Baaghi TV

اوکاڑہ،چوری، رابری اور ڈکیتی کے مقدمات کی مؤثر تفتیش کیلئے ورکشاپ

ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر چوری، رابری اور ڈکیتی کے مقدمات کی مؤثر تفتیش اور سزا یابی کے لیے تین روزہ خصوصی ورکشاپ کا آغازہو گیا

اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر چوری، رابری اور ڈکیتی کے مقدمات کی مؤثر تفتیش، تفتیشی نقائص و خامیوں کی نشاندہی، سزا نہ ہونے کی وجوہات اور ان کے تدارک کے حوالے سے تین روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کمیونٹی لائژن ہال میں کیا گیا۔
ورکشاپ کا بنیادی مقصد تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، تفتیش کے معیار کو مزید مؤثر بنانا اور عدالتوں میں ملزمان کی زیادہ سے زیادہ سزا یابی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر محمد شہزاد نے شرکاء کو چوری، رابری اور ڈکیتی کے مقدمات میں مضبوط شہادت، قانونی تقاضوں، مؤثر تفتیش، چالان کی تیاری اور عدالت میں مقدمات کی کامیاب پیروی کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا۔بعد ازاں ڈی ایس پی لیگل کلیم اللہ نے بھی تفتیشی افسران سے خطاب کرتے ہوئے تفتیشی خامیوں، قانونی پیچیدگیوں، سزا نہ ہونے کی عمومی وجوہات اور ان کے مؤثر حل پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تفتیش، مضبوط شواہد اور پراسیکیوشن کے ساتھ مؤثر رابطہ ہی ملزمان کی سزا یابی کو یقینی بنا سکتا ہے۔ورکشاپ میں ضلع بھر کے تفتیشی افسران نے شرکت کی اور عملی کیس اسٹڈیز، قانونی نکات اور بہترین تفتیشی طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

More posts