ہرنائی۔ (اے پی پی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ملک روح اللہ خان ترین نے چمن بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جمعیت علماء اسلام کے کزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف سمیت دیگربے گناہ افراد کی شہادت پرانتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے د عا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند کریں اورلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی صبروتحمل عطا فرمائے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صوبے کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اپنے ناپاک مذموم ارادوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔ صوبے کے عوام اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے صوبے کے عوام مسلح افواج،ایف سی،پولیس اور لیویز فورس کے جوانوں کی عظیم قربانیاں ہیں جھنیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
Category: کوئٹہ

ڈاکٹرقتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
جیکب آباد۔ (اے پی پی)مختلف کاروائیوں کے نتیجے میں 52 اشتہاری اور 3 روپوش ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق
تھانہ صدر پولیس نے نو دن قبل تھانہ صدر کی حدود بولان پیٹرول پمپ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے ڈاکٹر شبیر بروہی کے قتل کیس کا اہم و مرکزی ملزم ساجد گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد جبکہ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔دوسری جانب جیکب آباد پولیس نے ضلع بھر میں متعدد مقامات پر کارروائیوں کے نتیجے میں 03 روپوش اور 52 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈیرہ مرادجمالی، ناکہ ظہور شہید مچھ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح
ڈیرہ مرادجمالی۔ (اے پی پی) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی نے ناکہ ظہور شہید مچھ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح کر دیا۔ کیمروں کی تنصیب سے چیکنگ کے عمل بہتری میں مدد ملے گی۔ آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ اور ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کی خصوصی ہداہت پر پولیس کے ناکہ جات پر چیکنگ کے عمل کو موئثر بنانے کے حوالے سے تمام چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے تنصیب کا عمل جاری ہے۔ ایس پی بولان ارشاد احمد گولہ کی جانب سے ناکہ ظہور شہید مچھ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے چیکنگ کا عمل مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، چیک پوسٹ پر شکایتی بکس اور سائن بورڈ بھی آویزاں کیے گیے ہیں جس کے ذریعے عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس کے ذمہ دار آفیسران کے ساتھ فوری رابطہ کر سکیں گے، ان تمام اقدامات کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری ازالہ اور دادرسی ہے۔ انھوں نے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایت بھی دی کہ ہفتہ خوش اخلاقی کے حوالے سے عوام کے ساتھ اپنے روئیے کو مزید بہتر رکھیں، خصوصاً ضعیف العمر اور چھوٹے بچوں کے ساتھ بہتر انداز میں پیش آئیں تاکہ عوام میں پولیس کا مورال بلند رہے۔

وزیراعظم عمران خان کے خطا ب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، ماہ جبین شیران
کوئٹہ۔(اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون وترقی نسواں ماہ جبین شیران نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطا ب کرکے حق خود ارادیت کے حصول کی پرامن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے حوصلے بلند کردئیے ہیں،عمران خان نے آر ایس ایس اور مودی کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے ساتھ اسلام کا آفاقی پیغام دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے،یہ بات انہوں نے ”ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان“(اے پی پی)سے گفتگوکرتے ہوئے کہی،پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون وترقی نسواں ماہ جبین شیران نے کہا کہ مسئلہ کشمیر،ناموس رسالت کے مسائل کو جامع انداز میں پیش کرکے وزیراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی ہے اور حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہونے کا حق اداکردیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب پوری دنیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت کی غلامی سے آزاد ی حاصل کرینگے۔ماہ جبین شیران نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالم اسلام اور مسئلہ کشمیر پر مدلل اور تاریخی خطاب کرکے امت مسلمہ کا حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے پوری دنیا میں ان کی حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
بلوچستان ٹیم فالو آن کا شکار
ائداعظم ٹرافی’ بلوچستان ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی سنٹرل پنجاب کے521 رنز کے جواب میں بلوچستان 270 رنز بناکر آوٹ ہوگئی بلوچستان کے پہلے اننگز میں بالز کے بعد بیٹسمین بھی ناکام ہوئے اور سنٹرل پنجاب کو بلوچستان کیخلاف 250 رنز کی برتری حاصل ہےبلوچستان کی جانب سے مقامی پلیئر بسم اللہ خان نے سب سے زیادہ 85 رنز بنائے سنٹرل پنجاب نے دوبارہ بلوچستان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی۔
ی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات
سبزل روڈ توسیع منصوبے کے متاثرین کے ایک وفد نے گزشتہ روز بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی، وفد میں شامل متاثرین کے سرکردہ اراکین میں آغا ظفر درانی ، حاجی عبدالطیف رند، محمد ایوب بنگلزئی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ ،عبدالستار مینگل، میرفتح محمد رند، ریاض احمد بنگلزئی، ملک ناصر دمڑ، ملک عبدالغفور بنگلزئی، محمد طارق مینگل و دیگر نے بی این پی کے سربراہ کو توسیع منصوبہ کے حوالے سے اپنے تحفظات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فی مربع فٹ موجودہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے نہایت کم ہے جبکہ متاثرین کوصرف ایک دن کےنوٹس پہ جگہ خالی کرنے کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ کے نامناسب رویے اور اس ناانصافی کے بارےمیں وفد نے انہیں آگاہ کیا۔ سردار اختر مینگل نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ عوام کے ساتھ اس ناانصافی کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے.
نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار
کوئٹہ۔(اے پی پی) کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ روڈپردوکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار، پولیس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علا قے ایئرپورٹ روڈ مسلم آباد کلی میں پرچون کی دکان پر اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ شرو ع کردی جس کے نتیجے میں نقیب اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش کو ورثاء کے حوالے کردی، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چمن میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا
بلوچستان کے علاقے چمن میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،
بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانےمیں ایس ایچ اوسٹی چمن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، نامعلوم ملزمان کےخلاف درج مقدمےمیں قتل،اقدام قتل اوردہشتگردی کی دفعات شامل ہیں، واضح رہے کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں بحق ہو گئے،
چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں سرانجام دیں، چمن بم دھماکہ پر وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریش، فردوس عاشق اعوان سمیت ملک بھر کی سیاسی، مذہبی وسماجی قیادت نے گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے،
بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

رہنماجمیعت علمائےاسلام ف مولانامحمدحنیف کی نماز جنازہ
کوئٹہ : رہنماجمیعت علمائےاسلام ف مولانامحمدحنیف کی نماز جنازہ چمن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صوبائی ، قومی اسمبلی اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے.
واضح رہے کہ چمن دھماکے میں جے یو آئی ف کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہوئے اور 13 افراد زخمی ہو گئے تھے
دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی تھی ، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھےچمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل
چمن دھماکا، ایک شخص جاں بحق،جے یو آئی ف کے رہنما سمیت دس افراد زخمی
چمن واقعے بعد بلوچستان کے حالات
بلوچستان:- پاکستان افغانستان بارڈر کے ساتھ بلوچستان کے شہر چمن میں کل بروز ہفتے کو ہونے والے دھماکے میں جمعیت علمإ اسلام کے مولوی محمد حنیف شہید ہوگئے جس کے بعد جمعیت انجمن تاجران اور مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے آج بلوچستان کے اکثر شہروں میں چمن واقعے کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی کال دی گئی جس پر آج بلوچستان بھر میں ہڑتال جاری ہے اور کوئٹہ سبی چمن نوشکی میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں جب کے روڈوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے اور مختلف جگہ پر احتجاج جاری ہے۔





