Baaghi TV

Category: شوبز

  • ٹھیک ہے عرفان خان ہمیں چھوڑگئے لیکن غم کی اس گھڑی لاکھوں لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،عرفان خان کی اہلیہ کے تاریخی الفاظ

    ٹھیک ہے عرفان خان ہمیں چھوڑگئے لیکن غم کی اس گھڑی لاکھوں لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،عرفان خان کی اہلیہ کے تاریخی الفاظ

    ممبئی :ٹھیک ہے عرفان خان ہمیں چھوڑگئے لیکن غم کی اس گھڑی لاکھوں لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،عرفان خان کی اہلیہ کے تاریخی الفاظ،اطلاعات کےمطابق بولی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان کے اچانک انتقال کی خبر کے بعد دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

    تمام پیغامات میں ایک پیغام سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بن رہا ہے جو کسی اور کا نہیں بلکہ عرفان خان کی اہلیہ اور ان کے بیٹوں بابل اور ایان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا۔عرفان خان کی فیملی نے یہ بیان ان کے ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا۔

     

     

    بیاں میں اہلیہ ستاپا نے لکھا کہ ’میں کیسے فیملی کے حوالے سے اس بیان کو تحریر کروں جبکہ پوری دنیا عرفان کے انتقال کو ذاتی نقصان مان رہی ہے، میں کیسے خود کو اکیلا محسوس کرسکتی ہوں جب لاکھوں کی تعداد میں لوگ ہمارے ساتھ اس غم میں شریک ہیں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ یہ نقصان نہیں، فائدہ ہے، یہ فائدہ اس لیے ہے کہ عرفان نے ہمیں بہت کچھ سکھادیا اور اب آخر کار ہم اس پر عمل بھی کریں گے، میں کوشش کروں گی کہ وہ کام بھی کرسکوں جن کے بارے میں لوگ نہیں جانتے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ہمارے لیے بھی اس پر یقین کرنا مشکل ہے لیکن میں عرفان خان کے الفاظ میں اس کو جادوئی کہوں گی، چاہے وہ یہاں ہوں یا نا ہوں، عرفان خان ایسا ہی چاہتے تھے، انہیں کبھی ایک طرفہ حقیقت سے پیار نہیں تھا، مجھے عرفان سے صرف ایک اختلاف ہے کہ اس نے مجھے پوری زندگی کے لیے بگاڑ دیا تھا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’وہ سب کچھ اس پرفیکشن سے کرتے کہ اب مجھے اس کے علاوہ کچھ اور پسند نہیں آتا، ہماری زندگی اداکاری کی ماسٹر کلاس تھی، میں نے ڈاکٹرز کی رپورٹس کو بھی اسکرپٹس کی طرح پڑھا تاکہ عرفان اس میں بھی پرفیکٹ پرفارمنس دیں‘۔انہوں نے لکھا کہ اس سفر کے دوران ان کی ملاقات متعدد بہترین لوگوں سے ہوئی، جن میں ہسپتال کا عملہ شامل ہے جنہوں نے عرفان خان کا علاج کیا۔

    عرفان خان کی بیوہ کے مطابق وہ اپنے اس سفر کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں، انہوں نے لکھا کہ عرفان خان سے ان کا رشتہ صرف شادی کا نہیں بلکہ اتحاد کا تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میں نے اپنی چھوٹی سی فیملی کو ایک کشتی پر دیکھا جس میں میرے دونوں بیٹے اور عرفان سوار ہیں، اور عرفان راستہ سمجھانے میں ان کی رہنمائی کررہے ہیں لیکن زندگی سینما نہیں اور یہاں ری ٹیک نہیں ہوتے، کاش میرے بچے اپنے والد کے ساتھ ہی اس کشتی پر منزل تک پہنچ جاتے‘۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے بچوں سے پوچھتی ہوں کیا وہ اپنے والد کی ان باتوں کو یاد کرکے جمع کرسکتے ہیں جو انہوں نے سکھائی، تو ایان نے کہا کہ انہوں نے سکھایا کہ اپنے ذہن کو کنٹرول کرنا سیکھو نا کہ وہ تمہیں کنٹرول کرے‘۔بیان میں مزید لکھا کہ ’عرفان کے پسندیدہ پودے رات کی رانی کو ہم اس مقام پر لگاتے ہوئے افسردہ ہوگئے، جہاں سے وہ آخری سفر کی کامیابی کے لیے آگے بڑھے، وقت لگے گا لیکن یہ بڑھ کر اپنی خوشبو دور دور تک پھیلا دے گا‘۔

    خیال رہے کہ عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے نیشنل اسکول آف ڈراما سے تربیت حاصل کی، وہ بولی وڈ کی ڈائیلاگ لکھاری ہیں۔عرفان خان اور ستاپا کی شادی کو 24 سال ہوگئے تھے، دونوں نے 1995 میں شادی کی تھی۔عرفان خان کا انتقال 29 اپریل 2020 کو ممبئی میں ہوا، اداکار کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں اس وقت داخل کروایا گیا جب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کو بڑی آنت کا انفیکشن ہوا تھا۔عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔اس وقت عرفان خان نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ گزشتہ کئی روز سے طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے تھے اور انہیں ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ وہ کسی خطرناک یا موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

    تاہم انہوں نے واضح کردیا تھا کہ ابھی مکمل طور پر اس بات کا علم نہیں ہوا تھا کہ انہیں کون سی بیماری لاحق ہے اور وہ کس اسٹیج پر پہنچ چکی ہے۔یاد رہے کہ 2019 میں وہ صحتیاب ہوکر بھارت واپس آئے تھے اور اس کے بعد ان کی فلم ’انگریزی میڈیم‘ بھی ریلیز ہوئی تھی جو کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

  • ’رشی کپور‘ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا،رشی کپورخاندان کے سفرکی کہانی بڑی دلچسپ بڑی سہانی

    ’رشی کپور‘ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا،رشی کپورخاندان کے سفرکی کہانی بڑی دلچسپ بڑی سہانی

    ممبئی :’رشی کپور‘ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا،رشی کپورخاندان کے سفرکی کہانی بڑی دلچسپ بڑی سہانی ،اطلاعات کےمطابق بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کے اچانک انتقال نے صرف شوبز میں ان کے ساتھیوں کو ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو حیران اور افسردہ کردیا۔

     

    رشی کپور کا تعلق بولی وڈ کے مشہور کپور خاندان سے تھا اور وہ اداکار، فلمساز اور ہدایتکار راج کپور کے منجھلے بیٹے تھے۔

     

    رشی کپور نے  اپنے زمانے کی مشہور ہیروئن نیتو سنگھ سے 1980 میں شادی کی تھی اور ان کے بیٹے رنبیر کپور بھی اس وقت بالی وڈ میں صفِ اول کے اداکار ہیں۔ رنبیر کے علاوہ رشی کپور کی ایک بیٹی ردھیما بھی ہیں۔

     

     

    رشی کپور نے بولی وڈ میں اپنے باقاعدہ کریئر کا آغاز سنہ 1973 میں فلم ’بوبی‘ سے کیا تھا جو ایک سپرہٹ فلم تھی۔ اس سے پہلے وہ اپنے خاندان کے فلمی بینر کے تحت بننے والی شری 420 اور میرا نام جوکر جیسی کامیاب فلموں میں بھی بطور چائلڈ ایکٹر کام کر چکے تھے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار رشی کپورآج ممبئی میں چل بسے، اُن کی عمر67 سال تھی۔

     

    موذی مرض کینسر کو شکست دینے والے رشی کپور کو سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ روز طبعیت بگڑنے پر ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    رشی کپور کے لواحقین میں اہلیہ اداکارہ نیتو سنگھ، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور شامل ہیں۔

    آنسو نہیں، مُسکراہٹ کے ساتھ رشی کپور کو یاد رکھیں گے، اہلِ خانہ

    رشی کپور کا تعلق بالی ووڈ کے مشہور کپور خاندان سے تھا، وہ ماضی کے معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر راج کپور کے دوسرے بیٹے تھے۔ان کے چار بہن بھائی رندھیر کپور، ریتو نندا، رما جین اور راجیو کپور ہیں۔

    1973 میں فلم ’بوبی‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے رشی کپور نے آخری بار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’دی باڈی‘ میں کام کیا تھا۔

    ٹوئٹر پر فعال رہنے والے رشی کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم کا اعلان کیا تھا۔ یہ فلم ہالی ووڈ فلم ’’دی انٹرن‘‘ کا ہندی زبان میں ری میک تھی۔

    رشی کپور کی موت نے بھارتی فنکاروں کو غمزدہ کردیا

    اداکار رشی کپور نے 150 سے زائد بھارتی فلموں میں کام کیا تھا، اُن کی بہترین فلموں میں بوبی، چاندنی، امر اکبر انتھونی، لیلیٰ مجنوں، حنا، بول، یہ وعدہ رہا، ہم کسی سے کم نہیں، بدلتے رشتے، عجوبہ اور دیگر شامل ہیں۔

     

    ان کے کامیاب کیریئر سے اکٹھی کی گئی چند بہترین فلموں کی فہرست یہاں ترتیب دی گئی ہے:

     

    بوبی

     

    1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بوبی’ رشی کپور کی جوانی کی پہلی فلم تھی، اس فلم میں ڈمپل کپاڈیا نے بھی اہم کردار نبھایا تھا،

     

    https://youtu.be/eTPTU8lkNaQ

     

     

     

    یہ فلم اس حد تک کامیاب ہوئی کہ اس نے رشی اور ڈمپل کو راتوں رات اسٹار بنادیا۔ یہ دونوں ہی انڈسٹری میں نئے آئے تھے تاہم ان کی جوڑی کو خوب سراہا گیا۔

     

     

     

    اس فلم کی ہدایات راج کپور نے دی تھی، فلم کے گانے بھی کامیاب ثابت ہوئے تھے۔

    امر اکبر اینتھونی

    1977 میں ریلیز ہونے والی فلم امر اکبر اینتھونی صرف رشی کپور کی ہی نہیں بلکہ امیتابھ بچن اور ونود کھنہ کے کیریئر کی بھی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی۔

     

     

    اس کامیڈی فلم میں یہ تینوں اداکار بھائی بنے تھے، تاہم ان تینوں کا مذہب ایک دوسرے سے الگ تھا، اس فلم میں رشی کپور کے ساتھ ان کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی کام کیا تھا۔

    رشی کپور کی اداکاری کو اس فلم میں خوب سراہا گیا، جبکہ یہ اپنے وقت کی کامیاب کامیڈی فلم بھی ثابت ہوئی۔

    یہ وعدہ رہا

    اس فلم میں رشی کپور نے راکھی، پونم دھیلون اور ٹینا منیم کے ساتھ کام کیا، یہ 1982 میں ریلیز ہوئی تھی۔

    https://youtu.be/hjfzFVw2Zjo

    فلم میں رشی کپور ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان بنے جسے ایک غریب لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے اور وہ اسے پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

    رشی کپور کو اپنے ان کرداروں کی وجہ سے اپنے دور کا بہترین رومانوی ہیرو مانا جاتا تھا۔

    ساگر

    فلم ساگر 1985 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں بھی رشی کپور نے ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ کام کیا، اس فلم کی کہانی ایک امیر نوجوان راج اور غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی مونا پر مبنی تھی جو ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں تاہم ان کے گھر والے اس رشتے کے خلاف ہوتے ہیں۔

     

    https://youtu.be/6luJEEbICsk

    اس فلم کو بھی رشی کپور کے کیریئر کی کامیاب فلم مانا جاتا ہے، اس فلم ان دونوں اداکاروں کے ساتھ کمل ہاسن نے بھی کام کیا۔

    نگینہ

    فلم نگینہ 1986 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں رشی کپور نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا۔

    ویسے تو اس پوری فلم کی کہانی صرف سری دیوی کے کردار کے گرد گھومتی نظر آئی، اس کے باوجود رشی کپور اپنے ٹیلنٹ سے ہائی لائٹ ہونے میں کامیاب رہے۔

    فلم میں سری دیوی نے ایک ناگن کا کردار نبھایا تھا جبکہ رشی کپور انہیں پسند کرنے والے نوجوان بنے تھے۔

    چاندنی

    1989 میں سامنے آنے والی فلم چاندنی میں بھی رشی کپور اور سری دیوی نے اکٹھے کام کیا تھا۔

    اس فلم میں رشی کپور نے ایک نوجوان لڑکے کا کردار نبھایا جو چاندنی (سری دیوی) کی محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے، تاہم ایک حادثے میں معذور ہونے کے بعد وہ سری دیوی کے اچھے مستقبل کے لیے اسے ٹھکرا دیتا ہے۔

    رشی کپور نے اس مشکل کردار کو نہایت بخوبی سے نبھایا تھا۔

    بول رادھا بول

    فلم بول رادھا بول 1992 میں ریلیز ہوئی تھی، اس رومانوی تھرلر فلم میں رشی کپور کا ڈبل کردار تھا۔

    فلم میں رشی کپور نے ایک امیر آدمی کا کردار نبھایا، جس کی دولت پر ان کا ہمشکل قبضہ کرلیتا ہے۔

     

    فلم میں رشی کپور اور جوہی چاولا کی جوڑی کو بھی خوب سراہا گیا جبکہ یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ رشی کپور رومانوی کرداروں کے ساتھ ساتھ منفی کردار بھی باخوبی نبھا سکتے ہیں۔

    اگنی پتھ

    2012 میں سامنے آنے والی فلم اگنی پتھ 1990 کی فلم اگنی پتھ کا ریمیک تھی جس میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    اس فلم میں رشی کپور نے منفی کردار نبھا کر سب کو اپنی اداکاری سے حیران کردیا تھا۔

    فلم میں ہریتھک روشن اور سنجے دت نے بھی مرکزی کردار نبھائے تھے۔

    دی ڈے

    فلم دی ڈے 2013 میں سامنے آئی جس میں رشی کپور نے ایک کینگسٹر کا کردار بخوبی نبھایا۔

    https://youtu.be/6tuls5bHhbE

    فلم میں عرفان خان اور رشی کپور دونوں کی اداکاری کو خوب سراہا گیا جبکہ یہ بھی رشی کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک قرار پائی۔

    رشی کپور نے اس فلم کے ساتھ ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ رومانوی کرداروں کے ساتھ ساتھ منفی کردار ادا کرنے کے بھی ماہر ہیں۔

    کپور اینڈ سنز

    فلم کپور اینڈ سنز 2016 میں سامنے آئی جس میں رشی کپور نے فواد خان، سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کیا۔

     

    فلم میں رشی کپور نے نہایت بہترین انداز میں 90 سال کے بزرگ شخص کا کردار نبھایا جس کی خواہش تھی کہ اس کی فیملی اکٹھی ہوجائے اور وہ ایک فیملی فوٹو لے سکے۔

    اس فلم کی کہانی کو اور رشی کپور کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا۔

    102 ناٹ آؤٹ

    فلم 102 ناٹ آؤٹ 2018 میں سامنے آئی تھی جس میں رشی کپور نے 75 سالہ بیٹے جبکہ امیتابھ بچن نے 102 سال کے والد کا کردار نبھایا تھا۔

    اس کامیڈی ڈراما فلم میں دونوں لیجنڈری اداکاروں کی اداکاری کو بےحد پسند کیا گیا۔

    فلم کی ہدایات امیش شکلا نے دی تھی جس نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا۔

    ملک

    2018 میں سامنے آئی فلم ’ملک‘ میں رشی کپور نے ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والے شخص کا کردار نبھایا جن پر غلط الزامات لگا کر انہیں دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم رشی کے کردار نے انہیں غلط ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

     

     

     

    فلم میں رشی کپور کی اداکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا جبکہ تاپسی پنو نے بھی بہترین کام کیا۔

     

     

    https://youtu.be/eTPTU8lkNaQ

     

    کورٹ روم ڈراما پر مبنی یہ فلم بھی رشی کپور کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔

  • اداکارہ میرا رپورٹربن گئیں ،انگریزی زبان کی ایسی تیسی کردی

    اداکارہ میرا رپورٹربن گئیں ،انگریزی زبان کی ایسی تیسی کردی

    نیویارک :اداکارہ میرا رپورٹربن گئیں ،انگریزی زبان کی ایسی تیسی کردی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی معروف اداکارہ اوردنیا میں انگریزی زبان کی نئی شکل متعارف کروانے والی میرا نے تو حد ہی کردی ہے ، نیویارک میں کورونا کی صورتحال پر میرا کی ‘مخصوص’ انگریزی میں رپورٹنگ کرکے انگریزوں کو بھی حیران کردیا

     

    https://www.instagram.com/p/B_jewnhDX1k/

    امریکا میں موجود پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ میرا نیویارک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنی ‘مخصوص’ انگریزی میں رپورٹنگ کرنے لگیں۔لالی وڈ کی ڈرامہ کوئن میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نیویارک کے علاقے مین ہیٹن ٹائم اسکوائر میں موجود ہیں۔ اپنی مخصوص انگریزی میں میرا کا کہنا ہے کہ وہ آپ کو نیویارک کی تازہ صورتحال براہ راست بتارہی ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اس وقت دنیا کا سب سے بڑا شہر سو رہا ہے، لہذا احتیاط کریں اور اپنے کمرے سے باہر نہ نکلیں۔ تاہم لوگوں کو کمروں میں رہنے کا مشورہ دینے والی میرا خود گھر سے باہر گھوم رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میرا نے وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر وطن واپسی کی اپیل کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں،وہ ہوٹل کے کمرے میں قید ہو کر رہ گئی ہیں۔میراکاکہنا تھا کہ نیویارک قبرستان بنتا جا رہا ہے،،اور وہ نیویارک میں مرنا نہیں چاہتیں ، انہیں وطن واپس لانے کے لیے مدد فراہم کی جائے۔

  • رشی کپور کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    رشی کپور کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    الی وڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور کی موت پر مداحوں اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ پاکستانی فنکار بھی رنجیدہ ہیں انہوں سوشل میڈیا پر اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی : رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے

    اداکار کے انتقال کی خبر آنے کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا
    https://www.instagram.com/p/B_mEIIZHPxL/?igshid=h0qx7zfbicj3
    اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایک اور بہت بڑا دھچکا! بالی وڈ کے دو لیجنڈز کو دو دن میں انتقال کرتے ہوئے دیکھ کر بہت دکھ ہوا رشی صاحب ، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا!
    https://www.instagram.com/p/B_mXUa7JU3_/?igshid=i1j07d4e1xbo
    جنت زبیر نے لیجنڈ اداکار رشی کپور اور عرفان خان کی تصویر انسٹا گرام پر شئیر کرتے ہوئے افسردگی کا اظہار کیا اور لکھا کہ الفاظ نہیں
    https://www.instagram.com/p/B_mDLCvl3TK/?igshid=1vu1ks330km0r
    اداکارہ سجل علی نے رشی کپور اور سری دیوی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ سکون میں رہیں
    https://www.instagram.com/p/B_mBx8GHgxF/?igshid=1wzxswhp6b0c5
    اداکار عمران عباس نے سری دیوی اور رشی کپور کی تصویر شئیر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ تصدیق شدہ
    پردے بند ہم بالی وڈ دیکھتے ہوئے بڑے ہو گئے ، یہ مسکراہٹیں ، وہ واحد دلکش چہرہ ، یہ اداکار اور ہدایتکار ، یہ رنگ ، یہ رومانس کبھی واپس نہیں آئے گا .. ایک دور بہت ختم ہونے کے قریب ہے

    عدنان سمیع خان کے بیٹے اذان سمیع خان نے انسٹا گرام پر رشی کپور کی ایک تصویر شئیر کی اور پوسٹ کے کیپشن میں ایک طویل نوٹ لکھا
    https://www.instagram.com/p/B_mWL4HgXVE/?igshid=q2xh98kfjihh
    عدنان سمیع خان نے لکھا کہ اس سے پہلے کہ میں سنیما کے بارے میں کچھ جانتا ہوں آپ میری زندگی میں دور کے چچا کی طرح تھے۔ کوئی ایسا شخص جس نے وقتاً فوقتاً آپ سے ملاقات کی۔ پھر جب میں بڑا ہوا تو میں نے آپ کی فلمیں دیکھیں اور آپ کی بے حد ایماندارانہ ، طاقتور اور حیرت انگیز دلکش پرفارمنس کے بارے میں جانا فنکار بننے کے خواہشمند لئے ، آپ میرے آئیڈیل بن گئے ۔ پھر جیسے جیسے میں بڑا ہوا اور آپ کے ساتھ بات چیت گفتگو کرنا شروع کیا ، تو آپ میرے لئے ہمیشہ اتنے حوصلہ افزا اور معاون رہے۔ نوعمری کے زمانے میں میں میوزک بنانا چھوڑ دیتا تھا اور اماں کہتی تھیں کہ "چنٹو چچا نے فون کیا تھا اور پوچھ رہے تھے کہ آپ کی موسیقی کیسی چل رہی ہے” آپ نے ہمیشہ مجھے آگے بڑھنے کے لئے مجھے گائیڈ کیا ۔ آپ کچھ پیچیدہ اوقات میں میرے لئے کھڑے ہوئے اور میری تلاش کی جہاں آپ کو کبھی ضرورت نہیں تھی اور میں ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہوں گا۔


    شان شاہد نے ٹویٹر پر لکھا کہ آپ تمام نسلوں کوہمیشہ یاد رہیں گے آپ اور آپ کی فلمیں کبھی نہیں بھولیں گی آپ کی فلم قرض میری پسندیدہ فلم ہے آپ اور آپ کی مسکراہٹ ہمیشہ یاد رہے گی


    سارہ لورین نے رشی کپور کی تصویر شئیر کرتے ہوئے افسردگی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ کو یاد کریں گے


    ایک اور ٹویٹ میں سارہ لورین نے لکھا کہ آپ ہمارے دلوں میضں ہمیشہ زندہ رہیں گے


    صبا قمر نے رشی کپور اور نیتو سنگھ کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور دن ، ایک اور بڑا نقصان۔ الفاظ ابھی تک اس دلی دکھ کے اظہار کے لئے کافی نہیں ہیں جو مجھے ابھی محسوس ہورہا ہے۔ میں اس ویڈیو میں ان کے سنہرے الفاظ کو ہمیشہ کے لئے یاد کروں گی

    رشی کپور کی موت پر بالی وڈ فنکاروں کا اظہار افسوس

  • رشی کپور کی موت پر بالی وڈ فنکاروں کا اظہار افسوس

    رشی کپور کی موت پر بالی وڈ فنکاروں کا اظہار افسوس

    بالی وڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور کی موت پر مداحوں کے ساتھ بالی وڈ فنکار بھی غمزدہ ہیں انہوں سوشل میڈیا پر اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی : رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے

    اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بالی وڈ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کیا
    https://www.instagram.com/p/B_l9QYMjLh1/?igshid=4ljy3ar1bo14
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ٹونکل کھنا نے لیجنڈ اداکار کی تصویر شئیر کی او ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے لکھا کہ چنٹو انکل شدت سے یاد آئیں گے ان کی موت ان کے چاہنے والوں کے لئے ایک صدمہ ہے
    https://www.instagram.com/p/B_l4S7_jy-H/?igshid=1bw2f3kwmnojy
    بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ سُربی جتوئی نے رشی کپور کی تصویر شئیر کی اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے اپنا ایک دلکش انسان کھو دیا


    فلم اسٹار رجنی کانت نے ٹویٹر پر رشی کپور کی موت پر لکھا کہ دل ٹوٹ گیا، سکون میں رہو میرے بہترین دوست رشی کپور


    اکشے کمار نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ہم سب ایک ڈراؤنے خواب کی زد میں آگئے ہیں رشی کپور کی موت کی خبر ہمارے لیے دل دہلا دینے والی بات ہے وہ ایک لیجنڈ ایک بہترین ساتھی اداکار اور میرے بہت اچھے دوست تھے اکشے کمار نے رشی کپور کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا


    ٹائیگر شروف نے ٹویٹ پر لکھا کہ چنٹو انکل کے انتقال کی خبر سن کر بکھر گیا ہوں اور لکھا کہ سکون میں رہیں سر


    اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر رشی کپور اور نیتو کپور کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رشی کپور کی موت نے میرا دل بھاری کردیا ہے اُن کی موت بالی ووڈ کے ایک دور کا اختتام ہے کیونکہ اب ہم دوبارہ ان جیسی بےحد اور کمال کی صلاحیتوں کو نہیں دیکھ سکیں گے میں نیتو میڈم، ردھیما، رنبیر اور اُن کے باقی خاندان سے افسوس کا اظہار کرتی ہوں


    اداکارہ کرن کھیر نے ٹویٹر پر رشی کپور کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ رشی کپور اب نہیں ہیں وہ ایک بہترین اداکار اور اچھے دوست تھے آپ کی بہت سی یادیں میرے دماغ میں ہیں آپ نے ایک اچھی اور بھر پور زندگی گزاری سر- اداکارہ نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا


    روینا ٹنڈن نے لکھا کہ رشی کپور میری زندگی کے ایک حصے کے طرح تھے میری بچپن کی یادیں اور اب یہ سب بہت تیزی سے گزر گیا اچھا نہیں کیا چنٹو انکل ہم سب کے ساتھ ہم سب آپ کو شدت ست یاد کریں گے


    جے دیوگن نے رشی کپور کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک کے بعد ایک دھچکا، رشی جی کی موت کی خبر میرے دل پر کسی وار سے کم نہیں ہے میں اور رشی کپور فلم راجو چاچا(2000) سے ایک دوسرے سے وابستہ تھے اور ہم اب تک ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں تھے میں میں نیتو جی ، ردھیما، رنبیراور ڈبو کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتا ہوں


    جاوید اختر نے لکھا کہ میں نے آج ایک بیت اچھے دوست کو کھو دیا ہے انہوں نے لکھا کہ میں شعلے کی شوٹنگ کے دوران ایک شام ان سے کچھ گھنٹوں کے لئے ملا تھا اتب سے 47 سال ہو گئے ہماری دوستی کو


    سونم کپور نے لکھا آپ کو سکون ملے چنٹو انکل میرا پیار آپ کے لئے مجھے افسوس ہے کہ ہم سب آپ کوالوداع ٹھیک طور پر نہیں کہہ سکے


    اداکار ورون دھون نے بھی ایک فلم کے سین کے دوران رشی کپور کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کی اور افسوس کا اظہار کیا


    کپل شرما نے بھی اپنے شو کے دوران لی گئی رشی کپور کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا


    اداکار سنی دیول نے لکھا کہ رشی کپور کی اچانک موت نے حیران کر دیا وہ ایک بہترین ساتھی اداکار اور اچھے دوست تھے میری دعائیں ان کی فیملی کے ساتھ ہیں ہم آپ کو شدت سے یاد کریں گے


    ہیما مالنی نے لکھا کہ یہ خبر سن کر یقین نہیں آیا کہ ایک اچھے اور بہترین انسان رشی کپور اب اس دنیا میں نہیں رہے میرا دل نیتو ،رنبیر اور تمام فیملی کے لئے اداس ہے


    ارجن رام پال نے لکھا کہ کل اور آج دو آرٹسٹ بہترین اداکار بھائی باپ اور ساتھی اداکار اس وقت میں چل بسے جب لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم ان کو ان کے ہاں جا کر احترام نہیں دے سکے


    جان ابراہم نے ٹوئٹر پر رشی کپور کی تصویر کرتے ہوئے اُن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا


    بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کندرا نے ٹوئٹر پر رشی کپور کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک افسوس ناک خبر سے دن کا آغاز بہت ہی بُرا ہے، ایک لیجنڈری اداکار جسے دُنیا بھر کے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے آپ کا انداز، آپ کی شان، آپ کی مُسکراہٹ ہمیں بہت یاد آئے گی، آپ آنے والی نسلوں تک زندہ رہیں گے

    شلپا سیٹھی نے لکھا کہ میر دل اس مشکل کی گھڑی میں نیتو جی اور تمام خاندان کے لئے افسردہ ہے


    بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے رشی کپور کی یاد میں پر رشی کپور کے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں گلوکارہ نے اداکار کو گود میں اٹھایا ہوا ہے لتامنگیشکر نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ عرصہ پہلے رشی جی نے مجھے اُن کی اور میری یہ تصویر بھیجی تھی آج مجھے وہ سب دن اور سب باتیں بہت یاد آرہی ہیں


    لتا منگیشکر نے رشی کپور کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا لکھوں؟ کیا کہوں؟ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے رشی جی کی موت پر مجھے بہت زیادہ دکھ ہو رہا ہے اُ ن کے جانے سے بھارتی فلم انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے
    یہ دُکھ سہنا میرے لئے بہت مشکل ہے،خدا ان کی روح کو سکون دے
    https://www.instagram.com/p/B_mHj7AJdBq/?igshid=1cq9iyc9xuwrq
    اداکارہ کاجول نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرا م پر لکھا کہ ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں
    https://www.instagram.com/p/B_l5VCaD8df/?igshid=13nsomfwnz97r
    اداکارہ تاپسی پنوں نے بی انسٹا گرام پر فلم کے دوران لی گئی رشی کپور کے ساتھ اپنی ا یک تصویر شئیر کی اور ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا
    https://www.instagram.com/p/B_l6_ZPAqup/?igshid=1ljmwihnuf2f5
    ایکتا کپور نے بھی انسٹا گرام پر رشی کپور کی موت پر افسوس کا اظہار کیا

    رشی کپور زندہ دل شخص اور قابلیت کا پاور ہاؤس تھے نریندر مودی

    رشی کپور کو آنسوؤں سے نہیں ہمیشہ مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھیں گے اہلخانہ

    ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

  • عارضی دوری کے بعد مایا علی کی سوشل میڈیا پر واپسی

    عارضی دوری کے بعد مایا علی کی سوشل میڈیا پر واپسی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے رواں ماہ 7 اپریل کو سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اداکارہ سوشل میڈیا پر واپس آگئیں ہیں

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرنے والی اداکارہ مایا علی ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیا

    مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نظریں جھکائے مُسکرا رہی ہیں انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ لو جی آگئی میں
    https://www.instagram.com/p/B_kCBz1nWLy/?igshid=1euyb97tmzzsc
    اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب رمضان محفوظ طریقے سے اور گھروں میں رہتے ہوئے اپنے پیاروں کے ساتھ گُزار رہے ہوں گے

    انہوں نے لکھا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے اور ہمیں اس وبا سے بچنے کی ہمت عطا کرے

    مایا علی نے لکھا کہ انشا اللہ یہ وقت بھی بہت جلد گُزر جائے گا مشکل کے اس وقت میں ان لوگوں کو نہ بھولیں جنہیں اس وقت آپ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے

    واضح رہے کہ رواں ماہ 7 اپریل کو مایا علی نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ دنوں کے لیے سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دور ہورہی ہیں

    مایا علی کا سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیا ر کرنے کا اعلان

    ماہرہ خان نے سوشل میڈیا سےعارضی دوری اختیار کر لی

  • رشی کپور کو آنسوؤں سے نہیں ہمیشہ مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھیں گے  اہلخانہ

    رشی کپور کو آنسوؤں سے نہیں ہمیشہ مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھیں گے اہلخانہ

    بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ اداکار کو آنسوؤں کے ساتھ نہیں بلکہ مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھیں گے

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے لیجنڈری اور اداکار رشی کپور کی موت پر بیان دیتے ہوئے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق رشی کپور اپنے آخری لمحات میں بھی خوش تھے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اس لیے ہم بھی رشی کپور کو آنسوؤں سے نہیں بلکہ مُسکراہٹ کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھیں گے


    رشی کپور کے اہلخانہ نے ان کی موت کی خبر مداحوں سے شیئر کرنے کے لیے ایک بیان بھی جاری کیا ہمارے پیارے رشی کپور لیوکمیا سے 2 سال تک لڑنے کے بعد آج صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہسپتال میں سکون سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے، ہسپتال کے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کے مطابق رشی کپور نے آخری لمحے تک انہیں محظوظ کیا

    رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے رشی کپور کی فیملی کا کہنا تھا کہ ان دو سال کے دوران خاندان، دوست، فلمیں اور کھانا رشی کپور کی توجہ کا مرکز تھا اور ان سے ہر ملنے والا یہی کہتا تھا کہ رشی کپور نے کیسے اپنی بیماری سے جنگ کی

    لیجنڈری اداکار کے اہلخانہ نے کہا کہ وہ بہت خوش ہوتے تھے کہ دنیا بھر میں موجود ان کے لا تعداد مداح ان سے بےحد محبت کرتے ہیں اور ان کے مداحوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ رشی کپور کو دکھی ہوکر نہیں بلکہ خوش ہوکر یاد کرنا ہے

    بھارتی اداکار کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی لاک ڈاؤن ہے اور عالمی وبا کے پیش نظر ہجوم پر پابندی ہے لہذا ہماری رشی کپور کے مداحوں، خیر سگالیوں اور دوستوں سے گذارش ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں اورکورونا وبا سے بچاؤ سے پیچ نظر کئے جانے والے حکومتی اقدامات کا احترام کریں

    واضح رہے کہ رشی کپور کے سوگواران میں ان کی اہلیہ اداکارہ نیتو سنگھ، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور شامل ہیں

    خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے تھے تاہم اس وقت انہوں نے اپنی بیماری کی تصدیق نہیں کی تھی

    بعدازاں جنوری 2019 میں ان کے بھائی رندھیر کپور نے ان کے امریکا میں زیر علاج ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم بیماری کے حوالے سے اس وقت بھی نہیں بتایا گیا تھا تاہم ایک سال قبل اپریل میں فلم ساز راہول راویل نے بتایا تھا کہ رشی کپور کینسر کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں

    رشی کپور زندہ دل شخص اور قابلیت کا پاور ہاؤس تھے نریندر مودی

    ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

  • رشی کپور زندہ دل شخص اور قابلیت کا پاور ہاؤس تھے نریندر مودی

    رشی کپور زندہ دل شخص اور قابلیت کا پاور ہاؤس تھے نریندر مودی

    بھارتی معروف لیجنڈری اداکار رشی کپور کی موت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پرافسوس کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی : رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپورکی موت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا


    نریندر مودی نے کہا کہ رشی کپور جی ایک پیارے ہمہ جہت اورزندہ دل شخص تھے وہ قابلیت کا پاور ہاؤس تھے

    نریندر مودی نے کہا کہ میں ہمیشہ میری اور رشی کپور کے درمیان ہونے والی تمام بات چیت اور ملاقاتوں کو یاد رکھوں گا رشی کپور بھارت اور بھارتی فلموں کی ترقی کا شوق رکھتے تھے

    بھارتی وزیراعظم نے رشی کپور کی موت سے غمزدہ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا

    خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے تھے تاہم اس وقت انہوں نے اپنی بیماری کی تصدیق نہیں کی تھی

    بعدازاں جنوری 2019 میں ان کے بھائی رندھیر کپور نے ان کے امریکا میں زیر علاج ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم بیماری کے حوالے سے اس وقت بھی نہیں بتایا گیا تھا تاہم ایک سال قبل اپریل میں فلم ساز راہول راویل نے بتایا تھا کہ رشی کپور کینسر کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں

    ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

  • عرفان خان کی موت پر عدنان صدیقی کا تعزیتی پیغام

    عرفان خان کی موت پر عدنان صدیقی کا تعزیتی پیغام

    بھارتی معروف اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے ان کے اچانک انتقال کی خبر سے مداحوں کے ساتھ بھارتی فنکاروں اور پاکساتنی فنکاروں کو بھی حیران پریشان کر دیا

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کو منگل کے روز ممبئی کے ایک ہسپتال میں اس وقت داخل کروایا گیا جب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کو بڑی آنت کا انفیکشن ہوا تھا جس کے علاج کے لیے وہ ہسپتال میں داخل ہوئے عرفان خان نے سوگواران میں اہلیہ ستاپا اور دو بیٹے بابیل اور ایان چھوڑے ہیں

    ان کے انتقال کے بعد دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور خراج تحسین بھی پیش کیا
    https://www.instagram.com/p/B_j4mcinxwI/?igshid=1kdoah7xc83km
    پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی عرفان خان کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ان کے لیے ایک طویل نوٹ جاری کیا اور عرفان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بھی مداحوں کو بھی بتایا

    عدنان صدیقی نےاپنی اور عدنان صدیقی کی تصویر سوشل میڈیا پع شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ایک بہترین شخص بہت جلدی چلا گیا، مجھے عرفان خان سے پہلی بار ملنے کا اعزاز ’اے مائٹی ہارٹ‘ فلم کے سیٹ پر ملا ایک سین کے دوران جب ہم نے اپنی لائنز پڑھ لی تو میں نے دیکھا کہ وہ ایک سین بار بار کررہے ہیں میں یہ دیکھ کر حیران ہوا

    عدنان صدیقی نے لکھا میں نے ان سے پوچھا عرفان صاحب یہ کررہے ہیں آپ؟ اس پر انہوں نے جواب دیا ہم دونوں سی آئی ڈی ایجنٹس کا کردار نبھا رہے ہیں جس کا مطلب ہمیں ہر جگہ اپنا آئی ڈی دکھانا پڑے گا میں یہ سین پریکٹس کررہا ہوں تاکہ اصل سین کے دوران جب میں آئی ڈی کارڈ دکھاؤں تو عجیب نہ لگوں اور یہ پہلا موقع تھا جب مجھے احساس ہوا کہ وہ کتنے بہترین اداکار ہیں

    انہوں نے لکھا کہ ہم اس فلم کے سیٹ پر اچھے دوست بن گئے اور شوٹ کے بعد ایک ساتھ رہتے تھے اور گھوما کرتے تھے عدنان صدیقی نے لکھا مجھے یاد ہے کہ ایک اور سین کے لیے وہ پاکستان میں عام استعمال ہونے والا اردو کا ایک لفظ سیکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے اس حوالے سے مجھ سے پوچھا وہ ایک زبردست اداکار تھے لیکن اپنے فن کو مزید بہتر کرنے کے لیے کچھ بھی پوچھنے پر ہچکچاتے نہیں تھے

    اداکار نے لکھا کہ ایک شام انہوں نے مجھے بتایا کہ انہیں اور ان کے دوست کو جیمز بانڈ سیریز کی فلم اکٹوپسی میں ایکسٹرا اداکاروں کا کردار آفر ہوا اس فلم کی شوٹنگ بھارت میں ہوئی تھی لیکن وہ سائیکل چلا کر سیٹس تک پہنچتے تھے تو انہیں دیر ہوگئی اور شوٹ ختم ہوچکا تھا انہوں نے مجھے بتایا کہ اس وقت سے وہ ہا لی وڈ فلم میں کام کرنے کے خواہشمند تھے ہا لی وڈ میں ہمارے کیریئر کا آغاز ساتھ ہوا لیکن عرفان خان نے اپنا ثابت کر دکھایا اور مقام حاصل کیا

    عدنا صدیقی نے مزید لکھا کہ 2018 میں لندن میں آئی پی پی اے میں شرکت کے دوران مجھے پتا چلا کہ عرفان خان بھی لندن میں موجود ہیں وہ اس دوران کسی سے نہیں مل رہے تھے البتہ انہوں نے مجھ سے ملاقات کرنے پر اتفاق کیا اس دوران ہم نے فلموں اور دنیا کے دیگر موضوعات پر بات چیت کی وہ بےحد مثبت نظر آرہے تھے ان کے آخری الفاظ یہ تھے ’عدنان میں جلد ٹھیک ہوکر واپس آوں گا‘ انشاءاللہ کون جانتا تھا کہ آب میں ان کے لیے یہ نوٹ تحریر کروں گا

    عدنان صدیقی نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور عرفان‌خان کی روح کے سکون کے لئے دعا کی اور لکھا کہ ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے

    یاد رہے کہ عدنان صدیقی اور عرفان خان نے 2007 کی ہولی وڈ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں اکٹھے کام کیا تھا

    عرفان خان کے انتقال پر بالی وڈ فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

  • ماہرہ خان نے  سوشل میڈیا سےعارضی دوری اختیار کر لی

    ماہرہ خان نے سوشل میڈیا سےعارضی دوری اختیار کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دوری اختیار کر لی

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دوری اختیار کر لی اداکارہ نے یہ اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں دیا ماہرہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کررہی ہیں


    اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ان وقتوں میں صبر، شکر اور توکل کو یاد رکھیں


    ماہرہ خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں بالی وڈ اداکار عرفان خان کی انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور عرفان خان کی ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ آپ ہمیشہ قیمتی تھے اور رہیں گے

    واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور کسی کی برتھ ڈے ہو یا کسی خوشی یا غمی کا موقع ہو یا کوئی تہوار ہو وہ ہر سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں اور ہر کسی کے غم و خوشی میں پیش پیش ہوتی ہیں

    اداکارہ ماہر خان کورونا وبا کے مشکل وقت میں بھی حکومت اور دیگر معروف شخصیات کی طرح عوام میں اس وبا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اپنانے کے اکثر و بیشتر آگاہی پیغامات سوشل میڈیا پر دیتی نظر آتی ہیں علاوہ ازیں کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور فرنٹ لائن پر وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیش پیش ہیں

    ماہرہ خان کا اپنی کزن اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

    ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزکے ساتھ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

    مہوش حیات کا پولیس کو خراج تحسین