Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ : فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ملاوٹی دودھ  پکڑاگیا

    اوکاڑہ : فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ملاوٹی دودھ پکڑاگیا

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی آفیسرز نے مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دودھ سپلائی کرنے والوں کو چیک کیا۔ اس دوران مختلف گاڑیوں اور ہوٹلوں سے دودھ کے نمونے لیے گئے۔

    جب نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ بہت سے نمونے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ اس پر فوڈ اتھارٹی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالکان اور گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ ساتھ ہی، گاڑیوں، ہوٹلوں اور دکانوں پر موجود غیر معیاری دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ یہ تمام دودھ لاہور کے مختلف مقامات پر فروخت کیا جانا تھا۔

    فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی نے واضح کیا کہ دودھ اور کھانے سمیت دیگر چیزوں میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کا مشن عوام کو ملاوٹ سے پاک اور معیاری اشیاء فراہم کرنا ہے۔

  • اوکاڑہ:یوم استحصال کشمیر ریلی،کشمیر پاکستان کا لازمی حصہ ہے،مقررین

    اوکاڑہ:یوم استحصال کشمیر ریلی،کشمیر پاکستان کا لازمی حصہ ہے،مقررین

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی سی آفس اوکاڑہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا،کشمیریوں پر بھارت کے 5 اگست 2019ء کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف یومِ سیاہ منایا گیا

    تفصیل کے مطابق بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اوکاڑہ میں یوم سیاہ منایا گیا۔ دفتر ڈپٹی کمشنر میں منعقدہ ایک بڑی ریلی میں شہریوں نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

    ریلی میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان، اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھاتا جا رہا ہے اور ان کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھانی چاہیے اور بھارت کو اس کے غیر قانونی اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

    شرکاء نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں نعرے لگائے اور کہا کہ کشمیر پاکستان کا لازمی حصہ ہے۔ ریلی کے شرکاء نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا عزم دوبارہ کیا۔

  • اوکاڑہ یونیورسٹی اور سنٹر فار ایکسیلنس آف بووائن جنیٹکس میں باہمی تعاون پر میٹنگ

    اوکاڑہ یونیورسٹی اور سنٹر فار ایکسیلنس آف بووائن جنیٹکس میں باہمی تعاون پر میٹنگ

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی اور سنٹر فار ایکسیلنس آف بووائن جنیٹکس میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

    تفصیلات کے مطابق سنٹر فار ایکسیلنس آف بووائن جنیٹکس رینالہ خورد کے ایک وفد نے اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد کے ساتھ باہمی تعاون کے امور پہ تبادلہ خیال کیا۔

    اس وفد میں برگیڈئیر ڈاکٹر محمد علی، میجر ڈاکٹر حمیرا حیدر اور کیپٹن ڈاکٹر ارسلان طارق شامل تھے۔ دونوں فریقین نے جنیٹکس ریسرچ کے میدان میں ایک دوسرے کے وسائل اور صلاحیتوں سے مستفید ہونے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    اس موقع پر فیکلٹی آف لائف سائنسز کے اساتذہ ڈاکٹر سلیم خان، ڈاکٹر سائرہ ستار اور قاری ریاض بھی موجود تھے۔میٹنگ کے بعد وفد نے وائس چانسلر کی سربراہی میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی بائیو ٹیکنالوجی لیب ، زوآلوجی جنیٹکس لیب اور پیلانٹالوجی لیب کا دورہ کیا ۔

    آرمی آفیسرز نے ان لیبارٹریوں میں موجود سہولیات اور خاص طور پہ پروفیسر واجد کی فوسلز کولیکشن کو بے حد سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل کے تحقیقی پراجیکٹس کےلیے ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    وفد نے پروفیسر واجد کو دعوت دی کہ وہ ان کے ایمبریو ٹرانسفر ڈویژن میں آ کر ایف ون جنیٹکس پہ ایک سیر حاصل لیکچر دیں۔ پروفیسر واجد نے سنٹر فار ایکسیلنس آف بووائن جنیٹکس اور ایمبریو ٹرانسفر ڈویژن میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی جانب سے شجر کاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    دونوں فریقین نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور ایک دوسرے کے وسائل سے مستفید ہونے کےلیے میٹنگز کو باقاعدگی سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • ریسکیو1122کا ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا

    ریسکیو1122کا ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 25011کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 5370ایمرجنسی کالز ہیں۔15196غیر متعلقہ اورمس کالز، 4390 معلوماتی،22رونگ کالزاور 33فیک کالز ہیں۔

    ایمرجنسی کال کا تناسب173کالز فی دن ہے۔5370 ایمرجنسیز میں 1024روڈ ٹریفک حادثات، 3637میڈیکل، 42آگ لگنے کے واقعات،159کرائم اور507متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 1126افراد متاثر ہوئے جن میں 08 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے جبکہ608 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور510متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    آگ لگنے کے 42واقعات ہوئے جن میں 05کمرشل ایریا،07رہایشی علاقے اور 30واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (17)،گیس لیکج(03)، نامعلوم (01)، دیگر(07)، کچن (01)، موم بتی (02) اور لاپرواہی (11) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ14 ملین سے زائدکی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔

    ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے 2528ایمرجنسیز پر4.13 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے3120 افراد کو مدد فراہم کی۔

    پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 354مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 173مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ181افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

  • اوکاڑہ:پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،چوری شدہ4موٹرسائیکل ،35لیٹر شراب اورناجائز اسلحہ برآمد

    اوکاڑہ:پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،چوری شدہ4موٹرسائیکل ،35لیٹر شراب اورناجائز اسلحہ برآمد

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )پیٹرولنگ پولیس ان سیکشن دوران کریک ڈاؤن4چوری شدہ ہنڈا موٹر سائیکلیں،35لیٹر شراب اور بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ ایمونیشن کی برآمدگی عمل میں لاکر اپنی مدعیت میں08 مقدمات درج کرواکر ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    نمائندہ پیٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر کی زیرِ قیادت پیٹرولنگ پولیس کیجانب سے ضلع بھر میں دوران سنیپ چیکنگ جرائم پیشہ افراد کیخلاف مربوط کاروائیوں کا سلسلہ جاری،پیٹرولنگ پولیس چوکی سکھ پور سے ایس آئی امداد علی نے ملزم عدنان اشرف کے قبضہ سے پسٹل30بور بمعہ گولیاں برآمد کرکے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کی دفعات کے تحت تھانہ صدر دیپالپور میں مقدمہ درج کروا دیا۔

    پیٹرولنگ پولیس چوکی میراں شاہ اور کھوکھر پل سےایس آئی غلام مصطفیٰ،کاشف سلیم اور محمد یونس نے ملزمان عبدالغفار،امجد علی،اسد علی،سلمان ظفر کے قبضہ سے علاقہ تھانہ نور شاہ،بہادر شاہ ضلع ساہیوال اور مظفرآباد،شفیق آباد لاہور سے چوری شدہ04ہنڈا موٹر سائیکلیں برآمد کرکے تھانہ گوگیرہ اور چوچک میں سرقہ شدہ مال کی برآمدگی وجعلی نمبر پلیٹس لگانے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کروا دیے۔

    پیٹرولنگ پولیس چوکی چکنمبر48تھری سے اے ایس آئی عامر علی نے ہمراہ ٹیم کارروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش ملزمان محمد طفیل،محمد نوید،اللہ دتہ کے قبضے سے35لیٹر شراب دیسی اور پسٹل30بور بمعہ گولیاں قبضہ پولیس میں لیکر امتناع منشیات و ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمات درج کروا دیے ہیں.

  • اوکاڑہ: مبینہ ہنی ٹریپ ، خاتون نے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے

    اوکاڑہ: مبینہ ہنی ٹریپ ، خاتون نے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے

    اوکاڑہ(باغی ٹی وی رپورٹ) مبینہ ہنی ٹریپ ، خاتون نے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے

    پولیس کے مطابق غفور کالونی اوکاڑہ میں ہنی ٹریپ کی مبینہ واردات میں کرایہ دار خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر مالک مکان عبدالغفار سے 2 لاکھ روپے بٹورے۔

    پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمہ معافیہ بی بی نے مالک مکان کو کرایہ وصولی کے بہانے سے اپنے گھر بلایا اور پولیس وردی میں ملبوس اپنے ساتھیوں کو بھی فون کر کے بلا لیا۔جس کے بعد ملزمان نے مالک مکان عبدالغفار پر تشدد کر کے اس کی نازیبا ویڈیو بنالی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے مالک مکان کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کرنےکی دھمکی دے کر 5 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔تاہم ملزمان نے 2 لاکھ روپے وصول کر کے عبدالغفار کو چھوڑ دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان عمران سہیل عرف راجو اور معافیہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

  • ریجنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال کا سنٹرل اسٹیشن1122 اوکاڑہ کا دورہ

    ریجنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال کا سنٹرل اسٹیشن1122 اوکاڑہ کا دورہ

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امتیاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ساہیوال ریجن ڈاکٹر ارشاد الحق نے پرفارمینس آڈٹ کے حوالے سے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ کا دورہ کیا

    سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی سروس کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا

    ریسکیو اہلکاران سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 کی استعداد کار کو جانچنا، دستیاب وسائل کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کا جائزہ لینا اور ریسکیو اہلکاران کی پرفارمینس آڈٹ کرنا ہے

    اس موقع پر انہوں نے ریسکیو 1122 کے تمام اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس اور ریسکیو آپریشنز کے متعلق سوالات بھی پوچھے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے ضلع بھر میں حادثات اور کمیونٹی آگاہی پروگرام اور ممکنہ سیلابی صورتحال کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی

    اس موقع پر ریسکیو کیڈر کورس اور کیڈرے کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے ریسکیو رضاکاروں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے، دروے کے اختتام پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق نے ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

    شہری ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کریں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے ریسکیو رضاکاروں کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے علاقوں میں آگاہی مہم چلائیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے اور محفوظ معاشرے کے قیام میں ریسکیو کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔

  • اوکاڑہ:رینالہ خورد،تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی،  نیٹ ورک کاایک رکن گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اوکاڑہ:رینالہ خورد،تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی، نیٹ ورک کاایک رکن گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )رینالہ خورد میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی، نیٹ ورک کاایک رکن گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    تفصیلات کے مطابق نوجوان نسل کو چید پیسوں کے عوض منشیات جیسی لعنت میں مبتلا کرنے والے گروہ کا رکن پولیس صدر رینالہ نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم کی شناخت محمد شاہد کے نام سے ہوئی ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کر لی برآمد ہونے والی منشیات میں 13 کلو گرام چرس 51 سو گرام افیون اور 1200 سو گرام آئس شامل ہے

    ملزم عرصہ دراز سے تعلیمی اداروں میں منشیات جیسے مکروہ دھندہ کامیابی سے چلا رہا تھا اے ایس پی رینالہ عدنان گل اور ایس ایچ او صدر رینالہ پولیس ملک ارشد کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مذید تفتیش جاری ہے

    اور اس بات کا کھوج لگایا جا رہا ہے ملزم کن کن افراد کو منشیات سپلائی کرتا تھا اور ملزم کے پیچھے کون افراد ہیں جو ملزم کو سپلائی کرتے تھے ہم بہت جلد اس سارے نیٹ ورک کو بے نقاب کریں گے

  • اوکاڑہ: تھانہ صدر  میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے

    اوکاڑہ: تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے شہریوں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تھانہ صدر اوکاڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

    ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر، اور سرکل کے ایس ایچ اوز، تفتیشی آفیسرز اور سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے،

    ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے کہا اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام پولیس افسران کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میرٹ پالیسی کے تحت مسائل کو حل کیا جائے گا

    اوکاڑہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے،

  • اوکاڑہ :پولیس مقابلہ ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

    اوکاڑہ :پولیس مقابلہ ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پولیس مقابلہ ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دو فرار

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس مقابلہ تھانہ گوگیرہ کی حدود 34 جی ڈی قبرستان کے پا س ہوا،تین مسلح ڈاکووں نے دھوتہ پل کے نزدیک شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی

    گشت پر مامور پولیس نے جھکڑ چوک خطرناک موڑ روڈ پر مشکوک جان کر موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا،جس پر ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی مختلف اطراف سے فائرنگ شروع کر دی

    پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا
    ابتدائی تفتیش میں زخمی ڈاکو کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی

    خطرناک زخمی ڈاکو ابتدائی تفتیش میں 30 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا ،زخمی ڈاکو راہزنی کی وارداتوں میں اشتہاری ہے جو پاکپتن ، لاہور کی پولیس کو بھی مطلوب تھا

    ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل ، آئی ڈی کارڈ ، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ،فرار ڈاکووں کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

    فرار ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل ،خطرناک زخمی ڈاکووں کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا