Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • اٹک: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جدید صفائی سروسز کا افتتاح

    اٹک: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جدید صفائی سروسز کا افتتاح

    اٹک (باغی ٹی وی، ملک امان شجاع)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت اٹک میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے جو نہ صرف شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لائے گا بلکہ اٹک جیسے شہروں میں عالمی معیار کی صفائی سہولیات متعارف کرائے گا۔

    یہ بات انہوں نے اٹک میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی خدمات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف، سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر، ایم این اے شیخ آفتاب، ایم پی اے چوہدری شیر علی، حمید اکبر، جہانگیر خانزادہ، اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے پروگرام کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اٹک میں جدید صفائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس میں تربیت یافتہ عملہ اور جدید مشینری شامل ہیں۔ یہ مہم عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن عوام کو بھی اس مہم میں شریک ہونا ہوگا۔ "ہم سب کو مل کر یہ عہد کرنا ہوگا کہ اپنے شہروں کو گندگی سے پاک رکھیں گے اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،” انہوں نے کہا۔

    ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف نے اس موقع پر کہا، "آج کا دن اٹک کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت صفائی کے اس منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ہم اٹک کے عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈالیں۔”

    ایم این اے شیخ آفتاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک شاندار اقدام ہے، جس سے عوام کو صحت مند ماحول فراہم ہوگا اور صفائی کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ ایم پی اے چوہدری شیر علی نے کہا کہ صفائی ایک قومی فریضہ ہے اور ہمیں اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا۔

    تقریب کے اختتام پر سی ای او رانا ساجد صفدر نے معزز مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں اور صفائی کے اس اہم منصوبے کو کامیاب بنانے میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    یہ پروگرام اٹک میں صفائی کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے شہریوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا اور صحت عامہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔

  • جج رخصت پر،اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت  ملتوی

    جج رخصت پر،اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں ہونے والی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ یہ سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اب 8 جنوری 2025 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ عدالت کے عملے کی جانب سے وکلاء کو سماعت ملتوی ہونے کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد تمام متعلقہ افراد کو نیا شیڈول دے دیا گیا۔اس کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت 117 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ ان افراد پر جی ایچ کیو پر حملے اور ملک کے دیگر اہم اداروں کے خلاف سازش کرنے کا الزام ہے۔

    حالیہ دنوں میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی تھی جب ملٹری کورٹ نے 9 مئی کو ہونے والے فسادات میں ملوث ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ 9 مئی 2023 کو پاکستان میں کئی اہم سرکاری عمارتوں بشمول جی ایچ کیو، پی ٹی وی اور دیگر حساس مقامات پر احتجاج اور حملے کیے گئے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں آئندہ سماعت پر کون سی پیش رفت ہوتی ہے اور ملزمان کی سزا کے حوالے سے عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔

    خواب سے حقیقت تک کا سفر: گلگت، آزاد کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کا قیام

    ہم جنس پرستی کا پرچار،چین میں مشہور خواجہ سرا ڈانسر جن ژنگ کے شو منسوخ

  • معافی مانگ کر رہائی  پانے والے 9 مئی کے مجرموں کی پٹیشنز منظر عام پر

    معافی مانگ کر رہائی پانے والے 9 مئی کے مجرموں کی پٹیشنز منظر عام پر

    راولپنڈی: آج رحم اور معافی مانگ کر رہائی پانے والے تحریک انصاف کے 9 مئی کے مجرموں کی رحم کی پیٹیشنز منظر عام پر آ گئی جیل سے باہر نکلنے کے بعد خرافات بکنے والے رحم کی اپیل میں کیا کیا بھیک مانگتے اور ناک سے لکیریں نکالتے رہے-

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، مجموعی طورپر67 مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں۔

    بیان کے مطابق 48 پٹیشنرز کو قانونی کارروائی کے لیے ”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کے لیے ارسال کیا گیا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

    1۔ محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان
    2۔سمیع اللہ ولد میرداد خان
    3۔لئیق احمد ولد منظور احمد
    4۔امجد علی ولد منظور احمد
    5۔یاسر نواز ولد امیر نواز خان
    6۔سِعید عالم ولد معاذاللہ خان
    7۔زاہدخان ولد محمد نبی
    8۔محمد سلیمان ولد سِعید غنی جان
    9۔ حمزہ شریف ولد محمد اعظم
    10۔ محمد سلمان ولد زاہد نثار
    11۔ اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ
    12۔ محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل
    13۔ سفیان ادریس ولد ادریس احمد
    14۔منیب احمد ولد نوید احمد بٹ
    15۔ محمد احمد ولد محمد نذیر
    16۔ محمد نواز ولد عبدالصمد
    17۔ محمد علی ولد محمد بوٹا
    18۔ محمد بلاول ولد منظور حسین
    19۔ محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سانحہ نو مئی کے واقعات میں ملوث جن مجرمان کو معافی دی انہیں ملٹری کورٹ نے 26 دسمبر کو 2، 2 سال قید کی سزا سنائی تھی ،ان مجرموں کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرموں کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی ۔مضبوطی کا ثبوت ہے

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔

    فوج کی جانب سے معافی کے اعلان کے بعد گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل سے 6 افراد کو رہا کردیا گیا، رہائی پانے والوں میں سفیان، محمد احمد، منیب، اشعر احمد، محمد نواز اور محمد وقاص شامل ہیں ،رہائی پانے والے تمام افراد 9 مئی واقعات میں تھانہ کینٹ کے مقدمے میں ملوث تھے۔

    آج رحم اور معافی مانگ کر رہائی پانے والے تحریک انصاف کے 9 مئی کے مجرموں کی رحم کی پیٹیشنز منظر عام پر آ گئی -‏جب پکڑے جاتے ہیں تو معافی مانگتے ہیں اور رحم کی اپیل کرتے ہیں۔ لیکن جب معافی مل جاتی ہے تو باہر آ کر ہیرو بنتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، نومئی کے سزا ہفتہ مجرموں کی رحم کی اپیل دیکھ لیں ان سب نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے اور چیف آف دی آرمی سٹاف سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر معافی سزا کی درخواست کی
    9 may
    رہائی پانے واے ایک مجرم محمد بلاول ولد منظور حسین نے کہا گذارش ہے کہ میں رحم کی اپیل اور سزا معافی کی درخواست کرتا ہوں میں نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہو کر بڑی غلطی کی جس کی وجہ سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر میں بہت شرمندہ ہوں اور میں نے اس معاملہ پر بہت سوچا اور سمجھا کہ یہ میری ایک بہت بڑی غلطی تھی اور یہ مجھے سبق مل گیا ہے کہ کسی بھی ادارے کا نقصان نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ادارے بھی ہمارے ہیں اور ملک بھی ہمارا ہے لہذا میں چاہتا ہوں کہ مجھے ایک موقع فراہم کیا جائے کہ میں ملک پاکستان کا ایک مثبت شہری بن کر اس ملک و قوم کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال سکوں کیونکہ میں اپنے اقدام پر بہت شرمندہ ہوں اور امید ہے کہ آپ میری اس درخواست کو قبول کریں گے اور میری سزا معافی کا حکم نامہ جاری کریں گے میں اور میرا خاندان پوری زندگی آپ کا شکر گزار رہے گا-
    9 may
    ایک اور مجرم محمد سلیمان ولد سعد غنی نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں کہ میری معاملے میں حسن سلوک کیا جائے اور میں ریاست کے خلاف اپنے غلط کاموں پر معذرت خواہ ہوں جو مجھ سے 9 مئی 2023 کو ہوئے مجھے بعض افراد نےگمراہ کیا اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا، میں اپنی غلطیوں کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں ،میں ریاست اور عوام کے اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے حکام سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں ،لہذا میری رحم کی درخواست پر غور کیا جائے اور سزا معاف کی جائے-

    9 may

  • اٹک: حکومت لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال حضرات کو سہولت فراہم کر رہی ہے، ڈاکٹر اویس اکرم

    اٹک: حکومت لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال حضرات کو سہولت فراہم کر رہی ہے، ڈاکٹر اویس اکرم

    اٹک،باغی ٹی وی( ملک امان شجاع) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اویس اکرم نے دو مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال حضرات کو سہولت فراہم کر رہی ہے، تاکہ وہ اس سکیم سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک وزیر لائیو سٹاک و ایگریکلچر پنجاب اور سیکرٹری لائیو سٹاک کی زیر نگرانی حکومت کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے۔

    ڈاکٹر اویس اکرم نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے حکومت پنجاب اور بنک آف پنجاب کے مشترکہ منصوبے کے تحت مویشی پال حضرات کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے، جس سے جانوروں کی خوراک کو بہتر بنا کر گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھائی جا سکے گی۔ اس کارڈ کے ذریعے نہ صرف مویشی پال حضرات کی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ صوبائی و قومی سطح پر گوشت کی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔

    اس موقع پر، ایڈیشنل ڈائریکٹر نے تحصیل اٹک کے موضع دکھنیر غنی چوک کے رہائشی خالد محمود کو لائیو سٹاک کارڈ جاری کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے اٹک کے مختلف علاقوں میں مویشی پال حضرات سے خصوصی میٹنگز بھی کیں، جن میں لائیو سٹاک کارڈ کی اہمیت اور فوائد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر لائیو سٹاک اسسٹنٹس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

  • اٹک: "روشنی کی ایک صدی” کی تقریب رونمائی، شیخ آفتاب کا خطاب

    اٹک: "روشنی کی ایک صدی” کی تقریب رونمائی، شیخ آفتاب کا خطاب

    اٹک،باغی ٹی وی (ملک امان شجاع) رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کی کتاب "روشنی کی ایک صدی” کی طباعت ایک عظیم اور تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کتاب کی تقریبِ رونمائی سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت سابق ڈائریکٹر جنرل تعلقاتِ عامہ پنجاب خواجہ طاہر جمیل نے کی۔

    تقریب میں کتاب کے مصنف ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج پروفیسر خالد جاوید صدیقی، سابق پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک پروفیسر ماجد وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ارشد خان، پروفیسر ہمایوں شکیل، پروفیسر طارق نعمانی، پروفیسر ابرار حسین، پروفیسر شریف زاہد، پروفیسر ڈاکٹر زوار حسین، پروفیسر ناصر علی شاہ، پروفیسر راحت علی خان، پروفیسر وسیم حیدر، پروفیسر عثمان صدیقی، پروفیسر اظہر محمود، مشتاق عاجز، شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ، شیخ وقار عظیم ایڈووکیٹ، سردار ساجد خان، چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود، سید شوکت بخاری، شیخ وقاص، اعجاز مہر، محمد سلیم، پروفیسر نصرت بخاری، مونس رضا، محمد طاہر، طاہر اسیر، اقبال زر کاش، ارشاد احمد، سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر میاں راشد مشتاق، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سلیم شہزاد، گورنمنٹ پائلٹ اسکول کے اکرم ضیاء، پرنسپل گورنمنٹ بوائز اسکول کامرہ ملک عامر اقبال، معروف تاریخ دان و محقق راجہ نور محمد نظامی، امجد حسین، سابق سی ای او ایجوکیشن راجہ مختار احمد، میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر ریاض احمد، معروف مصنف ڈاکٹر خاور چوہدری اور دیگر معزز مہمان شریک تھے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کی کتاب "روشنی کی ایک صدی” کا شائع ہونا ان کی محنتِ شاقہ اور ایک صبر آزما کام کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں صرف اسلامیہ کالج پشاور کے نام سے ایک کالج موجود تھا، اور اس کے بعد گورنمنٹ کالج اٹک کا نام آتا تھا۔ اس عظیم درسگاہ نے ایسی شخصیات پیدا کیں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا، اور یہ سب اس تاریخی درسگاہ کے اساتذہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اس کالج کے سابق طالب علم رہے ہیں، اور ان کی کامیابی میں ان کے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل تعلقاتِ عامہ پنجاب خواجہ طاہر جمیل نے ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی تاریخی کاوش کو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ناشاد ایک اعلی درجے کے شاعر، ادیب، محقق، اور ماہرِ تعلیم کے طور پر ادبی اور علمی حلقوں میں نمایاں مقام کے حامل ہیں۔ شعر و ادب کے مختلف موضوعات پر ان کی تین درجن سے زائد شائع شدہ تصانیف کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ خواجہ طاہر جمیل نے کہا کہ "روشنی کی ایک صدی” لکھنے کی سعادت اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر ناشاد کے لیے مخصوص کر رکھی تھی۔ انہوں نے اپنی کتاب میں گورنمنٹ کالج اٹک کی 100 سالہ تعلیمی ترقی کا ایک سچا اور قابل رشک مرقع پیش کیا۔ ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے اسلوبِ تحریر کی سادگی، شگفتگی، اور بے ساختگی کو آخر تک برقرار رکھا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کتاب کے مصنف ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے کہا کہ وہ اس اہم تاریخی دستاویز کو کامیابی سے مکمل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی کہ کالج کی 100 سال کی تاریخ کو بخوبی اور جامع انداز میں مرتب کر سکیں، مگر ان کے خیال میں شاید کہیں کوئی تشنگی رہ گئی ہو۔ انہوں نے کالج کے کتب دار نذر محمد صابری کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے کہا کہ جب وہ گورنمنٹ کالج اٹک سے منسلک مشہور شخصیات کے بارے میں لکھ رہے تھے تو انہیں محسوس ہوا جیسے وہ تمام شخصیات ان کے سامنے موجود ہیں اور ان سے ہم کلام ہیں۔

    آخر میں مہمانوں کو تحائف پیش کیے گئے۔

  • رواں برس سیکیورٹی فورسز نے  خارجیوں سمیت 925 دہشت گردوں کو  جہنم واصل کیا

    رواں برس سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں سمیت 925 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے رواں برس کامیاب آپریشنز کے دوران خارجیوں سمیت 925 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا گیا اور سیکڑوں کو گرفتار بھی کیا-

    باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق سال2024 کے دوران مجموعی طور پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف 59 ہزار 775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، ان کامیاب آ پریشنز کے دوران 925دہشتگردوں بشمول خوارج کو واصلِ جہنم کیا گیا اور سینکڑوں گرفتار کئے گئے، گزشتہ 5 سالوں میں کسی ایک سال میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

    دہشتگردی کے اس ناسور سے نمٹنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اَنجام دے رہے ہیں،اس حوالے سے انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے بروقت اقدامات کی وجہ سے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا۔

    اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دُشمن کے نیٹ ورکس پکڑنے اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں بھی اہم کامیابیاں ملی، ان کارروائیوں میں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں بیرونی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ان آپریشنز کے دوران73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں،اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردی میں ملوث 27افغان دہشتگردوں کو سیکیورٹی فورسزنے نشانہ بناتے ہوئے جہنم واصل کیا۔

    جنوبی کوریا، لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 85 افراد ہلاک

  • خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 13 خوارج ہلاک، میجر شہید

    خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 13 خوارج ہلاک، میجر شہید

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین آپریشنز کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر نے جام شہادت نوش کیا۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 25 اور 26 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز کے تین علیحدہ آپریشنز کے دوران 13 خوارج ہلاک کر دیے گئے، پہلا آپریشن ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور دو خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ خوارج مارے گئے اور آٹھ زخمی حالت میں گرفتار ہوئےاس آپریشن میں بہادری سے قیادت کرنے والے 31 سالہ میجر محمد اویس (ضلع نارووال کے رہائشی) نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تیسرا آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے چھ خوارج کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کر دیا علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت کیا۔

    انہوں نے کہا کہ شہید میجر محمد اویس نے وطن کے امن کی خاطر اپنی جان قربان کی، اُن کی بہادری پر قوم کو فخر ہے، قوم کا بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کے لیے امر ہو گیا میجر محمد اویس نے بہادری سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

    انہوں نے کہا کہ شہید میجر محمد اویس کی عظیم قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے اور ہم شہید میجر محمد اویس کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہےوزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید میجر محمد اویس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور 13 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کیا۔

  • 9 مئی کیس: ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے مزید پانچ مجرم اڈیالہ جیل منتقل

    9 مئی کیس: ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے مزید پانچ مجرم اڈیالہ جیل منتقل

    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کیس میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے مزید پانچ مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی: ملزمان کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیاملٹری کورٹس سے اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے والوں میں محمد عبداللہ ولد کنور اشرف، راجہ دانش وحید والد راجہ عبدالوحید، حسن شاہ ولد صابر حسین شاہ، علی حسنین والد خلیل الرحمن فرہاد خان والد شاہد حسین خان شامل ہیں۔

    جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 7 مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے، دیگر مجرموں کو دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے سفارت خانے آمد،طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

    واضح رہے کہ آج سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید مجرمان کو سزائیں سنا دی گئی ہےڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائی گئی ہے،جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہےجناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے،بریگیڈیئر جاوید اکرم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں، سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں-

    ڈیل کا پیغام ملا ہے،جیل رہ لوں گا،کوئی ڈیل قبول نہیں کروں گا،عمران خان

  • جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج

    جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں، مقدمے کے 95 گواہان میں سے کسی نے بھی انہیں نامزد نہیں کیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں، 6 ماہ کے بعد محض 8 فروری کے الیکشن سے باہر کرنے کے لیے نام ڈالا گیا تھا، ہمراہی ملزم صداقت علی عباسی کے اے سی اسلام آباد کے روبرو 164 کے جبری بیان کو بنیاد بنا کر اعانت جرم کا الزام لگایا گیا ہے۔

    ہانیہ عامر کی امریکا میں ایونٹ سے نکالنے جانے پر وضاحت

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق ایک ملزم کا بیان دوسرے ملزم کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا، صداقت عباسی پہلے ہی اپنے بیان کی تردید کرچکے ہیں، میرا جی ایچ کیو حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کا جی ایچ کیو حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، انہیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265K کے تحت بری کیا جانا چاہیئے تھا، اگر فرد جرم کے لئے ٹھوس مواد موجود نہ ہوں تو فرد جرم نہیں لگائی جاسکتی۔

    نومئی مجرمان کو سزائیں،عمران خان کا خوف،پی ٹی آئی نے کارکنان کو چھوڑا لاوارث

    شیخ رشید احمد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر پیٹشن کے ساتھ حکم امتناعی کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے اور پیٹشن کی جلد سماعت کی بھی درخواست دی گئی ہے۔

  • آرمی چیف کی  کرسمس تقریب میں شرکت

    آرمی چیف کی کرسمس تقریب میں شرکت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کرسمس ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی کا اظہار ہے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھرمیں مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی جبکہ مسیحی برادری نے چرچ آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملکی ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور قومی ترقی میں اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کی شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری قوم کے لیے فخر اور طاقت کا باعث ہیں، کرسمس ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی کا اظہار ہے۔

    مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں،مریم نواز

    آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے قائداعظم محمد علی جناح کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف نے کہا کہ قائدا عظم کے آزادی،مساوات، مذہبی رواداری کے نظریات چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوم کی رہنمائی کرتے ہیں، قائداعظم کے نظریا ت علاقائی سالمیت کے تحفظ سے لے کر اندرونی استحکام کوفروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی کرتےہیں۔

    ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے،امیر مقام

    آرمی چیف نے کہا کہ قائد کی دور اندیش قیادت، غیرمتزلزل عزم نے پاکستان کی تعمیرکی راہ ہموارکی، ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کے اصولوں پر ثابت قدمی نے قوم کی تعمیر کا خاکہ بھی فراہم کیا، پاکستان کو قائدکے تصورکردہ پرامن، خوشحال ملک میں تبدیل کرنےکے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں اور تمام شہری اس کے لیے انتھک محنت کریں۔

    جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 13 خوارج ہلاک