Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • مدرسے کے کمرے میں کمسن بچے کے ہاتھ  باندھ کر بدفعلی

    مدرسے کے کمرے میں کمسن بچے کے ہاتھ باندھ کر بدفعلی

    ضلع اوکاڑہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مدرسے میں زیرِ تعلیم کمسن بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نامزد ملزمان فرار بتائے جاتے ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں عامر کالونی کے علاقے میں پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی محمد اظہر خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا کمسن بیٹا معمول کے مطابق مدرسہ گیا مگر چھٹی کے بعد گھر واپس نہ پہنچا۔ تلاش کے دوران جب وہ مدرسے پہنچے تو ایک کمرے سے بچے کی چیخ و پکار سنائی دی۔کمرے کا دروازہ بند تھا۔ جو سائل و برادرم نے کمرے کے بند دروازے کو دھکا دے کر کھولا تو ملزمان 1 توقیر ارسلان ولد محمد بخش قوم سنگوکا سکنہ چک نمبر 18/1 -2 محمد شهروز ولد شوکت قوم جٹ سکنہ بگیانہ تحصیل و ضلع اوکاڑہ جن کے کپڑے اترے ہوئے تھے اور ملزمان نے پسرم کے کیڑے بھی اتارے ہوئے تھے۔ اور پسرم کو الٹا لٹا کر دونوں ہاتھوں کو رسی سے باندھا ہوا تھا ملزم توقیر ارسلان بدفعلی کر رہا تھا جبکہ ملزم محمد شہروز نے پسرم کو ہاتھوں سے قابو کیا ہوا تھا ۔ ملزمان ہمیں دیکھ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سائل نے پسرم کے ہاتھوں کو رسی سے آزاد کروایا جو کہ نیم بہوشی کی حالت میں رو رہا تھا ۔ پسرم نے بتلایا کہ دونوں ملزمان نے میرے ساتھ زبردستی ہاتھ باندھ کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر قابو کرکے باری باری بدفعلی کی ہے۔ موقع پر فورا مقامی پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس موقع پر آ گئی اور ملزمان کے کیڑے اور رسی قبضہ میں لیے۔ دونوں ملزمان نے میرے نابالغ معصوم بیٹے کے ساتھ باری باری زبردستی بدفعلی کرکے سخت زیادتی کی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے بمطابق قانون سخت سے سخت سزا دی جائے۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

  • رینالہ خورد: "آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی پر گورنمنٹ کالج میں پروقار سیمینار

    رینالہ خورد: "آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی پر گورنمنٹ کالج میں پروقار سیمینار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج رینالہ خورد میں "آپریشن بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت کالج کے پرنسپل راؤ اختر علی نے کی جبکہ اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں معظم علی لیکچرار فزیکل ایجوکیشن، ڈاکٹر جواد حیدر اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات، ڈاکٹر محمد عبداللہ اسسٹنٹ پروفیسر شماریات، چوہدری عبدالرزاق اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی، خالد سیف اللہ خالد ایسوسی ایٹ پروفیسر اور وائس پرنسپل ذوالفقار شاذ نے اظہار خیال کیا۔مقررین نے پاک فوج کی تاریخی اور بے مثال کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص” نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حب الوطنی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنائیں۔پرنسپل راؤ اختر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ آپریشن ہماری دفاعی تاریخ کا ایک روشن باب ہے جو ہمیشہ نوجوان نسل کو ملک و قوم کے لیے قربانی کا درس دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور اس کے محافظ ایک "سیسہ پلائی ہوئی دیوار” کی مانند ہیں۔سیمینار کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

  • اوکاڑہ: عید قربان کیلئے مثالی صفائی اور جدید مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ

    اوکاڑہ: عید قربان کیلئے مثالی صفائی اور جدید مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت مفادِ عامہ کے پیش نظر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے عید قربان کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات یقینی بنانے اور مویشی منڈیوں کے قیام و مانیٹرنگ کیلئے سخت اور مؤثر میکانزم وضع کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مخصوص مقامات پر جدید سہولیات سے آراستہ مویشی منڈیاں قائم کی جائیں جہاں شہریوں کو پینے کا صاف پانی، سایہ دار جگہیں اور ویٹرنری سروسز کی سہولت میسر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ "ستھرا پنجاب” کی ٹیمیں نہ صرف شہر بھر میں صفائی کو یقینی بنائیں بلکہ مویشی منڈیوں میں بھی بہترین صفائی انتظامات مکمل کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے تمام اقدامات کو بروقت مکمل کروائیں۔

  • اوکاڑہ میں ناپ تول کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مارکیٹوں اور پٹرول پمپس کی چیکنگ

    اوکاڑہ میں ناپ تول کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مارکیٹوں اور پٹرول پمپس کی چیکنگ

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسز ویٹ اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی کی مارکیٹوں اور پٹرول پمپس پر پیمانوں کی چیکنگ، انہوں نے متعدد مقامات پر وزن کے پیمانوں اور ناپ تول کے آلات کی چیکنگ کی اور کاروائی کے دوران مختلف کمرشل مراکز، مارکیٹوں اور پیٹرول پمپس پر استعمال ہونے والے پیمانوں کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی نے کہا کہ ناپ تول میں کمی سنگین جرم اور اخلاقی برائی ہے، جس کی کسی طور اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار اور پٹرول پمپ مالکان ناپ تول کے مقررہ اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے کام نہ لیں۔ دکاندار یا کاروباری حضرات غیر معیاری اوزان یا کم وزن تولنے والے آلات استعمال کرنے سے پرہیز کریں، انہوں نے کہا کہ ناپ تول میں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر پیمانوں کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔

  • دیپالپور: شاہ پور میں نمبرداری جلسہ عام، میرٹ اور شفافیت پر زور، نادہندگان کے خلاف کارروائی کا حکم

    دیپالپور: شاہ پور میں نمبرداری جلسہ عام، میرٹ اور شفافیت پر زور، نادہندگان کے خلاف کارروائی کا حکم

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپوراسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ کی زیر صدارت شاہ پور میں نمبرداری جلسہ عام کا انعقاد، جلسہ عام میں ریونیو افسران، نمبرداری کے درخواست گزاروں سمیت اہل دیہہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں نمبرداری نظام کو مزید مؤثر بنانے، سرکاری امور میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں نمبرداران کے انتخاب کے لیے درخواست گزاروں کے کوائف کا جائزہ لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کہا کہ نمبرداران حکومت اور عوام کے درمیان اہم کڑی ہیں، لہٰذا وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرنا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمبرداران کے انتخاب میں میرٹ اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا جبکہ سرکاری واجبات کے ناد ہندگان کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اجلاس میں سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور نادہندگان درخواست گزاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واجبات کی ادائیگی سے گریز کرنے والے درخواست گزاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ریونیو کی بروقت وصولی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • اوکاڑہ: معرکہ حق کی سالگرہ، سی ای او ایجوکیشن کی زیر صدارت تقریب

    اوکاڑہ: معرکہ حق کی سالگرہ، سی ای او ایجوکیشن کی زیر صدارت تقریب

    اوکاڑہ میں “معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں ایک پروقار مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف نے کی جبکہ ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
    سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف نے اپنے خطاب میں “معرکہ حق” کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری دفاعی تاریخ کا ایک روشن باب ہے اور اس میں افواجِ پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء نے بھی جوش و جذبے سے تقاریر کیں اور پاک افواج کی قربانیوں، بہادری اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین اور ناقابلِ تسخیر افواج ہیں جو ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
    تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور افواجِ پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

  • اوکاڑہ میں نان و روٹی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائیاں

    اوکاڑہ میں نان و روٹی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائیاں

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے نان و روٹی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی۔ اس دوران نان بائیوں اور تندور مالکان کا معائنہ کیا گیا اور حکومتی نرخ ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے کا انکشاف ہوا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے۔مرزا راحیل بیگ کا کہنا تھا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

  • اوکاڑہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت میں تیز رفتار فیصلے، متعدد کیسز نمٹا دیے گئے

    اوکاڑہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت میں تیز رفتار فیصلے، متعدد کیسز نمٹا دیے گئے

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے ریونیو کورٹ میں کیسز کی سماعت کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا اور متعدد مقدمات کو موقع پر ہی نمٹا دیا۔انہوں نے زیر التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور ہدایت کی کہ تمام کیسز کی تیاری مکمل اور ریکارڈ درست رکھا جائے تاکہ سائلین کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ ریونیو معاملات میں عوام کو بروقت اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو سسٹم میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • دیپالپور میں کرایوں کی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 3 گاڑیاں بند، ڈرائیورز گرفتار

    دیپالپور میں کرایوں کی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 3 گاڑیاں بند، ڈرائیورز گرفتار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) دیپالپور میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کرایوں میں اوور چارجنگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 3 مسافر گاڑیوں کو بند کر دیا جبکہ ڈرائیورز کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مسافروں سے براہِ راست کرایوں کے بارے میں دریافت کیا، جس پر زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات درست ثابت ہوئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آڑ میں اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ سرکاری مقرر کردہ کرایہ ناموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کرایہ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں، بصورت دیگر اڈہ مالکان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

  • اوکاڑہ میں گرینڈ آپریشن، ایل پی جی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 35 دکانیں سیل، 7 گرفتار

    اوکاڑہ میں گرینڈ آپریشن، ایل پی جی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 35 دکانیں سیل، 7 گرفتار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ایل پی جی کی اوورچارجنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سخت کارروائی کرتے ہوئے 35 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ 7 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔کارروائی کے دوران 57 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ 2 غیر قانونی پٹرول پمپس اور 3 ڈبہ اسٹیشنز کو بھی سیل کر دیا گیا۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر این او سی چلنے والے پٹرول پمپس ہرگز کاروبار کے مجاز نہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس اور اوورچارجنگ کے خلاف انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر سول ڈیفنس دفتر کو دیں تاکہ مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔