Baaghi TV

Category: ملتان

  • بستی ملوک : ڈکیتی کی واردات 22 لاکھ لوٹ لیا گیا

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقے اڈا بلی والا بڑی واردات فائرنگ سے 2 افراد زخمی
    بستی ملوک کے علاقے اڈا بلی والا نزد آرائیں کاٹن فیکٹری مسمی فہد ولد عبدلغفار جو کہ کراچی کا رہائشی تھا اپنے 5/6 ساتھیوں کے ہمراہ XLI گاڑی پر بکرا منڈی سے واپس آرہے تھے کہ 4 کس مسلح نامعلوم ملزمان باسواری 125 نے انہیں گن پوائنٹ پر روکا اور گن پوائنٹ پر 22 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے

    دوران واردات مزمت پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے 2 افراد حبیب اللہ اور محمد ساجد گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا

    پولیس تھانہ بستی ملوک اور شاہ شمش نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔

  • قندیل بلوچ قتل کیس، گواہ ڈی ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    قندیل بلوچ قتل کیس کی گواہ ڈی ایس پی کے عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ملتان کی ماڈل کورٹ میں ہوئی، ڈی ایس پی عطیہ ناہید عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ڈی ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں طلب کر لیا

    ماڈل کورٹ نے ڈی ایس پی عطیہ ناہید کو 17 ستمبر کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا

     

    سیشن عدالت ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دورا ن کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا .عدالت میں قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کیلیےکیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی.

    واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ،عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ قندیل کے قتل میں غیرت کے نام پر بنائی گئی کہانی حقائق کے خلاف ہے

    ماڈل قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا، قندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔

  • اسلام آباد دھرنے سے قبل ہی مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو بڑی دھمکی

    اسلام آباد دھرنے سے قبل ہی مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو بڑی دھمکی

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ہمیں اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو پورا ملک جام کر دیں گے

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 ستمبر کو جمعیت کے اجلاس میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا، ہماری خواہش ہے کہ سیاسی قائدین ہمارے اسٹیج پر موجود ہوں ،ہر پارٹی کا اپنا اختیار اور اس کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے،آج بھی ہم ان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،بیانیے میں کوئی اختلاف نہیں،

    مولانا کریں گے’’ تنہا‘‘ اسلام آباد کی جا نب مارچ ،پھر ہو گا دھرنا

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد جائیں گے، اگرحکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پورا ملک جام کر دیں گے۔موجودہ حکومت ناجائز ہے اور ایک سالا کارکردگی کے مطابق نااہل بھی ہے،

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

  • شجاع آباد  تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی  بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا

    شجاع آباد تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ صدر پولیس کی بڑ ی کاروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے ایک دبنگ کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ہے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا اور درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ایس ایچ او تھانہ صدر عدنان ٹیپو نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ایس ایچ او تھانہ صدر عدنان ٹیپو نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کے تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے بین الاضلاعی گینگ جاوید عرف کوڑا گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزمان نے 25 وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا ہے ملزمان تھانہ سٹی شجاع آباد ، تھانہ صدر شجاع آباد،ملتان ،بہاول پور اور لودھراں کے متعدد علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے اور اب قانونی تقاضوں کے مطابق ملزمان کو شناختی پریڈ کے لئے ملتان بھیجا جا رہا ہے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرکے ان سے مزید تفتیش اوربرآمدگی کی جائے گی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • حکومتی جماعت کا رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

    حکومتی جماعت کا رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

    تحریک انصاف کا ایک اور ایم این اے نیب کے ریڈار پر آ گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے رکن قومی اسمبلی باسط سلطان بخاری کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ،نیب ملتان نے باسط سلطان بخاری کی جائیداد سے متعلق محکموں سے تفصیلات طلب کرلیں نیب ملتان نے باسط سلطان بخاری کی اہلیہ اور بچوں کی جائیدادوں کی بھی تفصیلات طلب کرلیں ،رہنما پی ٹی آئی باسط سلطان بخاری کی بڑے شہروں میں قیمتی کمرشل اور زرعی اراضی ہے

    چیئرمین نیب کیخلاف عدالت میں درخواست ،وفاقی حکومت سے جواب طلب

    نیب کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی کی جائیداد کے اثاثوں کی تفصیلات بتانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سمیت مختلف افسران کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

    نیب کے نام پر لوٹ مار، چیئرمین نیب کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب

    چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

    واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، رکن قومی اسمبلی سابق صدر آصف زرداری، رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان، سندھ کی رکن اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کر رکھا ہے، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہے.

    جس جس نے گاجریں کھائیں اس کو نیب کا چورن ملے گا، شیخ رشید

  • بستی ملوک نادرا آفس کا عملہ اخلاقیات بھول گیا شناختی کارڈ بنانے کی غرض سے آئی ہوئی خاتون کے ساتھ انچارج اور عملہ کی اخلاق سے گری ہوئی حرکت

    بستی ملوک نادرا آفس کا عملہ اخلاقیات بھول گیا شناختی کارڈ بنانے کی غرض سے آئی ہوئی خاتون کے ساتھ انچارج اور عملہ کی اخلاق سے گری ہوئی حرکت

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )نادرہ سنٹر بستی ملوک کے انچارچ بدر منیر کی خواتین کے ساتھ اخلاقیات سے گری حرکات۔دیگر عملہ انچارچ کو خواتین سے بدتمیزی سے روکتا رہا لیکن عہدے کے نشے میں انچارچ نادرہ سنٹر بستی ملوک نے ایک نہ سنی۔ میڈیا نے موقف لینے کیلئے کال کی لیکن انچارچ نادرہ سنٹر نے موقف دینے سے گریز کیا۔تفصیلات کے مطابق بستی ملوک نادرہ سنٹر پر قریبی علاقہ چدھڑ موڑ کی رہائشی سابق لیڈی کونسلر پروین بی بی اپنی جواں سالہ بیٹی کا شناختی کارڈ بنوانے گئی تو ایک اہلکار نے ان سے بدتمیزی کی سنٹر کے انچارچ بدر منیر نے خواتین کی بات سننے کی بجائے اپنے عملہ کا دفاع کیا اور انتہائی بداخلافی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گارڈ کو انھیں دھکے دے کر باہر نکالنے کو کہا پروین بی بی کا کہنا تھاکہ چند خواتین کے علاواہ پورا آفس خالی تھا رش کی حالت میں تو عملہ پریشان ہو مگر رش نہ ہونے کے باعث بھی عوام کو پریشان کرنا وطیرہ بن چکا ہے میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ دفتر میں موجود کیمروں کا ریکارڈ چیک کیا جائے جس سے واضع ہوجائے گا کہ عملے نے ہمارے ساتھ کس انداز میں بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور دیگر سائلین کے ساتھ بھی کیا کچھ کیا جاتا ہے۔میں اپنے ساتھ ہونے والی بد تمیزی کا جواب لینے کیلئے ہر فورم تک جاوں گی۔جب اس حوالے سے انچارچ نادرہ سنٹر بدر منیر کو کال کی گئی تو انھون نے فون پر بات نہ کرتے ہوئے موقف دینے سے گریز کیا۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک نئے پاکستان میں پولیس کا سرعام تشدد

    بستی ملوک نئے پاکستان میں پولیس کا سرعام تشدد

    وردی بدلی پولیس کا رویہ نہ بدلہ
    نئے پاکستان میں پولیس سرعام تشدد کرتے ہوئے۔
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ جلہ ارائیں کےتھانیدار کی بدمعاشی عروج پر چوری کے شبے میں غریب شخص کو پکڑ کر مدعی کے ڈیرے پر لے جا کر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں تشدد۔جبکہ پولیس اہلکار مختار سادہ لباس میں ملزم کو ہتھکڑیاں لگائے کھڑا ہے اور ملزم کو تھانے لےجانے کی بجائے ڈیرے پر ہی اپنا تھانہ لگا لیا اہلیان علاقہ نے وزیراعظم پاکستان۔وزیراعلی پنجاب۔آئی جی پنجاب سے تھانہ جلہ ارائیں پولیس کی پولیس گردی کے خلاف نوٹس لینے اور پولیس اہلکار کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک موجودہ دور میں  ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی بہت اہم ہے  ڈی ایس پی موٹر وے پولیس کا طلبہ سے خطاب

    بستی ملوک موجودہ دور میں ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی بہت اہم ہے ڈی ایس پی موٹر وے پولیس کا طلبہ سے خطاب

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )موجودہ دور میں ہرشخص کو ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی انتہائی اہم ہے۔ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق تفصیل کے مطابق موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک کے ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈمن افیسر اللہ بخش بھٹی ودیگر افیسران نے نجی تعلیمی ادارے بوسٹن سکول وکالج میں روڈ سیفٹی بریفینگ مہم شروع کی جس میں طلباء وطالبات اور اساتذہ کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفینگ دی گئی ایڈمن اللہ بخش بھٹی نے دوران بریفینگ کہا کہ آج کے جدید دور میں ٹریفک کے قوانین کے بارے میں ہر شہری کو آگاہی ہوناضروری ہے ٹریفک قوانین کو جانتے ہوئے ہم اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی حادثات سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک  اب انڈین گانے نہیں چلیں گے انڈین گانوں  پر پابندی عائد کردی گئی

    بستی ملوک اب انڈین گانے نہیں چلیں گے انڈین گانوں پر پابندی عائد کردی گئی

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک نے اعلی حکام کی خصوصی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ میں انڈین گانے وفلمیں چلانے پر پابندی لگا دی ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈمن آفیسر ملک اللہ بخش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹروے پر چلنے والے ہمہ قسم کی گاڑیوں میں انڈین گانے وفلمیں چلانے پر مکمل پابندی ہے اگر کسی بھی گاڑی میں دوران سفر انڈین فلمیں یا گانے بجائے گئے تو موٹروے پولیس اس کے خلاف کاروائی کرے گی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ملک میں بڑھتی ہوئی بے حیائی کو روکنے اور ہمسایہ ملک کی طرف سے کشمیری مسلمانوں پر حالیہ تشددکے واقعات کے خلاف احتجاج کیلئے کیا جارہا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ملتان اڈا لاڑ فیڈ مل کے فضلے سے عوام پریشان اور انتظامیہ خاموش

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )
    ملتان اڈالاڑ فیڈ ملز کے فضلے سے موٹر سائیکل سوار عورت اور مرد گر کر شدید زخمی۔تفصیلات کیمطابق لاڑ کے علاقہ حسینہ چوک کے قریب پرائم فیڈ ملز سے گزشتہ دنوں مرغیوں کے فضلے سے بھرا ٹرک بستی میں ٹرک کاڈالا کھولنے سے گرگیا جسے شہریوں نے ٹرک ڈرائیور سمیت فیڈملز منیجر کو تھانہ بستی ملوک پولیس کے حوالے کردیا تھا آج پھر اسی فضلہ پر ایک اور موٹر سائیکل سوار جس پر ایک مرد اور عورت سوار تھی گرکر شدیدزخمی ہوگئے اس موقع پر حسینہ چوک پر شہری و علاقہ معززین جام امتیاز احمد، جام فلک شیر،عابد کمھار، رانا کاشف، رانا نعیم خلیل، اسماعیل،محمد سجاد، محمد عباس،زمان،محمد قاسم ڈاھا،ماجد،ظفر،اسلم چڑویا ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوے میڈیا کو بتایا کہ پرائم فیڈ کے ارد گرد سینکڑوں کی تعداد میں گھر ہیں حال ہی میں بننے والی پرائم فیڈ کی گندگی و بدبو نے علاقہ میں تعفن پھیل گیا ہے ۔ مرغیوں کا گندا پانی اسی روڑ پر گرا دیا جاتا ہے جسکے باعث روڑ ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ آئے روز حادثات ہورہے ہیں جبکہ ہمارے بچے وبڑے عجیب قسم کی خارش و دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ہم نے کئی بار اعلی احکام سے شکایت بھی کی ہے کہ یہ فیڈ ملز رھائشی آبادی میں ہے اسے یہاں سے کہیں اور شفٹ کیا جائے لیکن ابھی تک کوئی عمل نہیں ہوا ہم محکمہ ماحولیات۔ کمشنروڈپٹی کمشنر ملتان سمیت دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد