عارف والا۔(اے پی پی) دن دہاڑے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر غلہ منڈی کے ملازم سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی میں الوہاب ٹریڈرز کا ملازم حسنین سکنہ محلہ اقبالنگر موٹرسائیکل پر سوار گلشن اقبال کالونی گیا کہ تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی روک لیا موٹرسائیکل اور موبائل فون کل مالیت تقریباََ130000روپے چھین کرفرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔
Category: ساہیوال
-

ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور من مانی قیمت لگانے والے دکانداروں کے خلاف ہوا بڑا اقدام
چیچہ وطنی۔ (اے پی پی) پنجاب حکومت کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف،ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور من مانی کرنے والے دکانداروں کے خلاف حکومت کا احسن اقدام۔پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول کے لئے اشیائے خوردونوش کی لسٹ ہر دوکان اور ہر ٹھیلے پر آویزاں کی جاتی ہیں لیکن کچھ دکاندار اس پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت پنجاب نے من مانی کرتے دکانداروں اور ناجائز منافع خوری کرتے عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایک ٹول فری نمبر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت ایسے دکانداروں کے خلاف عوام اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ شکایت درج کروانے کے دو گھنٹے کے اندر اس دوکاندار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔شہری شکایات کیلئے اس ٹول فری نمبر 0800-02345 پر رابطہ کریں۔
-

خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش پر والد نے کیا اپیل کر دی؟ جانیے تفصیل میں
ساہیوال کے نواحی گاؤں میں ایک محنت کش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،
وزیراعظم کے دورہ ایران کا اعلامیہ جاری، فریقین کا مصالحتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے رہائشی محمد جاوید جس کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے ہیں وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، نومولود بچوں میں سے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے، رہائشی محمد جاوید نواحی گاؤں 6 /91 آر کا رہائشی ہے، مذکورہ شخص کے ہاں چار بچوں کی پیدائش کے بعد زچہ بچہ خیریت سے بتائے جاتے ہیں، محمد جاوید کا کہنا ہے کہ وہ اللہ رب العزت کی طرف سے دی گئی اس نعمت پر بہت خوش ہیں اور یہ ان کیلئے پورے خاندان کیلئے مسرت کا باعث ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ایک ساتھ 4 بچوں کی پرورش اس کے لیے بہت مشکل ہے،
وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،
ساہیوال کے رہائشی محمد جاوید نے حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کرسکے، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سیالکوٹ اور لاہور میں بھی دو خاندانوں کو اللہ نے بیک وقت چار، چار بچوں سے نوازا تھا جس پر دونوں خاندانوں نے زبردست خوشی کا اظہا ر کیا تھا،
قادری اور وزیراعظم پھر اکھٹے ہوگئے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ
-

وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،2 افراد شدید زخمی
پاکپتن ۔(اے پی پی)وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،2 افراد شدید زخمی،ڈاکو زخمیوں سے قیمتی سامان چھین کر فرار۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔گاؤں فیروز پور چشتیاں روڈ اور کمیر روڈ پر مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ دوران واردات بہادر اور رضوان نامی شہریوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں شہری شدید زخمی ہوئے۔مسلح ڈاکو شہریوں سے قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پاکپتن میں بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔
-

تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی انتخابات جامعہ فریدیہ ساہیوال میں منعقد ہونگے
ساہیوال۔ (اے پی پی)تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی انتخابات 13اکتوبر کو جامعہ فریدیہ ساہیوال میں منعقد ہونگے۔پولنگ صبح 8بجے سے شرو ع ہوکر دوپہر 2بجے تک بغیر کسی وقفہ کے ہوگی۔ انتخابات میں آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے 2066ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ یہ بات ممبر الیکشن کمیشن ڈاکٹر مفتی محمد مظہر فرید شاہ نے ایک ملاقات میں کی۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ووٹر ز کیلئے 10 بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔صدارت کے امیدوار مفتی منیب الرحمن اور علامہ سید محمد محفوظ مشہدی ہیں جبکہ سینئر نائب صدر کیلئے علامہ سید ارشد سعید کاظمی اور مفتی محمد امین‘مرکزی ناظم اعلیٰ محمد عبدالمصطفی ہزاروی اور صاحبزادہ محمد حسین رضا‘مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ صاحبزادہ محمد معظم الحق اور مولانا راحت عطاری اور چیئر مین امتحانی بورڈ علامہ غلام محمد سیالوی اور علامہ مشتاق احمد نوری ہیں۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین مفتی محمد الیاس رضوی آف کراچی ہیں۔
-

ساہیوال میں ڈاکو راج شہری لٹنے لگ گئے پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود
ساہیوال۔ (اے پی پی)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں‘ملزمان نقدی‘موٹرسائیکل‘طلائی زیور ات‘ان سلے سوٹ اوربکری لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 56/4-Rمیں ہوئی یہاں خرم شہزاد اپنے بھائی عبداللہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گیمبر سے شام کے وقت ساہیوال واپس اپنے گھرآرہا تھا کہ راستے میں نوید وغیرہ 3ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی 50ہزار روپے اور موبائل فون 30ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ چوری کی وارداتوں چک عیدل میں ناصر وغیرہ 3ملزمان نے محمدریاض کے رقبہ سے موٹرسائیکل نمبری 2191/SLKمالیتی 62ہزار روپے‘44/5-Lمیں 5نامعلوم ملزمان نے مشتاق احمد کے گھر کو نقب لگا کر نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے‘طلائی زیورات اور 20ان سلے سوٹ‘ 120/9-Lمیں 3نامعلوم ملزمان نے ریاض بی بی کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات کل مالیتی 2لاکھ 33ہزار روپے اور 48/GDمیں 2نامعلوم ملزمان نے بابر حسین کے گھر کے باہر سے اس کی بکری مالیتی 30ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
-

موٹرسائیکل سوارملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار
ساہیوال۔(اے پی پی) تین موٹرسائیکل سوارملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوگئے۔ شہری منظور احمد کی بیوی دوپہر 2بجے کے قریب بازار سے سودا سلف خریدنے کیلئے آئی جب وہ جوگی چوک پہنچی تو موٹرسائیکل سوار تین ملزمان شاہد وغیرہ نے خاتون سے پر س، جس میں موبائل فون اورنقدی کل مالیتی 18ہزار روپے، چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
-

25 سالہ نوجوان کو نامعلوم ملزما ن نے اغواء کرلیا
ساہیوال۔(اے پی پی) 25سالہ نوجوان کو نامعلوم ملزما ن نے اغواء کرلیا۔ پولیس لائن ساہیوال کے قریب کار رہائشی 25سالہ شیراز مشرف 3روز قبل اپنے ہمسایہ خالد ضیاء کے ہمراہ کیری ڈبہ میں گھر سے لاہور گیاجوراستہ میں لاپتہ ہوگیا۔ گاڑی میں ٹریکر نصب نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شیراز مشرف کے ساتھی خالد ضیاء کا بھی پتہ نہیں اور دونوں کے موبائل فون بند ہیں جو پتوکی کے قریب بند ہوئے ہیں۔ دونوں شادی شدہ ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کسی نے اغواء کیاہے یا کوئی اور معاملہ ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
-

سبق یا دنہ ہونے پر ٹیچر کے ڈر کی وجہ سے بچی نے کیا انتہائی انوکھا کام کہ پولیس کی مدد لینا پڑی
ساہیوال۔(اے پی پی) 188/9-L ہڑپہ کے رہائشی اللہ دتہ کی بیٹی 10سالہ عائشہ سبق یاد نہ ہونے پر ٹیچر کے ڈر کی وجہ سے سکول جانے کی بجائے لاہورکوجانیوالی بس میں بیٹھ گئی جب بچی سکول نہ پہنچی تو بچی کے والد اللہ دتہ نے ہڑپہ پولیس کے ایس ایچ اوذیشان بشیرڈوگر کواطلاع دی اورمذکورہ آفیسر نے موٹروے پولیس کواطلاع کردی۔ اوکاڑہ کے قریب دوران چیکنگ موٹروے پولیس نے بچی کو بس سے اتارکر مذکورہ ایس ایچ او کواطلاع دی اور اس طرح بچی کوپولیس نے والدین کے حوالے کردیا۔
-

13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے چاروں ملزموں کو عدالت نے سنائی بڑی سزا
13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کو سزا سنا دی گئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان کو 25 ،25 برس قید کی سزا سنائی، ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے فیصلے میں ملزمان کوایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی.
چونیاں، زیادتی و قتل کے ملزم کو انعام کے لالچ میں کس نے گرفتار کروایا؟
ملزمان نے پنجاب کے ضلع ساہیوال میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی اور بعد ازاں ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی، پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا تھا، چار برس بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا جس میں عدالت نے چاروں ملزمان کو سزا سنا دی.
بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ
سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف
