پاکستان کی پہلی اردو فلم تیری یاد کے ہیرو ناصر خان کی 46ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے 3مئی 1974کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وفات پائی۔بھارتی فلمی دنیا کے بے تاج بادشاہ اداکاریوسف خان المعروف دلیپ کمارکے چھوٹے بھائی ناصرخان 11جنوری 1924کو پشاور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1945میں ریلیز ہونے والی فلم مزدور سے کیا لیکن ان کی یہ فلم ناکام ہو گئی۔1947میں انہوں نے فلم شہنائی میں کام کیا۔ یہ فلم موسیقار سی رام چندر کی موسیقی کی وجہ سے کامیاب ہوئی لیکن عوام نے ناصر خان کی اداکاری کو پسند نہیں کیا۔ قیام پاکستان کے بعد ناصر خان اپنے خاندان کی مخالفت کے باوجود لاہور آگئے اور ہدایت کار داؤد چاند کی ڈائریکشن میں بننے والی پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد میں اداکارہ آشا پوسلے کے مد مقابل ہیرو کا کردار کیا۔ فلم کے دیگر اداکاروں میں سردار محمد، غلام محمد اور راگنی شامل تھے جب کہ موسیقی عنایت علی نااتھ نے دی۔یہ فلم 7اگست 1948کو ریلیز ہوئی تاہم یہ فلم بھی باکس آفس پرکامیاب نہیں ہوسکی۔ اس کے بعد19مارچ 1949 کو ریلیز ہونے والی ہدایت کار لقمان اور انور کمال کی فلم شاہدہ میں ناصر خان نے ایک بار پھر اداکاری کی لیکن اس فلم کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ فلم کی موسیقی ماسٹر غلام حیدر اور جی اے چشتی نے دی تھی۔فلم کی ناکامی کے بعد ناصر خان1951میں بمبئی واپس چلے گئے۔اس دوران بمبئی میں ان کے بھائی دلیپ کمار کی فلم میلہ باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر چکی تھی اور ناصر خان کی سوچ تھی کہ دلیپ کمار اپنے بھائی کی مدد کریں گے۔ 1951میں انہوں نے اداکارہ نوتن کے ساتھ فلم نگینہ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم کامیاب ہو گئی اور یوں ناصر خاں کو فلمی دنیا میں نئی زندگی مل گئی۔فلم کے ایک سین میں ناصر خان نوتن کو اٹھائے ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کو بالغوں کے لئے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ اس سرٹیفکیٹ کے جاری ہونے کے بعد فلم کو دیکھنے کے لئے 18سال سے کم عمر کی خواتین سنیما نہیں جا سکتی تھیں۔ نوتن جب اپنی فلم کا پہلا شو دیکھنے گئیں تو ان کی عمر اس وقت 16سال تھی جس کی وجہ سے انہیں سنیما کے گیٹ کیپر نے روک دیا جس کے بعد انہیں اپنی فلم دیکھنے کے لئے برقع پہننا پڑا۔ناصر خان نے بھارت میں فلم خزانہ، نخرے، نازنین، پھولوں کے ہار، لال کنور، دائرہ، انگارے، آغوش، شیشم اور سوداگر میں اداکاری کی لیکن ان کے بھائی دلیپ کمار نے ان کی کسی بھی طرح سے مدد نہیں کی۔ناصر خان نے بھارت کی خوبرو اداکارہ بیگم پارا سے شادی کی۔ ان کے ساتھ ناصر خان نے تین فلموں میں کام کیا۔ ان کی آخری کامیاب ہونے والی فلم 1961میں ریلیز ہونے والی فلم گنگا جمنا تھی جس میں انہوں نے دلیپ کمار کے ہمراہ جمنا کا کردار ادا کیااور یہ فلم ان کے کیریر کی سب سے کامیاب فلم تھی۔ناصر خان کی بطور اداکار آخری فلم 1976میں بننے والی فلم بیراگ تھی جس میں انہوں نے مختصر کردار اداکیا۔ناصر خان 3مئی 1974کو نئی دہلی میں چل بسے۔ان کا بیٹا ایوب خان بھارتی فلمی صنعت میں اداکاری کر رہا ہے۔
Category: شوبز
-

ماضی کی معروف اداکارہ نرگس دت کی 39 ویں برسی
برصغیر کی معروف اداکارہ نرگس دت کی 39 ویں برسی اتوار کے روز منائی جا رہی ہے۔وہ 3مئی 1981کو ممبئی میں انتقال کر گئی تھیں۔نرگس جن کا اصل نام فاطمہ رشید تھا، یکم جون 1929کو بنگال میں ایک پنجابی مسلم گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں۔ان کے والد عبدالرشید راولپنڈی کے ایک انتہائی امیرشخص تھے جب کہ ان کی والدہ جدن بائی اس وقت کی مقبول کلاسیکل گلوکارہ تھیں۔نرگس نے اپنی فنی زندگی کا آغاز صرف 6 سال کی عمر میں 1935میں فلم تلاش حق سے کیا تھا جہاں ان کو فلمی نام بے بی نرگس دیا گیا۔ 1943میں انہوں نے بطور ہیروئن پہلی مرتبہ محبوب خان کی فلم تقدیر سے کیا جس میں ان کے مد مقابل اس وقت کے معروف اداکار موتی لال نے بطور ہیرو کام کیا۔ تقدیر میں کام کرنے کے بعد نرگس کی ملاقات راج کپور سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنی کئی فلموں میں ہیروئن کے طور پر کام کرنے کا موقعہ دیا۔1949میں فلم برسات کی کامیابی کے بعدآگ، انداز، جوگن، آوارہ، دیدار، انہونی، شری 420، آہ سمیت جتنی بھی فلموں میں اداکاری کی انہوں نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔1957میں فلم مدر انڈیا کو آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔ اس فلم میں لازوال اداکری کرنے پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ نرگس فلم مدر انڈیاکی شوٹنگ کے دوران کھیتوں میں لگائی جانے والی آگ کی لپیٹ میں آگئیں جہاں سنیل دت نے اپنی جان پر کھیل کر نرگس کو بچایاجس سے متاثر ہو کر نرگس نے11مارچ 1958کو سنیل دت سے شادی کر لی۔نرگس اداکار راج کپور سے شادی کی خواہش مند تھیں۔ وہ انہیں اپنی بیوی کو طلاق دینے پر زور دیتی رہیں لیکن 9سال انتظار کرنے کے بعد انہوں نے سنیل دت سے شادی کا فیصلہ کیا۔ سنیل دت نے فلم مدر انڈیا میں ان کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔نرگس نے 1967میں فلم رات اور دن میں آخری مرتبہ اداکاری کی۔اس فلم میں کام کرنے کے عوض انہیں بھارت کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔1980-81میں نرگس کو بھارتی راجیہ سبھا کا رکن بنایا گیا لیکن کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ان کا 3مئی1981کو انتقال ہو گیا۔ان کا ایک بیٹا سنجے دت بھارتی فلمی دنیا میں کامیاب ہیرو کے طور پر ابھرا جب کہ ان کی دو بیٹیاں نمرتا اور پریا ہیں۔ نمرتا نے اداکار راجندر کمار کے بیٹے کمار گورو سے شادی کی جب کہ دوسری بیٹی پریاسیاست میں آگئیں اور ان کو14ویں لوک سبھا کا رکن بھی منتخب کیا گیا۔
-

بالی ووڈ اداکاررنجیت پاکستانیوں کے مداح ، کرونا سے بچاو کےلیے احتیاط کی نصیحت ،باغی ٹی وی کے ذریعے اہم پیغام
ممبئی :بالی ووڈ اداکاررنجیت پاکستانیوں کی محبت پرمشکور، اہم پیغام بھی دے دیا،باغی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کی معروف شخصیات پاکستانیوں کی محبت کوفراموش نہ کرسکیں اوراس مشکل وقت میں بھی یہ شخصیات جہاں اپنے آپ کو کرونا وائرس سمیت دیگربیماریوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں وہاں یہ شخصیات پاکستانیوں کے لیے بھی یہ خواہش رکھتی ہیں اور ان کے لیے دعائیں بھی کرتی ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق رنجیت نے اپنے ویڈیوپیغام میں پاکستان کے معروف صحافی سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان کو اپنے پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبشرلقمان میرے بہت پیارے دوست ہیں ،میں ان کے پیار کوکبھی بھی بھول نہیں سکتا، رنجیت نے مزید کہا کہ میں اس موقع پرباغی ٹی وی کے ذریعے اپنے پاکستانیوں کے لیے کچھ پیغام دینا چاہتا ہوں
مجھے پاکستانیوں سے بڑی محبت ہے ، میری دعا ہے کہ تمام پاکستانی کرونا سے محفوظ رہیں ، احتیاط لازم ہے ،رنجیت کا باغی ٹی وی کے ذریعے ایک اورپیغام pic.twitter.com/ytGqTf3WkO
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 2, 2020
ذرائع کےمطابق اسی سلسلے میں بالی ووڈ کی معروف شخصیت اداکاررنجیت نے باغی ٹی وی کے ذریعے اپنا پیغام پاکستانیوں تک پہنچایا ہے، رنجیت جو کہ بالی ووڈ کے ایک بہت ہی قابل احترام اورہردلعزیز شخصیت کے طورپرجانے جاتے ہیں پاکستانیوں سے بھی بہت محبت کرتے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق اپنے پیغام میں رنجبت نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں جب کہ کرونا کی وجہ سے دنیا بھرمیں لاک ڈاون ہے اوروہاں کی حکومتیں اپنے شہریوں کو اس خطرناک موذی بیماری سے بچانے کی تدابیریں اختیار کررہے ہیںوہاں پاکستان کی حکومت بھی یہ اقدامات کررہی ہے
بالی ووڈ اداکاررنجیت پاکستانیوں کی محبت پرمشکور، باغی ٹی وی کے ذریعے اہم پیغام بھی دے دیا pic.twitter.com/ZqnYHKBGqK
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 2, 2020
رنجیت نے کہا کہ وہ ان دنوں گھرمیں رہ کرکرونا وائرس کی سختیوں اورتباہ کاریوں سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کو بھی یہی پیغام دیتے ہیں اوران کو اس حوالے بچنے کےلیے تمام ترمدد بھی فراہم کررہے ہیں
رنجیت نے کہا کہ وہ صبح صبح پانچ بجے سے پہلے ہی اٹھ جاتے ہیں اورچائے وغیرہ خودہی بنالیتے ہیں ، کبھی اس میں کوئی محسوس نہیں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گارڈن میں جاکررنگ رنگ کے پرندوں کو دیکھ کر اپنا دل اوردماغ تروتازہ رکھتے ہیں
رنجیت کہتے ہیں کہ میں پاکستانیوں کی محبت کو کبھی بھی نہیں بھول سکتا اورمی اس پرمشکوربھی ہوں ، ایسے ہی مجھے بھی پاکستانیوںسے بڑی محبت ہے اورمیں ان کو ایک نصیحت کرتا ہوں کہ وہ کرونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اوراپنے گھروں میں رہ کراس کے محفوظ رہ سکتے ہیں
رنجیت نے مزید کہا کہ میں بھی گھرمیں موجود ہوں یہ کوئی عیب نہیں ہے ، بلکہ ایک تدبیر ہے، ان کا کہنا ہےکہ تمام پاکستانی اس موذی بیماری سے بچنے کےلیے ماہرین طب اورحکومتی ہدایات پرعمل پیرا ہوں
رنجیت مزید کہتے ہیں کہ میں خود اس وقت گھرمیں ہوں مجھے ویسے بھی باہر جانے کا اتنا شوق نہیں ، دوسری بات یہ ہے کہ مجھے بچانے والے نے شراب ، سگریٹ اورایسی دوسری خرافات سے بچایا ہے ان حالات میں میرے لئ لیے اور بھی بہتر ہےکہ میں مزید ایسے افعال سے دور رہوں .لہٰذا میری پاکستانیوں کےلیے بھی یہی دعا ہے کہ وہ بھی ایسی تمام آفات اوربیماریوں سے محفوظ رہیں
-

یاسر حسین کا سینئیر فنکاروں کو خراج تحسین
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا پاکستان کے سینئر فنکاروں راحت کاظمی اور بشری انصاری کو خراج تحسین پیش
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے پاکستان کے سینئر فنکاروں ندیم بیگ، راحت کاظمی اور بشری انصاری کو خراج تحسین پیش کر دیا یاسر حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پرلیجنڈ اداکار راحت کاظمی کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا سب سے خوبصورت اداکار قرار دیا اور ان کی دراز ی عمر کے ساتھ صحت کی بھی دعا کی
https://www.instagram.com/p/B_osBnFDBru/?igshid=jz7szqoo1vou
یاسر حسین نے راحت کاظمی کی انسٹا گرام پر تصویر شئیر کی اور راحت کاظمی کو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ راحت کاظمی پاکستان کے خوبصورت ترین اداکار ہیں انہوں نے 1976 میں ادکاری کا آغازکیایاسر حسین نے لکھا کہ ان کا معروف ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ میرا پسندیدہ ڈرامہ ہے اداکار کا کہنا تھا کہ کرنے والے راحت کاظمی آج بھی تھیٹر میں پرفارم کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں

یاسر حسین مکی اس پوسٹ پر راحت کاظمی کے بیٹے اداکار علی کاظمی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیار اور احترام یہ بہت خوب ہے بھائی اللہ آپ کو اور ابا کو زندگی دے
https://www.instagram.com/p/B_o74_JD6Em/?igshid=9m6kdquu5xcq
یاسر حسین نے لیجنڈری اور سینئیر اداکارہ بشری انصاری کو بھی خراج تحسین پیش کیا انسٹا گرام پر اداکارہ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ حیران کن طور پر باصلاحیت اداکارہ بشری انصاری انہیں بے حد پسند ہیںاداکار نے لکھا کہ بشری انصاری کے ماضی کے معروف ڈراموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ’ففٹی ففٹی ‘ ہو یا آنگن ٹیڑھا وہ ہمیشہ ہی کمال کرتی ہیں
انہوں نے لکھا کہ یہ وہ بجلی ہیں جس سے ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چلتی ہے یاسر حسین نے بشری انصاری کے لیے دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں لمبی عمر دے تاکہ وہ ہمیں اسی طرح خوش کرتی رہیں

اداکار کی اس پوسٹ کے کمنٹ میں علی کاظمی نے لکھا کہ بشری جی کی کیا بات ہے اور لکھا کہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہیں
https://www.instagram.com/p/B_nGIdPDa-K/?igshid=1wjbx4m8o5kid
یاسر حسین نے ندیم بیگ کو پاکستان کے لیے دی گئیں خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ضروری نہیں کہ ہم صرف ان فنکاروں کی ہی تصویریں لگائیں جو اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ہم اپنے لیجنڈز اور حقیقی سُپر اسٹارزکو اُن کی زندگی میں بھی یاد کرسکتے ہیں اور ان کی درازی عمر کی دعا کرسکتے ہیںیاسر حسین نے ندیم بیگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ندیم بیگ نے1967 سے اب تک 200 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے ماشاءاللہ سلامت رہیں اداکار نے انہیں رومانس کے بادشاہ قرار دیا

یاسر حسین کی اس پوسٹ پر ہمایوں سعید نے بھی کمنٹس کیا اور لکھا کہ ارے واہ واہ کیا بات ہے آپکی بھائی مان گئے آپ کو ماشاءاللہ ندیم ہمارے سب سے بڑے سٹار ہیںاداکار سمیع خان نے بھی یاسر حسین کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے آمین لکھا
’رشی کپور‘ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا،رشی کپورخاندان کے سفرکی کہانی بڑی دلچسپ بڑی سہانی
-

رشی کپور میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کے خواہشمند تھے اداکارہ میرا کا انکشاف
پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اداکار رشی کپورمیرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے
باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اداکار رشی کپورمیرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتی ہیں اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ میرا نے اپنی ایک ویڈیوپیغام میں کہا کہ 2005 میں فلم ’نظر‘ کی شوٹنگ کے دوران ممبئی میں ان کی ملاقات رشی کپورکے ساتھ ہوئی تھی وہ بہترین اداکار نہیں بلکہ بہترین انسان بھی تھے
میرا نے کہا ایک باردبئی میں ملاقات کے دوران رشی کپورکے ساتھ بات چیت ہوئی تھی اوراسی دوران انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا اورمیں بھی ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی
میرا کے مطابق رشی کپور نے ملاقات میں میری تعریف بھی کی تھی اورمیری ہمت بھی باندھی تھی اورانہوں نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیئے
اداکارہ نے کہا کہ انکی موت کی خبرسن کربہت زیادہ تکلیف ہوئی کیونکہ رشی کپورصدی کے ایک بڑے اداکارتھےاداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے بات کرنے کے اندازسمیت وہ بہت ہمدرد تھے
’رشی کپور‘ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا،رشی کپورخاندان کے سفرکی کہانی بڑی دلچسپ بڑی سہانی
-

سشمیتا سین کی ’سورۃ العصر‘ تلاوت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سابق مس یونیورس اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
باغی ٹی وی : سابق مس یونیورس اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے فنکار اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے ذریعے رابطے میں ہیں تاہم اب سشمیتا سین نے بھی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک لائیو سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے
https://www.instagram.com/p/B_onpBeBvGX/?igshid=p228f888t6r0
اس لائیو سیشن کے دوران ان کے مسلمان مداحوں نے ان سے قرآن پاک کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہوں نے اپنے مسلمان مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا انسٹاگرام پر لائیو چیٹ سیشن کے دوران سشمیتا سین کی بیٹیاں اور ان کے دوست بھی موجود تھے اور سشمیتا سین کی ایک بیٹی نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ ’سورۃ العصر‘پڑھیاسی سیشن کے دوران ملتان کے ایک مداح نے سشمیتا سین سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کب آئیں گی؟ اور کہا ہم آپ کا انتظار کررہے ہیں تو اداکارہ نے جلد ہی پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا امید کرتی ہوں جلد آؤں گی سشمیتاسین نے مزید کہا کہ وہ تین بار کراچی آچکی ہیں اور تینوں بار انہیں بے حد محبت ملی تھی تاہم انہیں پاکستان آئے طویل عرصہ بیت چکا ہے
واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب سشمیتا سین نے سورہ العصر کی تلاوت کی ہو اس سے قبل بھی ایک تقریب میں اداکارہ سشمیتا نے قرآن پاک کی ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کرکے تقریب میں موجود تمام لوگوں کو حیران کردیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو ئی تھی
کورونا وائرس: لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑا پچھلے دو سال سے قرنطینہ میں ہوں سونالی باندرے
-

عامر لیاقت نے سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال پر نامناسب بیان پر معافی مانگ لی
پاکستان کے معروف مذہبی سکالر میزبان و سیاست دان عامر لیاقت نے سری دیوی اور عرفان خان کے بارے میں نامناسب بیان پر معافی مانگ لی
باغی ٹی وی :پاکستان کے معروف مذہبی سکالر میزبان و سیاست دان عامر لیاقت نے سری دیوی اور عرفان خان کے بارے میں نامناسب بیان پر معافی مانگ لی گذ شتہ روز اپنے لائیو چیٹ شو جیوے پاکستان میں عامر لیاقت نے پاکستانی نامور اداکارعدنان صدیقی کو مدعو کیا اور اس دوران بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور مرحوم اداکارعرفان خان کے انتقال پر نامناسب مذاق کیا
عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ جس کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ مر جاتا ہے سری دیوی کے ساتھ کام کیا وہ مر گئیں عرفان خان کے ساتھ کام کیا وہ مر گئے جبکہ اداکارائیں آپ کی بدولت زندہ ہیں بپاشا باسو اور رانی مکھر جی کیونکہ آپ نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا
عامر لیاقت کے اس مذاق پر انہیں سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال کا بےحد افسوس ہے انہوں نے عامر لیاقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ یہ بات ان کے لیے مذاق ہوگی البتہ وہ ایسا نہیں سوچتے اور عرفان خان اور سری دیوی دونوں ہی ان کے بہت قریبی دوست تھے
اس پروگرام کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین کی طرف سے عامر لیاقت کو اس متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا علاوہ ازیں عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے اداکار نے سری دیوی اور عرفان خان کے اہلخانہ سمیت ان کے مداحوں سے بھی معافی مانگی
تاہم اب عامر لیاقت نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کیا جس میں انہوں نے عوام سے اپنے نامناسب مذاق پر معافی مانگ لی
I am sorry
Amir Liaquat pic.twitter.com/EdyscYv2TZ
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 2, 2020
عامر لیاقت نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل کے شو میں کچھ ایسی باتیں ہو گئی تھی جو سبقت لسانی سے ہو گئی تھیں سبقت لسانی کہتے ہیں جب آپ الفاظ پر قابو نہ رکھ پائیں۔ لائیو شو میں ایسا ہوتا ہے کوئی ایسی بڑی بات اس لحاظ سے نہیں تھی کہ میں اس پر فوری غور کرنا، لیکن بعد میں نے غور کیا تو اندازہ ہوا کہ واقعی یہ غلط بات کی انسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی اس کئے میں معافی مانگتا ہوںعامر لیاقت نے کہا کہ پڑوسی ملک کے فنکار ہمارے لیے قابل احترام ہیں آگے ایک کلپ میں میں نے ان کی محبت اور پیار کا ذکر بھی کیا ہے لیکن وہ لوگوں کو نہیں دکھایا گیا کیوں کہ دکھایا ہمیشہ وہ زخم جاتا ہے جس پر مکھی بیٹھتی ہے
انہوں نے کہا میں بہت معذرت چاہتا ہوں اور ایک بات آپ بھی یاد رکھیے گا کہ معافی مانگنے والا بڑا ہوتا ہے اگر کسی کو احساس ہوجائے تو دوسرے کو بھی چاہیے کہ وہ اسے سمجھے اور اسے اپنی غلطی کا اعتراف کرنے تک سپیس دے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا ملک ہے یہ میرے لوگ ہیں اگر میرے وطن کے لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچی تو میں معذرت کرتا ہوں مجھے امید ہے آپ اپنے عامر لیاقت کی معذرت قبول کریں گے اور مجھے معاف کریں گے اور کہا کہ میں اپنے شو میں بھی اس حوالے سے بات کرں گا
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بھی لکھا کہ میں معافی چاہتا ہوں
عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال پر متضاد بیان پرعامر لیاقت کو شدید تنقید کا سامنا
-

عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے عدنان صدیقی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سری دیوی عرفان خان کے اہلخانہ اور مداحوں سے معافی مانگ لی اور کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) May 1, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ میں بیان نہیں کرسکتا کہ اس وقت میں کیسا محسوس کررہا ہوں لیکن میں اپنے دل کی بات ضرور بتاؤں گا گزشتہ روز مجھے لائیو چیٹ شو جیوے پاکستان میں دعوت دی گئی جہاں بدقسمتی سے ایک نامناسب واقعہ پیش آیاعدنان صدیقی نے لکھا کہ شو کے میزبان عامر لیاقت نے ایک نہایت حساس معاملے پر نامناسب بیان دیا وہ دونوں ہی عرفان خان اور سری دیوی میرے دل کے بےحد قریب ہیں بلکہ ایک انسان ہونے کی حیثیت سے عامر لیاقت کا یہ بیان نہایت غلط تھا
عدنان صدیقی نے لکھا کہ اس دنیا سے گزر جانے والوں کے حوالے سے مذاق کرنا نہایت نامناسب ہے اس بیان سے صرف وہ اور میں ہی نہیں بلکہ ہمارا ملک غلط انداز میں پیش ہوا
انہوں نےلکھا کہ میں سری دیوی اور عرفان خان کے گھر والوں اور ان کے مداحوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں اگر آپ ویڈیو میں مجھے دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ میں ان کی اس بات سے کتنا غیر مطمئن تھا مجھے افسوس ہے کہ میں اس شو پر گیا لیکن میں نے سبق سیکھا ہے اور میں خود سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ اس قسم کی نامناسب باتیں برداشت نہیں کروں گا
عدنان صدیقی نے لکھا کہ وہ امید کررہے تھے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے نہ آئے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا اور یہ وائرل ہوگئی
عدنان صدیقی نے اپنے پیغام کے آخر میں معافی مانگی
عدنان صدیقی کے اس پیغام کے بعد صارفین نے عدنان صدیقی کو کمنٹس میں کہا کہ آپ کو عامر لیاقت کا شو اسی وقت چھوڑ دینا چاہئے تھا بعض نے کہا کہ آپ کو اس کے شو مین جانا ہی نہیں چاہیئے تھاعدنان صدیقی واقعی ایک مہذب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، عامر لیاقت کے شو میں جانا انکے لیئے باعثِ شرمندگی بنا اور اُس پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے معافی طلب کی@adnanactor
— Tweeterist 🇵🇰 (@Tweeterist_) May 1, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ عدنان صدیقی واقعی ایک مہذب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، عامر لیاقت کے شو میں جانا انکے لیئے باعثِ شرمندگی بنا اور اُس پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے معافی طلب کیhttps://twitter.com/Nida_e_gul/status/1256410210580733952?s=19
کنول سعید نامی صارف نے لکھا کہ آپ سے اس طرح کا جاہلانہ مذاق کرنے کی وجہ کے پیچھے عامر لیاقت کا خلیل الرحمن قمر کے ساتھ بلا وجہ ماروی سرمد والے واقعے کا بغض ہےواضح رہے کہ عدنان صدیقی اور عرفان خان نے 2007 کی ہولی وڈ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں اکٹھے کام کیا تھا جبکہ سری دیوی کے ساتھ عدنان صدیقی نے 2017 کی فلم ’موم‘ میں کام کیا
-

عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال پر متضاد بیان پرعامر لیاقت کو شدید تنقید کا سامنا
مذہبی سکالر، میزبان اور سیاست دان عامر لیاقت اکثر و بیشتر ایسے بیانات دیتے ہیں جن کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب انہوں نے بالی وڈ اداکار عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال کے حوالے سے بھی ان کا ایسا متضاد بیان سامنے آ گیا ہے جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال کے حوالے سے بھی ان کا ایسا متضاد بیان سامنے آ گیا ہے جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عامر لیاقت نے اپنے ٹی وی شو لائیو چیٹ شو جیوے پاکستان میں پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو مدعو کیا
شو کے دوران عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے کہا کہ آپ کی وجہ سے دو انسان بچ گئے، ایک رانی مکھرجی اور دوسری بپاشا باسو، اس لیے کیوںکہ آپ نے فلم موم میں کام کیا تو سری دیوی کا انتقال ہوگیا آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا تو ان کا بھی انتقال ہوگیا
Amir Liaquat's shocking comment about #IrrfanKhan. pic.twitter.com/tdcp5MDrR0
— Kkzkzka (@JjzjznzjzK) May 1, 2020
میزبان عامر لیاقت نے کہا کہ آپ کو مردانی 2 میں کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن آپ نے انکار کردیا ورنہ وہ بھی چلی جاتیں عدنان صدیقی نے فوراً کہا اللہ نہ کرے عامر لیاقت نے مزید کہا کہ جسم 2 میں کام کرنے کی آفر ہوئی آپ نے وہ بھی کرنے سے منع کردیا ان دونوں اداکاراؤں کی زندگی آپ کی بدولت ہے باہر آپ جس کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں ان کا انتقال ہوجاتا ہےاس سب کے دوران عدنان صدیقی پریشان نظر آئے اور کہا کہ انہیں سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال کا بےحد افسوس ہے انہوں نے عامر لیاقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ یہ بات ان کے لیے مذاق ہوگی البتہ وہ ایسا نہیں سوچتے اور عرفان خان اور سری دیوی دونوں ہی ان کے بہت قریبی دوست تھے
اس پروگرام کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین نے عامر لیاقت کو اس متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا

خرم صابر نامی صارف نے لکھا کہ یہ کیا چیز ہے نفسیاتی انسانحآرث آصف نامی صارف نے لکھا کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں یہ کہیں بجھی کچھ بھی بول جاتا ہے
احسان وٹو نامی صارف نے لکھا کہ ہماری عدنان صدیقی صاحب سے پُر زوسر التجا ہے ایک بار وہ عامر لیاقت کے ساتھ بھی کام کریں

جاوید چشتی نامی صارف نے کہا کہ اب عامر لیاقت عدنان صدیقی کے ساتھ بیٹھا ہے اللہ کرے کہ یہ روایت برقرار رہےجبکہ بعض صارفین عامر لیاقت کو جاہل انسان قرار دیا اور کہا یہ موت کو بھی مذاق بنایا جبکہ عدنان صدیقی قابل تعریف ہیں کہ انہوں نے عامر لیاقت کا منہ بند کرنے کی پوری کوشش کی

کچھ صارفین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مذکورہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنایاShame on everyone who keeps hiring him, shame on everyone who keeps cheering him on, shame on everyone in the audience who clapped pic.twitter.com/A2Qk8DUkeH
— Hassan Choudary (@hassanchoudary) May 1, 2020
حسن چوہدری نامی صارف نے لکھا کہ ہر ایک شخص کو شرم آنی چاہیئے جو اپنے پروگرامز میں عامر لیاقت کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور ان کو شرم آنی چاہیے جو اس کو خوش کرتے ہیں سامعین میں موجود ہر ایک کو شرم آنی چاہیئے جو اس پر تالیاں بجاتے ہیںWhy no one is talking about this? Amir liaquat is mentally unstable pic.twitter.com/kN5v7Kst9X
— Haroon (@ThisHaroon) May 1, 2020
ہارون نامی صارف نے کہا کہ کیوں کوئی اس کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے؟ عامر لیاقت ذہنی طور پر غیر مستحکم ہےwhy is he still allowed to be on television what is he offering other than his fuckedup opinions? https://t.co/XzoExgijxs
— p (@highpaki) May 1, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ کیوں اسے اب بھی ٹیلی ویژن پر جانے کی اجازت ہےShaitaan ne tou ramzan ky bad azaad hona tha? https://t.co/RDzscx7vj5
— Sabir. (@anoldschoolsoul) May 1, 2020
صابر نامی ایک صارف نے لکھا کہ شیطان نے تو رمضان کے بعد آزاد ہو نا تھاYeh pagal khaney admit kyoun nai hai? https://t.co/YFUM7n1eg8
— Nawal (@ItsButterstar_) May 1, 2020
نوال نامی صارف نے لکھا کہ یہ پاگل خانے ایڈمٹ کیوں نہیں ہےWhy and how are we allowing such people on TV.. This is NOT funny! And those who are finding this funny needs a psychiatrist!
DISGUSTING! #amirliaquat pic.twitter.com/WlLldXwJnZ
— Faizan Najeeb (@najeebfaizan) May 2, 2020
فیضان نجیب صارف نے لکھا کہ ہم ایسے لوگوں کو کیوں اور کیسے ٹی وی پر جانے کی اجازت دے رہے ہیں .. یہ کوئی مضحکہ خیز بات نہیں ہے! اور جو لوگ ا س میں مذاق تلاش کر رہے ہیں ان کو ایک نفسیاتی ماہر کی ضرورت ہے!Would @reportpemra take strict action against Amir Liaquat Hussain? He's cross all his limits. Useless and unforgivable jokes/comments on deceased B-town's actors? #LateIrrfanKhan #LateSriDevi https://t.co/au4DSLrKPT
— Tweeterist 🇵🇰 (@Tweeterist_) May 1, 2020
ایک صارف نے پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا عامر لیاقت پر پابندی لگائےواضح رہے کہ عدنان صدیقی اور عرفان خان نے 2007 کی ہولی وڈ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں اکٹھے کام کیا تھا جبکہ سری دیوی کے ساتھ عدنان صدیقی نے 2017 کی فلم ’موم‘ میں کام کیا
-

"راجہ ریپسٹار” کا پہلا رمضان کلام "رحمت کا مہینہ” ریلیز
پاکستان کے معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار” کا پہلا رمضان کلام "رحمت کا مہینہ” ریلیز کر دیا گیا
لاہور: باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار "راجہ ریپسٹار” کا پہلہ رمضان کلام "رحمت کا مہینہ” ریلیز کر دیا گیا گلوکار نے اس کلام کے حوالے سے گفتگو میں بتایا کے وہ اس سے قبل صرف کشمیر کی تحریک آزادی، پاکستان کے دفاع اور معاشرتی مسائل پر اپنے ترانے ریلیز کرتے رہے ہیں پر اس رمضان انہوں نے ضرورت محسوس کی کہ ہمارے نوجوان نعت، کلام، حمد سے بہت دور جاتے جا رہے ہیں جس کی وجہ اس میں جدت نہ لانا ہے
گلوکار نے کہا کہ اس لئے میں نے فیصلہ کیا کے میں ایک جدید طریقہ سے کلام پڑھوں جس میں رمضان کی برکتیں بیان کروں اور میں نے اپنے انداز میں "رحمت کا مہینہ” کلام لکھا پڑھا اور اب اسے ریلیز کر دیا گیا ہے
راجہ ریپسٹار کے مطابق ان کے پڑھے گئے رمضان کلام پر نوجوانوں کا بہت اچھا ردعمل سامنے آ رہا ہے
گلوکار نے مزید بتایا کے میں نے کلام میں کشمیر کے لئے دعا اور کورونا وائرس سے بچاو کے لئے اللہ کے حضور دعا بھی کی ہے، گلوکار کا کہنا تھا کہ امید کروں گا کے سب اس کلام کو سنیں گے اور اس کے ذریعے جو پیغام میں نے دیا ہے اسے سراہیں گے
https://www.youtube.com/watch?v=4nx3JM6z56k&feature=youtu.be
