انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر محمد وسیم کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ اور ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے شاندار استقبال کیا، اس موقع پر لیاقت شاہوانی ترجمان صوبائی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد وسیم کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے سی ایم سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا ہے،اس تقریب میں محمد وسیم کو تحائف اور کیش انعامات سے نوازہ جائیگا، ماضی میں کھلاڑیوں اور سپورٹس مینوں کو صوبائی حکومت سے بہت گیلے شکوے رہے ہیں،لیکن موجودہ صوبائی حکومت نونوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔جبکہ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کا ایئرپورٹ پر کہناتھا کہ شاندار استقبال پر اپنے لوگوں کا۔مشکور ہوں ،پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے بھرپور تعاون کیا,گلاسکو میں چھ ماہ کی مشکل ٹریننگ کی ,اپنی اس فتح کو کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں میرے کنٹریکٹرنے مجھ پر بہت سخت محنت کی ہے، میں نے حکومتی عدم توجہی کا کبھی گیلہ نہیں کیا , وسیم اکرم اور شعیب اختر نے یہ معاملہ اٹھایا کہ سپورٹس سٹار کا استقبال ہونا چاہیے, سابقہ حکومت نے بہت وعدے کئے تھے لیکن کوئی وفا نہ ہوسکا، میں وہ سب بھول چکا ہوں.
Category: کوئٹہ

نامعلوم افراد چراواہے کو زخمی کر کے پچاس بکریاں چھین کر فرار
نصیرآباد۔ (اے پی پی)نصیر آباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم افراد چراواہے کو زخمی کر کے پچاس بکریاں چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس زرائع کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود شاہ پور لُنڈا کے قریب مسلح افراد نے ہزار خان بھنگر کو زخمی کرکے 50 بکریاں چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

نامعلوم افراد نے ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین لیا
نصیرآباد۔ (اے پی پی) گنداواہ کے علاقے سے نامعلوم افراد ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس زرائع کے مطابق گنداواہ پولیس ایریا گوٹھ لوہی گہرہ کے نزدیک ایک شخص رابیل سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2019چھین کر فرار ہوگئے۔ مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
باکسر محمد وسیم کی کوئٹہ آمد
بلوچستان سے تعلق رکھنے والےمایہ ناز باکسر محمد وسیم کا کوئٹہ 4 بجے آمد پر آج بھر پور استقبال کیا جائیگا نوجوان باکسر کو ریلی کی شکل میں ایئرپورٹ سے گھر پہنچایا جائیگا محمد وسیم کے اعزاز میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں تقریب سوموار کو منعقد کیجائیگی اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان محمد وسیم کوتحائف و نقد انعام سے نوازینگے۔ لیاقت شاہوانی
ڈینگی وائرس پر قابو کے لئے اقدامات
کوئٹہ:- صوبے کے تین اضلاع میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں رواں برس بلوچستان میں 2527 ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ڈینگی وائرس سے لسبیلہ، گوادر اور کیچ کے اضلاع متاثر ہوئے رواں ماہ ڈینگی کے کیسز کی تعداد 91 تک پہنچی ہے ڈی جی ہیلتھ آفس سے خصوصی ٹیم متاثرہ اضلاع کیلئے روانہ متاثرہ اضلاع میں سپرے کیا گیا ہے، جلد مکمل قابو پالیا جائے گا ذرائع۔
انٹرنیشنل کرکٹر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ11 سال بعد فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کرے گا،بگٹی اسٹیڈیم کی دلکش مناظر اور بہترین پچز پر میچ کا مزہ دوبالا ہوگا امید ہے کھلاڑی میچز انجوائی کرینگے قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے آغاز سے 11 سال بعد کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی واپسی ہوگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بلوچستان کے کپتان عمران فرحت اور سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے آئین میں ہی سی بی نے بلوچستان کے کرکٹ کو مزید بہتر کرنے کیلئے پالیسی بنائی ہےبلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے پلیئرز اس پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھائیے کوئٹہ میں کرکٹ کیلئے سازگار موسم ہے بگٹی اسٹیڈیم کی دلکش مناظر اور بہترین پچز پر میچ کا مزہ دوبالا ہوگا امید ہے کھلاڑی کوئٹہ میں میچز انجوائی کرینگے۔ بلکل یہاں پی ایس ایل کے میچز ہونے چاہیے، بلوچستان میں امن وامان کا کوئی مسلہ نہیں_اس ایونٹس سے بلوچستان کے کھلاڑی آگے جاسکتے ہیں۔ ١٢سال بعد کوئٹہ آئے ہیں۔ بلوچستان اکر اچھا لگا امید ہے جتنے میچز کوئٹہ میں ہونگے اچھا تجربہ ہوگا۔ واضح رہے میزبان بلوچستان ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف آج 21 ستمبر بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے 4 روزہ میچ کھیلے گی۔ میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔ قائداعظم ٹرافی 2019-20 کے 4 میچز کوئٹہ میں شیڈول ہیں۔ سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ رواں سیزن کا پہلا مقابلہ ہوگا۔ ،پہلے راؤنڈ کے اختتام پر سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے 11 اور بلوچستان کے 7 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے شائقین کرکٹ کا میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ فری کردیاہے۔ ایونٹ کی ٹرافی بھی کوئٹہ پہنچ گئی عوام نے اپنے درمیان ٹرافی پاکر خوشی کا اظہار کیا اور شائقین کرکٹ نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائی۔
تکنیکی تعلیم کی فراہمی سے ہیومن ریسورس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے
کوئٹہ:- وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تکنیکی تعلیم کی فراہمی سے ہیومن ریسورس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے جس سے طلباء وطالبات کو مستقبل میں روزگار کے بہترین مواقع میسر ہوسکیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز اور گرلز پولی ٹیکنک کالجز کے دورے کے موقع پرطلباء وطالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے دونوں اداروں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے بوائز پولی ٹیکنک کالج کے مختلف شعبوں جن میں الیکٹرونکس، مائننگ، بی ٹیک، میکینیکل، الیکٹریکل، سول انجینئرنگ اور آئی ٹی کے شعبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم تکنیکی تعلیم کو فروغ دے کر اپنی صنعت کو احسن انداز میں آگے لے جاسکتے ہین، پولی ٹیکنک کے شعبے میں بہتری سے ہم اپنی صنعت کو بہتر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادی قوت فراہم کرسکیں گے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سول انجینئرنگ کے شعبے کی ترقی میں کالج اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے جبکہ میکینیکل اور ریفریجریشن کے حوالے سے تکنیکی تعلیم کی موثر فراہمی سے متعلقہ شعبوں میں بہتر افرادی قوت میسر ہوگی، انہوں نے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبدالصبور کاکڑ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو بڑے پروجیکٹس میں انٹرن شپ کروائی جائے تاکہ وہ عملی طور پر زیادہ سیکھ سکیں، بعدازاں کالج کے پرنسپل مجید دہوار نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس تکنیکی شعبے کی بہتری سے ہم 30لاکھ نوکریاں تخلیق کرسکتے ہیں، بعدازاں وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ گرلز پولی ٹیکنک کالج کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے آئی لیب، ڈریس ڈیزائننگ، کشیدہ کاری، بیوٹیشن کلاسزاور دیگر مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تکنیکی مہارت کی فراہمی سے بہترین افرادی قوت بنایا جاسکتا ہے اور یہ امر باعث اطمینان ہے کہ ہماری بچیاں اس شعبہ میں تربیت حاصل کرکے خود کو باعزت اور باوقار روزگار کے حصول کے قابل بنارہی ہیں، انہوں نے ادارے میں آرکیٹیکچر کے شعبے کے آغاز اور اس ضمن میں طالبات کی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے ادارے کے کردار کو موثر قرار دیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولی ٹیکنک کالج کے طلباء اور طالبات بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں جنہیں درست سمت دینے کی ضرورت ہے جس سے وہ بلوچستان کا حقیقی اثاثہ بن سکتے ہیں اور ایک روشن اور تابندہ مستقبل فراہم کرسکتے ہیں، دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ طلباء میں گھل مل گئے اور تصاویر بنوائیں۔ صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی، چیف سیکریٹری کیپٹن (ریٹائرڈ) فضیل اصغر اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبدالصبور کاکڑ بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

نامعلوم چور مسجد کے باہر کھڑی موٹرسائیکل لے کر رفوچکر ہوگئے
ڈیرہ مرادجمالی۔ (اے پی پی)ڈیرہ مرادجمالی کے قریب نامعلوم چور مسجد کے باہر کھڑی موٹرسائیکل کو چوری کرکے رفوچکر ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب جمالی پیڑولیم سروس کے مسجد کے باہر لعل جان بگٹی نے اپنی سی ڈی موٹرسائیکل کھڑی کرکے جمعہ کی نماز اداکرنے اندرگئے تو اسی دوران نامعلوم چابی چور سی ڈی موٹرسائیکل کے تالے توڑکر چوری کرکے رفوچکر ہوگئے اطلاع ملنے پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

بلوچستان کے مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
گورنربلوچستان سے وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں صوبےمیں امن وامان کی مجموعی صورتحال ودیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات ہیں ، ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سےعوام کوریلیف ملےگا،
گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا محورہے،حکومت عوام سے کیے وعدوں کوعملی جامہ پہنارہی ہے
مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا
حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ بلوچستان میں ہیں گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ہیڈ کواٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا ، وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے صوبے میں جرائم کی روک تھام کیلئے فرنٹئیر کور کی کاوشوں کو سراہا.وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی .وزیر داخلہ کو فرنٹیئر کور بلوچستان کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی.وزیر داخلہ نے بم ڈسپوزل آلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کئے .
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کامشن ہے کہ ہم لوگوں کوسہولیات فراہم کریں،میں نے بلوچستان کے مسئلے دیکھے ہیں،انہیں حل کریں گے ،محرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے اہم کرداراداکیا ،
مولانا آزادی مارچ کا فیصلہ مؤخر کر دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ کی پیشنگوئی

مولانا آزادی مارچ کا فیصلہ مؤخر کر دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ کی پیشنگوئی
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے لوگوں کو آگاہی دیں کہ بھارت یہ کرتا ہے اور کرے گا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ہیڈ کواٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا ، وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے صوبے میں جرائم کی روک تھام کیلئے فرنٹئیر کور کی کاوشوں کو سراہا.وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی .وزیر داخلہ کو فرنٹیئر کور بلوچستان کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی.وزیر داخلہ نے بم ڈسپوزل آلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کئے .
مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا
حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کامشن ہے کہ ہم لوگوں کوسہولیات فراہم کریں،میں نے بلوچستان کے مسئلے دیکھے ہیں،انہیں حل کریں گے ،محرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے اہم کرداراداکیا ،
قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکی وجہ سےاشیائےضروریہ کی قلت ہے،مجھے یقین ہے مولانا فضل الرحمان کشمیرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئےاحتجاج کا فیصلہ موَخرکریں گے،ملکی مفادات کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، مولانا فضل الرحمان خود10سال تک کشمیرکمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں
نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی


