Baaghi TV

Category: شوبز

  • سونم نے اوبر پر سفر کو خوفناک تجربہ قراردیا

    سونم نے اوبر پر سفر کو خوفناک تجربہ قراردیا

    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے کہا کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’اوبر‘ کے ڈرائیور ان کے ساتھ نامناسب انداز میں پیش آئے

    اداکارہ سونم کپور نے نجی کمپنی’اُوبر‘ پر سفر کو بدترین تجربہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کو محتاط رہنے کامشورہ دے دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونم کپور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ’اوبر لندن ‘ کو ٹیگ کر تے ہوئےلکھا کہ لندن میں اوبر پر سفر کرنے کا تجربہ خوفناک ترین رہا انہوں نے مداحوں کو محتاط رہنے کا کہا انہوں نے لکھا کہ مہربانی کر کے محتاط رہیں اور ساتھ ہی آرام دہ سفر کے لیے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اوبر کے بجائے لوکل ٹرانسپورٹ یا پبلک ٹرانسپورٹ کوترجیح دیں

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں یہ بھی بتایا کہ خوف نے انہیں اندر تک ہلا کر رکھ دیا ہے

    اداکارہ کی ٹوئٹ کے بعد ’اوبر‘ نے بھی ان سے معذرت کی اور اداکارہ کو کہا کہ وہ واقعے کی تفصیلات اپنے ای میل اور فون نمبر کے ساتھ انہیں بھیجیں

    سونم کے اس ٹوئٹ سے ان کے مداحوں میں بے چینی پیدا ہوگئی کیونکہ انہوں نے اپنے ’خوفناک تجربے کا ذکر کرتے ہوئے اس کی تفصیلات شیئر نہیں کیں ان کے مداحوں نے ان سے خیریت دریافت کرتے ہوئے پوچھا ان کے ساتھ کیا ہوا تھا

    پریا نامی ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ ان کے ساتھ آخر ایسا کیا ہوا ہے بتائیں کیونکہ وہ لندن میں ہی رہتی ہیں اور اس سے انہیں کوئی مدد مل سکتی ہے

    اس کے جواب میں سونم نے کہا کہ ڈرائیور ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور میرے اوپر بہت چیخ رہا تھا میں اس واقعے سے بہت ڈر گئی ہوں

    تاہم اس ٹویٹ پر کچھ صارفین کی طرف سے سونم کو مذاق کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے اور کچھ صارفین اس ٹویٹ کو سراسر جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے

    اس سے پہلے 9 جنوری کو بھی سونم نے ٹویٹر پر بتایا تھا کہ اس مہینے یہ برٹش ائیر ویز کے ساتھ ان کا تیسرا سفر ہے اورا یئرلائن نے ایک ہی مہینے میں دوسری بار ان کے بیگ غائب کیے ہیں انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں نے اس سے سبق سیکھا ہے کہ میں دوبارہ برٹش ایئر لائن پر سفر نہیں کروں گی

    تاہم سونم کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے برٹش ایئر ویز کی طرف ان کا سامان تاخیر سے پہنچنے پر معذرت بھی کی گئی تھی

    واضح رہے کہ سونم کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا گزشتہ دنوں برٹش ایئر لائن نے اُن کا بیگ کھو دیا تھا جس پر برہمی کا اظہار بھی انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی کیا تھا

    جے این یو طلباء کے ساتھ سونم کپور کا اظہار یکجہتی

  • پریانکا چوپڑا دوبارہ نک کی محبت میں گرفتار ہو گئیں

    پریانکا چوپڑا دوبارہ نک کی محبت میں گرفتار ہو گئیں

    معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ اور سپر سٹار پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نک کو نئے گانے کی ویڈیو میں دیکھ کر دوبارہ ان سے پیار ہو گیا ہے

    غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر نک جونس پہلی بار ایک ساتھ ایک گانے کی ویڈیو واٹ اے مین گوٹ اے گو میں نظر آئیں گے انہو ں نے 2018 میں شادی کی تھی اور پہلی بار ایک ساتھ سکرین پر اس گانے میں رومانس کرتے نظر آئیں گے

    پریانکا چوپڑ نے انٹرویو کے دوران نک کے ساتھ آنے والے گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کی فلمسازی کے دوران انہیں نک کی ادا اتنی پسند آئی کہ رومانٹک ہو گئیں اور دوبارہ ان کی محبت میں گرفتار ہو گئیں

    پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور سپر ماڈل جی جی حدید کے درمیان تعلقات بحال ہو گئے ?


    دیسی گرل کا لقب پانے والی بھارتی اداکارہ نے اپنے اور نک کے بارے میں بتاتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اور نک شادی سے پہلے ایک دوسرے کے کیرئیر سے متعلق زیادہ نہیں جانتے تھے اسی لیے شادی کے بعد وہ ہر روز ایک دوسرے کو اپنی پہلی فلم یا گانے سے متعلق بتاتے ہیں اور سونے سے قبل موسیقی انجوائے کرتے ہیں

    اداکارہ نے گھریلو مصروفیت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں زیادہ تر ننگے پاؤں رہتی ہوں اور اپنے گھر کے ماربل سے ٹھنڈک محسوس کرتی ہوں میں اور نک دوستوں کی جانب سے بھیجی گئی فلمیں بھی دیکھتے ہیں اور علاوہ ازیں ہمارے گھر خاندان والوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر ہمیں خوشی ہوتی ہیں اور بہت اچھا لگتا ہے

    37 سالہ پریناکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ میں اپنی فلمیں دیکھنا پسند نہیں کرتی کیوں کہ اس میں مجھے بس اپنی غلطیاں نظر آتی ہیں جبکہ مجھے نک کی فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے تاہم میں نے نک کی فلم کیمپ راک نہیں دیکھی ہے جس پر ہر کوئی میرا مذاق بناتا ہے مگر میں بہت جلد و ہ فلم دیکھ لوں گی اورمیں پر یقین ہوں کہ نک کی یہ فلم بہت اچھی ہوگی

    نک جونس نے انسٹاگرام پر پریانکا کے ساتھ اپنے آنے والے پہلے گانے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنی بیوی پریانکا کے لیے لکھا ہے کہ یہ ایک خطرہ ہے اور میں خطروں کا کھلاڑی

  • صباء قمر نے  کملی کی ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم سائن کر لی

    صباء قمر نے کملی کی ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم سائن کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے فلم ‘کملی’ ریلیز سے قبل ہی ایک اور فلم بھی سائن کرلی

    صبا قمر کی فلم کا مداحوں کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے جبکہ اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی اداکارہ نے ایک اور فلم سائن کر لی

    جے بی اینڈ ماسٹر مائنڈ فلم کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پہلی فیچر فلم بنانے جارہے ہیں جس کا ٹائٹل اب تک سامنے نہیں آیا

    فلم کے پروڈیوسر حسن ضیا ءنے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ صبا قمر ان کی فیچر فلم میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی

    حسن ضیاء کا مزید کہنا تھا کہ میں کچھ ہفتوں کے لیے اپنے ہدایت کار کے ہمراہ لاہور میں تھا جب انہوں نے صبا قمر کو فلم کا اسکرین پلے دیا انہوں نے کہا پہلا مرحلہ صبا قمر فلم میں کام کرنے کی حامی بھرنا تھا اور دوسرا مرحلہ فلم بنانے کے لیے فنڈنگ کا تھا دونوں ہی کام ہوگئے ہیں اب بس تاریخوں پر بات جاری ہے جبکہ چند روز میں فلم کے مرکزی اداکار کو بھی سائن کرلیا جائے گا

    انہوں کہا کہ جمیل بیگ اور میں مل کر اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں اور انہوں نے کہا انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ وہ جمیل بیگ کے ساتھ فلم کی پروڈکشن کر رہے ہیں

    حسن ضیا ء نے بتایاکہ اب تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی فلم کا نام رکھا ہے

    انہوں نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے میوزک کمپوز کرلیا جائے

    فلم کے ڈائیلاگز اور اسکرین پلے محسن علی اور ثاقب خان نے تحریر کیے ثاقب خان ہی اس فلم کی ہدایات بھی دیں گے

    حسن ضیا نے بتایا فلم کی کہانی بالی وڈ فلمز بدھائی ہو اور بریلی کی برفی جیسی ہوگی نہ صرف کامیڈی نہ سنجیدہ

  • فلم مولان کی نئی جھلکیاں سامنے آ گئیں

    فلم مولان کی نئی جھلکیاں سامنے آ گئیں

    چین کی جنگجوخاتون پر مبنی فلم’مولان‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

    نکی کیرو کی ہدایتکاری میں بننے والی مولان‘ لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولان‘ کا ریمیک ہے

    فلم کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم سے لی گئی ہے

    فلم کی کہانی نچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور جنگجو خاتون ’ہوا مولان‘ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں

    فلم رواں سال 27مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

  • پاکستانی اداکارہ نے اللہ پر یقین کو شاعرانہ انداز میں بیان کر دیا

    پاکستانی اداکارہ نے اللہ پر یقین کو شاعرانہ انداز میں بیان کر دیا

    معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اللّہ پر ایمان رکھنے کو خوبصورت شاعرانہ انداز میں بیان کردیا

    گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اللّہ پر ایمان اور یقین کو نظم کے ذریعے بیان کر رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B7VQySzHGqT/?igshid=nxq1lcf6tq9c

    اداکارہ نے اللہ پر یقین کو نظم میں کچھ اس طرح بیان کیا:

    وقت سب تالے کھول دیتا ہے

    ہر جواب ایک ایک کرکے بول دیتا ہے

    ہم پریشان سے کھڑے وقت کی گرد میں

    ہمیں وہ صبح اور شام میں ہی رول دیتا ہے

    گر یقین کرو دِل کی آنکھ سے تو

    تو کس کس مہربانی میں وہ ہمیں تول دیتا ہے

    یمنیٰ زیدی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہمیشہ یہ یقین رکھیں کہ ہر کام ایک مقرر وقت پر ہوتا ہے اور ہمارا یہ یقین ہی اللہ پر ہمارے ایمان کو مضبوط بناتا ہے

    اداکارہ کی شاعری کی تعریف کرتے ہوئے اداکارشہزاد شیخ نے لکھا کہ بہت خوب

    یمنی زیدی نے ان کو جواب میں تھینک یو لکھا

    جبکہ اداکارہ زارا نور عباسی نے بھی تعریف بھرا کمنٹ کیا

    اور مداحوں کی طرف سے بھی اداکارہ کی شاعری کو خوب سراہا گیا

  • معروف اداکارہ نے شوہر کو اپنی پرانی جیکٹ تحفے میں دےد ی

    معروف اداکارہ نے شوہر کو اپنی پرانی جیکٹ تحفے میں دےد ی

    معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے اپنی پُرانی جیکٹ اپنے شوہر یاسر حسین کو دے دی

    گذشتہ روز معروف اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے اقرا کی جیکٹ پہنی ہوئی ہے ویڈیو میں اقرا جیسے ہی موبائل کا کیمرہ یاسر کی طرف کرتی ہیں تو یاسر کہتے ہیں کہ اقرا نے نئی ہُوڈی لے لی ہے اسی وجہ سے اقرا نے اپنی پرانی جیکٹ مجھے دے دی ہے


    یاسر حسین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہم پیسے بلکل ضائع نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم سوچ رہے ہیں کہ آئندہ زندگی میں خرچے کم اور خیرات زیادہ کریں گےاُنہوں نے اپنے مداحوں کو بھی مشورہ دیا اور ایسا سوچنے کے بارے میں کہا کہ آپ لوگ بھی ایسے ہی سوچیں اور جو لوگ پہلے سے ہی ایسا سوچ رہے ہیں وہ دوسروں کو بھی سوچنے میں مدد کریں

    آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ انسانیت بازی بھی استعمال کیا

    یاسر کی اس پوسٹ پر اداکار منیب بٹ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت اچھی سوچ میرے دوست اللہ آپ کو اس کا اجر دے

    یاسر حسین کی اس سوچ پر اُن کے مداحو ں نے بھی اُن کو سراہا

    آمنہ نامی صارف نے لکھا کہ ’ماشااللّہ بہت اچھے خیالات ہیں اللّہ ہم سب کو بھی عمل کرنے کی توفیق دے

    حرا نامی صارف نے لکھا کہ ’اللّہ آپ کے لیے یہ راستہ آسان کرے کیونکہ وہ اپنی محبت کے لیے کسی کسی کو ہی چُنتا ہے اور بے شک اُس سے محبت کا تقاضہ ہے کہ اُس کے بندوں سے محبت کی جائے

  • والد خیریت سے ہیں زرغون امان اللہ کا ویڈیو پیغام

    والد خیریت سے ہیں زرغون امان اللہ کا ویڈیو پیغام

    معروف کامیڈین امان اللّٰہ کی بیٹی زرغون امان اللہ اور بیٹے معیز علی امان نے والد کی وفات کی خبروں کی تردید کردی

    سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ امان اللہ وفات پا گئے ہیں تاہم زرغون نے اپنے ویڈیو پیغام میں والد کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ وہ بیمار ہیں لیکن خیریت سے ہیں اُن سے متعلق غلط خبریں نہ پھیلائیں

    زرغون نے بتایا کہ اُن کے والد کو سانس میں دشواری کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جو اُن کے علاج کا ایک حصہ ہے لیکن وہ پہلے سے بیتر ہیں

    زرغون نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہیں اس سردی کے موسم میں نمونیہ بھی ہوگیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگلے دو تین دنوں میں انہیں آئی سی یو سے کمرے میں شفٹ کردیا جائے گا

    دوسری جانب امان اللہ کے بیٹے معیز علی امان نے بھی والد کی وفات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے والد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں اور سوشل میڈیا کی بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں

    امان اللہ کچھ دنوں سے گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں تاہم طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا

    سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ امان اللہ وفات پا گئے ہیں تاہم اہل خانہ نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے

  • سابقہ بالی وڈ اداکارہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو 3 سال قید

    سابقہ بالی وڈ اداکارہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو 3 سال قید

    بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم کو 2017 میں دوران پرواز جنسی طور پر ہراساں کرنے والے 41 سالہ نامور بزنس مین کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں زائرہ کی عمر 17 سال تھی ، ملزم ویکاس سچدیو کو بچوں کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی گئی

    یاد رہے کہ زائرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک اسٹوری میں یہ دعویٰ کیا تھا وسترا ائرلائن کی دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز میں عقبی نشست پر بیٹھا شخص اپنے پاؤں سے انہیں نامناسب انداز میں گردن اور کمر کی طرف اس وقت چھوتا رہا جب وہ غنودگی میں تھیں اور یہ سلسلہ 5 سے 10 منٹ تک جاری رہا

    زائرہ وسیم نے مسافر کی جانب سے اس نامناسب حرکت کا نشانہ بننے کے بعد روتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی زائرہ نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ اس شخص کی ویڈیو بنانے کا ارادہ رکھتی تھیں تاہم اندھیرے کے باعث وہ ایسا کرنے میں ناکام رہیں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس لیے آواز اٹھا رہی ہوں کیونکہ کوئی ہماری مدد نہیں کرسکتا جب تک ہم خود اپنی مدد نہ کرلیں

    اداکارہ نے ایئرلائن عملے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کسی نے ان کی مدد نہیں کی جبکہ عملے نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس قسم کا برتاؤ قابل قبول نہیں تاہم پرواز کے عملے کی مدد سے پولیس نے بعدازاں اس شخص کو گرفتار کرلیا
    پولیس کے مطابق ملزم ویکاس سچدیوسراغ ایئرٹکٹ سے لگایا گیا تھا

    زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اس فلم کی کامیابی کے بعد زائرہ کو بھارت میں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جس کے بعد ان کی ایک اور فلم ‘سیکرٹ سپراسٹار’ سامنے آئی اور وہ بھی کامیاب ثابت ہوئی

    یاد رہے کہ زائرہ نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو یہ کہتے ہوئے خیرباد کیا تھا کہ ان کے شوبز کیرئیر کا انتخاب ان کے مذہبی عقائد پر اثرانداز ہورہا تھا زائرہ وسیم کا تعلق کشمیر سے ہے

  • احسن خان کا نیا ڈرامہ کب نشر ہو گا?

    احسن خان کا نیا ڈرامہ کب نشر ہو گا?

    احسن خان کا شمار پاکستان کے نامور اور صف اول کے اداکاروں میں کیا جاتا ہے اور اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں ان کے ڈراموں کا انتظار مداحوں کو بےصبری سے ہوتا ہے اور اب ان کا نیا پروجیکٹ ‘بندھے ایک ڈور سے’ رواں سال مارچ میں سامنے آجائے گا

    اپنے ایک انٹر ویو کے دوران اداکار نے اپنے اس ڈرامے کی کچھ تفصیلات بھی شیئر کیں احسن خان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کی کہانی ایک ہی خاندان کے 8 سے 10 ممبرز پر مبنی ہے اور ان ہی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے

    احسن خان کے مطابق ڈرامے کا ایک پہلو رومانوی بھی ہے، لیکن پوری کہانی صرف رومانوی کردار پر نہیں، ڈرامے میں ثمینہ احمد میری دادی کا کردار ادا کررہی ہیں، صبا حمید میری تائی بنی ہیں اور صبا فیصل میری والدہ کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ اشنا شاہ اور حنا الطاف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

    گزشتہ ہفتے صبا فیصل نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس ڈرامے کے کچھ شوٹس کی تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں دیکھ کر ایسا ہی محسوس ہورہا تھا کہ ایک کسی فیملی تقریب کے دوران لی گئی تصویر ہے اس تصویر میں کیپشن میں لکھا کہ بندے ایک ڈور سے خاندان

    صبا قمر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بندھے ایک ڈور سے ہم سب صرف اور صرف سیونتھ سکائے کی بدولت

    احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ خاندان پر مبنی یہ ایک ایسا ڈرامہ ہے جو یقیناً دیکھنے والوں کو متاثر کرے گا اس کی کہانی نہایت سادہ ہے مسائل کے علاوہ مشترکہ خاندان کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں، اچھے لمحات سب پیش کیے جائیں گے

    اس ڈرامے کی ہدایات ہدایات علی فیضان دے رہے جبکہ فائزہ افتخار نے اس کی کہانی تحریر کی

  • ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط تاخیر کا شکار

    ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط تاخیر کا شکار

    پاکستان کے معروف اور مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کے مداحوں کو آخری قسط کا بڑی بے چینی سے انتظا ر ہے لیکن مداحوں کو چونکا دینے والا مایوس کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی آخری قسط تاخیر سے پیش کی جائے گی

    اس ڈرامے کی اب تک 22 اقساط سامنے آچکی ہیں اور ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری ڈبل قسط پروڈیوسرز نے صرف اے آر وائے ڈیجیٹل پر ہی نہیں بلکہ سینما گھروں میں دکھانے کا بھی اعلان کیا ہے

    ‘میرے پاس تم ہو’ کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہے ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار نبھائے جبکہ شیث گل، حرا مانی، انوشے عباسی، سویرا ندیم، مہر بانو اور سید محمد احمد نے اہم کردار نبھائے

    میرے پاس تم ہو اس وقت پاکستان کا سب سے معروف اور مقبول ڈارمہ ہے اس ڈرامے کو شائقین کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملی تاہم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مقبوک ڈرامہ اپنے اختتامی مراحل میں ہے اور مداح اس ڈرمہ کی‌آخری قسط کا بے چینی سے انتظار ہے اور ہر کوئی کسی کو بے چینی سے یہ جاننے کا انتظآر ہے کہ اس کہانی کا انجام کیا ہوگا

    لیکن میرے پاس تم ہو کے مداحوں کے لئے ایک بُری خبر سامنے آئی ہے کہ اس ڈرامے کی آخری قسط اس ہفتے ریلیز نہیں کی جائے گی بلکہ اس ڈرامے کے آخری اور بڑی قسط 25 جنوری کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک ریلیز کی جائے گی

    اے آر وائی نے شائقین کی بھر پور جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے اس ڈرامے کی آخری بڑی قسط کراچی لاہور اور اسلام آباد کے تمام بڑے سینما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس اعلان کے ساتھ ہی سینماؤں میں ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے