Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • صوبائی حکومت پسماندگی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے بلوچستان کے صوبائی وزیر ریونیو نے بتا دیا

    صوبائی حکومت پسماندگی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے بلوچستان کے صوبائی وزیر ریونیو نے بتا دیا

    کوئٹہ۔07 اکتو بر (اے پی پی)صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیئے ہر ممکن وسائل کو بروئے لا رہی ہے تمام علاقوں کو یکساں طور پر تر قی یافتہ بنانے کے لیئے مختلف ترقیاتی اسکیمات کی منظوری دے دی گئی ہے جن میں رو ڈ سیکٹر،ایجو کیشن،ہیلتھ،آب نوشی،ز راعت اور ایریگیشن سمیت دیگر عوامی مفاد عامہ کی ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں حکومت کی بھر پو ر کوشش ہے کہ تر قیا تی عمل سے عوا م کے بنیادی مسائل احسن طریقے سے حل ہو سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا،میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ محکمہ ریو نیو بورڈ میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے اور ریونیو ریکارڈ کو جدید طرز کے مطابق بنانے کے لیئے کوششیں کی جا رہی ہیں زرعی ریو نیو ٹیکس کی وصولی کے لیئے سختی سے احکامات جا ری کر دیئے گئے ہیں ماضی کے مقابلے میں اب کی بار زرعی ٹیکس کی وصولی میں بہتری آئی ہے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں مو جودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیئے ہر ممکن وسائل کو خرچ کر رہی ہے ضلع صحبت پور میں بھی تر قیا تی کاموں کا آغازکر دیا گیا ہے شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیئے مختلف اسکیمات پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ان تر قیا تی کاموں کی تکمیل سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں بہتری آنے کے ساتھ عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحیح سمت میں جا رہی ہے مگر تنقید کرنے والے عوام کو کچھ نہیں دے سکتے عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں اور کسی کے سازش کا شکا ر نہیں ہوں گے بلکہ حکو متی پالیسیوں کے ساتھ مل کر اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

  • کوئٹہ میں موسم سرد.

    وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
    بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش کے بعد سے گرم علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
    محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔
    وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری سے صبح کے وقت موسم سرد ہو گیا ہے، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
    گزشتہ روز مستونگ، لورا لائی، ہرنائی، خاران، تربت اور گوادر سمیت وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش و ژالہ باری ہوئی۔
    بلوچستان میں بارشوں سے موسم صبح کے وقت سرد رہنے لگا ہے اور خنکی بڑھی ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے۔
    آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، لسبیلہ، گوادر، کیچ، آواران، خضدار، نصیر آباد، بولان، جھل مگسی، سبی، کوہلو، لورا لائی اور بارکھان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

  • سرحدی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

    سرحدی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

    چاغی۔ (اے پی پی)چاغی کے پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے تفتان و گرد و نواح سمیت سیندک اور پاک افغان سرحدی علاقے برآب چاہ و گرد و نواح سمیت چارسر میں بھی بارش ہوئی جبکہ ضلعی صدر مقام دالبندین میں گہرے بادل چھاگئے رہنے کے بعد شدید طوفانی ہوائیں چلتی رہیں جبکہ اس دوران ہلکی بارش بھی ہوئی۔طوفانی ہواؤں کے باعث آر سی ڈی شاہراہ پر حد نگاہ محدود ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ لوگ گھروں تک محصور ہوگئے۔

  • غیر قانونی طور پر ایران داخل ہونے والے 48 پاکستانی شہری لیویز حکام کے حوالے کہاں جانا چاہتے تھے بڑی خبر آگئی

    غیر قانونی طور پر ایران داخل ہونے والے 48 پاکستانی شہری لیویز حکام کے حوالے کہاں جانا چاہتے تھے بڑی خبر آگئی

    چاغی۔ (اے پی پی)غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 48 پاکستانی شہریوں کو ایرانی حکام نے گرفتار کرکے ضلع چاغی میں تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد قانونی دستاویزات کے بغیر ایران کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے اور بہتر روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔لیویز حکام نے مذکورہ افراد کو مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

  • لسبیلہ بس حادثہ 10 افراد جاں بحق 11 شدید زخمی، ہسپتالوں ایمرجنسی نافذ

    لسبیلہ بس حادثہ 10 افراد جاں بحق 11 شدید زخمی، ہسپتالوں ایمرجنسی نافذ

    کوئٹہ (اے پی پی) پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری، 10 افراد جاں بحق، 11 شدید زخمی، زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک،سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح پسنی سے کراچی جانے والی الجنید مسافر کوچ لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 155 کلومیٹر دور بزی ٹاپ کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، تین خواتین اور دو کمسن بچے بھی شامل ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اورماڑہ سے پاکستان نیوی اور دیگر ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ کیلئے روانہ ہوگئیں لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے.
    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کے حادثہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے مغفرت کی دعا کی، زخمیوں کی بہترین نگہداشت کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے،انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو دیگر مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

  • ممنوعہ انجیکشن کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

    کوئٹہ: مویشیوں کا دودھ بڑھانے کیلئے لگائے جانیوالے کروڑوں کے انجیکشن پکڑے گئے کسٹم نے مویشیوں کا دودھ بڑھانے کیلئے لگائے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے انجیکشن پکڑ لیے ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کو لگائے جانے والے ممنوعہ انجیکشن کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کسٹم حکام نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے مسافر طیارے سے 15 ہزار 454 انجیکشن برآمد کرلیے جن کی قیمت تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے ہے اور کسٹم حکام کے مطابق ممنوعہ انجیکشن مویشیوں کا دودھ بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، انہیں لانے والے مسافر کا پتا لگا لیا گیا ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • کوئٹہ میں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

    کوئٹہ میں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

    کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے انتظامیہ کے سبھی دعوؤں کی قلعی کھول دی.
    کوئٹہ میں کچھ منٹ کی بارش ہونے کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں پیدل چلنے والوں کے لئے مشکلات پیش آرہی ہیں اس کے ساتھے ساتھ بارش کے باعث اکثر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی۔

  • مسافر کوچ الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    مسافر کوچ الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں پیش آیا،مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 9 مسافر جاں بحق ہو گئے، کوچ الٹنے سے 11 مسافر زخمی بھی ہوئے.

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں انہوں‌ نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام نے زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا

    جان بحق وزخمیوں میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں نعشوں وزخمیوں کو DHQ ہسپتال اوتھل اور اورماڑہ منتقل کیا کیا گیا ہے الجاوید کوچ پسنی سے کراچی جارہی تھی

    گزشتہ ماہ بھی بلوچستان کے علا قے حب مکران کوسٹل ہائی وے سنگل مقام پر کراچی سے اوڑماڑہ جانے والی مسافر کوچ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے

    کشمیر میں کرفیو کے 2 ماہ، ایل او سی توڑنے بارے وزیراعظم کا بیان آ گیا

  • علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے گینگ کا سربراہ پکڑا گیا

    علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے گینگ کا سربراہ پکڑا گیا

    سبی پولیس نے ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث مرکزی ملزم اور گینگ کے سربراہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لئے ہیں جبکہ ملزم کی نشاندہی پر دوسرا ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،گینگ کے ساتھی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،سبی میں امن وامان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے شہر میں امن وامان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا،چوری،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ایس ایس پی سید علی آصف کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب، قبائلی رہنماء میر صلاح الدین ڈومکی اور دیگر نے پولیس کی کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی سید علی آصف اور اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کو ہار پہنا ئے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سبی سید علی آصف نے اپنے آفس میں اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب ریذیڈنسی روڈ پر دو بجے رات کے قریب دو ڈاکووں نے ایک شخص کو چاقووں کے وار کرکے زخمی کرنے کے بعد اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ایس ایچ او سٹی غلام جیلانی نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کے نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے 12گھنٹے کے اندر اندر گینگ کے سربراہ اور مرکزی ملزم جمشید کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی چار قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے ہیں اورملزم کے نشاندہی پر ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گینگ کے دیگر ساتھی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا مذید تفتیش سٹی پولیس کر رہی ہے گرفتار ملزم سے اہم انکشافات کی توقع ہیں اس موقع پر ایس ایس پی سبی سید علی آصف نے کہا کہ سبی پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ شہر میں امن وامان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور شہر میں چوری،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سبی پولیس اپنے فرائض جانفسانی کے ساتھ سر انجام دے رہا ہے شہر یوں کو بھی چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ پولیس ان کے خلاف کاروائی کریں اور عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اگر کہیں پولیس کی کوتائی نظر آئیتو میڈیا کو چاہیے کہ اس کی نشاندہی کریں یہ ان کی ذمہ داری ہے بعد ازیں سبی کے قبائلی رہنماء میر صلاح الدین ڈومکی،ملوگ گورگیج اور فیصل رحیم نے پولیس کی کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی سید علی آصف اور اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کو ہار پہنا ئے اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

  • سرکاری ہسپتالوں میں  ملازمین کو اب روزانہ یہ کام کرنا پڑے گا وگرنہ تنخواہ میں سے کٹوتی….

    سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کو اب روزانہ یہ کام کرنا پڑے گا وگرنہ تنخواہ میں سے کٹوتی….

    کوئٹہ۔ (اے پی پی) چیف سیکرٹری بلوچستان کپٹین (ر) فضیل اصغر کے احکامات کے تناظر میں محکمہ صحت نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایات کی ہیں کہ تمام اسٹاف بشمول ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر تمام عملہ روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری لگائیں گے اور غیر حاضری کی صورت میں تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت جاری کردہ سرکلر کے مطابق جن ہسپتالوں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب نہیں کیاگیاہے ان میں تین دن کے اندرتمام عملے کی حاضری کی میٹرنگ کیلئے بائیومیٹرک نصب کیاجائے گااورجن ہسپتالوں میں عملہ غیرحاضر اوربائیومیٹرک سسٹم نصب نہیں ہے وہاں بائیومیٹرک حاضری سسٹم فوری طور پر فعال کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام ملازمین کی محکمہ صحت کے ساتھ11 بجے تک حاضری رپورٹ شیئر کریں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کپٹین (ر) فضیل اصغر کے احکامات کے تناظر میں تمام ڈاکٹرز بشمول بولان یونیورسٹی کے کلینکل ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر تمام عملہ روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری لگائیں گے اور غیر حاضری کی صورت میں تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔