پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور معروف اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ روانی سے انگریزی بولنا اور برانڈڈ کپڑے پہننا ہی بھر پور طرز زندگی نہیں ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھاکہ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ روانی سے انگریزی بولنا اور مہنگے مہنگے برانڈڈ کپڑے پہننا بھرپور طرز زندگی کا نام نہیں ہے بلکہ اچھی زندگی کا مطلب تو وہ لاتعداد چہرے ہیں جو آپ کا نام سنتے ہی مسکرا دیتے ہیں
اداکار نے ٹوئٹر پر بھی ٹوئٹ میں بھی یہی کیپشن لکھا نعمان اعجاز کے اس ٹویٹ پر اداکار ہمایوں سعید نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سچ ہے
علاوہ ازیں اداکاری کے اس ٹویٹ پر مداحوں اور ٹویٹر صارفین نے بھی مختلف کمنٹس کئے
دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے معروف کینیڈین نژاد امریکی گلوکار27 سالہ جسٹن بیبر کی زندگی پر 10 حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم ’دی ڈارک سیزن‘ کو ریلیز کردیا
یوٹیوب نے دسمبر 2019 میں گلوکار کی زندگی پر دستاویزی ویب سیریز جاری کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب ان کی زندگی پر بنائی گئی سیریز کو ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے
مختلف ویڈیوز کی صورت میں ریلیز کی گئی ویب سیریز میں جسٹن بیبر کے مختلف ٹی وی چینلز کو دیے گئے انٹرویوز بھی شامل ہیں جب کہ ویب سیریز میں ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جو پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئی تھیں
ویب سیریز میں جسٹن بیبر کی اہلیہ امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سمیت گلوکار کی زندگی میں اہمیت رکھنے والے دیگر افراد کے انٹرویوز بھی شامل ہیں جو جسٹن بیبر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں جسٹن بیبر کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی ویب سیریز کی ہر ویڈیو تقریبا 15 منٹ دورانیے کی ہے اور ان ویڈیوز میں گلوکار خود کو پیش آنے والے مسائل اور اپنی کامیابیوں پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں
ویب سیریز میں گلوکار بتاتے نظر آرہے ہیں کہ وہ انتہائی کم عمری میں چرس اور ہیروئن سمیت دیگر نشہ کرنے لگے تھے نشے کی عادت کی وجہ سے جہاں ان کا کیریئر متاثر ہوا وہیں ان کے ذاتی تعلقات بھی متاثر ہوئے اور انہیں محسوس ہونے لگا کہ ان کا رویہ دوسرے لوگوں سے درست نہیں
گلوکار کا کہنا تھا کہ کم عمرے میں نشے کی بری عادت کی وجہ سے وہ ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہوگئے اور انہیں اپنے علاج کے لیے بہت پیسہ خرچ کرنا پڑا گلوکار کے مطابق ایسا کم عمری میں شہرت اور دولت کی وجہ سے ہوا کیونکہ انہیں کئی چیزوں کو سمجھنے میں مشکل ہوئی
ویب سیریز میں جسٹن بیبر نے خود کو ہونے والے ’لائم‘ کےمرض سمیت دیگر بیماریوں کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ انہیں شدید پریشانی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑ علاوہ ازیں جسٹن بیبر نے ویب سیریز میں کیریئر میں پیش آنے والی دیگر مشکلات کا ذکر بھی کیا
شوبز کو خیر باد کہنے والے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو عذاب کہنا بند کردیں اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں
حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قرآن پاک کی ایک سورۃ کی آیت شیئر کی جس میں اللہ نے فرمایا کہ اور ہم کسی قوم کو کبھی بھی سزا نہیں دیتے جب تک ان میں ایک رسول نہ بھیج دیں تاکہ وہ سزا سے پہلے اُن پر حجت پوری کر دے
قرآن پاک کی آیت شئیر کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے پنی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ اس دنیا میں انہی قوموں پر عذاب نازل ہوا ہے جنہوں نے اپنے رسولوں کا انکار کیا اور ایمان نہ لائے تاہم اب سزا و جزا کا فیصلہ روز محشر ہونا ہے قدرتی آفات یعنی زلزلے اور کورونا وائرس ہم سب کے لیے ایک یاد دہانی ہے متاثرین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کریں اللہ ہم سب کو اپنے امان میں رکھے
حمزہ علی عباسی نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئےمیں یہ بھی لکھا کہ وہ لوگ جو کسی بھی وجوہات کی بنا پر اس وبائی مرض کو عذاب کہہ رہے ہیں وہ لوگ اس واقعہ یعنی کورونا وائرس کو عذاب کہنا بند کریں اور اس طرح کی باتیں کرکے دین کی تعلیمات کا مذاق نہ بنائیں انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں کچھ نہیں کرسکتے تو کم سے کم مریضوں کی شفا اور علاج معالجے میں مصروف لوگوں کی کامیابی کے لیے دعا کریں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید اپنا منی ہائسٹ بنائیں گے
نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہسپانوی کرائم سیریز منی ہائسٹ پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہوئی جرائم پر مبنی اس شو کے اب تک 3 سیزنز رہلیز ہوچکے ہیں اور مداح اس کے اگلے سیزن کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں
اس حوالے سے حال ہی میں پڑھ لو نامی ویب سائٹ نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید اپنے ڈرامے میرے پاس تم ہو کی کامیابی کے بعد اس شو کا حصہ بننے جارہے ہیں اس خبر نے مداحوں کے ساتھ ساتھ شاید خود ہمایوں سعید کو بھی حیران کردیا تھا
جہاں اداکار کی اس سیریز میں کام کرنے کی قیاس آرائیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے وہیں اب ہمایوں سعید نے خود سوشل میڈیا ویب سائٹ پران خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ پڑھ لو کی جانب سے لگائی خبر صرف مذاق کا تھا تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ انشاء اللہ اپنا منی ہائسٹ بنائیںگے
خیال رہے کہ منی ہائسٹ سیریز کی اس سیزن کی پہلی قسط 2017 میں سامنے آئی تھی یہ کہانی ایک ایسے شخص پر مبنی ہے جسے پروفیسر کہا جاتا ہے اور یہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتا ہے
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ 26 سالہ سعدیہ غفار اور گلوکار و اداکار 27 سالہ حسن حیات خان کی بھی نسبت طےپا گئی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دونوں کی جانب سے شادی کی بات پکی ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا
انکی دوستی بہت پرانی تھی جسے اب انہوں نے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے
انسٹا گرام پر تصویر کرتے ہوئے ہارٹ والا ایموجی بنایا تصویر میں دونوں نے کالا لباس پہنا ہےاور بہت خوش نظر آ رہے ہیں
دونوں کو ساتھی شوبز اداکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے ڈھیروں دعائیں اور مبارکیں دی جارہی ہیں
زارا نور عباسی نے کمنٹ میں ماشاءاللہ لکھا اور دل والے ایموجی بنائے جبکہ یاسر رضوی نے بھی ڈھیروں مبارکباد دیتے ہوئے ہارٹ ویموجی بنائے اداکارہ مانل خان نے بھی لکھا سعدیہ مبارک ہو اور ہارٹ ایموجی بنایا جبکہ اداکارہ سعدیہ نے جوابی کمنٹس کرتے ہوئے سب کے خلوص دعاؤں اور پیار پر شکریہ ادا کیا
علاوہ ازیں ساتھی اداکاروں اور سعدیہ کی قریبی دوستوں کی جانب سے خوشی کے اس لمحے کو انسٹا گرام سٹوری پر شیئر کیا گیا ہے
اداکارہ سجل علی نے بھی اپنی انسٹا گرام سٹوری پر جوڑی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی اور ہمیشہ خوش رہنے کی دعا دی
واضح رہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے گلوکار بھی ہیں اور اداکار بھی انہوں نے ڈرامہ ’بھول‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائےدوسری جانب اداکار و ماڈل سعدیہ غفار پاکستانی ڈراموں ’ ایسی ہے تنہائی‘ ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا میں اداکاری کر چکی ہیں
اردو کی مقبول و معروف ناول نگار اور افسانہ نگاراور بانو آپا کے نام سے جانی جانیں والی بانو قدسیہ کو اپنے مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے
بانو قدسیہ مشرقی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں 28 نومبر1928کو ایک زمیندارگھرانے میں پیدا ہوئیں انہوں نے کنیئرڈ کالج برائے خواتین لاہور سے ریاضیات اور اقتصادیات میں گریجویشن کیا اور1951میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو کی ڈگری حاصل کی
بانو قدسیہ نے اردو اور پنجابی زبانوں میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے بہت سے ڈرامے بھی لکھے ان کے ایک ڈرامے ’آدھی بات‘ کو کلاسک کا درجہ حاصل ہے
بانو آپا کے افسانوی مجموعوں میں ناقابل ذکر، بازگشت، امر بیل، دست بستہ، سامان وجود، توجہ کی طالب، آتش زیرپااور کچھ اور نہیں کے نام شامل ہیں جبکہ دیگر تصانیف میں ایک دن، شہر لازوال، پروا،موم کی گلیاں،چہار چمن، دوسرا دروازہ، ہجرتوں کے درمیاں اور ان کی خود نوشت راہ رواں سر فہرست ہیں
ان کا ناول راجہ گدھ اردو زبان کے اہم ناولوں میں شمار ہوتا ہے جبکہ ان کے لکھے گئے الفاظ اقوال زریں کا درجہ رکھتے ہیں جو کہ ہر زبان زد عام ہیں
ان کی ادبی خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا ہے
بانوآپا 4 فروری2017 کو 88سال کی عمر میں شوگر اور دل کے عارضے کے باعث ہمیشہ اس دنیاسے رخصت ہو گئیں
اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اب بھی صورتحال کشیدہ ہے ہر طرف غیر یقینی کی کیفیت ہے یہ غلط ہے کہ کشمیر میں سکون ہو چکا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروہاب شیخ نامی بھارتی مداح صارف نے زائرہ کے 5 اگست کو کشمیر کے حوالے سے کئے گئے ٹوئٹ کا جواب دیا جس میں زائرہ نے ہیش ٹیگ کشمیر ک استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا
اس ٹویٹ کے جواب میں مداح نے ان کو جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے خیریت پوچھی ور لکھا کہ مشکل وقت گزر چکا ہے
جس پر جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ یہ کہناغلط ہے کہ کشمیر میں سکون ہو چکا ہے کشمیر میں اضطراب اور غیریقینی کی کیفیت برقرارہے مگر الحمد اللہ وہ خیریت سے ہیں
واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے 5 اگست کو ٹوئٹ شیئر کیا تھا جس دن بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی و قانونی حیثیت تبدیل کردی گئی تھی گزشتہ 182 دنوں سے مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور کررکھا ہے جہاں مظلوم کشمیری بھارتی ظلم کی چکی میں مسلسل پس رہے ہیں
یاد رہے زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اس فلم کی کامیابی کے بعد زائرہ کو بھارت میں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جس کے بعد ان کی ایک اور فلم ‘سیکرٹ سپراسٹار’ سامنے آئی اور وہ بھی کامیاب ثابت ہوئی
زائرہ نے گذشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو یہ کہتے ہوئے خیرباد کیا تھا کہ ان کے شوبز کیرئیر کا انتخاب ان کے مذہبی عقائد پر اثرانداز ہورہا تھا زائرہ وسیم کا تعلق کشمیر سے ہے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سجل علی نے جیو کے حالیہ ڈارمے الف میں اپنے ساتھی اداکار احسن خان کی اداکاری کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ادکارہ سجل علی جو الف ڈرامے میں مومنہ سلطان کا کردار ادا کرہی ہیں انہوں نے اپنے ساتھی اداکار احسن خان جو کہ ڈرامے میں طہ عبدالعلی کی مرکزی کردار ادا کرہے ہیں کی اداکاری کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام سٹوری پرایک سین کی تصویر شئیر کرتے ہوئے تعریف کی
اداکارہ نے ڈرامے الف کی حالیہ قسط میں احسن خان کے ایک سین کی تصویر انسٹا گرام سٹوری پر شئیر کرتے ہوئے تعریف کی اور لکھا کہ آپ نے اس سین میں آرٹ کو زندہ کر دیا ہے
https://www.instagram.com/tv/B8DfVW0hQ69/?igshid=mf8ejr2d36yn
بعد میں احسن خان نے بھی اپنی انسٹا گرام سٹوری پر سجل علی کا شکریہ ادا کیا ادکار نے لکھا کہ آپ بہت نرم مزاج ہیں سجل
ڈرامہ حالیہ قسط میں کرداروں کی جانداری اداکاری اور ڈائیلاگز کی وجہ سے مداحوں کی خوب تعریفیں بٹور رہا ہے اور ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بننے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداح اس پر تعریفوب اور داد تحسین بھرے تبرے کر رہے ہیں
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل الف کو عمیرہ احمد نے لکھا ہے جس کی ڈائریکشن حسیب حسن نے دی ہیں جبکہ ہدایات ثنا شاہنواز نے دی ہیں ’الف‘ جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈراما ہے جو گذشتیہ سال اکتوبر میں آن ائر ہوا
واضح رہے وقت جیو ٹی وی کے حالیہ ڈرامے الف میں کبری خان (حسن جہان) سجل علی (مومنہ سلطان) اور حمزہ علی عباسی (قلب مومن )،منظر سہبائی (عبدالعلی)، احسن خان( طہ) اور سلیم معراج (سلطان صاحب ) مرکزی کردار ادا کرہے ہیں
اس ڈرامے کا او ایس ٹی شجاع حیدر اور مومنہ مستحسن نے گایا جبکہ اس کی کمپوزیشن خود شجاع حیدر نے دی ہیں
الف’ میں حمزہ علی عباسی ‘قلب مومن’ نامی مغرور اور بے باک فلم ساز کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ سجل علی ‘مومنہ سلطانہ’ نامی ایک ایسی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں جو اداکارہ بننے کی خواہشمند ہیں
واضح رہے کہ ‘الف’ حمزہ علی عباسی کے کیریئر کا آخری ڈراما ہے اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہی حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا
پی ٹی آئی کے رہنما اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہی تمغہ امتیاز دینےکے لئے مہوش حیات کا نام تجویز کیا تھا
اداکارہ مہوش حیات کو مارچ 2019 میں حکومت پاکستان کی جانب سے فلموں میں شاندار اداکاری پر تمغہ امتیاز ایوارڈ سے نوازا گیا تھا مہوش حیات کو 23 مارچ کو ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں تمغہ امتیاز دیا گیا تھا جس پر لوگوں نے انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا
مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دیے جانے پر کئی لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تو دعوی کیا تھا کہ اداکارہ کو مذکورہ ایوارڈ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رہنما سے تعلقات کی وجہ سے دیا جا رہا ہے اس دعوے کے بعد جہاں مہوش حیات نے پلیٹ فارم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں کئی اداکار بھی مہوش حیات کی حمایت میں سامنے آئے تھے اگرچہ انہیں تمغہ امتیاز ملے ہوئے تقریبا ایک سال گزر چکا ہے تاہم اب بھی انہیں اس پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے
تاہم اب پی ٹی آئی کے رہنما اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہی تمغہ امتیاز دینے کے لئے مہوش حیات کا نام تجویز کیا تھا
نجی چینل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ایک دن جیو کے میزبان سہیل وڑائچ نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ آپ کس طرح کی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور آپ کو کون سی اداکارہ پسند ہے؟
فواد چوہدری نے کہا کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان کی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ ان کو صوفی کلام اور قوالی بہت پسند ہے
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ مہوش حیات ہیں
انہوں نے کہا کہ میں مہوش حیات سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا لیکن جب تمغہ امتیاز کے لیے بہترین اداکارہ کا نام تجویز کرنے کی بات آئی تھی تو میں نے ان کا نام تمغہ امتیاز کے لیے تجویز کیا تھا جس کی وجہ ان کا فلموں میں اداکاری اور کام دیگر دوسری اداکارؤں سے بہت اچھا ہونا ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک بڑی عجیب بات ہے کہ ایوارڈز کے لیے لوگ اتنی سفارشیں کرواتے ہیں جس کی کوئی حد نہیں
فواد چوہدری کی اس بات پر میزبان سہیل وڑائچ نے ان سے سوال کیا کہ کیا مہوش حیات کا نام تمغہ امتیاز کے لیے تجویز کرنے کے لیے آپ سے سفارش کروائی گئی تھی؟
میزبان کے اس سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ نہیں میں ایوارڈز کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں اور میں نے کہا تھا کہ ایوارڈ صرف ان کو ہی ملنا چاہیے جو اپنے شعبوں کے ٹاپرز ہیں
مسلسل سیاسی پارٹیاں بدلے جانے کے حوالے سے سہیل وڑائچ کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وہ نظریاتی سیاست نہیں کرتے بلکہ وہ حقیقت پسند ہیں
پی ٹی آئی رہنما نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ ق (پی ایم ایل کیو) سمیت سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے ساتھ بھی کام کر چکےہیں اور آج بھی ان کے ان تمام افراد سے اچھے تعلقات ہیں جن کے ساتھ وہ پہلے کام کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے سیاسی پارٹیاں بدلنے کے پیچھے حقیقت پسندی ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ اقتدار میں آکر وہ ملک و قوم کی خدمت کریں
پروگرام کے میزبا نے سوال پوچھا کہ پاکستان کے لوگوں کو 70 فیصد بیماریاں پینے کے پانی سے لگتی ہیں کیا آپ کے پاس کوئی ایسا حل ہے جو آپ لوگوں کو سستا صاف اور صحت مند پانی پینے کے لئے دے سکیں ؟
اس کے جوا ب میں فواد چودھری نے کہا کہ سب سے آسان حل یہ ہے کہ ہم نے پرائیویٹ کمپنیز اور یوٹیلیٹیز سٹورز کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے اب ایکسپریشنز آف انٹرسٹ دے رہے ہیں کہ ہم پی سی آر ڈبلیو آر فیصلہ کرے گا بتائے گا کہ کہاں پر اور کس قسم کا واٹر پلانٹ لگنا ہے پرائیویٹ کمپنیز آئیں اپنا پانی کا پلانٹ لگا لیں اور اپنا پانی بیچ دیں
انہوں نے مثال دیتے ہوئے وضاحت کی کہ مثال کے طور پر آپ کو جو بوتل واٹر مل رہا ہے پچاس روپے کی لیٹر جو بوتل مل رہی ہے یہ پانی پچھتر پیسے سے پچانوے پیسے کی لاگت میں بک رہا ہے ہم کہہ رہے ہیں آپ کو ڈیڑھ روپے لیٹر میں بیچ دیں تو اس کے لئے ہم تیار ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر آئیں اور ہمارے ساتھ ملے ہم یوٹیلیٹی سٹورز سے شروع کر رہے ہیں اور یہاں سے پانی انشاءاللہ تعالی آپ کو ملنا شروع ہو جائے گا
معروف اداکار و گلوکار علی ظفر برطانوی ڈی جے ناٹی بوائے میوزک کے ہمراہ اپنے گانے ’چھنو ‘ کا ری میک ورژن جلد ریلیز کرنے کو تیار ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چھنو‘ برطانوی ڈی جے ناٹی بوائے کے ورژن میں جلد ریلیز کیا جائے گا
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ڈی جے شاہد خان المعروف ناٹی بوائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں کیونکہ انہیں امریکی و برطانوی معروف گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود پاکستان سے محبت ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ناٹی بوائے ایک اسٹوڈیو میں موجود ہیں
واضح رہے کہ علی ظفر کے 2003 میں ریلیز ہونے والے ڈیبیو البم کا گانا ’چھنو‘ نے گلوکار کو مقبولیت و شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اس البم کی دنیا بھر میں 50 لاکھ کاپیز فروخت ہوئیں
یہ گانا اب بھی علی ظفر کے مداح نہیں بھولے اور ہر کنسرٹ میں علی سے اس گانے کی فرمائش کی جاتی ہے اب خیال یہ کیا جا رہا ہے کہ نیا ورژن بھی مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے گا یا نہیں