Baaghi TV

بھیرہ کے لیے سبزی اینڈ فروٹ منڈی بھیرہ کے قیام کی منظوری دے دی ہے

بھیرہ وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن کی درخواست پر ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹیز پراونشل فنڈ بورڈ نے تحصیل بھیرہ کے لیے سبزی اینڈ فروٹ منڈی بھیرہ کے قیام کی منظوری دے دی ہے چن گروپ کے ترجمان ملک انتسام بلال نے میڈیا کو بتایا کہ یہ منظوری پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نے اپنے تیسرے اجلاس میں دی انہوں نے کہا کہ 2016 میں سابق حکمران جماعت کے نمائندوں نے اپنے کارندوں کو نوازنے کے لئے سبزی منڈی کے قیام کا نوٹیفکیشن منسوخ کرا دیا جو حلقہ کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ایک حصہ ہے عوامی مطالبہ پر چوہدری ندیم افضل چن نے سبزی اینڈ فروٹ منڈی بھیرہ کے قیام کی نئے سرے سے منظوری کرا دی ہے یہ سبزی اور فروٹ منڈی 15 کنال 5 مرلہ اراضی پر بنائی جا رہی ہے اس کا تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا انتسام بلال نے کہا کہ منڈیوں کے قیام سے کسانوں کو اپنی اجناس کی فروخت میں درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا
(با غی ٹی وی رپورٹر وقاص)

More posts