Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ: خانہ بدوشوں میں رشتے کا تنازع، سالا اور بہنوئی قتل

    اوکاڑہ: خانہ بدوشوں میں رشتے کا تنازع، سالا اور بہنوئی قتل

    اوکاڑہ (نامہ نگار: ملک ظفر) تھانہ گوگیرہ کے نواحی گاؤں چک خان محمد میں رشتے کے تنازع پر خانہ بدوش قبیلے کے دو افراد قتل ہو گئے۔ مقتولین شاہد اور فرمائش آپس میں سالا اور بہنوئی تھے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق شاہد نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ بہنوئی فرمائش کی جھگی میں جا کر دستی اسلحہ سے فائرنگ کی اور اسے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد شاہد کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ مقتول کے عزیز و اقارب نے قاتل شاہد کو موقع پر ہی پکڑ لیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

    واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔ مقتول فرمائش کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا جبکہ قاتل شاہد کو زخمی حالت میں پولیس حراست میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے مقتول فرمائش کی والدہ کی درخواست پر شاہد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 723/25 درج کر لیا۔ دوسری جانب شاہد کی موت کے بعد اس کے ورثاء کی درخواست پر کراس ورژن بھی درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس تھانہ گوگیرہ نے دوہرے قتل کے اس پیچیدہ کیس کی میرٹ اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق دونوں فریقین کے بیانات، شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

  • اوکاڑہ: محرم الحرام کیلئے ریسکیو 1122 کا جامع پلان، اہم اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ

    اوکاڑہ: محرم الحرام کیلئے ریسکیو 1122 کا جامع پلان، اہم اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ

    اوکاڑہ (نامہ نگار: ملک ظفر) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارۂ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کی زیر صدارت سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کی مجلس عاملہ کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔

    صدر مجلس عاملہ سید کوثر رضوی نے اجلاس کے دوران ضلع بھر میں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی تفصیلات سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر انجینئر احتشام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے محرم کے دوران ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا ہے، جس کے تحت اے کیٹیگری کی مجالس و جلوسوں کیلئے ریسکیو پوسٹس، موٹر بائیک سروسز اور میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں گے۔

    یومِ عاشورہ کے موقع پر خصوصی طور پر جلوسوں کے راستوں پر ریسکیو اسٹاف تعینات کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ ریسکیو رضاکاروں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ ہنگامی حالات میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

    اجلاس کے اختتام پر صدر مجلس عاملہ اور دیگر شرکاء نے ریسکیو 1122 کی جانب سے کیے گئے مثالی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

  • اوکاڑہ: دیور نے بیوہ بھابھی کو مکان کے تنازع پر قتل کردیا، مقدمہ درج

    اوکاڑہ: دیور نے بیوہ بھابھی کو مکان کے تنازع پر قتل کردیا، مقدمہ درج

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر)تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود میں افسوسناک واقعہ، دیور نے وراثتی مکان کے تنازع پر 4 بچوں کی ماں بیوہ بھابھی کو ٹولے کے وار کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ گاؤں چاہ موہری والا داخلی جھگیاں غلام فرید میں پیش آیا جہاں مقتولہ زاہرا بی بی، جو کہ بیوہ اور چار بچوں کی ماں تھی، اپنے دیور محمد یونس کی طرف سے مکان پر ناجائز قبضے کی دھمکیوں کے باعث جان بچا کر بچوں سمیت لاہور چلی گئی تھی۔

    پولیس ایف آئی آر کے مطابق، وقوعہ کے روز زاہرا بی بی اپنے جیٹھ خالد کے گھر گاؤں واپس آئی تو ملزم محمد یونس نے اپنے ساتھی محمد عاشق کے ہمراہ موقع پر گھات لگا رکھی تھی۔ دونوں نے زاہرا بی بی پر ٹولے سے پے در پے وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ واردات کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔

    پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 529/25 درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے پر علاقے میں افسوس اور غم کی فضا ہے، جبکہ ورثاء نے انصاف کی اپیل کی ہے۔

  • اوکاڑہ: محرم جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل ہوگا

    اوکاڑہ: محرم جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل ہوگا

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت کی زیر صدارت محرم الحرام کے جلوسوں کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حافظ محمد عمر طیب، اور تمام تحصیلوں کے منتظمین نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ مجالس و جلوسوں کے اوقات کار، سیکیورٹی، صحت اور دیگر انتظامات کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کا قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی آج کے حالات میں نہایت ضروری ہے، اور اس مقصد کے لیے وہ خود تمام تحصیلوں کے دورے کریں گے۔

    ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ شر انگیزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ عورتوں اور بچوں کی چیکنگ کے لیے لیڈی پولیس تعینات ہو گی اور لنگر و تبرکات کی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے منتظمین ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

    اجلاس کے دوران منتظمین نے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ضلعی افسران نے موقع پر احکامات جاری کیے۔ اجلاس کا اختتام ملک کی ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔

  • اوکاڑہ: غیرت کے نام پر خالہ ،بھانجی قتل، مرکزی ملزم گرفتار

    اوکاڑہ: غیرت کے نام پر خالہ ،بھانجی قتل، مرکزی ملزم گرفتار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود موضع کھرل کلاں میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جس میں خالہ اور بھانجی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ مقتولین کی شناخت 27 سالہ سدرہ بی بی دختر اظہر اور 28 سالہ شمائلہ بی بی دختر مولا بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین آپس میں خالہ بھانجی تھیں اور گھر میں موجود تھیں کہ شمائلہ کا بھائی محمد احمد بوٹا ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ پہنچا اور مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دونوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد احمد بوٹا کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دوہرے قتل کے اصل محرکات تفتیش اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

  • اوکاڑہ: محرم الحرام کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، اتحاد و سیکیورٹی پر زور

    اوکاڑہ: محرم الحرام کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، اتحاد و سیکیورٹی پر زور

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، مختلف محکموں کے نمائندے، علماء کرام اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام قربانی، ایثار اور رواداری کا درس دیتا ہے، لہٰذا اس مقدس ماہ میں باہمی یگانگت اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور مجالس و جلوسوں کے بروقت انعقاد پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے عالمی حالات، خصوصاً ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں باہمی اتحاد اور ذمہ داری کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔

    ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ ضلع بھر میں قیام امن کیلئے تمام طبقات کا کردار قابلِ تحسین رہا ہے۔ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے سے اجتناب برتا جائے۔ کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضروری ہے۔

    اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور اہل تشیع نمائندوں نے محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ اور پولیس، تمام تر وسائل بروئے کار لا کر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

  • اوکاڑہ: گھر سے بھاگنے والی 15 سالہ لڑکی بازیاب، والدین کے حوالے

    اوکاڑہ: گھر سے بھاگنے والی 15 سالہ لڑکی بازیاب، والدین کے حوالے

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)پیٹرولنگ پولیس کی انسانیت نواز کارروائی، گھریلو ناچاکی کے باعث گھر سے بھاگنے والی 15 سالہ لڑکی بازیاب، والدین کے حوالے

    دکھی، بے سہارا اور لاپتہ انسانیت کی مدد کا جذبہ لیے پیٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ نے ایک اور قابلِ فخر کارنامہ سرانجام دے دیا۔ گھریلو ناچاکی کے باعث گھر سے بھاگ کر ساہیوال جانے والی 15 سالہ جواں سال لڑکی کو بازیاب کر کے عزت و احترام کے ساتھ والدین کے سپرد کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولنگ چوکی چک نمبر 48 تھری-آر کے اے ایس آئی محمد نوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ LBDC پل کے مقام پر دورانِ سنیپ چیکنگ ایک مشکوک رکشہ کو روکا۔ رکشے میں موجود 15 سالہ لڑکی (ص) کو حفاظتی تحویل میں لے کر تحقیقات کی گئیں۔ انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ لڑکی میٹرک کی طالبہ اور لاہور کی رہائشی ہے، جس کا والد کچھ عرصہ قبل قتل ہو چکا ہے۔ لڑکی اپنی والدہ کے مبینہ ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر ساہیوال میں مقیم رشتہ داروں کے ہاں جا رہی تھی۔

    پیٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر لڑکی کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا، جنہوں نے تصدیق کی کہ ان کی بیٹی گزشتہ صبح سے لاپتہ ہے۔ بعدازاں لڑکی کی والدہ، بھائی اور علاقہ معززین کی موجودگی میں صلح کروائی گئی اور لڑکی کو عزت و احترام کے ساتھ حقیقی ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔

    اس کامیاب، انسانیت دوست اور عزت بچانے والی کارروائی پر ریجنل آفیسر پیٹرولنگ پولیس فتح احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر اصغر علی نے پیٹرولنگ ٹیم کو بھرپور شاباش اور حوصلہ افزائی سے نوازا۔ عوامی حلقوں نے بھی پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • اوکاڑہ: ہر نوجوان کو فائر فائٹنگ کی تربیت حاصل کرنی چاہیے، یہ وقت کی اہم ضرورت ہے . رانا نعمان

    اوکاڑہ: ہر نوجوان کو فائر فائٹنگ کی تربیت حاصل کرنی چاہیے، یہ وقت کی اہم ضرورت ہے . رانا نعمان

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) معروف فائر فائٹر رانا نعمان نے کہا ہے کہ فائر فائٹنگ کی تربیت ہر نوجوان کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں آگ لگنے کے واقعات میں قیمتی جانوں اور املاک کا ضیاع اکثر اس لیے ہوتا ہے کیونکہ عام افراد کو ابتدائی فائر سیفٹی کا علم نہیں ہوتا۔

    رانا نعمان نے زور دیا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے، اگر انہیں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی ریسپانس کی عملی تربیت دی جائے تو وہ نہ صرف اپنی حفاظت کر سکتے ہیں بلکہ دوسروں کی جانیں بچانے میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فائر فائٹنگ صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک قومی خدمت ہے، جسے جذبۂ انسانیت کے تحت اپنانا چاہیے۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام تعلیمی اداروں میں فائر سیفٹی کی بنیادی تربیت کو نصاب کا حصہ بنایا جائے اور ہر ضلع میں جدید فائر ٹریننگ سنٹرز قائم کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو عملی مہارتیں سکھائی جا سکیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہر گھر میں کم از کم ایک فرد کو آگ بجھانے کے ابتدائی اصولوں کی تربیت حاصل ہو، تو کسی بھی ناگہانی حادثے کے نقصانات کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

    رانا نعمان نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ فائر فائٹنگ کو بطور جذبہ، ذمہ داری اور قومی خدمت کے طور پر اپنائیں، تاکہ ہم ایک محفوظ اور باشعور معاشرہ تشکیل دے سکیں۔

  • دیپالپور:سردار ندیم وٹو کی کوششوں سے لالو پور کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری

    دیپالپور:سردار ندیم وٹو کی کوششوں سے لالو پور کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری

    دیپال پور (نامہ نگار امتیاز شاہین چوہدری)دیپال پور کے نواحی گاؤں لالو پور کے عوام کا دیرینہ مطالبہ بالآخر سردار ندیم حسین وٹو کی کوششوں سے پورا ہو گیا۔ مقامی ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر نے سردار ندیم وٹو کی درخواست پر گاؤں کے لیے باقاعدہ ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔ گاؤں میں سولنگ اور نکاسی آب کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے موسم میں بزرگوں اور بچوں کو شدید دشواریوں کا سامنا تھا۔

    سردار ندیم حسین وٹو نے اس مسئلے کو اپنی ترجیح بنایا اور مقامی ایم پی اے سے مسلسل رابطے میں رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پورے گاؤں کی ہے، جس محبت اور عزت سے عوام نے مجھے نوازا وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ گاؤں کو جب بھی میری ضرورت ہوگی، میں 24 گھنٹے حاضر ہوں گا۔

    انہوں نے ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوامی مسئلے کو سنجیدگی سے لیا۔ گاؤں کے بزرگ سردار حنیف خاں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دنوں میں گزرنا محال ہو جاتا تھا، مگر سردار ندیم وٹو نے میرے گھر سمیت پورے گاؤں کے لیے فنڈز جاری کروائے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

  • اوکاڑہ: اے سی رب نواز کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ

    اوکاڑہ: اے سی رب نواز کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی انتظامات کا جائزہ

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر)اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فیصل روڈ، اوورہیڈ برج اور صفدر شہید پارک میں صفائی ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور انہیں سویپنگ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے مؤثر اقدامات کی ہدایات دیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے جنرل بس سٹینڈ پر صفائی انتظامات چیک کیے اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات و صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت عوام کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے صفائی انتظامات کی باقاعدہ نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے تاکہ شہر کو صاف، خوبصورت اور صحت مند بنایا جا سکے۔