اورمثبت اقدامات کو شہریوں نے سراہا ہے- بد قسمتی سے اپوزیشن کے پاس کورونا سے نمٹنے کا کوئی پلان نہیں – یہ عناصر ماضی کی طرح صرف بلند وبانگ دعوے ہی کررہے ہیں –
    وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا،ٹڈی دل اور دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں – عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے- وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار

  • وزیر قانون کا ملتان اجلاس.

    وزیر قانون کا ملتان اجلاس.

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے توسیع ضلع کچہری ملتان کا اجلاس. صوبائی وزیر مال ملک محمد انور، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، آئی جی پنجاب، سیکریٹری قانون اور دیگر متعلقہ افسران کی شرکت. کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ.اجلاس میں ملتان ضلعی کچہری کی توسیع کے لیے مطلوبہ اراضی کی نشاندہی کا جائزہ. بخشی تھانہ، پرانی اینٹی کرپشن کورٹ اورموجودہ کچہریوں کی جگہ چار ٹاورز تعمیر کیے جا سکتے ہیں.کابینہ کمیٹی کی دو کمشنر و آرپی او ملتان کو دو دن میں متعلقہ جگہ کی نشاندہی، نقشہ جات اور دیگر معلومات بھجوانے کی ہدایت.

  • لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں لندن سے آنے والے شخص نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کئے جس کے بعد گھریلو ملازمہ میں بھی کرونا کی تشخیص ہو گئی ہے

    ایک رپورٹ کے مطابق لندن سے آنے والے نوجوان جس کا تعلق زکریا ٹاؤن ملتان سے تھا میں‌کرونا کی تشخیص ہوئی تو اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،نوجوان کو طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا گیا بعد میں اسکے گھر والوں کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے

    جب اسکے گھر والوں اور گھریلو ملازمین کے ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تو ایک 23 سالہ ملازمہ میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، جس پر ملازمہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نے لندن سے واپس آتے ہی اسکے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے تھے ،اس میں اسکی مرضی بھی شامل تھی، گھریلو ملازمہ کو ملتان کے نشتر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا،

    لاک ڈاؤن، گھروں میں فاقے، شہری باہر نکل آئے، درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

    کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    دوسری جانب پولیس نوجوان کے خلاف کاروائی کے حوالہ سے غور کر رہی ہے.

  • ملتان کے نشتر ہسپتال میں مزید 6 ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    ملتان کے نشتر ہسپتال میں مزید 6 ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    ملتان کے نشتر ہسپتال میں مزید 6 ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کےنشتر اسپتال کے مزید 6 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    نشتراسپتال میں کوروناوائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 22 ہو گئی،کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کو نشتراسپتال کےآئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،نشتراسپتال میں 5پیرا میڈیکس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مناسب حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے،یہ تمام ڈاکٹر وہ ہیں جو آئسولیشن وارڈز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، اب انہیں بھی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے

    ملتان کے نشتر اسپتال میں طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد کورونا کے خوف کے باعث صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نشتر ہسپتال ملتان میں بعض ڈاکٹروں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اورسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے-

    وزیراعلیٰ نے کہاکہ بعض ڈاکٹروں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں –

    وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے-انہو ں نے کہاکہ ڈاکٹر اوردیگر عملہ فرنٹ لائن پر ہیں اور ان کی حفاطت سب سے پہلے مقدم ہے-ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی لباس اور ضروری سامان کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی

  • کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نشتر اسپتال ملتان میں مزید 4 ڈاکٹرز اور 5 پیرا میڈیکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    نشتر اسپتال ملتان میں متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 17 ہوگئی،متاثرہ ڈاکٹرز کو طیب اردگان اسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیا گیا ہے. ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مناسب حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے،یہ تمام ڈاکٹر وہ ہیں جو آئسولیشن وارڈز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، اب انہیں بھی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے

    ملتان کے نشتر اسپتال میں طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد کورونا کے خوف کے باعث صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نشتر ہسپتال ملتان میں بعض ڈاکٹروں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اورسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے-

    وزیراعلیٰ نے کہاکہ بعض ڈاکٹروں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں –

    وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے-انہو ں نے کہاکہ ڈاکٹر اوردیگر عملہ فرنٹ لائن پر ہیں اور ان کی حفاطت سب سے پہلے مقدم ہے-ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی لباس اور ضروری سامان کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی

    کرونا وائرس، دو مزید ڈاکٹروں میں ہوئی تشخیص

  • امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق، 20 زخمی

    امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق، 20 زخمی

    امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق، 20 زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں امداد کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے

    ملتان کی قاسم کالونی میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنےسے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ، بھگدڑ مچنے سے 20 افراد زخمی ہوئے.

    بھگدڑ مچنے کی اطلاع پر ریسکیو‌ رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جاں‌ بحق ہونے والی خاتون کی عمر 70 سال سے زائد ہے جو امدادی رقم لینے کے لئے آئی تھی

    واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد غریبوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا،حکومت نے لاک ڈاون کے تیسرے ہفتے میں ادائیگیاں شروع کر دی ہین، پاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین کو ادائیگیاں کی گئیں اس ضمن میں ملک بھر میں 17 ہزار مراکز بنائے گئے ہیں.

    احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم کئے گئے سینٹرز کے باہر پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے۔ احساس پروگرام کے تحت ڈھائی ہفتے کے دوران 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی