Baaghi TV

سرگودھا پولیس کا ایک اور بہادر سپوت اپنے ہموطنوں کے لئے امن کی راہ میں اپنی جان نچھاور کر گیا

سرگودھا پولیس کا ایک اور بہادر سپوت اپنے ہموطنوں کے لئے امن کی راہ میں اپنی جان نچھاور کر گیا ۔
شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر ممتاز حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز سرگودھا میں اب سے تھوڑی دیر قبل ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس افسر سرگودھا افضال احمد کوثر اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا فیصل گلزار سمیت پولیس افسران اور اہلکاران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو شہید سلامی دی گئی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا مغفرت کی گئی ۔شہید نے روزہ کی حالت میں اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ شہید کے جسد خاکی کو پورے پروٹو کول کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ حویلی نتھوکا روانہ کیا گیا جہاں صبح پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکی تدفین کی جائے گی ۔
زمیں کی پیاس اسی کے لہو کو چاٹ گئی
وہ خوش ہوا تھا سمندر کو آب جو کر کے

یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا
ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخ رو کر کے
(باغی ٹی وی رپورٹر و قاص)

More posts