Baaghi TV

Category: ساہیوال

  • ساہیوال میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار

    ساہیوال میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک فرار ہو گیا ہے

    ترجمان پولیس کے مطابق تین ڈاکو فتو موڑ کے قریب جی ٹی روڈ پر واردات کررہے تھے .اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس موقعہ پر پہنچی تو ڈاکو فرار ہوگئے،موٹروے پولیس نے غلہ منڈی پولیس کو اطلاع دی

    غلہ منڈی پولیس نے ڈاکووں کا تعاقب کیا تو 133نائن ایل کے قریب ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی ،اپنے ساتھی کی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقعہ پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا

    ترجمان پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے

    ساہیوال پولیس کی کاروائی، چار قتل کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

  • ساہیوال پولیس کی کاروائی، چار قتل کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

    ساہیوال پولیس کی کاروائی، چار قتل کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال پولیس کی کاروائی چوہرے قتل(چارقتل) کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلانے والے ملزمان چند دنو ں میں گرفتار

    مدعی مقدمہ نے ایک تحریری درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے بھائی انوارالحق،2 بھابھیوں اور بھتیجی کو گلے دبا کر بے دردی سے قتل کر دیاہے۔نامعلوم ملزمان کے خلا ف کاروائی کی جائے۔

    وقوعہ کی اطلاع پرایس ایچ اوتھانہ فتح شیر اور ڈی ایس پی سٹی سرکل نے فوری طور پر تمام حالات و واقعات ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور خان کے علم میں لائے۔ ڈی پی او ساہیوال نے فوری طورپر اندارج مقدمہ کا حکم دیا۔جس پر مقدمہ نمبر 336/20مورخہ 17.06.2020 بجرم302/148/149 ت پ تھانہ فتح شیر میں درج رجسٹرکیا گیا اور ملزما ن کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل، SHOفتح شیرSIعامر فاروق اور ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

    ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کروائی،کرائم سین یونٹ کے ذریعہ فنگر پرنٹس حاصل کیے اورCCTVفوٹیجزبھی لیے گئے۔ پولیس ٹیم نے اپنی ترتیب دی گئی حکمت عملی کو بروئے کا رلاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فرائض منصبی بڑی مستعدی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ادا کرتے ہوئے شب وروز کی محنت سے چند ہی دنوں میں چار اندھے قتلوں کے ملزما ن (1)محمدعمیر ولدغلام مرتضی قوم ولیم پٹھان سکنہ24/Xطارق بن زیاد کالونی ساہیوال (2)عبیدہ سلفی ولداللہ یارقوم کھوکھر سکنہ گلی نمبر 4بھٹو نگر ساہیوال کو گرفتا ر کر لیا۔

    ملزمان نے دوران انٹیرو گیشن انکشاف کیا کہ ہم نے مقتولان کو پیسوں کے لالچ میں نا حق قتل کیاہے۔ہما را پہلے بھی مقتولان کے گھر میں آنا جانا تھا ہمیں علم تھا کہ اس گھر میں پیسے اور زیورات موجو د ہیں اس لیے ہم نے ان کو ایک ایک کر کے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

    ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور خان نے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اس کے ساتھ ساتھ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • شیخ الحدیث عبدالرشید راشد ہزاروی چل بسے

    شیخ الحدیث عبدالرشید راشد ہزاروی چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین سرپرست مرکزی جمعیت اہلحدیث شیخ الحدیث عبدالرشید راشد ہزاروی اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے،

    وہ گزشتہ چند دنوں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی عمر 85 برس کے قریب تھی اور اس پیرانہ سالی کے باوجود انہوں نے درس و تدریس کا سلسلہ نہیں چھوڑا،وہ گزشتہ چار دہائیوں سے بخاری شریف پڑھاتے چلے آرہے تھے،

    ان کے شاگرد سینکڑوں کی تعداد میں علم دین سے آراستہ ہوکر دعوت و تبلیغ کا مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، ان کی نماز جنازہ آج 30 مئی ہفتہ کے روز شام پانچ بجے ساہیوال کے مشہور فریدیہ پارک میں ادا کی جائے گی،ان شاء الله

    ملک بھر کی اہم مذیبی شخصیات نے شیخ الحدیث عبدالرشید ہزاروی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

  • موسم خراب. بجلی غائب

    عارف والا ۔میں بھی طوفانی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش شروع بجلی غائب . عوام نماز عشاء گھر میں ادا کرنے پر مجبور.

  • کرونا کی مشتبہ مریض کی ہسپتال میں موت، طبی عملے کی سنگین غفلت، کرونا کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا

    کرونا کی مشتبہ مریض کی ہسپتال میں موت، طبی عملے کی سنگین غفلت، کرونا کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا

    کرونا کی مشتبہ مریض کی ہسپتال میں موت، طبی عملے کی سنگین غفلت، کرونا کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ساہیوال میں طبی عملے کی شدید غفلت سامنے آئی ہے، کرونا کی مشبتہ مریضہ کی ہسپتال میں وفات ہوئی، مریضہ کو عام مریضوں کے ساتھ رکھا گیا تھا

    گزشتہ روز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال نے کہا تھا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں آ ج صبح 10:00 بجے تقریباً مریضہ سیدہ فوزیہ علمدار جو کہ عارضہ قلب، شوگر و عرصہ دراز سے دمہ (سانس کی بیماری) میں مبتلا تھیں. جنہیں سانس کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال میں 02.04.2020 کو داخل کروایا گیا . جن کو طبیعت بگڈنے پر ICU میں شفٹ کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں. إنا اللہ و انا الیہ راجعون، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مریض بارے افواہوں پر یقین نا کیا جائے.

    تا ہم آج ساہیوال میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی ہلاکت پر عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، اگرچہ ہسپتال انتظامیہ نے کہہ دیا کہ مریضہ دل، شوگر کی مریض تھیں لیکن ابھی جو صورتحال سامنے آئی ہے وہ کافی تشویشناک ہے. مریضہ کو جب ہسپتال لایا گیا تھا تو اس میں کرونا وائرس کی علامات تھیں

    ہسپتال کی ایمر جنسی والوں نے انہیں قیوم ہسپتال میں جانے کا کہا تو ایم ایس کو کسی کا فون آیا اس نے آئی سی والوں کو کہا کہ میری بہن ہے اسے داخل کریں اور مریضہ کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا،مریضہ کی ٹریول ہسٹری بھی تھی وہ امریکہ سے ایران اور ایران میں رک کر پاکستان آئیں تھیں لیکن کسی نے احتیاط نہیں کی، مریضہ کی وفات کے بعد علاقے میں کھلبلی مچ گئی

    سب سے پہلے ہسپتال انتظامیہ نے آئی سی یو کو سیل کرنے کا پروگرام بنایا اور وہاں موجود مریضوں‌کو وارڈ میں شفٹ کرنے کی کوشش کی ،ڈاکٹرز نے ان مریضوں کو لینے سے انکار کیا تو اس کے بعد آئی سی یو کو خوب دھلوایا گیا اور اپنی طرف سے تمام فرض ادا کر دیئے گئے.

    کرونا وائرس کی مشتبہ مریض کی بغیر ٹیسٹ کروائے اور بلڈ سیمپل لئے ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کردی گئی اور تدفین بھی کر دی گئی .

    ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے دل کی بیماری یا شوگر کی بیماری میں بخار یا نزلہ یا دوسری کرونا کی علامات نہیں ہوتیں لیکن تعلقات کی بنا پر سب کچھ چھپا لیا گیا جبکہ متوفیہ کے بچے ہسپتال میں اس کے بارے میں بھی ڈاکٹرز اور ہسپتال سٹاف کو تفصیلات دیتے رہیے اور اس کی ٹریول ہسٹری بتاتے رہے

    اسوقت ساہیوال کے ہسپتال میں عجیب سی خوف کی فضاء ہے ہر کوئی بات کرنا بھی چاہتا ہے اور پھر بات نہیں بھی کرتا. ہونا تو چاہئے تھا کہ ان کی ساری فیملی کے کرونا کے ٹیسٹ ہوتے ابھی تک وہ بھی نہیں کروائے گئے، شہریوں‌کا مطالبہ ہے کہ ہلاک ہونے والی مریضہ کے خاندان کے ٹیسٹ کروائے جائیں.

  • جعلی مکھن تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی ….

    جعلی مکھن تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی ….

    اوکاڑہ(اے پی پی)سپیشل برانچ کی نشاندہی پر فوڈاتھارٹی کی کاروائی جعلی مکھن تیار کرنے والی فیکٹری سے کیمیکل سے تیار شدہ مکھن کیمیکل اوردیگر سامان آلات مکھن کشید سمیت قبضے میں لے لئے گئے۔ واقعات کے مطابق فوڈاتھارٹی اوکاڑہ کے عملے نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر تھانہ بی ڈویڑن کی حدودگارڈن ٹاون میں ایک منی فیکٹر ی پر چھاپہ مارتے ہوئے کیمیکل سے جعلی اورمضر صحت تیارشدہ مکھن سامان اور آلات کشید سمیت قبضے میں لے لیا ہے پولیس نے فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ پر کاروائی شروع کردی ہے۔

  • پولیس کاسرچ اپریشن، پانچ اہم ملزمان گرفتار

    پولیس کاسرچ اپریشن، پانچ اہم ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ(اے پی پی)پولیس کاسرچ اپریشن پانچ ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد مقدمات درج کرلیے گیے ہیں واقعات کے مطابق منڈی احمد آباد پولیس نے مختلف مقامات پر اپریشن کرتے ھوئے پانچ ملزمان محمدافسر-علی عمران-محمدآصف-محمد عاشق-اوراکرام کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے منشیات اوراسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

  • سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی  نے متعددگاڑیاں تھانے میں بند کرادیں وجہ کیا بنی

    سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے متعددگاڑیاں تھانے میں بند کرادیں وجہ کیا بنی

    چیچہ وطنی۔ (اے پی پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن ساہیوال ندیم الرحمن کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کا شہر بھر میں غیر قانونی بس اسٹینڈز اور ویگن اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ بیسیوں گاڑیاں تھانے میں بند، متعدد کو بھاری جرمانے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں غیرقانونی بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈز کی بدولت ٹریفک کی صورتحال اکثر دگرگوں ہو جاتی تھی اور آنے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ عوامی شکایات پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے واصف یسین کو ہدایت کیں جن کی روشنی میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور عارفوالا پل پر ایک خصوصی آپریشن میں بیسیوں ویگنوں کو پولیس اسٹیشن میں بند کروایا جبکہ متعدد ڈرائیورز کو بھاری جرمانے بھی کیے۔شہر کے سماجی و عوامی حلقوں نے کارروائی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاتا رہے گا جن کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • تیزرفتار موٹرسائیکل اور ریڑھی میں ٹکر،22 سالہ نوجوان جاں بحق

    تیزرفتار موٹرسائیکل اور ریڑھی میں ٹکر،22 سالہ نوجوان جاں بحق

    عارف والا۔ (اے پی پی) تیزرفتار موٹرسائیکل اور ریڑھی میں ٹکر22 سالہ نوجوان جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق اڈا فرید کوٹ کے نزدیک تیزرفتار موٹرسائیکل سوار امجد سٹرک کنارے ریڑھی سے ٹکر اگیا جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہارگیا۔ریسکیواہلکاروں نے جاں بحق نوجوان کو ہسپتال پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • کرنٹ لگنے سے 38سالہ ڈرائیور جاں بحق

    کرنٹ لگنے سے 38سالہ ڈرائیور جاں بحق

    عارف والا۔ (اے پی پی) کرنٹ لگنے سے 38سالہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں باہمنی کے نزدیک بھٹہ خشت پر ساتھی ہیلپرڈمپرکا جیک اوپر کرتے گیارہ ہزار کے وی کی تار سے چھوجانے پر ڈمپر کے ساتھ کھڑا ڈرائیور نوید علی کرنٹ لگنے سے موقعہ پر جاں بحق ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔