Baaghi TV

Category: ساہیوال

  • ساہیوال:غیرملکی باشندے اب تک کیوں مقیم ہیں؟جان کر ہر کوئی ہوجائے حیران

    ساہیوال:غیرملکی باشندے اب تک کیوں مقیم ہیں؟جان کر ہر کوئی ہوجائے حیران

    ساہیوال:ویزہ معیاد ختم ہونے کے باوجود متعدد غیرملکی افراد ساہیوال میں مقیم
    محکمہ داخلہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
    تفصیلات کے مطابق ان دنوں ساہیوال ضلع میں مختلف ممالک کے متعدد شہری مقیم ہیں،ان افراد میں سے کئی ایک کے ویزے ایکسپائر ہوچکے ہیں
    معتبر زرائع سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق زائدالمعیاد ویزہ کے باوجود ساہیوال کے مختلف علاقوں میں مقیم ان غیرملکی شہریوں کا تعلق انڈیا سمیت دیگر ممالک سے بتایا جارہا ہے تاہم ان افراد کو ابھی تک نہ تو ڈی پورٹ کیا جاسکا ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی پیشرفت سامنے آئی ہے جو کہ محکمہ داخلہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

  • ساہیوال:ہڑپہ کے بعد نئے کھنڈرات سامنے آگئے

    ساہیوال:ہڑپہ کے بعد نئے کھنڈرات سامنے آگئے

    ساہیوال:آفیسر اینڈ سٹاف کالونی بھوت بنگلے اور شمشان گھاٹ کا منظر پیش کرنے لگی
    بوسیدہ اور خستہ حال مکانات اور عمارتیں،ٹوٹی اور کچی سڑکیں،گندگی کے ڈھیر،تعفن زدہ ماحول کے مکین ذہنی مریض بننے لگے
    اعلی سرکاری افسران کا رہائشی بلاک ہر سہولت سے آراستہ نچلے درجے کے ملازمین کا حصہ کھنڈرات میں تبدیل
    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ اولڈ ہڑپہ روڈ پر واقع آفیسر اینڈ سٹاف کالونی کا سٹاف بلاک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے،جابجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان تک نہیں،پارک خود رو گھاس سے جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے،جبکہ سیوریج کے لیے کھدائی کرکے عرصہ دراز سے یوں ہی چھوڑ رکھا ہے تاکہ نچلے درجے کے اچھوت ملازمین گردوغبار پھانک کر لطف اندوز ہوسکیں،

    علاوہ ازیں لاکھوں روپے لاگت سے لگایا جانے والا اکلوتا واٹر فلٹریشن خراب ہونے کے باعث کئی ماہ سے بند پڑا ہے،پانی بھرنے والی جگہ پر نلوں کا نام و نشان نہیں البتہ کائی اور بدبو کے بھبھوکے آنے والوں کا استقبال ضرور کرتے ہیں،ایک طرف ملازمین کے بلاک کا یہ حال ہے تو دوسری طرف اسی کالونی کے آفیسر بلاک میں ہر طرح کی سہولیات مہیا ہیں اور شاہانہ طرز زندگی نظر آتا ہے،نچلے درجے کے ملازمین کی یہ پسماندگی طبقاتی نظام کی واضح مثال ہے،
    یہاں کے مکینوں کی طرف سے وزیراعلی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے رحم کی التجا کرتے ہوئے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا جارہا ہے،دیکھنا یہ ہے کہ ان کے اس جائز مطالبہ کو حکام کب تک تسلیم کرتے ہیں

  • ساہیوال:اسسٹنٹ کمشنر کے میڈیکل سٹورز پر چھاپے

    ساہیوال:اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کی ھائی سٹریٹ پر میڈیکل سٹورز کی چیکنگ۔3سٹورز کا چالان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے ڈرگ انسپکٹر محمد عرفان کے ھمراہ ھائی سٹریٹ پر میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی اور 3 سٹورز پاک میڈیکل سٹور،جاوید میڈیکل سٹور اور اتفاق میڈیکل سٹور کے گارنٹی کے بغیر ادویات رکھنے،نارکوٹکس کا ریکارڈ نہ رکھنے اور کوالیفائڈ سٹاف نہ ہونے پر چالان کر دئے۔

  • ساہیوال:ایڈیشنل کمشنر ریونیو کا مختلف بازاروں کا دورہ

    ساہیوال:ایڈیشنل کمشنر ریونیو کا مختلف بازاروں کا دورہ

    ساہیوال:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس مشتاق کے سہولت بازاروں اور عام مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کے معیار و دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کے اچانک دورے،انہوں نے سہولت بازار کمیر میں آٹا، چینی سمیت دیگر اشیاء کی دستیابی و معیار کا جائزہ لیاجبکہ عام مارکیٹ میں آٹا و چینی کے سیل پوائنٹس کا بھی سرپرا ئز وزٹ کیا،انہوں نے حکومت کی جانب سے سبسڈائزڈ آٹا و چینی کی دستیابی و ریکارڈ کا معائنہ کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے اندرون شہر سمیت گردو نواح میں بھی آٹا، چینی ودیگر اشیاء کی دستیابی چیک کی،انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کیلئے تمام حکومتی مشینری متحرک ہے،اشیاء ضروریہ کی مصنوعی قلت اور مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کا محاسبہ جاری ہے،عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے درآمد کی جانے والی چینی ضلع بھر میں مقرر کردہ سیلز پوائنٹس پر شہریوں کوحکومتی ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہے،انہوں نے دکانداروں کو چینی و آٹا کی سیل کا مکمل ریکارڈ رکھنے اور اشیاء کے نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آٹا،چینی کی ترسیل سے فروخت تک تمام مراحل کی مانیٹرنگ کر رہی ہے اور اشیاء ضروریہ کی مصنوعی قلت یا مہنگے داموں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہری میں خریداری کرتے وقت سر کاری نرخ ناموں کا جائزہ ضرور لیں اور گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف شکایت حکومت پنجاب کی ”قیمت ایپ“ پر درج کرائیں۔

  • ساہیوال:پولیو سے کیسے بچاؤ ممکن ہے،ڈپٹی کمشنر نے بتادیا

    ساہیوال:پولیو سے کیسے بچاؤ ممکن ہے،ڈپٹی کمشنر نے بتادیا

    ساہیوال:ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے 30نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو ویکسین یقینی بنانے کے لئے بھر پور آگہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سول سوسائٹی اور والدین اپنی ذمہ داری محسوس کریں اور بچو ں کو پولیو ویکسین پلا کر عمر بھر کی معذور ی سے بچائیں -ضلع ساہیوال میں ایک بچے کا پولیو مرض کا شکار ہونا انتہائی تشویشناک بات ہے جس کے تدارک کے لئے پولیو ٹیم کا ہر ممبر مشنری جذبے سے مہم میں حصہ لے -انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس میں کہی جس میں اے ڈی سی جنرل شیر افگن اور اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر طاہر امین،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید عملدار حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان اور سول سوسائٹی کے ممبران سید عملدار حسین شاہ اور شیخ طارق سجاد اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے آگہی کے لئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں اور سوشل میڈیا کی خدمات حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی نے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 5سال سے کم عمر کے 4لاکھ92ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر ویکسین پلائی جائے گی جس کے لئے 1273ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں 1070موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں -ڈپٹی کمشنربابر بشیر نے فیلڈ ٹیموں کو مناسب تربیت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ مہم کی کامیابی کے لئے مقامی سطح پر بھی علماء کرام، اساتذہ، سیاسی عمائدین اور ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی خدمات حاصل کریں۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ تمام فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے –

  • شہدا ہمارا قابل فخر اثاثہ ہیں،کمشنر ساہیوال کا کیپٹن عثمان شہید کی یاد میں تقریب سے خطاب

    شہدا ہمارا قابل فخر اثاثہ ہیں،کمشنر ساہیوال کا کیپٹن عثمان شہید کی یاد میں تقریب سے خطاب

    ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ کی سلالہ چیک پوسٹ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد عثمان علی شہید کے گھر آمد،دعائیہ تقریب میں شرکت اور شہداء کے بلندئ درجات کی دعا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ افغانستان کی سرحد پر واقع سلالہ چیک پوسٹ پر حملے میں منصب شہادت پر فائز ہونے والے کیپٹن محمد عثمان علی شہید کے گھر گئے اور نویں برسی کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔انھوں نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور شہید کے والد محمد بشیر احمد سے تعزیت کی،برسی کی تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ نے ملک و قوم کے تحفظ کے لئے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا اور کہا کہ قوم ان کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
    یاد رہے کہ ساہیوال کے قابلِ فخر سپوت کیپٹن عثمان علی شہید 26 نومبر 2011 کو پاک افغان سرحد پر قائم پاکستانی چیک پوسٹ سلالہ پر افغانستان میں قابض غیرملکی نیٹو افواج کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دفاع وطن پر اپنی جان نچھاور کرگئے تھے،
    اس حملے کے بعد پاکستانی عوام اور فوج میں نیٹو افواج کے خلاف شدید غم وغصہ پھیل گیا تھا،جبکہ اس حملے کے خلاف پاکستان کے سب سے بڑے غیرسیاسی اتحاد دفاع پاکستان کونسل نے ملک گیر احتجاج شروع کردیا تھا اور پاکستان کو نیٹو افواج کی سپلائی روکنی پڑی تھی،
    ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ نے عثمان شہید کی قربانی کے اعتراف میں مزدور پلی چوک کا نام تبدیل کرکے کیپٹن عثمان شہید چوک رکھ دیا تھا

  • ساہیوال:مہنگائی کے بے قابو جن نے عوام کی کمر توڑ دی،انتظامیہ بے بس،لوگ فاقہ کشی پر مجبور

    ساہیوال:مہنگائی کے بے قابو جن نے عوام کی کمر توڑ دی،انتظامیہ بے بس،لوگ فاقہ کشی پر مجبور

    ساہیوال:ضلعی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام،پھل وسبزیاں بدستورمہنگی،آلو130روپے فی کلو تک جا پہنچے،پیاز و سبزمرچ کے نرخ بھی آسمان پر،دکانداروں کی من مانی،شہری پریشان۔ساہیوال بھر میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور دکاندار من مانی قیمت وصول کرتے رہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کاجینا محال کردیاہے،مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس گزشتہ روزسیب(اول)150سے210روپے فی کلو،سیب(دوئم)130سے150روپے،سیب(گولڈن)110سے130روپے،امرود85سے100روپے،ناشپاتی80سے 105روپے،انارقندھاری160سے180روپے،انگور300سے350روپے کلو،کیلا(اول)80سے100روپے درجن،کیلا(دوئم)60سے80روپے درجن،آلو(اول)110سے 130 روپے کلو،آلو(دوئم)80سے 100روپے،پیاز(اول)90سے110روپے،ٹماٹر(اول)200سے 210روپے،ٹماٹر(دوئم)160سے190روپے کلو،لہسن 230سے270روپے کلو،ادرک700سے 800روپے کلو،سبزمرچ 200سے250روپے،شملہ مرچ220سے250روپے،کھیرا80سے100روپے کلو،کریلا90سے110روپے،پھول گوبھی70سے90روپے،بندگوبھی110سے 125روپے،گھیا60روپے،بیگن50روپے،بھنڈی80سے100روپے،شلجم40سے50روپے،مولی40سے45روپے،گاجر70سے80روپے،اروی140سے200روپے،ٹینڈہ 70روپے،حلوہ کدو50روپے،میتھی فی گڈی40روپے،دھنیا20سے30روپے اورپالک فی(گڈی)40روپے سے50روپے فروخت ہوئی،جبکہ چکن مٹن اور بیف کے ساتھ ساتھ انڈوں کی قیمتیں بھی اسی طرح رہیں،ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق سرکاری قیمتوں پرعملدرآمدکیلئے 40سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں ہیں جبکہ زمینی حقائق کے مطابق پھل وسبزیاں سرکاری نرخوں کی بجائے دکاندارمن مانی قیمت پر فروخت کررہے ہیں-عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنروڈپٹی کمشنرساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے-

  • ساہیوال:ہفتہ شان رحمت للعالمینﷺ،نعتیہ مشاعرے میں قیدیوں نے پوزیشنز حاصل کرلیں

    ساہیوال:ہفتہ شان رحمت للعالمینﷺ،نعتیہ مشاعرے میں قیدیوں نے پوزیشنز حاصل کرلیں

    ساہیوال:سنٹرل جیل ساہیوال میں "ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ ” کے حوالے سے ایک پروقار اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس عظیم الشان و بابرکت تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر تھے۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال منصور اکبر،ایڈیشنل کمشنر ساہیوال محمد شفیق ڈوگر،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر بابر وڑائچ اور ڈاکٹر محمد ارشد سی ای او ایجوکیشن نےبھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں مختلف اسیران کے مابین حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلہ جات ہوئے۔اسیران نے نبی اکرمﷺ کی بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔حُسن قرآت و نعت خوانی میں اول،دوئم پوزیشنز حاصل کرنے والے اسیران میں معزز مہمانانِ گرامی نے انعامی شیلڈز تقسیم کیں۔تقریب کےاختتام پر مُلکی سالمیت کے لئے دُعا کی گئی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر نےIn Take Diagonstic Center کا دورہ کیا سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال منصور اکبر نے مختلف سیکشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے انتظامیہ کی اس کاوش کو قابل قدر قرار دیا،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے جیل کے کچن کا دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو چیک کیا۔انہوں نے اسیران کو دی جانے والی جملہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • ساہیوال:ہفتہ شان رحمت للعالمین ﷺ کے سلسلے میں تقریبات جاری

    ساہیوال:ہفتہ شان رحمت للعالمین ﷺ کے سلسلے میں تقریبات جاری

    ساہیوال:ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی بعثت بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھی راہ دکھانے کے لئے ہوئی اور آپ نے معاشرتی تربیت کا جو عظیم کارنامہ سر انجام دیا جو قیامت تک تمام معاشروں کے لئے مشعل راہ ہے،اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں طلبا و طالبات کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ اچھے مسلما ن اور فرض شناس شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں، انہوں نے یہ بات ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کی تقریبات کے سلسلے میں ڈویژنل پبلک سکول اور گورنمنٹ کامرس کالج میں کالجز کے طلبا وطالبات میں قرآت اور نعت خوانی کے مقابلوں کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی- ڈائریکٹرکالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ،پرنسپل ڈی پی ایس برگیڈیئر (ر) سید انوار
    الحسن کرمانی،پرنسپل کامرس کالج پروفیسر طارق محمود اور وائس پرنسپل ڈی پی ایس محمد رفیق کے علاوہ دیگرکالجز کے پرنسپلز،اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد بھی تقریبات میں شریک ہوئی -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا کہ حضور ﷺ نے رنگ و نسل کی تمیز اور برتری کا معیارختم کر کے معاشرے میں عدل و انصاف کو رواج دیا اور عورتوں اور بچوں کو عزت دی جس سے ایک فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہوسکا،انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نئی نسل حضور ﷺ کی شخصیت کے ہر پہلو پر عمیق مطالعہ کرے اور انہیں اپنی زندگیوں میں لاگو کرنے کی سنجیدہ کوششیں کریں -تقریبات سے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبا و طالبات کی کردار سازی پر پوری توجہ دیں اور انہیں مفید شہری بنانے میں اپنی تمام صلاحیتیں وقف کریں کیونکہ اساتذہ ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں مدد و معاون ہو سکتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر شباب فاطمہ نے طلباء و طالبات کے الگ الگ منعقد ہونے والے مقابلہ حسن قرآت ،تقاریر اور نعت خوانی میں پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کا اعلان بھی کیا

  • ساہیوال:تھانہ فتح شیر کی حدود میں عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر پولیس کا کردار بھی مشکوک

    ساہیوال:تھانہ فتح شیر کی حدود میں عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر پولیس کا کردار بھی مشکوک

    ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ فتح شیر کی حدود میں جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری،ڈکیتی کی ان گنت وارداتیں،پولیس مجرموں کو پکڑنے کی بجائے مقدمات درج نہ کرکے تحفظ فراہم کرنے لگی
    عوام میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہونے لگا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شیر کی حدود میں جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ اس قدر جاری ہے گویا اس علاقے کو جرائم پیشہ افراد نے اپنے لیے جنت سمجھ لیا ہو،عام اور معمولی نوعیت کے جرائم تو ایک طرف دن دیہاڑے اور بھرے بازار میں ڈکیتیوں کا ہونا عام سی بات اور روزمرہ کا معمول ہے،گزشتہ چند دنوں میں کئی ایسی وارداتیں ہوچکی ہیں جن میں شہریوں کو جان بچانے کی خاطر اپنے قیمتی سامان سے محروم ہونا پڑا ہے،
    ایسی ہی ڈکیتی کی دو واردتوں میں تاجر ہزاروں روپے نقدی سے ہاتھ دھو بیٹھے،مسٹر کیمسٹ فارمیسی داؤد چوک اور المنصور فارمیسی واقع مشن چوک سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،حیرت کی بات ہے دونوں وارداتیں نہ صرف قریب قریب کے مختصر دورانیے اور اوقات میں ہوئیں بلکہ دونوں وارداتوں میں نشانہ بھی میڈیکل سٹورز کو بنایا گیا،
    زرائع کے مطابق تھانہ فتح شیر کی حدود میں آئے روز ہونے والی وارداتوں کی وجہ پولیس کا مقدمات درج نہ کرنا اور درخواستوں کو داخل دفتر کردینا ہے،پولیس کی ایسی حرکتوں کی وجہ سے ڈاکوؤں کو حوصلہ ملتا ہے اور وہ نڈر اور بے فکر ہوکر عوام کو لوٹنے میں مشغول رہتے ہیں،اہل علاقہ نے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ فتح شیر کے موجودہ ایس ایچ او کو تبدیل کرکے کسی ایماندار اور فرض شناس افسر کو تعینات کیا جائے،تاکہ پولیس کی بگڑتی ہوئی ساکھ کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام میں پھیلا ہوا عدم تحفظ کا احساس اور بے چینی ختم ہوسکے