بالی وڈ سلطان سلمان خان نے پاکستانی ایونٹ آرگنائزر کے زیر اہتمام ایک شو میں جانے سے انکار کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپر سٹارسلمان خان کو امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں ایک شو میں پرفارمنس کرنے کی دعوت دی گئی تھی جس میں ان کے علاوہ دیگر بھارتی و پاکستانی فنکار بھی پرفارمنس کریں گے
پہلے سلمان خان نے پاکستانی ایونٹ آرگنائزر ریحان صدیقی کی جانب سے ہیوسٹن میں منعقد کئے جانے والے شو میں پرفارمنس کرنے کا حامی بھری تھی تاہم اب انہوں نے شو میں جانے سے انکار کردیا
ببالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پوری دنیا میں لاکھوں دلوں پر راج کرتے ہیں ان کے پرستار نہ صرف سکرین پر بلکہ اسٹیج شو کے ذریعے اپنے من پسند تفریح حاصل کرنے اور اپنے پسندیدہ اسٹار کی جھلک دیکھنے کے لئے بے تابی سے انتظار کرتے ہیں
لیکن تمام دبنگ شائقین کے لئے بری خبر یہ ہے کہ سلمان خان نے پاکستانی ایونٹ آرگنائزر ریحان صدیقی کے زیر اہتمام ہیوسٹن میں اپنے شو کو منسوخ کردیا ہے تاہم انہوں نے خوداس حوالے سے ابھی تک کوئی وضاحت نہیں کی
سلمان خان سے قبل بھی بھارتی گلوکار کمار سانو الکا یاگنک ادت نارائن دلجیت دو سانج اور دیگر فنکاروں اور گلوکاروں نے بھی امریکا میں پاکستانی آرگنائزرکے شو میں جانے سے انکار کردیا تھا
امریکا میں موجود پاکستانی یونٹ آرگنائزر پاکستانی و بھارتی فنکاروں کے مشترکہ شو اور کنسرٹ کرواتے رہتے ہیں جن میں دونوں ممالک کے فنکار مشترکہ طور پر پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں سلمان خان اور کئی بالی وڈ سٹارز پاکستانی یونٹ آرگنائزر ریحان صدیقی کے شو میں پرفارم کر چکے ہیں
تاہم گزشتہ کچھ ماہ سے ہندو انتہاپسندوں اور حکومتی دباؤ کی وجہ سے بھارتی فنکار پاکستانی منتظمین کے شو میں شرکت سے انکار کرتے دکھائی دیتے ہیں
ماضی میں پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مقبول ڈرامے ان کہی کو نئے انداز میں تھیٹرز میں پیش کیا جائے گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی پر 4 دہائیاں پہلے نشر کئے گئے حسینہ معین کے لکھے مقبول ڈرامے ان کہی کو نئے انداز میں تھیٹرز میں جلد ہی میں پیش کیا جائے گا مذکورہ ڈرامے کو پہلی بار پی ٹی وی پر 1982 میں نشر کیا گیا تھا
اس ڈرامے کے اداکاروں شہناز شیخ جاوید شیخ شکیل سلیم ناصر بہروز سبزواری اور جمشید انصاری کی بے مثال اداکاری اور دلوں میں گھر کر جانے والے مکالمے آج تک یاد کئے جاتے ہیں
https://www.youtube.com/watch?v=JNs6Krt5Jn4&feature=youtu.be
ان کہی کی ہدایات شعیب منصور نے دی تھیں اور اب جلد ہی مداحوں کے اس مقبول ڈرامے کو نئے انداز میں تھیٹر پر پیش کیا جائے گا ان کہی کو نئے انداز میں تھیٹر کی پروڈکشن کمپنی کاپی کیٹس پیش کرے گی اور اس ڈرامے کو تھیٹر انداز میں داور محمود نے تحریر کیا ہے
اس کے ڈایئلاگز مذکورہ پروڈکشن کے رائٹرز نے لکھے ہیں اور ان ڈایئلاگز کو انور مقصود چیک کر رہے ہیں
ان کہی کا اسکرپٹ مکمل کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اس ڈرامے کے اداکاروں کی ریہرسل شروع ہوجائے گی ٹی وی کے ڈراموں کو اسٹیج پر پرفارم کرنے کے لیے اداکاروں کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے تاہم ڈرامے کی مرکزی اداکارہ کو منتخب کرلیا گیا ہے ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے میں شہناز شیخ نے اہم کردار ادا کیا تھا جب کہ اسٹیج پر ان کا کردار اداکارہ آمنہ الیاس ادا کریں گی
ڈرامے میں جاوید شیخ کے مرکزی کردار کی جگہ کس اداکار کو منتخب کیا جائے گا ڈرامے کی ٹیم جلد ہی اس حوالے سے اعلان کرے گی
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ڈرامے کو آئندہ ماہ 15 مارچ سے کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان سے شروع کیا جائے گا
نوخیز اداکارہ نیٹالی کیسے اپنے سینئر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہوئی
باغی ٹی وی : نٹالی ووڈ ایک چائلڈ اسٹار تھیں جنہوں نے ایک بہت ہی کامیاب کیریئر حاصل کیا۔ قسمت کی ستم ظریفی سے خوبصورت اداکارہ بھی ایک خوفناک جنسی حملے کا نشانہ بنی۔ جب وہ پندرہ سال کی تھی تو نٹالی کو ایک بڑی عمر کے اداکار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس زیادتی کی رپورٹ کرنے کے لیے اگرچہ وہ کبھی بھی پولیس کے پاس نہیں گئی تھی اس نے کئی دوستوں کو بتایا کہ اس کا ریپ اداکار کرک ڈگلس نے کیا ہے۔ نٹالی 20 جولائی 1938 کو کیلیفورنیا کے سان فرانسسکو میں نتالیہ نیکولائنا زاخرینکو میں پیدا ہوئی۔ اس کی روسی والدہ نے انھیں ہالی ووڈ منتقل کردیا جو نٹالی کوایک سیلبرٹی بنانے کا عزم رکھتی تھی ۔
نو عمری میں ہی وہ معجزاتی طور پر Miracle On 34th Street میں ایک کراہت شدہ سی لڑکی کے طور پر کاسٹ ہوئی۔ یہ ایک ہٹ فلم تھی اور وہ ایک مشہور چائلڈ اداکارہ بن گئیں ۔ پھر 1954 کی بہار میں کرک ڈگلس نے نٹالی کو اپنے کمرے میں آڈیشن کے لئے بلایا۔اس کی والدہ نے اسے ہوٹل پہنچایا اور گاڑی میں انتظار کیا۔ جب وہ کمرے میں پہنچی تو کرک نے نٹالی کو شراب پلائی اور اسے بتایا کہ اسے نوجوان لڑکیاں پسند ہے۔ پھر اس نے اسے نیچے بستر پر پھینک دیا اور اس کے ساتھ بے دردی سے زیادتی کی۔ یہ حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ جب یہ ختم ہو گیا تو اس نے اس سے کہا "اگر تم کسی کو بتاتی ہوتو یہ تمہارے کرنے کا آخری کام ہوگا۔ اس کی والدہ نے اسے شکایت درج کروانے کی حوصلہ شکنی کی کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اس سے ان کے فلمی کیریئر کو نقصان پہنچے گا۔ اس وقت کرک ڈگلس ہالی ووڈ کے طاقتور ترین اداکاروں میں سے ایک تھا۔اس نے خود کو ایک شرابی تو تسلیم کیا لیکن اس نے کبھی بھی ریپ کا اعتراف نہیں کیا۔ اس حملے سے نٹالی کو صدمہ پہنچا تھا اور اس نے سالوں تک تھراپی میں گزارے تھے۔ دوستوں نے کہا کہ جب بھی انہوں نے ڈگلس کا نام سنا تو وہ کانپ اٹھتی تھی
کراچی میں رہنے والوں کی زندگی پر مبنی ماضی کا کامیاب مزاح سے بھرپور ڈراما سب سیٹ ہے تقریباً دو دہائیوں بعد نئے سیکوئل کے ساتھ واپس ٹیلی ویژن اسکرینز پر مداحوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے آ رہا ہے
اس ڈرامے میں کراچی کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے چاردوستوں بوبی، عمران، پنٹو اورنادیہ کی کہانی دکھائی گئی تھی اظفر علی سلمی حسن عدنان شاہ ٹیپو اور سلمان ثاقب عرف مانی نے مرکزی کردار نبھائے تھے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو میں پہلی بارکراچی کے محلوں میں بولے جانے والے الفاظ ٹوپی ڈھکن اور برگر استعمال کیے گئے
اور اب ڈرامے کے ہدایت کار اور مرکزی اداکار اظفر علی نے ایک انٹرویو میں اس ڈرامے کے سیکوئل کا بھی اعلان کردیا اظفر علی نے بتایا کہ اس نئے ڈرامے مڈ لائف میں سب سیٹ ہے کے مرکزی کرداروں کی آج کی زندگی کو پیش کیا جائے گا یعنی ادھیڑ عمر میں یہ تمام کردار کیسے اپنی زندگی گزار رہے ہوں گے ان کی ادھیڑ عمری میں پیش آنے والے مسائل کو دکھایا جائے گا
https://www.youtube.com/watch?v=1ULqZ9QZ6Rs&feature=youtu.be
سب سیٹ ہے ڈرامے کی اصل کاسٹ کے علاوہ مڈ لائف میں مرینہ خان عائشہ عمر خالد انعم بہروز سبزواری اور جنان حسین شامل ہیں جبکہ اداکارہ حرا مانی بھی مختصرکردارمیں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی
اظفر علی کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور اسے جلد ریلیز کرنے کا بھی ارادہ کیا جارہا ہے
پاکستانی معروف اداکار عمران اشرف نےسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شادی شدہ جوڑے اسد اورنمرہ کی عمر پر اعتراض کرنے والوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نکاح کیا ہے مبارکباد دیں تنقید نہ کریں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گذشتہ دو دنوں سے ایک نوجوان جوڑے اسد اور نمرہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ دونوں نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ لیتے ہوئے 18 سال کی عمر میں شادی کی تاہم سوشل میڈیا پر دونوں کی 18 سال کی عمر میں شادی کے فیصلے کو جہاں سراہا جا رہا ہے وہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے اورلوگ کہہ رہے ہیں کہ اس عمر میں انہیں شادی کرنے کی بجائے اپنے کیریئر اورتعلیم پر توجہ دینی چاہیے تھی
بہت سے لوگ ان دونوں کے دفاع میں بھی سامنے آئے اوران کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ریلیشن رکھنے کی بجائے نکاح کرکے بالکل صحیح قدم اٹھایا ہے ان دونوں کی حمایت کرنے والوں میں اداکار عمران اشرف بھی شامل ہیں
سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اداکاردونوں کی حمایت کرتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا یعنی کہ اب کسی کی شادی کے فیصلے کو بھی ہم درست یا غلط ثابت کریں گے ہم تو لوگوں کے گھروں میں گھسنے لگے ہیں انٹرنیٹ کو ایسی عدالت بنادیا ہے جہاں ہر کوئی اپنی مایوسی اور فرسٹریشن کے مطابق سزا لکھ دیتا ہے انہوں نے مزید لکھا ان دونوں نے نکاح کیا ہے بھائی مبارکباد دو دعا دو کہ اللہ ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھردے
عمران اشرف نے ٹویٹر پر گذشتہ روز کشمیریوں پر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اس دن پر ہم کشمیر کے بہادر لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہت سی قربانیاں دیں خوشی سے زندگی بسر کرنے اور اپنے حقوق کے لئے
دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے بھی نوجوان جوڑے نمرہ اور اسد کی شادی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انسٹا گرام پر دونوں کی تصویر کی سٹوری کی اور لکھا کہ شادی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ان دو لوگوں کے لئے جو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں
واضح رہے کہ لاہور کے رہائشی 18 سالہ اسد نے دو روز قبل اپنی ہی ہم عمر اور رشتی دار نمرہ سے پسند کی شادی کی ہے اور اب دونوں اپنی پڑھائی کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے
اسد اور نمرہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان دونوں کے کم عمری میں شادی کے فیصلے پر خوب چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کوئی ان کے فیصلے کی کچھ تعریف کررہے ہیں تو کچھ لوگ تنقید
میری موت کے بعد ہی زندگی تماشا ریلیز ہو سکتی ہے تحریک لبیک کے چیئرمین خادم حسین رضوی کا بیان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے چئیرمین خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ وہ سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کو ریلز نہیں ہونے دیں گے کوئی کیا کرتا ہے اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا
خادم رضوی نے کہا کہ ہم زندگی تماشا ریلیز نہیں ہونے دیں گے اس کو روکنے کے لئے ہم سے جو بھی بن پڑا کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے انہوں نے فیصل چوک میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر پارٹی کارکنوں کو خطاب کے دوران کہا کہ جو کرنا ہے کر لو ہم زندگی تماشا ریلیز نہیں ہونے دیں گے
اس سے قبل 28 جنوری 2020 کو اسلامی نظریاتی کونسل سی آئی آئی نے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جو فلم زندگی تماشا کا جائزہ لے گی اور سی آئی آئی کے چئیرمین ڈاکٹر قبلہ اعجاز کو رپورٹ پیش کرے گی
اس کمیٹی کے ممبران میں غلام ماجد عبد الرشید تاج محمد اور محمد اشفاق شامل ہیں ان سبھیکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ شرعی اصولوں میں ماہر ہیں
کمیٹی میں شامل تمام ممبران اہل ہیں اور وہ اسلام اور سماجی علوم میں قابلیت رکھتے ہیں ان کا تعلق سی آئی آئی کے ریسرچ ونگ سے ہے اس کام کے لئے انہیں خاص انٹرویو کے بعد منتخب کیا گیا سی آئی آئی کے میڈیا کوآرڈینیٹر رانا زاہد نے کہا تھا کہ ہم نے انہیں سی بی ایف سی کا خط دکھایا اور مذہبی جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے فلم کا جائزہ لینے کے بارے میں کہا
انہوں نے کہا کونسل کا اعلی ادارہ رپورٹ دیکھنے کے بعد فلم کے حوالے سے فیصلہ کرے گا انہوں نے مزید بتایا کہ سی آئی آئی نے ایک خط ارسال کیا جس نے پہلے مرحلے میں سی بی ایف سی کو اپن عملی منصوبے سے آگاہ کیا ہے اور انہیں جلد جواب ملنے کی امید ہے
سی آئی آئی کے ایک گمنام ممبر کے مطابق چار رکنی بینچ قابل اعتراض مکالموں پر سی بی ایف سی کے ممبروں کے نقطہ نظر پر بھی سوال اٹھائے گا
فلم کے وہ مکالمے اور مناظر جنھیں دیکھ کر عوام کی جذبات مجروح ہوں تو وہ کیسے ان کی صفائی کیسے دیں گے اگر وہ ( سی بی ایف سی)فلم دیکھے توسی بی ایف سی کے ممبروں کا جواب بھی اس رپورٹ کا حصہ ہوگا ہم صرف ان قابل اعتراض ڈائیلاگز پر ہی فکر مند جن سے عوام کو تکلیف ہو ہمیں دوسدری صورت میں کوئی واسطہ نہیں ہے ممبر نے کہا کہ کسی بھی مکالمے یا مناظر جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوں ان کو پاس نہیں کیا جائے گا
مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا کہ قلم میں تلوار سے زیادہ طاقت نہیں ہے
باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زائرہ وسیم نے ایک گمنام حوالے سے ٹویٹ کیا لکھا کہ قلم میں تلوار سے زیادہ طاقت نہیں ہے قلم جنگیں نہیں جیت سکتا اور تلوار شاعری نہیں لکھ سکتی لیکن طاقتور وہ ہاتھ ہے جسے یہ معلوم ہے کہ قلم کب اٹھانا ہے اور تلوار کب اٹھانی ہے،گمنام
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی زائرہ سوشل میڈیا پر مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہی ہیں انہوں نے گذشتہ روز بھی کشمیر میں بھارت کی مظالم بربریت بد ترین تشدد اور کشیدہ صورتحال پر مذمت کرتے ہوئے انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ شئیر کی تھی
انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی میڈیا کی طرف سے کشمیر میں سب اچھا ہے کی خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ سوال پوچھیں جانبدارانہ مفروضوں کو دوبارہ دیکھیں
واضح رہے کہ مودی سرکار نے گزشتہ 186 دنوں سے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور بنارکھا ہے مظلوم کشمیری بھارتی مظالم کی چکی میں مسلسل پس رہے ہیں
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومں ایک چھوٹا بچہ شایان اپنی والدہ سے شکوہ کرتا ہے کہ اللہ نے انہیں بچوں کو مارنے کے لئے نہیں پیدا کیا بلکہ اس لئے پیدا کیا کہ بچوں سے پیار کریں یہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ چند دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چھوٹا بچہ شایان شبیراپنی والدہ سے شکوہ کرتا ہے کہ اللہ نے انہیں بچوں کو مارنے کے لئے نہیں پیدا کیا بلکہ اس لئے پیدا کیا کہ بچوں سے پیار کریں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ اس چھوٹے سے بچے کی اس بات پر بےحد محفوظ ہو رہے ہیں جبکہ شایان کی اس جذباتی باتوں والی ویڈیو نے کئی لاکھ پاکستانیوں کو رلا دیا ہے
ویڈیو میں والدہ کے مارنے پر شایان اپنے والد کو شکایت کی دھمکی لگانے کے ساتھ ساتھ کہتا ہے کہ میں اور کام خراب کروں گا اور مارنا مجھے آپ اور ساتھ ہی کہتا ہے کہ اللہ نے آپ کو بچوں کو مارنے کے لئے نہیں بلکہ پیار کرنے کے لئے پیدا کیا ہے اللہ تعالی مارنے والی مما نہیں بناتےشایان نے کہا آپ میرے ساتھ پیار نہیں کرتیں اگر پیار کرتیں تو ایسے مارتیں نہ پاپا پیار کرتے ہیں
شایان کی اس بات پر ان کی مما نے سوری کی اور پوچھا کہ کیا وہ دوسری مما لائیں گے جس پر شایان کہتے نظر آرہے ہیں وہ دوسری مما لے کر آئیں گے آپ نے مجھے بہت زور سے مارا ہے اور وہ پاپا کو شکایت لگائیں گے
دو دن قبل ٹک ٹاک سے مشہور ہونے اور شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین جوڑے اسد اور نمرہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں اور پورے پاکستان کی توجہ ان پر ہے سب لوگ حیران ہو رہے ہیں اس عمر میں جہاں لوگ اپنا فیوچر پلان کر رہے ہوتے ہیں ان لوگوں نے اپنی شادی کو پلان کیا اور لوگ طرح طرح کے کمنٹس کر رہے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کم عمر ترین جوڑے اسد اور نمرہ کی ٹک ٹاک میں ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کی شادی پر چہ میگوئیاں جاری ہیں کوئی ان کی جلدی شادی پر تنقید کر رہا ہے تو کوئی تعریف اور دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہا ہے
گذشتہ روز نجی چینل کو دیئے گئے انٹر ویو میں پاکستان کی کم عمر جوڑی نے اپنی شادی کے حوالے سے بات چیت کی اور جلدی شادی ہونے کے پیچھے کی وجہ بتائی اور بتایا کہ کس طرح ان کی محبت کی داستان شروع ہوئی اور انہوں نے شادی کی
لاہور کے 18 سالہ اسد نے اپنی شادی کے بارے میں بتایا کہ دراصل ان کی پسند کی شادی ہے وہ پچھلے سال مسقط سے اپنی بڑی بہن کی شادی ہر آئے تھے تو وہاں پر انہوں نے اپنی بیوی نمرہ کو دیکھا تو جب کشمیر گئے بارات کے ساتھ تو وہاں اسد نے نمرہ کو دیکھا اور پرپوز کیا پوچھا کہ کیا وہ میرے ساتھ ریلیشن رکھنا چاہتی ہیں تو نمرہ نےہاں میں جوب دیا
اسد کے مطابق ان کا بھی اتنی جلدی شادی کا پلان نہیں تھا وہ مسقط واپس چلے گئے تو کافی لمبا وقفہ آ گیا ریلیشن میں تو وہاں انہوں نے اپنے پیرنٹس سے بات کی کہ نمرہ انہیں پسند ہے وہ نمرہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں
شادی کے لئے والدین کے رد عمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسد نے بتایا کہ ان کی والدہ نے کہا کہ اتنی جلدی شادی نہیں کرنی پہلے پڑھائی مکمل کرو اپنی لیکن ان کے والد نے انہیں سپورٹ کیا اور کہا کہ اگر پھر کرنی ہے تو ابھی ہی شادی کرو اس پر پھر ان کی والدہ بھی مان گئیں
اسد نے مستقبل کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اے لیول کر رہے ہیں وہ اور نمرہ مسقط جا کر اپنی پڑھائی مکمل کریں گے اور پھر سوچیں گے مستقبل میں کیا کرنا ہے جو بھی کریں گے ساتھ ہی کریں گے اور اپنے مشاغل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فٹبال کھیلنا پسند ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ دونوں ورلڈ ٹور کریں
اسد اور نمرہ نے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کو ایک دوسرے کی کوئی بات بری نہیں لگتی وہ دونوں اچھے دوست ہیں اور دوستوں کی طرح رہتے ہیں ہر بات ایک دوسرے سے شئیر کرتے ہیں اسد کے مطابق لوگوں نے انہیں پہلے بہت زیادہ نیگٹیو کمنٹس دیئے نمرہ پریشان ہو گئی تھی لیکن اسد نے کہا انہوں نے کوئی پرواہ نہیں کی انہوں نے کہا لوگ جو کہتے ہیں کہتے رہیں انہیں کوئی پرواہ نہیں انہیں جو چاہیئے تھا مل گیا
رشتے داروں اور دوستوں کے بارے میں سوال پر اسد نے بتایا کہ دوستوں نے کافی منع کیا تھا جلدی شادی کرنے پر کافی سمجھایا تھا اور تمام دوست اور رشتے دار حیران ہو گئے تھے جلدی شادی کے فیصلے پر اور اسد نے بتایا کہ مسقط سے تمام دوستوں نے شادی میں شرکت
کی جبکہ نمرہ نے اس سوال پر بتایا کہ ان کی زیادہ دوستیں نہیں ہیں بس ایک دو ہیں اور باقی کزنز ہیں وہ سب شاکڈ تھیں کیونکہ انہیں ہمارے ریلیشن کے بارے میں پتہ نہیں تھا جب شادی کا سنا تو سب نے حیرانی کا مظاہرہ کیا اور سب خوش بھی تھے
دوسری جانب نمرہ نے جلدی شادی کے سوال پر بتایا کہ انہوں نے کبھی سو چا نہیں تھا کہ اتنی جلدی شادی ہو جائے گی نمرہ نے کہا وہ کہتیں تھیں انہوں نے شادی کرنی ہی نہیں یا اگر کی بھی تو پچیس یا تیس سال کی عمر میں کریں گی لیکن جلدی شادی ہو گئی نمرہ نے کہا ا س سے پہلے کہ میں گھر والوں سے اسد سے متعلق بات کرتی انہوں نے پہلے گھر میں رشتہ بھجوا دیا تھا
نمرہ نے کہا کہ انہوں نے اسد کو کافی منع کیا تھا جلدی شادی کا لیکن اسد نے کہا ان کے والد کہہ رہے ہیں شادی کرنی ہے تو ابھی کرو اگر دیر سے کرنی ہے تو پھر کسی دوسری اور اپنی پسند کی لڑکی سے اس کی شادی کریں گے پھر اس بات پر وہ شادی کے لئے مان گئیں
نمرہ کے والدین کے ری ایکشن کے بارے میں نمرہ نے بتایا کہ انہوں نےکوئی خاص رد عمل نہیں دیا کیونکہ وہ اسد اور ان کے والدین کو پہلے سے جانتے تھے
اپنی شادی پر اسد نے تمام لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ریلیشن میں ہیں تو اپنے والدین کو بتائیں ان کے والدین کچھ نہیں گے سپورٹ کریں گے کیونکہ ہر والدین اپنی اولاد کو خوش دیکھنا چاہتا ہے جس طرح میرے والدین خاص طور پر والد نے سپورٹ کیا اس طرح سب کے والدین سپورٹ کریں گے اور سب سے بڑی بات اس طرح سے آپ کئی گناہوں سے بچ جائیں گے
نجی چینل کے میزبان نے اسد کی والدہ سے بھی گفتگو کی اور ان سے پوچھا کہ جب اسد نے ان سے بات کی تو ان کا ری ایکش کیا تھا تو ان کی والدہ نے کہا ہم نے اسد سے پوچھا تھا کہ شادی میں کوئی لڑکی پسند آئی تو اس نے نمرہ کا نام لیا کہ وہ بہت اچھی لڑکی ہے اسد کی والدہ نے بتایا کہ اسد کے بابا نے کہا کہ ابھی چلتے ہیں بات کرنے لیکن وہ نہیں مانیں انہوں نے کہا پہلے ایک مرتبہ واپس مسقط جاتے ہیں پھر کچھ عرصہ بعد آئیں گے بات کرنے
اس کی والدہ نے مزید بتایا کہ جب ہم واپس چلے گئے تو اسد نے شادی کی بات کی جس پر ہم شاکڈ رہ گئے تھے ہم نے کہا تھا کہ پہلے اپنی پڑھائی مکمل کر لو دو چار سال بعد شادی کریں گے تمہاری تو اس نے کہا نہیں ابھی کرنی ہے پڑھائی بعد میں مکمل کر لیں گے
اسد کی والدہ نے مزید بتایا کہ اسد کے بابا مان گئے تھے انہوں نے کہا جب شادی کرنی ہی ہے تو ابھی کر لوانہوں نے بتایا پھر انہوں نے نمرہ کی والدہ کو فون کیا بات کی تو انہں نے کہا جب پاکستان آؤ گے تو بات کریں گے پھر وہ فوراً پاکستان گئے بات کی اور منگنی کی اور جلد ہی شادی بھی کر دی
اسد کی والدہ نے بتایا کہ اس کی جلدی شادی اس کی دادی کی وجہ سے کی ہے انہوں نے کہا تھا پتہ نہیں میں اسد کی شادی دیکھ پاؤں گی یا نہیں اس پر اس کے بابا نے اس کی شادی جلدی کرنے کا سوچ رکھا تھا
جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسد کی والدی کی شادی بھی 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی جبکہ اس کے والد کی عمر 21 سال تھی اور اسد کے والد کی پسند کی شادی تھی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار،معروف فلموں اسپارٹاکس اور چیمپیئن میں کام کرنے والے کرک ڈگلس کی 103 برس کی عمر میں وفات ہو گئی.
سی این این کے مطابق کرک ڈگلس کے بیٹے اداکار مائیکل ڈگلس نے اس با ت کی تصدیق کی کہ ان کے والد 103 برس کی عمر میں وفات پا چکے ہیں. انسٹا گرام پر ان کا کہنا تھا کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اعلان کر رہے ہیں کہ کرک ڈگلس نے 103 برس کی عمر میں ہمیں چھوڑ دیا، وہ دینا کے لئے لیجنڈ تھے،انکا دور سنہری رہا،وہ ایک انسان دوست تھے اور انصاف پسند تھے،
کرک ڈگلس کے بیٹے کا مزید کہنا تھا کہ انکے والد نے فلم میں میراث چھوڑی اور وہ فلموں میں زندہ ہیں جو آنے والی نسلیں بھی دیکھیں گی.
انکا مزید کہنا تھا کہ والد کی آخری سالگرہ پر میں نے اپنے والد کو کہا تھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں اور مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر بہت فخر ہے.
ڈگلس ایک اداکاراور اپنی لمبی عمر کی وجہ سے کافی معروف تھے،وہ ایک اچھے ہیرو تھے، آنجہانی تنقید کار راجر ایبرٹ کے ساتھ انٹرویو میں ، انہوں نے فلم ناقد پاؤلین کییل کو ان کی غلطیوں کی نشاندہی کی تھی اور کہا تھا کہ آپ کو کسی فلمی ستارے کے بارے میں کیا خیال ہے اس کی وجہ سے مجھے کچھ نہ کہیں میں نے ایک فلم اسٹار بننا شروع نہیں کیا تھا۔ میں نے ایک اداکار بننا شروع کیا تھا۔
ڈگلس نے بڑے ہوتے ہوئے ڈراموں میں اداکاری کی تھی انہوں نے ریسلنگ اسکالرشپ پر سینٹ لارنس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ، اور چوکیدار کی حیثیت سے کام بھی کیا۔ اس کے بعد انہوں نے نیو یارک میں اکیڈمی آف ڈرامائی آرٹس کے لئے اسکالرشپ حاصل کیا ، اس کے ہم جماعت میں بٹی پرسکی نام کی ایک نوجوان عورت شامل تھی – جلد ہی وہ لورین بیکال بن جائے گی -اس کی شادی ڈل سے ہوئی۔ 1951 میں طلاق سے قبل اس جوڑے کے دو بچے ، مائیکل اور جوئیل تھے۔
پاک بحریہ سے فارغ ہونے کے بعد جہاں انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران خدمات انجام دیں ، ڈگلس سے اس مرحلے پر واپس آنے کی امید تھی۔ تاہم ان کے پرانے ساتھی باکل نے انہیں ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہال والیس سے سفارش کی ، اور ڈگلس کو مغربی ساحل کی طرف جانا پڑا۔
فلم "چیمپیئن” – جس نے انہیں ایک اچھے باکسر کی حیثیت سے پیش کیا ، اس فلم نے اسے ایک اسٹار بنا اور آسکر نامزدگی حاصل کی،