Baaghi TV

Category: شوبز

  • گلوکارہ بلی آئلش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    گلوکارہ بلی آئلش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    دسمبر 2019 میں 18 سال کی عمر کو پہنچنے والی امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بلی آئلش امریکی پاپ میوزک انڈسٹری کی وہ پہلی گلوکارہ ہیں جو سال 2000 کے بعد پیدا ہوئیں اور ان کا پہلا میوزک البم ہی شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا

    بلی آئلش کا پہلا گانا 2017 میں ریلیز ہوا تھا جس کا شمار انتہائی کم وقت میں امریکا اور برطانیہ کے 15 مقبول گانوں میں ہوا

    جبکہ گلوکارہ پہلا میوزک البم وین وی آل فال اسلیپ، ویئر ڈو وئی گو 2019 کے آغاز میں ریلیز ہوا تھا وہ بھی کم وقت میں امریکا اور یورپ میں بے حد مقبول ہوا

    پہلے میوزک البم کے ریلیز ہوتے ہی بلی آئلش کو میوزک کے سب سے معتبر ایوارڈز گریمی کے لیے نامزد کیا گیا اور وہ 17 سال کی عمر میں مذکورہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پہلی اداکارہ بنیں

    انہیں گریمی ایوارڈ کی بہترین نئی گلوکارہ اور بہترین البم کے لیے نامزد کیا گیا جبکہ انہیں کم عمر مقبول گلوکارہ سمیت انتہائی کم وقت میں میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والی گلوکارہ بھی قرار دیا گیا تھا

    اور اب وہ شہرت یافتہ ہالی وڈ جاسوس برطانوی فلم ’جیمز بانڈ‘ کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ فلم کے لیے گانا تیار کریں گی اور وہ شہرہ آفاق فلم کے لیے گانا تیار کرنے والی پہلی کم عمر 18 سالہ گلوکارہ ہوں گی

    بلی آئلش سے قبل آسٹریلوی نژاد برطانوی گلوکارہ اڈیلے جیمز بانڈ کی فلم کے لیے کم عمری میں گانا تیار کر نے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں تاہم وہ بلی آئلش سے زیادہ عمر کی تھیں اڈیلے 2012 میں ریلیز ہونے والی جیمز بانڈ کی فلم ’اسکائے فال‘ کے لیے گانا گایا تھا جس نے ’آسکر‘ سمیت دیگر ایوارڈز جیتے تھے

    بلی آئلش نے جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کے لیے گانا تیار کرنے کو اپنا اعزاز قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے

    جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کو رواں برس 8 اپریل 2020 کو ریلیز کیا جائے گا

  • کپل شرما کی بیٹی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

    کپل شرما کی بیٹی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارتی کامیڈی کنگ اور دی کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما کی ننھی پری کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    کامیڈی کنگ کپل شرما کے گھر گزشتہ سال 9 دسمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خبر اُنہوں نے اپنے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا تھا کہ خدا نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے ہمیں آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے

    اب کچھ دیر پہلے ٹویٹر پر کپل شرما نے اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ لی گئی تصو یر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو گود میں لئے ہوئے ہیں اور ساتھ ان کی اہلیہ کھڑی ہیں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملیں ہمارے دل کے سکون انائرہ شرما سے

    جبکہ گذشتہ روز کپل شرما کی بیٹی کی تصویر پہلی بار اُن کے کامیڈی شو’دی کپل شرماشو‘ کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ہمارے پیارے کپل شرما اپنی بیٹی کے ساتھ

    واضح رہے کہ کپل شرما کی شادی دسمبر 2018 میں گینی سے ہوئی تھی

  • فلم کہے دل جدھر کی کاسٹ میں ایک اور کردار کا اضافہ

    فلم کہے دل جدھر کی کاسٹ میں ایک اور کردار کا اضافہ

    فلم کہے دل جدھرمیں ویسے تو پاکستان کے کئی نامور اداکار موجود ہیں اور اب ایک اور اداکار آر جے ڈینو علی اس فلم کی ٹیم کا حصہ بن گئے

    آر جے ڈینو علی اس فلم کے ساتھ پاکستانی سینما انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں

    فلم کچھ دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جن میں سے ایک پولیس افسر اور دوسری صحافی ہیں

    ڈینو علی نےایک انٹرویو میں ویسے تو اپنے کردار کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا البتہ انہوں نے صرف اتنا بتایا کہ فلم میں یہ پیغام دیا جائے گا کہ اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لئے کوشش کرنی پڑے گی اور تبدیلی خود لانی پڑے گی جبکہ اداکار نے بتایا کہ وہ فلم میں نہایت مزاحیہ کردار ادا کرنے جارہے ہیں

    ڈینو علی نے بتایا کہ فلم کی کہانی 5 دوستوں پر مبنی ہے جنید ایک پولیس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں منشا ایک صحافی بنی ہیں ہر کسی کا اپنا ایک کردار ہے اور کہانی اس ہی موضوع کے گرد گھومتی ہے کہ یہ سب ایک ساتھ کیسے آگے بڑھیں گے اور کالج کے بعد ان کا آپس میں رشتہ کیسا رہے گا

    اس فلم کی ہدایات جلال الدین رومی دے رہے ہیں جبکہ کہانی کامران باری نے تحریر کی اگرچہ فلم کو ریلیز کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیالیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو رواں برس 20 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا

  • نو مسلم کینیڈین ولاگر نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا

    نو مسلم کینیڈین ولاگر نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا

    حال ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور گر روزی گیبریل نے کہا کہ وہ سیاحت اور بائیکنگ جاری رکھیں گی

    ویڈیو اور پکچر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روزی نے قبول اسلام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے اور ان کے فیصلے کو سراہنے والوں کا شکریہ ادا کیا

    اسلام قبول کرنے کے بعد روزی گیبریل سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لوگ مختلف سوالات کر رہے تھے جس میں سے زیادہ تر ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد کے دیگر معاملات پر تھے اور اب انہوں نے لوگوں کی جانب سے عام طور پر پوچھے جانے والے سوالوں کے مختصر جوابات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ مستقبل میں کیا کرنے جا رہی ہیں



    روزی نے فرقے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ انہوں نے کوئی بھی فرقہ نہیں اپنایا

    شادی کے متعلق پوچھے گئی سوال پر ولاگر نے لکھا کہ ان کا کسی سے شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے

    اپنا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنا نام تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں

    ان کے اہل خانہ نے ان کے فیصلے کو قبول کیا ہے یا نہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے اہل خانہ نے ان کا فیصلہ تسلیم کرلیا ہے

    روزی ولاگر اسلام قبول کرنے کے بعد حجاب کریں گی یا نہیں ؟ اس سوال پر انہوں نے لکھا کہ ’وہ حجاب کو لازمی نہیں سمجھتیں

    روزی حج یا عمرہ کب کرنے جا رہی ہیں؟ اس سوال پر انہوں نے لکھا کہ وہ اگلے ایک سال میں حج یا عمرہ ادا کریں گی

    ان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ بائیک پر سیاح کرنا چھوڑ دیں گی؟ جس پر انہوں نے لکھا کہ وہ ہرگز بائیک پر سیاحت نہیں چھوڑیں گی

    اپنی زندگی کے نئے باب کے حوالے سے لکھا کہ مجھے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے فیصلے پر لوگوں کی جانب سے بہت زیادہ پزیرائی ملی مجھے اس قدر محبتیں ملنے کا اندازہ نہیں تھا انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ نئے مرحلے پر ملنے والی محبتوں اور تعاون پر وہ سب کی شکر گزار ہیں

    کینیڈا کی معروف ٹریول بلاگر نے اسلام قبول کر لیا


    روزی نے یہ بھی لکھا کہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا

    روزی نے شیئر کی گئی تصویر کے بارے میں لکھا کہ یہ ایک سیلف پورٹریٹ ہے جو ٹرائی پوڈ اور ریموٹ کی مدد سے لی گئی ہے جبکہ ہاتھ میں اٹھائی اسکردو نامی بلی کو زخمی حالت میں روڈ سے اٹھا کر اس کے مکمل صحت یاب ہونے تک اپنے پاس رکھ لیا تھا

  • معروف بھارتی کرکٹر کی اہلیہ بھی کرکٹ کے میدان میں اتر آئیں

    معروف بھارتی کرکٹر کی اہلیہ بھی کرکٹ کے میدان میں اتر آئیں

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کرکٹر بن گئیں

    انوشکا شرما سابق بھارتی خاتون کرکٹ کپتان اور فاسٹ بولر جھولن گوسوامی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر انوشکا شرما کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں وہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں فلم کی شوٹنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں

  • فضا علی نے مداحوں کو گرتے بالوں کو روکنے کی ترکیب بتا دی

    فضا علی نے مداحوں کو گرتے بالوں کو روکنے کی ترکیب بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل اور میزبان فضا علی نے اپنے مداحوں سے گرتے بالوں کو روکنے کے لیے ایک خاص تیل کی ترکیب شیئر کردی

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے بالوں میں تیل لگا رہی ہیں جبکہ ایک خاتون فضا علی کے بالوں میں تیل لگا رہی ہیں


    فضا علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اُنہوں نے تیل بنانے کے اجزا اور تیل بنانے کی ترکیب بتائی

    اجزاء:
    زیتون کا تیل
    سرسوں کاتیل
    کلونجی
    تارے میرے کا تیل سردیوں میں
    بادام کا تیل
    وٹامن ای کے کیپسول
    باجرہ اگر ضرورت پڑے تو

    ترکیب:
    اداکارہ نے بتایا کہ اِس تیل کو بنانے کے لیے آپ ایک ہی مقدار میں سرسوں کا تیل اور زیتون کا تیل لے کر دونوں کو مکس کرلیں اور پھر اُس میں تھوڑا سا بادام کا تیل اور ناریل کا تیل ڈال لیں سردیوں میں خُشکی ہوجاتی ہے تو آپ اس میں تارا میرا کا تیل بھی ڈال لیں اور اِس کے ساتھ ہی اپنے بالوں کے حساب سے یا دوسرے آئلز کے حساب سے وٹامن ای کے کیپسولز اور چند قطرے کلونجی کے تیل کے شامل کرلیں انہوں نے کہا آپ اس تیل میں باجرہ ڈال کر اس تیل کو 2 دن کے لیے دھوپ میں رکھ دیں اور پھر اُس کے بعد تیل کو اپنے بالوں میں لگائیں اس سے ضرور آپ کے بالوں کو فائدہ پہنچے گا

    فضا علی نے اپنی پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ آپ لوگ اس تیل کو ضرور استعمال کریں اور یقین کریں کہ اس تیل سے آپ کے گرتے بالوں کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور آپ کے بالوں کی نشونما بھی اچھی ہوگی

  • آسٹریلوی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی سائنسدان

    آسٹریلوی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی سائنسدان

    پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر فیصل شفاعت آسٹریلیا میں ’ ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ2019‘ اپنے نام کرکے نہ صرف پہلے پاکستانی بلکہ پہلے مسلمان بھی بن گئے

    آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں منعقدہ 15 ویں عالمی کانفرنس برائے ڈاکومنٹس انیلسز اینڈ ریکگنیشن (آئی سی ڈی اے آر) میں کیٹگری ’انٹرنیشل ایسوسی ایشن فار پیٹرن ریکگنیشن(آئی اے پی آر)‘ کا ایوارڈ ڈاکٹر فیصل شفاعت نے اپنے نام کر لیا

    یہ ایوارڈ ڈاکٹر فیصل شفاعت کو ’دستاویز یا ڈوکیومنٹ امیج انیلسز ‘ کمپیوٹیشنل فرانزکس میں نمایاں خدمات انجام دینے پردیا گیا جبکہ یہ ایوارڈ اس سے قبل امریکا، جرمنی، چین، جاپان، کوریا، اسپین، ناروے کے سائنسدان اپنے نام کر چکے ہیں

    پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر شفاعت نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ کے شعبہ کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان کا اہم کارنامہ اسکرپٹ کو پڑھنے والا خود کار نظام ہے

    ڈاکٹر فیصل کے اس موضوع پر شائع تحقیقی مقالے کا حوالہ 5000 مرتبہ دیا گیا ہے جسے تحقیقی جرنل کی زبان میں سائٹیشن کہاجاتا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نسٹ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس خبر کو شیئر کیا

    2008 میں جرمنی سے کمپیوٹر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے ڈاکٹر فیصل پاکستان پیٹرن ریکگنیشن سوسائٹی(پی پی آر سی) کے صدر بھی ہیں علاوہ ازیں گوگل اوپن سورس ٹیکسٹ ریکگنیشن فریم ورک میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف ویسٹرن میں پڑھا چکے ہیں

  • شاہ رخ کو مداحوں نے تنقید کا کیوں نشانہ بنایا ?

    شاہ رخ کو مداحوں نے تنقید کا کیوں نشانہ بنایا ?

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بھارت میں متنازع شہریت قانون پر خاموشی اُن کے مداحوں کو اچھی نہ لگی اور مداحوں انہی کے مشہور گیت کے ذریعے اُن کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

    بھارت کے مختلف شہروں میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہر ے دہلی، ممبئی، آسام وغیرہ سمیت کئی شہروں میں جاری ہیں

    اِسی سلسلے میں بالی ووڈ کے کچھ نامور فنکار اِس متنازع شہریت قانون کے خلاف اپنی رائے دے رہے ہیں جبکہ کچھ مشہور فنکار ابھی بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جن میں شاہ رُخ خان بھی شامل ہیں جن کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا

    گزشتہ دِنوں بھارت کے شاہین باغ میں جاری متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہر ے میں کچھ طلبہ نے شاہ رُخ خان کے مشہور گانے ’ تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ کی پیروڈی بنا ڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے

    بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے اپنی شدت اختیار کر رہے ہیں اور مودی سرکار کا بھارتی مسلمانوں پر ظلم دِن بہ دِن بڑھتا جا رہا ہے یہ احتجاج بھارت کے کئی ریاستوں میں جاری ہیں اور ان مظاہروں میں مسلمانوں سمیت ہندو برادری کے لوگ بھی شامل ہیں جبکہ کچھ بالی وڈ شخصیات نے بھی مظاہروں میں شرکت کر کے اس قانون کے خلاف ناپسندیدگی کا اظہار کیا

  • نئی ہالی وڈ ایکشن فلم بلیک ویڈو کا ٹریلر سامنے آ گیا

    نئی ہالی وڈ ایکشن فلم بلیک ویڈو کا ٹریلر سامنے آ گیا

    ہالی ووڈکی نئی ایکشن فلم ’بلیک ویڈو کا ٹریلر سامنے آ گیا ہے جس میں اداکارہ اسکارلٹ جانسن بھرپور ایکشن میں نظر آ رہی ہیں

    فلم ’بلیک ویڈو‘ کی کہانی ایونجرز کی دنیا سے پہلے کے دور پرمشتمل ہے اس فلم میں نتاشا رومن آف کے کردار کی کہانی کو پیش کیا جائے گا

    اس میں دکھایا جائے گا کہ نتاشا نے آغاز کہاں سے کیا اور کس طرح ایونجرز کی دنیا کا حصہ بنیں

    کیٹ شارٹ لینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن سے بھر پورفلم ’بلیک ویڈو‘ رواں سال سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

  • معروف اداکارہ کا صحافی طارق فتح پر برہمی کا اظہار

    معروف اداکارہ کا صحافی طارق فتح پر برہمی کا اظہار

    پاکستان کی تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی نامور اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح سے غلط ویڈیو شیئر کرنے پر برہمی کا اظہارکیا ہے

    طارق فتح نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پولیو ورکر ایک گھر کے دروازے پر کھڑے ہیں اور ایک خاتون اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر رہی ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے بغیر دروازہ بند کر دیتی ہیں

    کینیڈین صحافی نے یہ کِلپ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ پاکستانی خاتون نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ورکر کے منہ پر دروازہ بند کر دیا

    طارق فتح نے ویڈیو مین خاتون کے کہے گئے الفاظ بھی اس طرح لکھے میں کبھی بھی اپنے بچوں کو یہ قطرے پلانے کی اجازت نہیں دوں گی میرے بچے کبھی بھی یہ قطرے نہیں پیئں گے

    اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے طارق فتح کا جھوٹ بے نقاب کردیا یہ مہوش حیات کی فلم لوڈ ویصنگک کا سین ہے جس میں مہوش حیات نے ایک پولیو ورکر کا کرادر ادا کیا

    مہوش حیات نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کیا کریں مہوش حیات نے صحافی کو یہ بھی بتادیا کہ یہ اُن کی فلم کا ایک سین ہے اور جو خاتون بچوں کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں وہ بھی ایک اداکارہ ہیں

    انہوں نے کہا کہ فلم کے ذریعے ہم نے اس مسئلے پر شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ان کی پرفارمانس قائل کرنے میں کامیاب رہی ہے

    سوشل میڈیا صارفین بھی طارق فتح کی اس طرح ویڈیو شیئر کر کے ٹویٹ کرنے پر تنقید کر رہے ہیں اور ان کو فلم دیکھنے کے مشورے دے رہے ہیں اییک صارف نے لکھا کہ یہ فلم لوڈ ویڈنگ کا سین ہے ور جو محترمہ پولیو ورکر کا کردار ادا کر رہی ہیں وہ مہوش حیات ہیں کافی اچھی فلم ہے آپ بھی دیکھو