Baaghi TV

Category: شوبز

  • شہزاد رائے اور ملالہ یوسف کی شطرنج کھیلتے ہوئے تصویر وائرل

    شہزاد رائے اور ملالہ یوسف کی شطرنج کھیلتے ہوئے تصویر وائرل

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور پاکستان کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی شطرنج کا کھیل کھیلنےکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذ شتہ روز معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شہزاد رائے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ شطرنج کھیل رہے ہیں

    شہزاد رائے نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ملالہ جلدی سیکھنے والی ہیں یا ہوسکتا ہے میں ایک اچھا استاد ہوں

    گلوکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف کمنٹس کئے

    ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ ملالہ جلد ی سیکھنے والی ہیں اور آپ ایک بہترین استاد ہیں ماشاءاللہ

    ایک صارف نے کمنٹ میں پوچھا کہ گیم میں کون جیتا؟

    جبکہ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ آپ واقعی ایک اچھے انسان ہیں ماشاءاللہ

    کچھ صارفین نے ان سے ان کے نئے آنے والے گانے کا پاچھا اور کہا کہ ملالہ خوش قسمت ہیں جو آپ کے ساتھ شطرنج کھیل رہی ہیں ہم بھی آپ سے ملنا چاہتے ہیں اور آپ کے بہت بڑے فین ہیں

    واضح رہے کہ شہزاد رائے کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور اِس کے علاوہ شہزاد رائے سماجی کارکن بھی ہیں اورملالہ یوسف زئی دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ہیں اور ان کا نام برصغیر کے 100 ذہین ترین افراد میں بھی شامل ہے

  • ڈاکیومینٹری  دی پولیٹیکس آف کلائمٹ چینج کا  ٹریلر ریلیز

    ڈاکیومینٹری دی پولیٹیکس آف کلائمٹ چینج کا ٹریلر ریلیز

    پاکستانی فلم ساز شہزاد حمید موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر مبنی نئی ڈاکیومنٹری فلم پر کام کررہے ہیں یہ ڈاکومینٹری 3 گھنٹوں پر محیط ہے

    شہزاد حمید نے اس فلم کے حوالے سےایک انٹر ویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ڈاکومینٹری کے لئے آسٹریلیا کے کوئلے، پاکستان میں ہمالیہ سے متعلق اور برازیل کے ایمیزون جنگلات پر تحقیق کے لیے بہت سفر کیا اس سفر کے دوران میری ملاقات ایسے افراد اور کارکنان سے ہوئی جو 21ویں صدی کے سب سے بڑے مسئلے موسمیاتی تبدیلی پر کام کررہے ہیں ‘دی پولیٹکس آف کلائمٹ چینج’ کا پریمیئر رواں سال یکم فروری کو نیوز ایشیا چینل پر ہوا

    خیال رہے شہزاد حمید ماضی میں بھی مختلف ڈاکیومینٹریز پر کام کر چکے ہیں جن میں سماجی مسائل پر روشنی ڈالی گئی اور ان پر وہ ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں

    ان کی حال ہی میں سامنے آئی ڈاکیومنٹری میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کو پیش کیا گیا جبکہ گذشتہ سال اپنی فلم ‘کوٹ ان دی کراس فائر‘ کے لیے کینیڈا میں منعقد انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں

    48 منٹ پر مبنی یہ ڈاکیومنٹری افغانستان میں جاری جنگ میں موجود صحافی سے ملاقات پر مبنی ہے

    علاوہ ازیں شہزاد حمید نے نیویارک فیسٹیول میں دو ایوارڈ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ایک 2016 میں انہوں نے اپنی ڈاکیومنٹری ’فلائٹ آف دی فیلکنز‘ کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا اس ڈاکیومنٹری کو کمیونٹی پورٹریٹس کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا

    جبکہ دوسرا 2017 میں شہزاد حمید نے قصور لوسٹ چلڈرن نامی ڈاکیومنٹری کے لیے ہیومن کنسرن کیٹیگری میں سلور ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا

  • فلم ’مولان‘کا فائنل ٹریلر ریلیز

    فلم ’مولان‘کا فائنل ٹریلر ریلیز

    چین کی جنگجوخاتون ہوا مولان کی زندگی پر مبنی فلم’مولان‘کا فائنل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم’مولان‘کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے فلم مولان‘ لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولان‘ کا ریمیک ہے جبکہ فلم کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم دی بیلاد آف مولان سے لی گئی ہے

    فلم کی کہانی پانچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور جنگجو خاتون ’ہوا مولان‘ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں

    مذکورہ فلم کی ہدایات نکی کیرو نے دی ہیں فلم رواں سال 27مارچ کو ریلیز کی جائے گی

  • ہانیہ عامر کی پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے تیار ہیں کی تعریف

    ہانیہ عامر کی پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے تیار ہیں کی تعریف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے تیار ہیں کی تعریف کردی

    گذشتہ روزپی ایس ایل فائیو کے ترانے تیار ہیں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ گا رہے ہیں

    گلوکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا پاکستان ہمارا پی ایس ایل ہمارا ترانہ ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ ون ، آتا ہے جو آنے دو پاکستان تیار ہے انہوں نے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا پاکستان زندہ باد اورتیار ہیں بھی لکھا
    https://www.instagram.com/p/B8HD4mzlbjO/?igshid=124n0gz5qi3s0
    عاصم اظہر کی اس پوسٹ پر ہانیہ عامر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ پسند آیا جبکہ اس پوسٹ پر ماڈل مہرین نے بھی ہارٹ ایموجی بنائے

    گلوکار کی اس پوسٹ پر مداحوں نے بھی کمنٹس میں تعریف کی جن پر گلوکار نے ان کا کمنٹس میں شکریہ ادا کیا

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ کچھ روز قبل ہی جاری کیا گیا ہے اور یہ ترانہ پاکستان کے 4 نامور گلوکار عارف لوہار، ہارون رشید، علی عظمت اور عاصم اظہر نے گایا ہے

    پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ جاری ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان تمام گلوکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا

  • مہوش حیات کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خبروں کی تردید

    مہوش حیات کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خبروں کی تردید

    کرکٹ شائقین پی ایس ایل سیزن فائیو کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اورتیار ہیں ترانے کی ریلیز کے بعد اس حوالے سے چند روز قبل خبریں سامنے آئیں تھیں کہ اس بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات لائیوپرفارمنس کریں گی

    تاہم اب پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے‌حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے وہ اس سال پی ایس ایل سال کی افتتاحی تقریب میں نہ گانا گائیں گی اور نہ ہی پرفارم کریں گی

    انہوں نے سب مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کے سالانہ تہوار پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوں

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے تیار ہیں کی ریلیز کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مہوش حیات اور ماہرہ خان 20 فروری کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی اور لائیو پرفارم کریں گی

  • ماہرہ خان نےایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

    ماہرہ خان نےایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر سٹار ماہرہ خان نے پاکستان انٹر نیشنل سکرین ایوارڈ (پیسا) میں پرفارم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

    باغی ٹی وی میں رپورٹ کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے میں اعلان کیا کہ وہ پیسا ایوارڈ جو کہ رواں ماہ 7 تاریخ کو دبئی میں منعقد کیا جائے گا اس میں پرفارم نہیں کریں گی


    چند روز قبل پیسا ایوارڈ نے ٹویٹر پر اعلان کیا تھا کہ معروف ٹیلنٹڈ اورخوبصورت خاتون ماہرہ خان پاکستان انٹر نیشنل سکرین ایوارڈ میں 7 فروری 2020 کو دبئی میں لائیو پرفارم کریں گی نشستیں ختم ہونے سے پہلے نشست بک کروالیں انہوں نے بکنگ کے لئے لنک بھی شئیر کیا تھا

    پیسا کی اس ٹویٹ کے بعد ماہرہ خان نے جواب میں ویڈیو شئیر کی جس میں اداکارہ نے پیسا کی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی ٹویٹ کیا کہ یہ بالکل غلط اطلاع ہے وہ ایوارڈ شو میں پرفارم نہیں کریں گی صرف شرکت کریں گی

    واضح رہے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ پیسا کا رواں ماہ 7 فروری 2020 کو دبئی میں شاندار انعقاد کیا جائے گا جس میں فلمی اور ٹیلیویژن دنیا کے ستارے جلوے بکھیریں گے

  • جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا  نیا ٹریلیر ریلیز

    جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا نیا ٹریلیر ریلیز

    جیمز بونڈ سیریز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا نیا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیمز بونڈ سیریز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا نیا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

    یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بونڈ سیریز کی یہ نو ٹائم ٹو ڈائی 25 ویں فلم ہے جس میں ڈینیئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں
    https://www.youtube.com/watch?v=yKoWjN7Nwd4&feature=youtu.be
    ڈینیئل کریگ نے 2006 میں کسینو رویال سے اپنے بونڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ان کی دیگر 3 فلمیں کوانٹم آف سولیس 2008، اسکائی فال 2012 اور اسپیکٹرے 2015 میں ریلیز ہوئی تھیں

    جبکہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نو ٹائم ٹو ڈائی میں بونڈ کے کردار میں وہ آخری بار نظر آئیں گے

    فلم 8اپریل 2020کو بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی جا ئے گی

  • عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ ملنے پرسوارا بھاسکرکی شدید تنقید

    عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ ملنے پرسوارا بھاسکرکی شدید تنقید

    بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ دینے پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ دینے کا مطلب ہے کہ بی جے پی کو پاکستان سے محبت ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری متنازع شہریت قانون سی اے اے کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہریت متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پاکستان سے محبت ہے اسی وجہ سے انہوں نے سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ سے نواز ا ہے

    سوارا بھاسکر نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی ہم جیسے لوگوں کو یعنی متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گالیاں دیتی ہے ہم پر تشدد کرتی ہے لاٹھی چارج کرتی ہے اور دوسری طرف ایک پاکستانی گلوکار کو پدما شری ایوارڈ سے نوازتی ہے

    اداکارہ نے کہا کہ عدنان سمیع نے حکومت کا دل اور ذہن دونوں جیت لیا ہے جب ہی تواس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے اور ہم سے ہمارا حق چھینا جارہا ہےانہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو ہر طرف صرف پاکستان ہی نظر آتا ہےمودی سرکار نفرت کی سیاست پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی

    اداکارہ نے بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورجیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیلاش وجےکو بھی اپنی ہندوستانی شہریت کے کاغذات دکھانے چاہئیں کیونکہ وہ تو بنگلادیشی کھانا ’پوہ‘ کھاتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں

    یاد رہے کہ بھارت میں 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر 141 افراد کو مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے پر پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور ان افراد میں سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع بھی شامل ہیں

  • خوش نصیب ہوں ڈرامہ سیریل الف کا حصہ بنا احسن خان

    خوش نصیب ہوں ڈرامہ سیریل الف کا حصہ بنا احسن خان

    داکار احسن خان نے مقبول ڈرامہ سیریل ’’الف‘‘ میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں اس ڈرامے کی میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق احسن خان نے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈرامہ سیریل ’’الف‘‘ میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ اداکار ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں اسکرپٹ کی پیشکش کرنے کے پیچھے کوئی وجہ ہوتی ہے اور وہ ان خوش نصیب افراد میں سے ہیں جنہیں ڈرامہ آفر ہوتا ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی خاص وجہ ہوتی ہے کیوںکہ وہ اتنا کام نہیں کر رہے کہ انہیں ہر کردار کے لیے کاسٹ کیا جائے

    احسن خان نے کہا کہ انہیں ڈرامہ ’الف‘ کے ہدایت کار حسیب حسن کی جانب سے اس ڈرامے کی آفر کی گئی جسے ثناء شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں نجی چینل جیو ٹی وی سے پیش کیا جارہا ہے

    انہوں نے ڈرامے کی رائٹر عمیرہ احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ یہ ڈرامہ عمیرہ احمد نے لکھا ہے جوکہ کم لکھتی ہیں اور چند رائٹرز ایسے ہیں جوکہ اچھا لکھتے ہیں اور عمیرہ احمد ان میں سے ایک ہیں جن کے اسکرپٹ پر ہم خود کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں

    واضح رہے کہ روحانیت صوفی اور محبت کی داستان پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’الف‘‘ میں حمزہ علی عباسی(قلب مومن)، احسن خان(طہ)، سجل علی (مومنہ سلطان )اور کبری خان (حسن جہاں ) ، سلیم معراج (سلطان صاحب ) اور نظر سہبائی (عبدالعلی) مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

  • اپنی سالگرہ پر رابی پیر زادہ نے مداحوں سے تحفے میں کیا مانگ لیا ?

    اپنی سالگرہ پر رابی پیر زادہ نے مداحوں سے تحفے میں کیا مانگ لیا ?

    گذشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والی سابقہ پاکستانی پاپ گلوکارہ رابی پیزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    باغی ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق سابقہ پاکستانی پاپ گلوکارہ رابی پیزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی رابی پیرزادہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عمر ے کے سفر سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شئیر کر کے ٹویٹس کر رہی ہیں اور مقدس مقامات کے بارے میں مداحوں کو گائیڈ کرتی اور ان مقامات پر ہونے والی کرامات کے بارے میں بتاتی نظر آ رہی ہیں

    رابی پیر زادہ نے اپنی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کی جس میں وہ مسجد نبوی میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ وہ بہت ہی عظمت والی جگہ مسجد نبوی میں کھڑی ہیں انہوں نے کہا اس عمرے نے ان کی زندگی بدل دی ہے رابی کے مطابق انہوں نے بہت کوشش کی کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں


    رابی نے کہا آج ان کا عمرے کاآخری دن ہے اور انہیں نہیں پتہ تھا کہ آج ان کے سالگرہ کے دن ہی ان کی فلائٹ بھی ہے اور کہا کہ کہتے ہیں جو بھی عمرہ یا حج کرے وہ ایسا ہو جاتا ہے جیسے ماں کے پیٹ سے نکلا ہو تو انہوں نے مداحوں سے سالگرہ کا تحفہ مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے سالگرہ کا تحفہ چاہیئے اور تحفہ میں مجھے آپکی دعا چاہیئے آپ دعا کریں کہ میں اپنے اس فیصلے پر ثابت قدم رہوں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے لوگ چاہ کر اللہ کی طرف نکلتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد واپس پلٹ جاتے ہیں

    ایسا کیوں ہوتا ہے رابی اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ گلیمر ہے گلیمر آپ کو بہت متاثر کرتا ہے اس کو چھوڑنا بہت مشکل ہے ایسا لگتا جیسے یہ دو الگ زندگیاں ہیں

    رابی پیر زادہ کا مداحوں کواہم پیغام


    رابی نے کہا کہ مجھے آپ سے دعاؤں کا تحفہ چاہئے کہ میں اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہوں ا س کی وجہ یہ ہے کہ مجھے دعاؤں کی بہت سخت ضرورت ہے انہوں نے اپنی تصاویر لیک ہونے کا بتاتے ہوئے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ حادثہ ہوا اس کے بعد بہت سی خواتین کے ساتھ یہ حادثہ ہوتا رہا بلکہ ان کی تو مردوں کے ساتھ اس طرح کی ویڈیو بھ یآئیں لیکن وہ وائرل نہیں ہوئیں

    لوگوں نے بھلا دیں اگنور کیوں کر دیں اس کی وجہ بتاتے ہوئے رابی نے کہا کہ کیونکہ انہوں نے اپنا راستہ نہیں بدلا تو لوگ بھول گئے اور اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چونکہ راستہ بدل گئی اللہ کی طرف پلٹ گئی تو لوگ اسے نہیں بھولتےلوگ اس کو معاف نہیں کرتے

    انہوں نے کہا لیکن مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ بہت سے لوگ مجھے سپورٹ کرتے ہیں اس راستے میں اور انہوں نے کہا کہ آپ جب بھی یہاں پر آئیں دعا کریں

    انہوں نے سوشل میڈیا کے بارےبات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آجکل کا سوشل میڈیا جو فلموں ڈراموں اور گانوں اورسیاسی باتوں سے بھرا پڑا ہے اور کچھ ایسی چیزوں سے بھرا پڑا ہے جن سے دل ٹوٹتے ہیں جیسے بچوں کے ساتھ یہ ہوا وہ ہوا اغیرہ تو انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پلیز ان کو آپ اسلامی چیزوں سے بھی بھریں ہم مسلمان ہیں اس میں کوئی بری بات نہیں ہے

    رابی پیر زادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی


    اور دوسری بات یہ ہے کہ پاکستان کے لئے دعا کریں کوئی سیاسی پارٹی کوئی کچھ نہیں ہے سب پاکستانی ہیں اور اور انہوں نے کشمیر کے لئے دعا کا کہتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لئے دعا کریں

    رابی نے کہا وہ اب پریکٹیکلی کشمیر کے لئے اب کچھ نہیں کر رہی اور کیوں نہیں کر رہی یہ بتانے سے انکار رتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے بتایا تو سب کو ان پر ترس آئے گا اور انہوں نے کہا کشمیر کے لئے پاکستان کے لئے بہت سارے ایسے لوگوں کے لئے دعا کریں جنہیں اللہ ہدایت دے

    ویڈیو کے ساتھ مداحوں کے لئے پیغام لکھا کہ انہیں سب سے بہت ہی خاص تحفے کی ضرورت ہے پلیز سب دعا کریں کہ میں صراط مستقیم پر ثابت قدم رہوں

    رابی نے لکھا میری سالگرہ کا تحفہ صراط مستقیم کی دعائیں ہیں