Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • ایک بندہ جیل حدود سے لاپتہ ہوا، آپ نے کسی اتھارٹی سے رابطہ کیا،عدالت

    ایک بندہ جیل حدود سے لاپتہ ہوا، آپ نے کسی اتھارٹی سے رابطہ کیا،عدالت

    سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس کی سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس رضا قریشی نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی، محمد اکرم کی اہلیہ وکیل ایمان مزاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ، سی پی او راولپنڈی، سپرینڈنٹ جیل اڈیالہ اور ایس ایچ او صدر بیرونی پولیس بھی عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے وزارت دفاع کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی، صدر بیرونی پولیس نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے متعلق درج مقدمے کی کاپی عدالت میں پیش کردی۔

    عدالتی حکم پر مقدمے کی کاپی درخواست گزار کی وکیل کو فراہم کر دی گئی جبکہ سی پی او راولپنڈی نے درستگی کے بعد اپنا بیان حلفی دوبارہ عدالت میں جمع کروا دیا،عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا کہ ایک بندہ جیل حدود سے لاپتہ ہوا، آپ نے کسی اتھارٹی سے رابطہ کیا، جس پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہوں،عدالت نے کہا کہ سیکرٹری دفاع سے بیان حلفی لے لیتے ہیں سب ٹھیک ہو جائے گا، عدالت نے پولیس اور جیل انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک بندہ مسنگ ہے، جیل انتظامیہ اور پولیس سوئی ہوئی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ اگر وہ ریکور ہوں تو ہم عدالت میں پیش کر دیں گے،

    عدالت نے کہا کہ اس میں کیا ہونا آپ کو بھی معلوم ہے، پولیس نے مقدمہ بھی عدالتی حکم پر درج کیا،عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو پولیس رپورٹ میں سپرنٹنڈنٹ جیل کا بیان بھی شامل کرنے کی اور پولیس کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایات کر دی،عدالت نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی بازیابی کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی

    پیسے پکڑ کر ججز کو گالیاں اور ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے،چیف جسٹس

    پہلے چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ کو ہٹایا پھر ممبران کو، کیا گڈگورننس یہ ہوتی ہے؟چیف جسٹس برہم

    چائے ضروری ہے یا پاکستان؟ چائے پینا کم ہو جائیں تو ملک کا کتنا فائدہ ہوگا؟ چیف جسٹس

    چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانیوالا ایک اور ملزم گرفتار

    کسی کو مارنے کے فتوے دینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔وزیر قانون

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی ،پیر ظہیر الحسن شاہ پر مقدمہ درج

    چیف جسٹس کیخلاف شرانگیز گفتگو ،قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیر دفاع

  • تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے قریب مشکوک بیگ برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

    تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے قریب مشکوک بیگ برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

    راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے کے مقام کے قریب ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا جس کے بعد سیکیورٹی حکام میں ہلچل مچ گئی۔ مشکوک بیگ جلسہ گاہ سے ملحقہ مسجد کے احاطے میں رکھا گیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر مسجد کو خالی کروا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔مسجد کے مہتمم نے بتایا کہ مشکوک بیگ فجر کے وقت مسجد میں رکھا گیا تھا، اور اس مقام پر عام طور پر نمازیوں کا آنا جانا ہوتا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری مسجد کے اردگرد تعینات کر دی گئی اور مسجد کے اطراف میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا۔
    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے احتیاطی تدابیر کے تحت مشکوک بیگ کا معائنہ شروع کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس میں کوئی خطرناک مواد موجود ہے یا نہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور جلسہ گاہ کی طرف جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔سیکیورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ اس واقعے کے بعد تحریک انصاف کے جلسے کے شرکاء میں بےچینی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، تاہم سیکیورٹی ادارے جلسے کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرے کو ناکام بنانے کے لیے اضافی اقدامات کر رہے ہیں۔

  • راولپنڈی: مہنگائی،14 اگست کو آتش بازی نہیں،تاجر اور شہری غریبوں کے بجلی کے بل جمع کرائیں گے

    راولپنڈی: مہنگائی،14 اگست کو آتش بازی نہیں،تاجر اور شہری غریبوں کے بجلی کے بل جمع کرائیں گے

    راولپنڈی(باغی ٹی وی رپورٹ)راولپنڈی میں جشن آزادی کی سادگی اور قومی یکجہتی کا اعلان،ہوشرباءمہنگائی،14 اگست کو آتش بازی نہیں ہوگی،تاجر اور شہری غریبوں کے بجلی کے بل جمع کرائیں گے

    تفصیل کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور انجمن شہریان راولپنڈی کے نمائندوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں 14 اگست کو اتش بازی سے گریز کیا جائے گا۔ بجائے اس کے، اتش بازی پر خرچ ہونے والی رقم سفید پوش افراد کی مالی مدد اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی پر خرچ کی جائے گی۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ جشن آزادی کو سادگی سے مناتے ہوئے، مختلف مقامات پر کیک کاٹنے اور قومی پرچم کی رسم ادا کی جائے گی۔ اس سلسلے میں 13 اگست کو اتفاق بیکری خیابان سر سید اور فریسکو سویٹ پیر ودہائی میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوگی۔

    اس کے علاوہ مرکزی مسلم لیگ کے اشتراک سے ایک کلومیٹر لمبے قومی پرچم کی رسم ادا کی جائے گی اور مرکزی تقریب فوارہ چوک راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ 14 اگست کو چار نمبر چونگی میں بھی کیک کاٹا جائے گا اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی جائے گی۔

    دوسری طرف مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور انجمن شہریان کا یہ فیصلہ قومی یکجہتی اور سادگی سے جشن آزادی منانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

  • بحریہ ٹاؤن،برساتی نالے میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش آٹھ گھنٹے بعد برآمد

    بحریہ ٹاؤن،برساتی نالے میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش آٹھ گھنٹے بعد برآمد

    راولپنڈی ،بحریہ ٹاؤن فیز 6 میں لڑکی کے برساتی نالے میں ڈوبنے کا واقعہ، ریسکیواینڈ سرچ ٹیم نے لڑکی کی لاش نکال لی ،اسپتال منتقل کر دی گئی

    لڑکی اسکوٹی چلاتے ہوئے برساتی نالے میں صبح گری تھی ، ریسکیو حکام نے آٹھ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد لڑکی کی لاش برآمد کی،لڑکی کے ڈوبنے کے بعد ریسکیو آپریشن میں‌مقامی افراد نے بھی حصہ لیا، لڑکی کی لاش دریائے سواں سے ملی ،لڑکی کی شناخت عمارہ کے طور پر ہوئی جو صبح سکوٹی چلاتے ہوئے اچانک برساتی نالے میں گرگئی تھی، ریسکیو حکام کے مطابق برساتی نالے میں گرنے والی لڑکی غوری ٹاون کی رہائشی ہے، عمارہ نامی لڑکی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملازمت کرتی ہے،لڑکی کے ورثا بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں

    سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب برساتی نالوں پر قبضہ کر کے تعمیرات کی جائیں گی تو پھر یہی دیکھنے کو ملے گا،ابھی بھی وقت ہے مذید ایسے واقعات سے بچنے کے لیے برساتی نالوں اور دریائے سواں سے بحریہ ٹاؤن کا قبضہ ختم کروایا جائے

    بحریہ ٹاؤن سے کار چوری کرنیوالا مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک کروڑ کی ڈکیتی

    نیب کی ٹیم کا معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے راولپنڈی دفتر پر چھاپہ

    لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض

    ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس منجمد

    190 ملین پاؤنڈ کیس، ملک ریاض اشتہاری قرار

    عمران خان پھنس گئے، الیکشن خطرے میں،ملک ریاض کا انٹرویو کون کریگا؟

    ملک ریاض کا انٹرویو ریکارڈ ہو گیا؟

    بحریہ سے پیسے آئے نہیں آپ پہلے ہی مانگنا شروع ہوگئے،سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سے مکالمہ

    بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

    بحریہ ٹاؤن فیز فور میں غریب گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت معمہ بن گئی

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

  • راولپنڈی میں بارش نے تباہی مچادی،پانی گھروں،دکانوں میں داخل

    راولپنڈی میں بارش نے تباہی مچادی،پانی گھروں،دکانوں میں داخل

    راولپنڈی میں بارشی پانی گھروں میں داخل ہو گیا، بارش سے متعدد گھر زیر آب آگئے گلیوں میں 5فٹ سے زیادہ پانی کھڑا ہوگیا .شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے محفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں

    راولپنڈی میں بارشی پانی نے تباہی مچا دی ہے، ایک گھر میں جہیز کا سامان مکمل تباہ ہو گیا ہے،مکین گھروں سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں،راجہ بازار میں دکانیں کئی فٹ تک ڈوب گئی ہیں،پانی نکالنے کا ابھی تک کوئی انتظام نہیں کیا گیا، بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد واسا نے پری الرٹ جاری کردیا ہے

    ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں، نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ ندیم کالونی اور جاویدکالونی کےمکینوں کو الرٹ کردیا گیا ہے، بارشوں کے بعد نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 4 فٹ ہے، گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 12 فٹ ہوگئی جس کے بعد خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں، جڑواں شہروں میں مجموعی طور 50 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے،جڑواں شہروں میں موسلادھار بارشوں کے بعد واسا راولپنڈی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، واسا ٹیمیں نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں۔

    جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ، رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں،جڑواں شہروں میں مجموعی طور 50 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ افسران کے ہمراہ فیلیڈ میں موجود رہیں۔ بارشی پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست کیا جائے۔نالہ لئی کو خاص طور پر مانیٹر کیا جائے اور تمام تر تیاری مکمل رکھی جائے۔

    اسلام آباد میں طوفانی بارش کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران فیلڈ میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔ شہر کے نشیبی علاقوں کی سڑکوں پر پانی بھر رہا ہے جو کے گاڑی کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے، زیرِ تعمیر پارک روڈ پر نا ہموار سطح میں پانی بھرنا شروع ہو گیا ہے اور سڑک کے ساتھ کچے حصے میں گاڑی پھنسنے کا اندیشہ ہے، ایکسپریس ہائی وے کے زیرِ تعمیر حصے کی نا ہموار سطح میں پانی بھرنا شروع ہو گیا ہے اور سڑک کے ساتھ کچے حصے میں گاڑی پھنسنے کا اندیشہ ہے، مری روڈ پر سترہ میل سے جانب بھارہ کہو سڑک کی توسیع و مرمت کا کام جاری ہے نا ہموار سطح میں پانی بھرنا شروع ہو گیا ہے اور سڑک کے ساتھ کچے حصے میں گاڑی پھنسنے کا اندیشہ ہے،معزز شہریوں سے گزارش ہے مندرجہ بالا راستوں پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ اگر سفر کرنا ناگزیر ہو تو احتیاطی تدابیر اپنائیں، ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں خصوصی طور پر لین ڈسپلن برقرار رکھیں اور موقع پر موجود ٹریفک افسران کی ہدایات پر عمل کریں

  • لال حویلی ملکیت کس کی؟ نوٹس جاری

    لال حویلی ملکیت کس کی؟ نوٹس جاری

    راولپنڈی لال حویلی ملکیت معاملہ ،وزارت مذہبی امور نے 25 جولائی کو شیخ صدیق اور فریقین کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا،

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹس شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ صدیق،وکیل سردار عبد الرازق ،ڈپٹی سیٹلمنٹ کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کو جاری کیا گیا، نوٹس میں شیخ صدیق کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، نوٹس کے مطابق سماعت کسی صورت ملتوی نہیں کی جاسکتی،لال حویلی اراضی کیس کی سماعت سیکریٹری وزارت مذہبی امور کرینگے،نوٹس کی کاپیاں وقف املاک بورڈ راولپنڈی اور سیٹلمنٹ ڈپٹی کمشنر کو بھیج دی گئیں۔

    شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کے وکیل سردار عبد الرازق کو بھی نوٹس کی کاپی بھیجی گئی ہے،لال حویلی کی پٹیشن سے متعلق سماعت 25 جولائی کو وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگی

    ہم کیوں سسٹم کے ساتھ کھیل رہے، لال حویلی کیس میں‌عدالت کے ریمارکس

    لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج

    لال حویلی کو ٹرسٹ پراپرٹی ڈکلئیر ہونے کے بعد سیل کیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل

    لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ برس لال حویلی کو سیل بھی کیا گیا تھا تا ہم عدالتی حکم پر لال حویلی کو ڈی سیل کیا گیا تھا،متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ ل لال حویلی کا ڈی 158 یونٹ پوری لال حویلی کو ظاہر کرتا ہے،شیخ رشید اور شیخ صدیق نے جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں،

  • اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ

    اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ

    راولپنڈی ،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کر دیا گیا
    اسد وڑائچ کو سپریٹنڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کردیا گیا ،محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19کے عبدالغفور انجم کو سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا ،عبدالغفور انجم فیصل آباد جیل میں بطور سپریٹنڈنٹ تعینات تھے ،ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل افسران کے تقرر تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے،

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان قید ہیں، بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں،

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں تعینات سپریٹنڈنٹ عبدالغفور انجم گجرات جیل میں بھی رہے ہیں، گجرات جیل میں جب وہ تعینات تھے تو قیدیوں نے ہنگامہ آروائی کی تھی، جیل سپریٹنڈنٹ عبدالغفور انجم پر ساتھیوں سمیت کرپشن کا بھی الزام لگ چکا ہے،وہ معطل رہے تاہم 2021 میں انکو بحال کر دیا گیا تھا، اس ضمن میں 2021 میں پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گجرات جیل میں کرپشن اور ہنگامے کے دوران جیل سپریٹنڈنٹ عبدالغفور انجم ساتھیوں سمیت کرپشن کے مرتکب ٹھہرائے گئے تھے،وزیر اعلی پنجاب نے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف ایف آئی اے آر درج کرائی تھی،جس کے تحت تین سینئرز آئی جیز جیل خانہ جات پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی نے سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم کو قصوار ٹھہرایا،مذکورہ آفیسر پر چالیس لاکھ منتھلی لینے کا الزام بھی ثابت ہو چکا ہے۔مذکورہ آفیسر کی نگرانی میں چند ماہ قبل چار با اثر قیدیوں نے کم عمر بچے سے زیادتی کی کوشش کی،کم عمر بچے سے زیادتی کی کوشش کے باعث جیل میں ہنگامہ ہوا،سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم کے خلاف تمام ثبوت متعقلہ اداورں کے پاس موجود ہیں،با اثر ہونے کے باعث عبدالغفور انجم کو دوبارہ جیل سپریٹنڈنٹ کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہےجس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے

    اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ عمران خان الیکشن لڑنے کے خواہشمند

    اڈیالہ جیل ،عمران خان کے سیل کی خصوصی تصاویر،باغی ٹی وی پر

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

  • پاکستان کو بچانا ہے ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عمران خان

    پاکستان کو بچانا ہے ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عمران خان

    اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے،شہباز شریف کو صرف فیتے کاٹنے کے لیے رکھا گیا ہے، ملک میں جمہوریت کی قبر کھودی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا، کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہےمیرے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے جیسے میں پاکستان کے ساتھ کوئی بڑی غداری کی ہوموجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہمیں انصاف کے لیے الیکشن کمیشن بھیج رہے ہیں، سب کو معلوم ہے الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کروائے، قاضی فائز عیسیٰ کہہ رہے ہیں کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کروائے، کیا چیف جسٹس کو نہیں معلوم ہماری ساری پارٹی انڈر گراؤنڈ تھی، سپریم کورٹ میں ہماری انسانی حقوق اور 8 فروری کی درخواستیں کیوں نہیں سنی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2021 میں ملک کا قرضہ 2.8 ٹریلین تھا چار سال میں ملک کے قرضے 8 سے 9 ٹریلین تک پہنچ گئے جس غریب کا 2 ہزار بل آتا تھا اب اس کا 10 ہزار بل آتا ہے۔ ساری اشرافیہ کے پیسے باہر پڑے ہیں ہمارے دور میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہوئی، میں بھوک ہڑتال ضرور کروں گا ابھی کچھ فیصلوں کا انتظارہے۔

    پرویز خٹک کے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بیان قلمبند کروانے پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ کچھ خاص نہیں بولا،اس پر بعد میں جرح کے وقت بات کریں گے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت: پرویز خٹک کا بیان قلمبند

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت: پرویز خٹک کا بیان قلمبند

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان قلمبند کرلیا گیا –

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، دوران سماعت بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا جبکہ سابق وزیر زبیدہ جلال اور سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان عدالت پیش نہ ہوئے۔

    ملزمان کی جانب سے وکلا عثمان ریاض گل اور چوہدری ظہیر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران جب پرویز خٹک بیان ریکارڈ کروانے آئے تو عمران خان روسٹرم پر آگئے ، بیان ریکارڈ کروانے کے دوران عمران خان مُسکراتے رہے، اب تو نواز شریف کے فلیٹ بھی پاکستان واپس آنے چاہئیں،عمران خان کا پرویز خٹک کے بیان کے دوران چٹکلہ، پرویز خٹک نے 15 منٹ میں بیان ریکارڈ کروایا اور واپس چلے گئے-

    سابق وزیر دفاع نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے مئی 2023 میں مجھ سے 190 ملین پاونڈز کے حوالے سے بیان لیا، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستانی سے غیر قانونی طور پر باہر بجھوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی، شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا اسے میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا، ایڈیشنل ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا، کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کیے گئے اور ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی، ریفرنس کے تفتیشی نے مجھے بتایا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی، تحریر تھی کہ رقم بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے برطانیہ منتقل کی تھی۔

    بنی گالا اسلام آباد کے پٹواری عباس گوارایا پر جرح بھی مکمل، ریفرنس کی سماعت 13جولائی تک ملتوی کر دی گئی،ابتک مجموعی طور پر 31 گواہان کے بیانات ریکارڈ، 30 پر جرح مکمل کرلی گئی-

  • پنجاب پولیس کے  درجنوں افسران و اہلکار منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث

    پنجاب پولیس کے درجنوں افسران و اہلکار منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث

    راولپنڈی: پنجاب پولیس کے 45 افسران و اہلکار مبینہ طور پر منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث نکلے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس افسران میں کانسٹیبل سے لے کر اے ایس آئی، سب انسپکٹر اور انسپکٹر سطح تک کے افسرا ن و اہلکاروں کے نام شامل ہیں جبکہ موجودہ و سابق ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج کے نام بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ راولپنڈی کے دو سب انسپکٹرز، اٹک کے ایک انسپکٹر، 4 سب انسپکٹرز، ایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹبل کا نام بھی شامل ہے،جبکہ لاہور، گوجرانو الہ، حافظ آباد، میاں چنوں، پاک پتن، مظفر گڑھ، بہاولپور اور رحیم یار خان کے بھی پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔

    سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق آئی جی پنجاب نے ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے سی پی او راولپنڈی و گوجرانولہ سمیت اضلاع کے ڈی پی اوز کو مراسلے کے ذریعے احکاما ت دئیے، منشیات اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث جن کی فہرست مہیا کی جا رہی ہے ان افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ایکشن لے کر حتمی صورتحال کیا رہی اس کے متعلق سینڑل پولیس آفس کو مفصل رپورٹ بھی ارسال کی جائے۔

    دوسری جانب لیاقت آباد فلائی اوور پر پولیس مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے گاڑی، اسلحہ اور موبائل فونزبرآمد ہوئے جب کہ ملزمان سے پولیس کے 2 جعلی کارڈز ، اے ٹی ایم کارڈ، 3 گھڑیاں، نقدی اورپولیس کیپ اور بیلٹ بھی ملے ہیں، ملزمان واردات کے لیے پولیس کی وردی کا استعمال کرتے ہیں۔