تھانہ سٹی ساہیوال کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی :ولایتی شراب کی بھاری مقدار برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور خان صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان، تجمل یعقوب SI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سردار عرف لکھو سکنہ بوہڑ والا چوک سے ولایتی شراب کی بھاری کھیپ برآمد کرکے اسے پابند سلاسل کردیا۔ملزم کافی عرصہ سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا جس سے شریف النفس لوگ شدید پریشان اور تنگ تھے،
اس موقع پر SHO سٹی کا کہنا تھا کہ منشیات کی فروخت اور استعمال ایک لعنت ہے جسکی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کاروائیاں کرتے رہیں گے۔کسی کو معافی نہیں دی جائیگی۔علاقہ میں امن و امان قائم کرنے کیلئے بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔معززین علاقہ،شرفاء اور شہریوں نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ
جناب DPO صاحب نے اس شاندار کاروائی کو سرانجام دیکر قانون کی بالادستی قائم کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔
Category: ساہیوال
-

ساہیوال:پکڑی گئی شراب کی مقدار جان کر آپ ہوجائیں حیران،ڈی پی او کی ایس ایچ او سٹی کو داد
-
ساہیوال:کھلی کچہری میں کمشنر کا بڑا حکم
ساہیوال:پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں ماہانہ ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد،عوام نے محکمہ مال سے متعلقہ شکایات پیش کیں،ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی متعلقہ ریونیو افسران کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت -تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں ریونیو سے متعلق کھلی کچہری لگائی گئی جس میں اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور سمیت ساہیوال کے تمام ریونیو افسران نے شرکت کی -کھلی کچہری میں شکایات کی نوعیت کے حوالے سے الگ الگ خصوصی ڈیسک قائم کئے گئے تھے جہاں عملہ فوری عملدر آمد کے لئے تمام وقت موجود رہا -زیادہ تر شکایات کا تعلق کھیوٹ کی تقسیم،اندراج کی درستگی،اراضی ریکارڈ سنٹر پر در پیش مسائل،زرعی رقبے پر قبضہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں میں خریدو فروخت پر پابندی سے متعلق تھیں -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خریدوفروخت پر پابندی کا معاملہ بورڈ آف ریونیو سے اٹھایا گیاہے اور توقع ہے کہ 10دن کے اندر یہ پابندی ختم کر دی جائے گی -انہوں نے مختلف دیہات میں سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام قبضوں کو فی الفور ختم کرایا جائے اور مفاد عامہ کے لئے مختص جگہ کو اسی مقصد کے لئے استعمال کرایا جائے -کھلی کچہری میں 67افراد نے تحریری درخواستیں دیں جنہیں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے متعلقہ برانچوں کو بجھوا کر رپورٹ طلب کر لی ہے – کھلی کچہری میں رامے ٹاؤن ساہیوال کے رہائشی محمد اسلم نے مسجد سے متصل حجرے کی 2مرلے جگہ پر ناجائز قبضہ واگزار کرانے کی درخواست کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری عملدر آمد کا یقین دلایا –
-

ساہیوال:زمیں پھٹی نہ آسمان گرا،ظلم و بربریت کی داستاں رقم،معصوم بچوں کو جلا دیا گیا
ساہیوال۔بے حسی اور درندگی کی انتہا،ایسا ظلم کہ حیوانیت بھی شرما جائے،معمولی تنازعہ پر معصوم بچوں کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی،وزیراعلی کا نوٹس،مقدمہ درج،ملزم گرفتار،حادثاتی طور پر آگ لگی،ہمارے خلاف ناجائز مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان کا موقف
تفصیلات کے مطابق یہ دردناک واقعہ ساہیوال سٹی سرکل کے تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں واقع 89/6R میں پیش آیا،جہاں مبینہ طور پر غلام مصطفی نامی شخص کی کمسن بچی اور بھتیجے پر جاوید اور محسن نامی ملزمان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا ڈالی،جس سے دونوں معصوم بچے عبدالرحمن اور نمرہ بری طرح جلس گئے،جنہیں بعد ازاں شدید ترین زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،
بچوں کے لواحقین کے مطابق چند دن قبل ملزمان سے رقم کے لین دین پر معمولی تنازعہ اور تلخ کلامی ہوئی تھی،اس رنجش کی بنا پر ملزمان نے یہ گھناؤنی حرکت کی،زرائع کے مطابق یہ واقعہ دو دن پہلے بارہ اور تیرہ ربیع الاول کی درمیانی شب پیش آیا تاہم ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس مبینہ طور پر ملزمان کے خلاف کاروائی اور اندراج مقدمہ کے لیے لیت و لعل سے کام لیتی رہی لیکن آج شام میڈیا پر اس واقعہ کی خبریں گردش کرنے لگیں تو وزیراعلی عثمان بزدار کے علم میں یہ معاملہ آیا جس پر وزیراعلی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کی تو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم بدستور فرار ہے،
دوسری جانب ملزمان کا اپنی صفائی میں کہنا ہے کہ دونوں بچے غلطی سے بارہ ربیع الاول کو چراغاں کی غرض سے جلائی گئی موم بتیوں کی زد میں آکر جھلسے ہیں لیکن لواحقین کی طرف سے سابقہ رنجش کی بناء پر اس سانحے کی آڑ میں موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے خلاف جھوٹا اور ناجائز مقدمہ درج کروایا گیا ہے -

خواجہ سراؤں کو قتل کرنے والے کو دو بار موت کی سزاء
ساہیوال ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور چوہدری نے خواجہ سراؤں کے قتل کا فیصلہ سنا دیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال دو خواجہ سراؤں کے قتل کے جرم میں گرفتار مجرم محمد زبیر اسلم کو 2 بار سزائے موت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی.
مجرم نے 2019 میں 2 خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر فائر مار کے قتل کیا تھا. قاتل زبیر نے خواجہ سراؤں کو قتل کرنے کے بعد پستول گندے نالے میں پھینک دی تھی۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔قاتل نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ میں نے آئے دن کی لڑائی کی وجہ سے مسکان کو قتل کیا۔
قاتل نے اپنے بارے میں پولیس کو بتایا کہ اس کا نام زبیر ہے اور وہ رحیم یار خان کی ایک فیکٹری میں الیکٹریشن کا کام کرتا ہے جبکہ ساہیوال کا رہائشی ہے۔
دونوں مقتول خواجہ سراؤں سلمان عرف مسکان ،اشفاق عرف نادیہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ ہڑپہ میں درج تھا -

ساہیوال:طوائفوں اور جسم فروش عورتوں کے ذریعے شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم
ساہیوال:طوائفوں اور جسم فروش عورتوں کے ذریعے شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم۔
باغی ٹی وی : شہریوں کو اپنے حسن کے چنگل میں پھنسا کر بدکاری کروانے کے بعد کمال ہوشیاری سے تھانوں میں مقدمات درج کروائے جاتے ہیں دام فریب میں پھنس جانے والے شہریوں سے مقدمہ سے دستبرداری کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگےزنا بالجبر کے متعدد مقدمات کی ایک ہی مدعیہ سامنے آنے پر پولیس بھی حیران و پریشان-
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں نوسرباز جسم فروش عورتوں کا گروہ سرگرم ہوچکا ہے،گروہ کی جسم فروش خواتین پہلے شہریوں کو بہلا پھسلا کر ناجائز تعلقات پر مجبور کرتی ہیں،شہری جب ان کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں تو ان کے خلاف تھانوں میں زنا بالجبر کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی جاتی ہے،مقدمہ درج نہ ہونے پر عدالتوں سے بذریعہ رٹ حکمنامہ حاصل کرکے پولیس کو اندراج مقدمہ پر مجبور کیا جاتا ہے،بعد ازاں مبینہ ملزمان سے بھاری رقم وصول کرکے مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی جاتی ہے یہ انکشاف اس وقت ہوا جب زرینہ نامی خاتون کی جانب سے ساہیوال کے مختلف تھانوں میں الگ الگ اوقات اور دنوں میں متعدد افراد کے خلاف زنا بالجبر کے مقدمات دائر کرنے کی درخواستیں دی گئیں-



ان تمام درخواستوں میں مدعیہ کی جانب سے مختلف افراد پر زنا بالجبر کے الزامات لگائے گئے ہیں،غور طلب بات یہ ہے کہ تمام درخواستوں میں ملتا جلتا مؤقف اپنایا گیا ہے-حال ہی میں جب ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی میں مذکورہ عورت نے مختلف لوگوں کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے درخواست دی گئی تو پولیس نے معاملہ مشکوک جان کر تحقیقات شروع کیں لیکن مدعیہ مذکورہ بذریعہ کورٹ آرڈر مقدمہ درج کروانے میں کامیابی کے بعد پولیس پر دباؤ ڈالنے لگی کہ مقدمہ میں نامزد مبینہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،معاملے کی مزید تحقیقات کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ عورت باقاعدہ پیشہ ور ہے اور لوگوں کو مقدمات میں پھنسا کر بعد میں بھاری رقم لیکر صلح نامہ کرنا اس عورت کا پیشہ ہے،پہلے بھی یہ عورت اس قسم کے مقدمات 313/19 تھانہ سٹی چیچہ وطنی
235/19 تھانہ صدر چیچہ وطنی کے زریعے ملزمان سے صلح کے بہانے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے اور یہ اس کا باقاعدہ پیشہ ہے،اب بھی مذکورہ عورت حال ہی میں بذریعہ کورٹ آرڈر غلہ منڈی میں درج شدہ مقدمے 848/20 کے ملزمان سے پیسے ہتھیانے کی خاطر اپنے سرپرستوں کے ذریعے پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے-
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی قسم کے مقدمات مختلف عورتوں کی جانب سے متعدد تھانوں میں درج کروا کر ملزمان سے پیسوں کے عوض صلح نامہ کرنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں،یہاں یہ پہلو بھی قابل ذکر ہے کہ اگر پولیس کو اس قسم کے مقدمات کی تفتیش میں مسلسل الجھا کر رکھا جاتا رہا تو پولیس پیشہ وارانہ امور سر انجام دینے سے قاصر اور مسلسل دباؤ میں رہے گی،
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس قسم کے عناصر کی بیخ کنی کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے -

ساہیوال ـ جسم فروش عورتوں کے ذریعے شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم
ساہیوال۔۔طوائفوں اور جسم فروش عورتوں کے ذریعے شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم.
شہریوں کو اپنے حسن کے چنگل میں پھنسا کر بدکاری کروانے کے بعد کمال ہوشیاری سے تھانوں میں مقدمات درج کروائے جاتے ہیں
دام فریب میں پھنس جانے والے شہریوں سے مقدمہ سے دستبرداری کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگے
زنا بالجبر کے متعدد مقدمات کی ایک ہی مدعیہ سامنے آنے پر پولیس بھی حیران و پریشان
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں نوسرباز جسم فروش عورتوں کا گروہ سرگرم ہوچکا ہے،گروہ کی جسم فروش خواتین پہلے شہریوں کو بہلا پھسلا کر ناجائز تعلقات پر مجبور کرتی ہیں،شہری جب ان کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں تو ان کے خلاف تھانوں میں زنا بالجبر کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی جاتی ہے،مقدمہ درج نہ ہونے پر عدالتوں سے بذریعہ رٹ حکمنامہ حاصل کرکے پولیس کو اندراج مقدمہ پر مجبور کیا جاتا ہے،بعد ازاں مبینہ ملزمان سے بھاری رقم وصول کرکے مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی جاتی ہے یہ انکشاف اس وقت ہوا جب زرینہ نامی خاتون کی جانب سے ساہیوال کے مختلف تھانوں میں الگ الگ اوقات اور دنوں میں متعدد افراد کے خلاف زنا بالجبر کے مقدمات دائر کرنے کی درخواستیں دی گئیں
ان تمام درخواستوں میں مدعیہ کی جانب سے مختلف افراد پر زنا بالجبر کے الزامات لگائے گئے ہیں،غور طلب بات یہ ہے کہ تمام درخواستوں میں ملتا جلتا مؤقف اپنایا گیا ہے،
حال ہی میں جب ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی میں مذکورہ عورت نے مختلف لوگوں کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے درخواست دی گئی تو پولیس نے معاملہ مشکوک جان کر تحقیقات شروع کیں لیکن مدعیہ مذکورہ بذریعہ کورٹ آرڈر مقدمہ درج کروانے میں کامیابی کے بعد پولیس پر دباؤ ڈالنے لگی کہ مقدمہ میں نامزد مبینہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،معاملے کی مزید تحقیقات کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ عورت باقاعدہ پیشہ ور ہے اور لوگوں کو مقدمات میں پھنسا کر بعد میں بھاری رقم لیکر صلح نامہ کرنا اس عورت کا پیشہ ہے،پہلے بھی یہ عورت اس قسم کے مقدمات 313/19 تھانہ سٹی چیچہ وطنی،
235/19 تھانہ صدر چیچہ وطنی کے زریعے ملزمان سے صلح کے بہانے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے اور یہ اس کا باقاعدہ پیشہ ہے،اب بھی مذکورہ عورت حال ہی میں بذریعہ کورٹ آرڈر غلہ منڈی میں درج شدہ مقدمے 848/20 کے ملزمان سے پیسے ہتھیانے کی خاطر اپنے سرپرستوں کے ذریعے پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی قسم کے مقدمات مختلف عورتوں کی جانب سے متعدد تھانوں میں درج کروا کر ملزمان سے پیسوں کے عوض صلح نامہ کرنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں،یہاں یہ پہلو بھی قابل ذکر ہے کہ اگر پولیس کو اس قسم کے مقدمات کی تفتیش میں مسلسل الجھا کر رکھا جاتا رہا تو پولیس پیشہ وارانہ امور سر انجام دینے سے قاصر اور مسلسل دباؤ میں رہے گی،
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس قسم کے عناصر کی بیخ کنی کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے -

لیڈی پوسٹ ماسٹر پر تشدد کرنے والا سیاسی رہنما گرفتار
ساہیوال سیاسی رہنما نوید اسلم کا پوسٹ آفس میں سینئر لیڈی پوسٹ ماسٹر کے ساتھ معاملہ پر ڈی پی او ساہیوال کا نوٹس
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال امیر تیمور خان نے واقعہ کے نوٹس میں آتے ہی بمطابق قانون کاروائی کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال اور پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او سٹی ساہیوال سب انسپکٹر عرفان رسول نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم جتنا بھی بااثر ہو قانون سب کے لیے برابر ہے ۔ -

وزیراعلیٰ نے دورہ ساہیوال میں کیا بڑے منصوبوں کا اعلان، وکلاء،صحافیوں کو سنائی خوشخبری
وزیراعلیٰ نے دورہ ساہیوال میں کیا بڑے منصوبوں کا اعلان، وکلاء،صحافیوں کو سنائی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ساہیوال میں وکلاء، تاجروں، صنعتکاروں اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات ہوئی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہر کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہوں،فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ منصوبوں کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ساہیوال کو موٹروے سے لنک کریں گے۔ سمندری انٹرچینج سے ساہیوال تک رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وکلاء اور صحافیوں کیلئے ہر ڈویژن میں کالونی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساہیوال رنگ روڈ کی جلد تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ ساہیوال کے ہسپتال اور میڈیکل کالج کو اضافی فنڈز دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ساہیوال شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ساہیوال میں غیر ملکی تعاون سے شہری سہولتوں کی بہتری کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ وکلاء میرے بھائی ہیں، ان کے جائز مسائل حل کریں گے۔ تاجر برادری اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے۔ کسووال میں گرلز ڈگری کالج بنائیں گے۔ ساہیوال کے شہریوں کو ان کا حق دے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم کا افتتاح بھی کیا
-

ساہیوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی 16 ٹن گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلی
ساہیوال: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ساہیوال میں صحت دشمنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 ٹن گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلی-
باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق ساہیوال میں چیچہ وطنی روڈ پر خفیہ اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک گودام میں چھاپہ مارا اور 17 ہزار 500 کلو گٹکا اور چھالیہ برآمد کرتے ہوئے گودام کو سیل کردیا اور گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے


پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے برآمد ہونے والے گٹکے اور چھالیہ کو قبضہ میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں یہ سب سامان یہاں کیسے پہنچا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے گٹکا، چھالیہ اور سپاری منہ ،گلے اور دانتوں کے کینسر جیسی متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے انسانی صحت کے لئے مضر کسی بھی خوراک کا کاروبار کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔
11 سالہ بچی کو اغوا کرنیوالا گرفتار،اغوا کار کون نکلا؟
لاہورکینال پرہر طرف نشئی ہی نشئی،حکام خاموش ،عوام پریشان
اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری،15 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں…
-

ساہیوال،بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 61 زخمی
ساہیوال،بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 61 زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عارفوالا سے فیصل آباد جانے والی نجی کمپنی کی بس نمبری FDQ 9996 ساہیوال بائے پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی،
اس خوفناک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 61 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اینڈ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرنا شروع کیا،
دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں تمام سٹاف کو الرٹ کردیا گیا ہے اور ایم ایس سمیت سینئیر ڈاکٹرز اور معاون عملہ وارڈ میں موجود ہے زخمیوں کو ہر طرح کی ممکن طبی امداد پہنچائی جارہی ہے
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس کا ڈرائیور تیز رفتاری اور غلط اوورٹیکنگ کی وجہ سے بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس سڑک سے اتر کر درخت سے جا ٹکرائی، اور تمام مسافر بس الٹنے کے باعث اندر ہی پھنس گئے، موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی چیخ وپکار سے قیامت صغری کا منظر معلوم ہوتا تھا
واضح رہے کہ ساہیوال سے عارفوالا جانے والی روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں