Baaghi TV

Category: شوبز

  • انٹر نیشنل ایوارڈ میں حرامانی کا نام بہترین اداکارہ کے لئے نامزد

    انٹر نیشنل ایوارڈ میں حرامانی کا نام بہترین اداکارہ کے لئے نامزد

    حرا مانی کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہیں اپنے ڈرامے ’دو بول‘ کی وجہ سے پاکستان بھر میں خوب شہرت ملی

    اداکارہ گزشتہ سال اے آر وائے کے ڈرامے ’دو بول‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے مقابل عفان وحید نے مرکزی کردار نبھایا

    اس ڈرامے میں حرا مانی کی اداکاری کو بےحد سراہا گیا جبکہ یہ گزشتہ سال کا کامیاب ڈراما بھی ثابت ہوا اور اب حرا مانی کو اپنے اسی ڈرامے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ پیسا میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا

    جہاں اداکارہ کو ان کے ساتھی اور مداح اس نامزدگی کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں وہیں حرا کے شوہر اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    انسٹاگرام پر مانی نے ایوارڈ سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان میں شاید ہی کوئی ہو جس نے ایک میزبان کے طور پر شروعات کی کامیڈی کی، شوبر میں آنے سے پہلے شادی کی، دو بچوں کے بعد سنجیدہ اداکاری میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی

    مانی نے مزید لکھا کہ بہت کم وقت میں تم نے بہت کچھ حاصل کرلیا، تم ایک بہترین اداکارہ ہو اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ایکشن سے پہلے اور کٹ کے بعد تم دل کی اچھی، عام سی گھریلو سی حرا ہو، ایسے ہی سر جھکا کر چلتی رہو

    مانی کی اس پوسٹ پر حرا نے کمنٹ کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ ان سے محبت کرتی ہیں

    حرا مانی نے خود بھی ایوارڈ کی یہ تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ایوارڈ ملے نہ ملے ان کے لیے یہ نامزدگی ہی بہت بڑی بات ہے میں بھی آپ سے سے دل سے اور دل سے بہت پیار کرتی ہوں

    ادکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے پسند کرنے کا میرے ڈرامہ دیکھنے کا بے حد شکریہ خوش رہیں آپ سب آمین

    اداکارہ کا ڈراما ’دو بول‘ رومانوی کہانی پر مبنی تھا جس میں حرا مانی نے امیر گھر کی لڑکی جبکہ عفان نے ان کے گھر کے ملازم کا کردار نبھایا پیسا ایوارڈز کی تقریب رواں سال فروری میں دبئی میں منعقد ہوگی

    ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط تاخیر کا شکار


    واضح رہے حرا پاکستان کی تاریخ کے بہترین ترین اور سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ڈرامے میرے پاس تم ہو میں بھی جلوہ گر ہیں جس میں وہ ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار ادا کر رہی ہیں

  • مجھے قوالی گانے سے کیوں روکا گیا منجاری چتر ویدی نے بتا دیا

    مجھے قوالی گانے سے کیوں روکا گیا منجاری چتر ویدی نے بتا دیا

    گذشتہ دنوں نامور کتھک ڈانسر منجاری چترویدی کولکھنوکے ہوٹل میں ہونے والے ایک کلچر شو میں سرکاری طور پر قوالی گانے سے روک دیا گیا

    منجاری کے مطابق ایسے وقت میں انہیں شدید حیرانی کا سامنا کرنا پڑا ان کاکہنا تھا کہ ’’ میں نے عشق کے رنگ کے عنوان سے 45 منٹ کی پرفارمنس دینی تھی مگرجب میں تیسرے مرحلے میں تھی اور قوالی گانے لگی تو میوزک بند ہو گیا پہلے پہل تو میں یہ سمجھی کہ میوزک میں کوئی خرابی ہے مگر کچھ ہی لمحوں بعد تین سرکاری افسرآئے اور مجھےکہا یہاں قوالی نہیں چلےگی

    فنکارہ کے مطابق میں سوچنے لگی کہ یہ وہ لکھنونہیں جو اپنے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے میں یہاں پلی بڑھی ہوئی یہاں کی تہذیب سے واقف ہوں وہ تہذیب مجھ میں رچی بسی ہے مجھے اس رویے سے بہت دکھ پہنچا میوزیشین نے انتظامیہ کو بتایا کہ ابھی دو سیگمنٹ باقی ہیں مگر انہوں نے کچھ نہیں کہا وہ چپ رہے

    بھارتی فنکارہ کوصوفی رقص سے زبردستی روک دیا گیا


    کتھک ڈانسر کا کہنا تھا کہ جو قوالی میں گانے جارہی تھی اس کے بول تھے ایسا بننا سنورنا مبارک ہو تمہیں جو کہ نصرت فتح علی نے گائی ہےاس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں تھا بھارت قوالی کی جنم بھومی ہے

    منجاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعد مجھے سرکاری افسر کی کال موصول ہوئی جنہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کے ساتھ ہونے والے واقعہ پر سرکاری افسران کا رویہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں تھا اور ان کا رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا

    تاہم سرکاری افسر نے مجھے 27 جنوری کو ایک پروگرام میں پرفام کرنے کو کہا جس میں وزیر اعلیٰ بھی موجود ہونگے

  • شاہی خاندان کے اعلان پر شہزادہ ہیری کا دکھ کا اظہار

    شاہی خاندان کے اعلان پر شہزادہ ہیری کا دکھ کا اظہار

    شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور میگھن کا شاہی درجہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ مجھے دکھ ہے کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، امید تھی پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں

    ہفتے کو شاہی خاندان کے تاریخی معاہدے کے بعد ہیری کا حامیوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپ کی خدمت جاری رکھیں گے دادی اور اپنی کمانڈر ان چیف کا بےحد احترام ہے ان کا اور خاندان کا شکر گزار ہوں

    خطاب کے دوران ایک موقع پر شہزادہ ہیری اشک بار ہو گئے تھے شہزادہ ہیری کی علیحدگی پر شاہی خاندان کے معاملات طے پاگئے معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل پبلک فنڈ استعمال نہیں کرسکیں گے

    معاہدے کے تحت جوڑے کو اپنے گھر کی تزئین و آرائش پر خرچ کیے گئے 31 لاکھ ڈالر واپس کرنے ہوں گے اور ہیری کو افغانستان میں خدمات پر دیے گئے فوجی اعزازات بھی واپس کرنے ہوں گے

  • رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    لاہور:رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ،تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ نے خبروں کے حوالے سے بتایا کہ چند میڈیا گروپس کو سچ سے ہٹ کر خبریں لگانا پسند ہوتا ہے۔

    رابی پیر زادہ نے بتایا کہ میں پاکستان اور یہاں رہنے والوں سے محبت کرتی ہوں،لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کے میں نے مشکل وقت میں اسائلم نہیں لیا تو اب میری جان کو کیا خطرہ ہے۔ یاد رہے اداکارہ نےبتایا کہ 25 جنوری کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہوں۔

    اس سے قبل رابی پیرزادہ قرآنی آیات اور اللہ پاک کے اسم مبارک پر مبنی فن پارے تیار کررہی تھی۔گزشتہ ماہ سے رابی پیر زادہ کسی نا کسی وجہ سے خبروں کا حصہ رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ سکینڈل کی زد میں تھی کیونکہ ان کی کچھ غیر مناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ اداکارہ کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھی جس پر ان کے پرستاروں اور شوبز حلقوں نے رابی پیرزادہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

  • ہندو خاتون صحافی کا سوال کیا شبانہ اعظمی کا صرف روڈ ایکسیڈنٹ ہوا ?

    ہندو خاتون صحافی کا سوال کیا شبانہ اعظمی کا صرف روڈ ایکسیڈنٹ ہوا ?

    گزشتہ روز بھارتی ریاست مہارا شٹر سے خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی روڈ حادثے میں سخت زخمی ہوگئیں

    اداکارہ و فلم ساز کی گاڑی کو حادثہ پونے اور ممبئی کے درمیان پیش آیا اور حادثہ اس قدر شدید تھا کہ شبانہ اعظمی کی کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا

    حادثے کے دوران شبانہ اعظمی سخت زخمی ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے جاوید اختر اور ان کے ڈرائیور محفوظ رہے اور بعد ازاں اداکارہ کو ممبئی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا

    جہاں اب اداکارہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ان کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں اداکارہ کو کوئی بڑی اندرونی چوٹ نہیں لگی

    تاہم دوسری جانب شبانہ اعظمی کے حادثے کے بعد بھارتی خاتون صحافی، فوٹوگرافر، تنقید نگار اور بلاگر سنجکتا باسو نے اداکارہ کے حادثے سے متعلق سوالات اٹھا کر کئی لوگوں کی سوچ کو ایک نئی راہ پر ڈال دیا

    بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کار حادثے میں زخمی


    سنجکتا باسو جو بالی وڈ فلموں سمیت شوبز، فیشن، سیاست، ہندو انتہا پسندی، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم اور حال ہی میں بنائے گئے متنازع شہریت قانون پر کھل کر لکھتی ہیں انہوں نے بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کی جانب سے اداکارہ کے حادثے سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹ پر سوال اٹھاکر کئی لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا

    اے این آئی نے گزشتہ روز سب سے پہلے شبانہ اعظمی کے روڈ حادثے سے متعلق ٹوئٹ کی تھی جس پر سنجکتا باسو نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا واقعہ شبانہ اعظمی کی گاڑی کے ساتھ محض روڈ حادثہ پیش آیا؟

    سنجکتا کی جانب سے اے این آئی کی ٹوئٹ پر سوالیہ ٹوئٹ کرنے پر لوگوں نے یں جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ افراد نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا اور کہا کہ واقعہ کی ا نکوائری ہونی چاہیے

    تاہم سنجکتا باسو نے خود اپنے سوال کے بعد خود کو ملنے والے جوابات کے حوالے سے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ ان کے سوال 500 کمنٹس آئے جن میں صرف ان کے سوال پر 409 کمنٹس ہیں جن میں سے 400 کمنٹس میں ان پر تنقید کی گئی اور گالیاں دی گئیں سنجکتا نے الزام عائد کیا کہ انہیں ہندو انتہا پسندو نے سوال اٹھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پیش آنے کے بعد ممبئی پولیس نے شبانہ اعظمی کے ڈرائیور کے خلاف ٹیک اوور اور تیز رفتاری سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی دائر کردیا

  • ہالی وڈ پروڈیوسر  ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ ٹرائل  کے لئے جیوری منتخب

    ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ ٹرائل کے لئے جیوری منتخب

    ہالی وڈ پروڈیو سر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ کے اہم ترین کیس کا ٹرائل کرنے کے لیے 12 رکنی جیوری کا انتخاب کرلیا گیا

    ہالی وڈ کے بدنام زمانہ اور کم سے کم 100 خواتین کے جنسی ہراسانی، جنسی استحصال اور ’ریپ‘ کے الزامات پر قانونی کیسز کا سامنا کرنے والے پروڈیوسر کے لیے جیوری کا انتخاب نیویارک کی عدالت نے کیا اور ارکان میں 7 مرد اور 5 خواتین کو شامل کیا گیا ہے جب کہ تین اضافی ارکان کو بھی منتخب کیا گیا ہے جنہیں اس وقت جیوری کا حصہ بنایا جائے گا جب جیوری کے 12 ارکان میں سے کوئی بھی رکن غیر جانبدار فیصلہ کرنے میں ناکام ہوگا

    نیویارک کی عدالت نے یہ جیوری اس وقت بنانے کا فیصلہ کیا جب ہاروی وائنسٹن نے عدالت میں اپنے خلاف لگے ’ریپ‘ اور جنسی استحصال کے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا

    جب کوئی ملزم اپنے اوپر الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دے توپھر عدالتیں امریکی قوانین کے تحت خصوصی جیوری کا قیام کرتی ہیں اور ملزم مذکورہ جیوری کے سامنے یہ ثابت کرتا ہے کہ اس نے الزامات کو کیوں ماننے سے انکار کیا اور اس کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے تھے

    اب ہاروی وائنسٹن بھی جیوری کے ارکان کے سامنے اس بات کو ثابت کریں گے کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے تھے اور اگر وہ یہ ثابت نہ کرپائے تو ان پر جرم عائد کرکے انہیں سزا سنائی جائے گی اور انہیں کم سے کم 28 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے

    جیوری کے لیے نیویارک کی عدالت نے 600 نامور شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے تھے جس میں سے 120 شخصیات نے جیوری کا رکن منتخب ہونے کے دعوت نامے قبول کیے تھے عدالت میں پیش ہونے والے ان لوگوں میں فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید بھی تھیں

    پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور سپر ماڈل جی جی حدید کے درمیان تعلقات بحال ہو گئے ?

    جی جی حدید رواں ماہ 14 جنوری کو عدالت میں پیش ہوئیں تھیں اور انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ہاروی وائنسٹن کو ذاتی طور پر جانتی ہیں اور ان سے ملاقات بھی کر چکی ہیں تاہم اس کے باوجود وہ بطور جیوری رکن غیر جانبدار رہیں گی جی جی حدید کی جانب سے ہاروی وائنسٹن سے ملاقات کے اعتراف کے بعد ان کی جانب سے غیر جانبدار رہنے کےفیصلے پر لوگ حیران رہ گئے تھے

    عدالت نے 2 ہفتوں تک 120 شخصیات سے درجنوں سوالات کے بعد 12 افراد کو جیوری کے رکن کے طور پر منتخب کیا ہے تاہم عدالت کو نوجوان ارکان منتخب نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جبکہ ججز نے اس تنقید کو بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ جیوری میں کسی کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا

    اس بارےججز کا کہنا تھا کہ جیوری میں نوجوانوں کو اس لیے منتخب نہیں کیا گیا کیوں کہ وہ 1990 سے قبل یا اس وقت کے مرد و خواتین کے درمیان تعلقات کے معاملات کو درست انداز میں سمجھ نہیں پائیں گے اور ہاروی وائنسٹن کے خلاف لگے الزامات کا تعلق بھی پرانے وقت سے ہے

    ججز نے جیوری ارکان کے انتخاب پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جیوری آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی

    متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا گیا لیڈی گاگا کا انکشاف

    جبکہ دوسری جانب ہاروی وائنسٹن کے وکلا نے بھی جیوری ارکان پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ عین ممکن ہے کہ ارکان غیر جانبدار نہ رہیں کیوں کہ منتخب کیے گئے اور ارکان میں ایک خاتون ایسی بھی ہیں جو عمر رسیدہ طاقتور شخص کی جانب سے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات کے حوالے سے ایک ناول بھی لکھ رہی ہیں

    تاہم عدالت نےوکلا کے تمام خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرائل کے دوران کوئی بھی رکن غیر جانبدار پایا گیا تو اس کی جگہ دوسرے رکن کو بٹھایا جائے گا اسی لیے ہی تین اضافی ارکان کو بھی منتخب کیا گیا ہے ہاروی وائنسٹن کے خلاف جیوری آئندہ ہفتے سے ٹرائل کا آغاز کرے گی

    ہاروی وائنسٹن پر جیوری میں اہم ترین الزامات میں 2006 میں ایک خاتون کے جنسی استحصال کرنے اور 2013 میں ایک خاتون کے ’ریپ‘ کا ٹرائل ہوگا جن کو ملزم نے مسترد کرتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ یہ کام دوسرے فریق کی باہمی رضامندی سے ہوئے تھے

    ہاروی وائنسٹن پر ابتدائی طور پر 2017 میں 3 درجن کے قریب خواتین نے جنسی ہراسانی اور ریپ کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد دیگر خواتین بھی ان کے خلاف سامنے آئی تھیں ہاروی وائنسٹن کے خلاف خواتین و اداکاراؤں کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد ہی دنیا بھر میں ’می ٹو مہم‘ کا آغاز ہوا تھا اور ان کے خلاف نیویارک اور لاس اینجلس کی عدالتوں سمیت دیگر امریکی عدالتوں میں بھی مقدمات درج ہیں

  • ادکار سدھیر کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

    ادکار سدھیر کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری میں 40 سال تک اداکاری کے جوہر دکھانے والے ’جنگجو ہیرو‘ کا لقب پانے والے لیجنڈری لالہ سدھیر کو مداحوں سے بچھڑے 23 سال بیت گئے ہیں آج 19 جنوری کو ان کی 23ویں برسی منائی جا رہی ہے

    پاکستان کے پہلے ایکشن ہیرو کے نام سے پہچان بنانے والےلالہ سدھیر کا اصل نام شاہ زمان تھا اداکار پنجاب کے شہر لاہور میں 25 جنوری 1922ء کو پیدا ہوئے

    ادکار معاملہ فہم اور درد مند انسان تھے اوسر ان کی انہی خوبیوں کی وجہ سے انہیں فلم انڈسٹری میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ انہیں لالہ سدھیر کہہ کر پکارتے تھے وہ اداکاروں کی تنظیم کےچیئر مین بھی رہے

    قیام پاکستان کے بعد لالہ سدھیر کی پہلی فلم ہچکو لے تھی اسی دور میں ان کی فلم دوپٹہ مقبول ہوئی جس میں وہ نورجہاں اور اجے کمار کے مقابل جلوہ گر ہوئے جبکہ 1956ء میں فلم ’ماہی منڈا‘ اور ’یکے والی‘ نے اداکار کی شہرت عروج پر پہنچا دی لالہ سدھیر کو جنگ و جدل پر مبنی فلموں میں بہترین پرفارمنس پر’جنگجو ہیرو‘ کا خطاب بھی دیا گیا

    اس دور کی ہیروئین شمی کو سدھیر نے اپنا شریکِ حیات چنا

    سدھیر نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا اور اپنے وقت کی معروف ہیروئینوں کے مقابل مختلف کردار ادا کیے جن میں نورجہاں، صبیحہ خانم، مسرت نذیر، یاسمین، آشا بھوسلے، لیلیٰ، راگنی، زیبا، دیبا، شمیم آرا، ریحانہ، نیئر سلطانہ، حسنہ، نیلو، نجمہ، فردوس، نغمہ، سلونی، شیریں، بہار بیگم اور رانی نمایاں ہیں

    ان کی مقبول فلموں میں دوپٹہ، سسی، کرتار سنگھ، بغاوت، یکے والی، جی دار، حکومت، چاچا خوامخواہ، ڈاچی، ماں پتر، ابا جی، چٹان، جانی دشمن، لاٹری اور ان داتا شامل ہیں جبکہ 1970ء میں پنجابی فلم ماں پتر اور 1974ء میں ایک اور پنجابی فلم لاٹری پر بہترین اداکار کا نگار ایوارڈ اپنے نام کیا

    لالہ سدھیر 19 جنوری 1997ء میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

  • مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے7برس بیت گئے

    مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے7برس بیت گئے

    دلکش،مدھر اور سریلی آواز رکھنے والی پاکستان کی نامور گلوکار ہ مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے7 برس بیت چکے ہیں اور آج ان کی برسی منائی جارہی ہے

    مہناز کااصل نام کنیز فاطمہ تھا 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہیں مہناز کا نام ان کے استاد امراؤ بندوخان کے بھتیجے نذیر نے دیا گلوکارہ نے موسیقی کی تربیت مہدی حسن کے بڑے بھائی پنڈت غلام قادر سے حاصل کی

    جبکہ انہیں پاکستان ٹیلیوژ ن کے پروگرام نغمہ زار کے ذریعے عوام سے متعارف کروانے والے امیر امام ہیں جس کے بعد مشہور موسیقار اے حمید نے مہناز کو فلمی دنیا میں آنے کی دعوت دی

    ہدایتکار نذرالاسلام کی فلم حقیقت مہناز کی بطور گلوکارہ ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی جس کے بعد کم وقت میں ہی مہناز فلمی دنیا کی مقبول ترین آواز بن گئیں اور فلمی صنعت کا ہر موسیقار مہناز کی آواز کو اپنی فلم میں شامل کرنا اپنا اعزاز سمجھتا تھا

    گلوکارہ نے ساڑھے تین سو سے زیادہ فلموں کے لیے پانچ سو سے زیادہ نغمات ریکارڈ کروائے حکومت پاکستان نے موسیقی کے شعبے میں مہناز کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاعلاوہ ازیں انہیں ان کی گائیگی پر اور بھی متعدد اعزازات سے نوازا گیا

    جن میں دس نگار ایوارڈ، دو نیشنل ایوارڈ، سات گریجویٹ ایوارڈ اور ایک پی ٹی وی ایوارڈ شامل ہیں مہناز نے 1977ء سے 1983ء تک مسلسل سات سال تک نگار ایوارڈ حاصل کر کے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا

    مہناز طویل عرصے سے ہائی بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں 19 جنوری 2013ء کو وہ اپنے علاج کے لیے پاکستان سے امریکا جارہی تھیں کہ اچانک راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جہاز کو ہنگامی طور پر بحرین میں اتارا گیا اور انہیں فوری طور پر ہسپتا ل پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جاملیں

  • معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان کے نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی

    اداکار فیصل قریشی نے اپنے بیٹے کی خبر کا اعلان سوشل میڈیا اکاونٹ پر کیا

    اداکار نے اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے بیٹے کا نام بھی مداحوں کو بتادیا فیصل قریشی نے لکھا کہ خوش آمدید فرمان قریشی آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے یہ اس دنیا میں نیا ہے

    اس پر مداحوں کے ساتھ ساتھ فیصل قریشی کو ان کے قریبی دوستوں نے بھی مبارکباد دی

    اداکار اعجاز اسلم نے اپنے کمنٹ میں فیصل قریشی کو ’ابو جی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور مبارکباد دی

    فخر عالم مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ فرمان قریشی ان کے ساتھی ہوں گے اور میں اور میرا بھتیجا دونوں ایک ساتھ سالگرہ منایا کریں گے

    اداکارہ ایمان خان نے بھی مبارک دی

    واضح رہے کہ فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا قریشی سے شادی کی تھی ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے

  • شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ کا شاہی درجہ ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

    شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ کا شاہی درجہ ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

    برطانیہ کی شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شاہی حیثیت ختم کردی گئی ہے

    غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی شاہی حیثیت ختم کردی گئی ہے ان کو آزاد مستقبل کے فیصلے پر جنوبی لندن میں واقع رہائش گاہ کی تزئین و آرائش پر کئے گئےاخراجات ادا کرنے ہوں گے

    اعلان میں کہا گیا چونکہ شاہی جوڑے کا شاہی درجہ ختم کردیا گیا ہے اور انہیں اپنے لیے ‘ہِز رائل ہائنس’ اور ‘ہَر رائل ہائنس’ کا خطاب بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

    ملکہ برطانیہ ایلزبتھ نے بیان میں کہا کہ مجھے احساس ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران سخت جانچ پڑتال کے باعث مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور آزاد زندگی گزارنے کی ان کی خواہش کی حمایت کرتی ہوں انہوں نے کہا البتہ ہیری، میگھن اور ان کا بیٹا آرچی ہمیشہ خاندان کا اہم حصہ رہیں گے

    ملکہ برطانیہ نے میگھن کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس تیزی سے میگھن ہمارے خاندان کا حصہ بنیں اس پر خاص طور پر مجھے فخر ہے

    یاد رہے شہزادہ ہیری اور میگھن نے مئی 2018 میں شادی کی تھی ان کی شادی کی تقریب ونڈ کیسل میں منعقد ہوئی تھی

    مادام تساؤ سے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کر دیئے گئے


    بکنگھم پیلیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی باقاعدہ طور ملکہ کی نمائندگی نہیں کرسکتے ہیں لیکن وہ جو کچھ بھی کریں گے اس میں شاہی اقدار اور رسم و رواج کو ملحوظ خاطر رکھیں گے

    شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے بعد شہزادہ ہیری، عسکری سرپرستی اور دولت مشترکہ کے یوتھ ایمبیسڈر کا اعزاز بھی واپس کردیں گے

    تاہم شاہی خاندان سے جاری بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ وہ سسکس رائل کا خطاب اپنی ویب سائٹ اور شناخت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں

    رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری کو سرکاری سطح پر مالی معاونت نہیں دی جائے گے لیکن ان کے والد اور خاندان کے وارث شہزادہ چارلس انہیں نجی سطح پر تعاون جاری رکھیں گے

    ہیری بدستور شہزادہ رہیں گے اور دونوں میاں بیوی ‘ڈیوک’ اینڈ ‘ڈچس آف سسکس’ کا خطاب بھی رکھیں گے

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے رواں ماہ 9 تاریخ کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے عملی اقدامات کریں گے تاہم وہ ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کی عزت و احترام کرتے رہیں گے

    جس پر ملکہ برطانیہ نے اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس کے بعد شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ سابق اداکارہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جوڑے کی آزاد زندگی گزارنے کے فیصلے کی قدر کرتی ہیں