Baaghi TV

Category: شوبز

  • پاکستانی فلم رہبرا کب مکمل ہوگی

    پاکستانی فلم رہبرا کب مکمل ہوگی

    عائشہ عمر کے ساتھ کام کرنا اچھا تھا وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں :احسن خان

    پاکستان کے نامور اداکار احسن خان اور اداکارہ عائشہ عمر تقریباً 3 سالوں سے اپنی فلم ‘رہبرا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اب آخر کار دونوں کی یہ فلم مکمل ہونے جارہی ہے اس فلم کے ڈائریکٹر ڈائریکٹر امین اقبال جبکہ پروڈیوسر سائرہ ہیں جو کہ امریکا سے تعلق رکھتی ہیں

    2017 میں ایک انٹرویو کے دوران دونوں اداکاروں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلم 95 فیصد مکمل ہوچکی ہے تاہم 5 فیصد کام جاری ہے اور اب لگتا ہے کہ یہ پانچ فیصد کام بھی وہ مکمل کر چکے ہیں

    اپنے ایک انٹرویو میں احسن خان کا کہنا تھا کہ فلم پر اب بہت تھوڑا کام باقی ہے صرف کچھ سینز کی شوٹنگ اور ایک گانے پر ہی کام رہ گیا ہے ہم دونوں اداکاروں کو اکٹھے تاریخ ملنا بھی کافی مشکل تھا اس لیے حال ہی میں ہم نے ارادہ کیا کے ساتھ بیٹھ کر کوئی حل نکالا جائے جبکہ پروڈیوسرز کے مطابق فلم رواں سال 2020 میں ریلیز ہوجائے گی

    اداکار نے مزید کہا کہ یہ ایک رومانوی فلم ہے کچھ مزاحیہ سینز بھی موجود ہیں فلم میں راحت فتح علی خان کا بھی ایک گانا موجود ہے جو مجھے بےحد پسند ہے اس فلم کے گانے پاکستان کے کئی خوبصورت مقامات پر شوٹ کیے گئے ہیں

    واضح رہے ‘رہبرا’ کی ہدایات امین اقبال دے رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسر سائرہ ہیں جن کا تعلق امریکا سے ہے

  • مہوش حیات کی ایران پر امریکی حملے کے خلاف بھر پٔور مذمت

    مہوش حیات کی ایران پر امریکی حملے کے خلاف بھر پٔور مذمت

    مہوش حیات امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر کی موت پر بول پڑیں
    یہ معاملہ ایران اور امریکہ تک محدود نہیں رہے گا اللہ ہماری حفاظت کرے:مہوش حیات
    یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے:اداکارہ

    لاہور:پاکستان کی خوبرو اور پُرکشش اداکارہ مہوش حیات نے امریکی فضائی حملے میں ایرا نی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مارے جانے کی بھر پور مذمت کی ہے اور افسوس کا اظہار کیا ہے ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنے پیغام پر لکھا کہ یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کا آغاز ہوتے ہیں دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ایسا تب ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنما عالمی قوانین اور حالات کی پرواہ کئے بغیر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ایران اور امریکہ تک محدود نہیں رہے گا اللہ ہماری حفاظت کرے انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں ہیز ٹیگ سلیمانی بھی لکھا ہے

  • رواں سال میں ٹک ٹاک استعمال کر کے فہد مصطفی کو مایوس کروں گی

    رواں سال میں ٹک ٹاک استعمال کر کے فہد مصطفی کو مایوس کروں گی

    رواں سال میں جتنا ممکن ہو سکا زیادہ ٹک ٹاک استعمال کر کے فہد مصطفی کو مایوس کروں گی:ہانیہ عامر

    پاکستان کے نامور اداکار اور جیتو پاکستان شو کے میزبان فہد مصطفیٰ نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدین کو پیغام دیتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھیں کیوں کہ یہ ان کا وقت ضائع کررہی ہے جس کے بعد اداکار کو مداحوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی فہد مصطفیٰ کا مذاق اڑادیا

    بعدازاں نئے سال کے موقع پر بھی فہد مصطفیٰ نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہی لکھا تھا کہ بھولنا نہیں سب کو ٹک ٹاک سے دور رہنا ہے

    انسٹاگرام پر اسٹوریز کے ذریعے ہانیہ عامر نے چند ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ ٹک ٹاک کے خلاف بولنے پر فہد مصطفی کو جواب دیتی نظر آ رہی ہیں انہوں نے مداحوں کو نئے سال کا منصوبہ بتاتے ہوئے کہا کہ کہ میرے نئے سال کا منصوبہ ہے کہ میں ٹک ٹاک استعمال کرکے فہد مصطفیٰ کو مایوس کروں گی ہانیہ عامر نے کہا جتنا ہوسکا اتنا زیادہ ٹک ٹاک استعمال کروں گی اور کوشش کروں گی کہ اس سے کچھ تخلیق کرسکوں

    انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنا یوزرنیم بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اب تک صرف ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پیانو بجاتی نظر آئیں البتہ اداکارہ نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ جلد اور بھی ویڈیوز بناکر شیئر کریں گی جو مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ بے معنی بھی ہوں گی کیوں کہ آج کل ان کا صرف یہی کرنے کا مقصد اور اردہ ہے

    دوسری جانب فہد مصطفیٰ نے اب تک اس حوالے سے ہانیہ کو کوئی جواب نہیں دیا خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ ایک ساتھ ‘نامعلوم افراد 2’ میں کام کرچکے ہیں

  • حریم شاہ کا کینیڈا شفٹ ہونے کا اعلان

    حریم شاہ کا کینیڈا شفٹ ہونے کا اعلان

    حریم شاہ کا کینیڈا شفٹ ہونے کا اعلان
    ٹک ٹاک سٹا حریم شاہ کا کینیڈا شفٹ ہونے کا اعلان شہریت کے لیے درخواست دے دی
    بہت سے کام نمٹانے ہیں پاکستان ہمارا ملک ہے وطن واپس ضرور آؤں گی: حریم شاہ

    لاہور: مشہور ٹک سٹا ر حریم شاہ جن کی آج کل۔سوشل۔میڈیا ویب سائٹس پر کافی متنازعہ اور تہلکہ خیز ویڈیو منظر عام پر آرہی ہیں اور بڑی تیزی سے وائرل۔ہو رہی ہیں اور ہر طرف زیر بحث ہیں حال ہی میں حریم شاہ نے پاکستان چھوڑ کر کینیڈا شفٹ ہونے کا اعلا ن کر دیا ہے اور کینیڈین شہریت کے لیے درخواست دے دی ہے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہو ئے حریم شاہ نے کہا کہ وہ اور ان کی دوست صندل خٹک آذر بائجان کے دارالحکومت باکو میں موجود ہیں اور شہریت کے لئے درخواست دے دی ہے پاکستان ہمارا ملک ہے ہمیں بہت سے کام نمٹانے ہیں جس کے بعد وہ ضرور وطن واپس آئیں گی

  • عروہ حسین نے ڈرامہ ادھورا چھوڑنے پر ہدایتکار سے معافی مانگ لی

    عروہ حسین نے ڈرامہ ادھورا چھوڑنے پر ہدایتکار سے معافی مانگ لی

    عروہ حسین نے ڈرامہ ادھورا چھوڑنے پر ہدایتکار سے معافی مانگ لی

    ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو ” میں ہانیہ کا کردار مصروفیت کے باعث چھوڑنا پڑا:اداکارہ
    فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ کی مصروفیت کی وجہ سے ایک اچھے ڈرامے میں اداکاری سے محرو رہی:عروہ حسین

    لاہور:پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں ہانیہ کا کردار ادا کر رہیں تھیں اور چند قسطیں بھی ریکارڈ ہو چکی تھیں کہ اس دوران مجھے اپنی پروڈیوس کردہ فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ کے لیے پنجاب جانا پڑا اور وہاں فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہی بہت زیادہ مصروفیت کی وجہ سے ڈرامے کے لیے وقت نہیں مل پایا اداکارہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کام۔ادھورا چھوڑنے پر ندیم بیگ مجھ سے ناراض ہو گئے تھے فلم کی شوٹنگ کر کے کراچی واپس آئی تو باقاعدہ طور پر ان کے پاس جا کر معافی مانگی مصروفیت نے مجھے ایک اچھے ڈرامے میں۔اداکاری سے محروم کر دیا

  • مداحوں سے بچنے کے لیے شیث سجاد ٹوپی والی جرسی پہننے لگے

    مداحوں سے بچنے کے لیے شیث سجاد ٹوپی والی جرسی پہننے لگے

    مداحوں سے بچنے کے لیے شیث سجاد ٹوپی والی جرسی پہننے لگے
    بہت مشہور ہو گیا ہوں گھر سے نکلوں تو لوگ تصاویر بنوانے کا کہتے ہیں: شیث سجاد

    لاہور: ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو پاکستان کے چند مشہور اور مقبول ڈراموں میں سے ایک ہے اس کی ہرنئی آنے والی قسط میں ڈرامے کی مقبولیت کے ساتھ اس میں کامکرنے والے اداکاروں کی بھی مقبولیت اور شہرت میں بے پناہ۔اضافہ ہو رہا ہے ان ہی میں سے ایک کردار رومی کا ہے جو کہ چائلڈ سٹار شیث سجاد ادا کر رہے ہیں

    ان کا کہنا ہے کہ میں بہت مشہور ہو گیا ہوں گھر سے نکلوں تو لوگ پاس آ کر تصاویر بنوانے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں اسی وجہ سے میں ٹوپی والی۔جرسی پہن کر گھر سے نکلتا ہوں تاکہ مجھے کوئی پہچان نہ سکے

    شیث سجاد نے ہمایوں سعید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید اور میرے والد آپس میں دوست ہیں میری ہمایوں سعید دے پہلی ملاقات آڈیشن کے وقت ہو ئی تھی انہوں نے میرابہت حوصلہ بڑھایا ہمایوں انکل میرے لیے کھلونے اور عائزہ خان میرے لیے چاکلیٹس لاتی ہیں

  • َََِڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو پر ایک نظر

    َََِڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو پر ایک نظر

    ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو “ پاکستانی سپر ہٹ ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے جسے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوٸی ہے اس ڈرامے کے مرکزی کردار دانش اور مہوش ہیں

    دانش جو اپنی بیوی سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور مہوش جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے وہ چاہتی ہے کہ انتہاٸی امیرانہ زندگی گزارے دانش ایک سرکاری ملازم تھا جو ہر وقت مہوش کو خوش رکھنے کی کوشش میں نظر آتا ہے ۔ان دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا ہے جس کا نام رومی ہے

    مہوش کی ایک بہت اچھی دوست انوشے جس کا اکثر مہوش کے گھر آنا جانا تھا انوشے جو ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اس کی زندگی کی سہولیات سے متاثر ہو کر مہوش کی خواہشات مزید بڑھنا شروع ہوجاتی ہیں اور مہوش اپنے شوہر دانش کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ رشوت لینا شروع کر دے لیکن دانش ایسا کرنے سے اور حرام کماٸی کھانے سے صاف انکار کر دیتا ہے دانش کا کہنا ہے کہ وہ جب رشوت لینے کا سوچتا ہےتو اس کے والد اس کو خواب میں ملتے ہیں اور اسے حرام کماٸی سے منع کرتے ہیں دانش کا کہنا ہے کہ اگر میں نے رشوت لی تو ابا ناراض ہوں گے

    ایک دن انوشے مہوش کے گھر آتی ہے تو اسے اپنے کزن کی شادی پر انواٸیٹ کرتی ہے اور مہوش اس کا انویٹیشن قبول کر لیتی ہے دانش مہوش اور ان کا بیٹا رومی جب شادی پر جاتے ہیں تو وہاں مہوش کی ملاقات شہوار سے ہوتی ہے شہوار جو انوشے کا کزن ہے اور بہت بڑی کمپنی کا مالک ہے

    مہوش شہوار کے ساتھ شادی میں ڈانس بھی کرتی ہے اور یہ بات دانش کو بہت ناگوار لگتی ہے جس کی وجہ سے دانش اور شہوار کی تلخ کلامی بھی ہوتی ہے بالآخر موش کی کوششوں سے دانش اور شہوار میں صلح ہوجاتی ہے شہوار دانش اور مہوش کو اپنے گھر ڈنر پر انواٸیٹ کرتا ہے

    مہوش اور دانش کو ان کے گھر سے لینے کے لیے شہوار اپنا ڈراٸیور بھیجتا ہے شہوار جو انتہاٸی عیاش اور امیر آدمی ہے اس کی نظریں صرف اور صرف مہوش کے حسن پر ہیں جب کہ دانش انتہاٸی خود دار اور غیرت مند انسان ہے وہ نہیں چاہتا کہ مہوش پر کوٸی بری نظر ڈالے شہوار انتہاٸی قیمتی تحاٸف کے ساتھ مہوش کی فیملی کو اپنے گھر سے رخصت کرتا ہے اسی دوران مہوش اور شہوار میں فون پر رابطہ شروع ہوجاتا ہے جبکہ دانش ان سب رابطوں سے بے خبر تھا

    شہوار مہوش کو اپنے آفس میں جاب کی آفر کرتا ہے مہوش دانش کے ساتھ ضد کرتی ہے کہ وہ جاب ضرور کرے گی لیکن دانش اس بات سے انکار کر دیتا ہے مہوش بھی اپنے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹتی اور دانش کو اس بات پر منوا کر ہی چھوڑتی ہے

    شہوار جو شروع سے ہی ایسا چاہتا تھا کہ مہوش اپنے شوہر دانش سے الگ ہوجاٸے اسے مزید موقع مل جاتا ہے کہ وہ مہوش اور دانش دونوں کو جدا کر سکے مہوش کی جاب کے دوران گھر میں رومی کی دیکھ بال کے لیے آیا رکھی جاتی ہے اور رومی کو شہر کے سب سے مہنگے سکول میں داخل کروایا جاتا ہے ابھی جاب کو چند دن ہی ہوٸے تھے کہ شہوار مہوش کو اپنے ساتھ اسلام آباد ایک میٹنگ میں جانے کا کہتا ہے مہوش اسلام آباد جانے سے منع کر دیتی ہے کہ دانش نہیں مانے گا تو شہوار اسے اس بات پر ایگری کر لیتا ہے کہ ہم شام تک اسلام آباد سے واپس آجاٸیں گے اگلے دن مہوش دانش کو بتاٸے بغیر شہوار کے ساتھ اسلام آباد چلی جاتی ہے ۔موسم کی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد سے کراچی کی فلاٸیٹ لیٹ ہوجاتی ہے مہوش کے بروقت گھر نہ آنے پر دانش جب شہوار کے گھر کال کرتا ہے تو شہوار کا ملازم دانش کو بتاتا ہے کہ وہ دونوں اسلام آباد گے ہیں اور آج رات واپس آجاٸیں گے

    دانش کال بند کرتے ہی اٸیر پوٹ پہنچ جاتا ہے جہاں مہوش اور شہوار بہت خوش گوار موڈ میں آرہے ہوتے ہیں دانش موش کو لے کر گھر آجاتا ہے اور مہوش سے کہتا ہے کہ آج کے بعد تم جاب پر نہیں جاو گی میں رشوت لے لوں گا لیکن تم جاب نہیں کرو گی مہوش کچھ دن آفس نہیں جاتی تو شہوار اسے اس بات پر آمادہ کرتا ہے کہ وہ دانش کی بات کو ٹھکراتے ہوٸے جاب پر آٸے اگر دانش پھر بھی نہیں مانتا تو پھر مہوش کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا شہوار اور دانش میں سے مہوش کے بار بار اصرار کرنے اور ناراض ہونے پر بھی جب دانش جاب کے لیے نہیں مانتا تو مہوش دانش کو چھوڑ کر شہوار کے پاس چلے جانے کا فیصلہ کرتی ہے

    دانش اس سلسلے میں شہوار سے بات کرنے اس کے آفس جاتا ہے تو شہوار اسے مہوش کی کچھ کال ریکارڈ سناتا ہے اور ساتھ ہی دانش کو مہوش کو چھوڑنے کے بدلے پچاس ملین روپوں کی آفر کرتا ہے جسے دانش ٹھکرا دیتا ہے مہوش جو دانش سے علیحدگی کا فیصلہ کر چکی تھی وہ اپنی بات پر ابھی تک قاٸم تھی اور ایک ایک پل کی خبر شہوار کو دے رہی تھی بلآخر وہ رات بھی آجاتی ہے جب مہوش دانش سے طلاق لے لیتی ہے دانش بہت جتن کرتا ہے کہ مہوش ایسا نہ کرے لیکن مہوش دانش سے طلاق لے کر اپنے بیٹے رومی کو سوتا ہوا چھوڑ کر شہوار کے ساتھ چلی جاتی ہے

    مہوش کے چلے جانے کے بعد دانش اپنے جاننے والوں کو یہی بتاتا ہے کہ مہوش جاب کے سلسلے میں دوسرے شہر چلی گٸی ہے اور رومی کو بھی ساتھ لےگٸی ہے جبکہ دانش رومی کو ایک سکول ہاسٹل میں داخل کروا دیتا ہے متین صاحب جو دانش کے کولیگ اور بہت اچھے دوست ہیں متین صاحب نے اپنی بیوی سے بیوفاٸی کی ہوتی ہے متین صاحب کی دو بیٹیاں ہیں دانش کے دکھ درد کے ساتھی اب متین صاحب ہی تھے وہ بھی ایک دن اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا جاتے ہیں

    متین صاحب کا فون اور دانش کا فون ایک جیسا ہونے کی وجہ سے دانش اپنا فون متین صاحب کی بیٹی کو دے دیتا ہے اور متین والا فون دانش کے پاس رہ جاتا ہے اسی دن مہوش شہوار کے ساتھ چار ماہ یورپ میں گزارنے کے بعد پاکستان آتی ہے تووہ رومی سے بات کرنے کے لیے دانش کو کال کرتی ہے ۔ دانش کا فون چونکہ متین صاحب کی بیٹی ہانیہ جو رومی کی ٹیچر ہے اسکے پاس ہوتا ہے تو وہ مہوش کا فون ریسیو کرتی ہے جس سے مہوش سمجھتی ہے کہ شاید ہانیہ دانش کی کوٸی گرل فرینڈ ہے

    مہوش رومی سے ملنے کے لیے پھر دانش کے فلیٹ پر آتی ہے جہاں وہ دانش سے رومی کو اپنے ساتھ ہر ہفتے دو دن رکھنے کی بات کرتی ہے لیکن دانش مہوش سے کہتا ہے کہ رومی سے مل لو لیکن اسے شہوار کے گھر میں نہ لے کر جاٸے جس کی وجہ سے مہوش اور دانش میں تلخ کلامی ہوجاتی ہے اور مہوش دانش کو سبق سیکھانے کا فیصلہ کرتی ہے اور شہوار کو کہتی ہے کہ دانش نے میری توہین کی ہے لہزا رومی کو اس سے چھین کر رہوں گی اور دانش کو عدالت میں گھسیٹوں گی

    دانش جو پہلے ہی رومی کی پڑھاٸی میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے پریشان تھا وہ شہوار کی بار بار دھنکیاں سننے کے بعد ہانیہ اور رومی سے مشورہ کر کے شہوار کو سبق سیکھانے کا فیصلہ کرتا ہے اور پھر شہوار کے آفس جا کر شہوار کے آفس ورکرز کے سامنے شہوار کی پٹاٸی کرتا ہے شہوار جو اب مہوش کی بار بار ضد کی وجہ سے اس سے شادی کرنے کے لیے تیار تھا عین نکاح کے وقت شہوار کی پہلی بیوی آجاتی ہے اور شہوار کو فراڈ کے چکر میں جیل بجھوا دیتی ہے جبکہ مہوش کو گھرسے نکال دیتی ہے اسی دوران دانش اپنا فلیٹ بیچ کر ساری سٹاک ایکسچینج میں لگا دیتا ہے اور یوں ایک دن میں تین کروڑ کا منافع کما لیتا ہے بڑا گھر اور گاڑی لیتا ہے اور رومی کو ہاسٹل سے گھر لےآتا ہے

    رومی چاہتا ہے کہ اس کی ٹیچر ہانیہ کی شادی اپنے والد دانش سے کروا دے جبکہ مس ہانیہ اور اس کی بہن بھی دانش سے بہت متاثر ہیں ہانیہ کی بہن بھی اس کو یہی مشورہ دیتی ہے کہ اگر دانش شادی کا کہے تو شادی کے لیے مان جانا جب کہ مہوش اب در بدر کی ٹھوکریں کھا تی ہوٸی اپنے اور دانش کے دوست سلمان سے رابطہ کرتی ہے سلمان کی بیوی جو مہوش کی دوست تھی اسے ایک ہاسٹل میں کمرہ کرایہ پر لے کر دیتی ہے اور کچھ پیسے دیتی ہے تاکہ مہوش اپنی ضرورت پوری کر سکے شہوار کی پہلی بیوی مہوش سے ملنے ہاسٹل آتی ہے اور مہوش کو اڑھاٸی کروڑ کا چیک چیک دیتی ہے کہ یہ ان پانچ مہینوں کا معاوضہ ہے جو تم نے شہوار کے ساتھ بغیر کسی رشتے کے گزارا ۔ مہوش اپنی نبض کاٹ لیتی ہے تو ہاسپٹل میں سلمان اور اس ک بیوی مہوش کا خیال رکھتے ہیں دانش اور رومی بھی ہاسپٹل جاتے ہیں دانش مہوش کو دیکھے بغیر واپس آجاتا ہے جبکہ رومی اپنے باپ سے پوچھ کر ماں کے پاس ایک رات رک جاتا ہے (جاری ہے)

  • برطانوی بینڈ   پر پاکستانی گلوکار کے گانے کی نقل کا الزام عائد

    برطانوی بینڈ پر پاکستانی گلوکار کے گانے کی نقل کا الزام عائد

    طانوی راک میوزک بینڈ کولڈ پلے کے البم کا گانا ‘ڈیڈی’ انٹرنیٹ پر خوب مقبول ہورہا ہے اس گانے کی ویڈیو میں ایک بچی کو دکھایا گیا ہے جو اپنے والد کی تلاش میں مصروف ہے اور گانے کے اختتام تک وہ اپنے والد کو ڈھونڈ لیتی ہے

    اس گانے کے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد کئی افراد برطانوی بینڈ پر یہ الزام عائد کررہے ہیں کہ انہوں نے اپنے اس گانے کی ویڈیو کی نقل پاکستانی گلوکار عبداللہ قریشی کے گانے ‘لاپتہ’ کی ویڈیو سے کی ہے یا د رہےبر طانوی راک میوزک بینڈ ‘کولڈ پلے’ نے کچھ ماہ قبل اپنے البم ‘ایوری ڈے لائف’ میں پاکستان کے نامور قوال امجد صابری کو خراج تحسین پیش کیا تھا اور اب اس البم کے ایک اور گانے پر پاکستانی گلوکار عبد اللہ قریشی کے گانے کی کاپی کا الزام بھی لگایا جارہا ہے

    جہاں انٹرنیٹ پر اس گانے کی ویڈیو مقبول ہورہی ہے وہیں کولڈ پلے کے اس گانے پر یہ الزام بھی لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے اس گانے کی موسیقی اور بول 1979 کے ایک گانے ‘مدر’ سے چرائے ہیں

    جبکہ عبداللہ قریشی کے گانے’لاپتہ’ کی ویڈیو میں بھی ایک بچی اپنے والد کی تلاش میں مصروف ہوتی ہے جبکہ دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دونوں گانوں کی اینیمیٹڈ ویڈیوز میں بہت سی جھلکیاں ایک جیسی ہیں اضح رہےعبداللہ قریشی کا گانا ‘لاپتہ’ گزشتہ سال 2019 میں 28 جون کو سامنے آیا تھا جبکہ کولڈ پلے کے گانے کا پریمیئر گزشتہ سال 2019 میں20 نومبر کو ہوا تھا

    اس بارے میں عبداللہ قریشی کا ایک انٹر ویو میں کہنا تھا کہ میں کولڈ پلے کے گانے سنتے ہوئے بڑا ہوا ہوں اور میں کولڈ پلے کے بہت بڑا مداح ہوں انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ اگر یہ ویڈیو بنانے کا آئیڈیا کولڈ پلے کا نہیں تو اس میں پروڈکشن ہاؤس آرڈمین اینیمیشنز کی غلطی ہے جنہوں نے یہ ویڈیو بنائی

    عبداللہ قریشی نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال ہمیں بینڈ پر الزام لگانا چاہیے میں ان کا میوزک سن چکا ہوں ان کے کئی کنسرٹس میں جاچکا ہوں،میں جانتا ہوں اس بینڈ کے ممبرز بہت ایماندار ہیں گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے تو یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کیوں کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں تو اگر انہوں نے واقعی میرے گانے کی ویڈیو کی نقل بھی کی تو میں بےحد خوش ہوں کہ وہ میرے کام سے متاثر ہیں

    تاہم کولڈ پلے بینڈ نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا

  • خود کو خوبصورت اور خوبرو نہیں سمجھتی  وکٹوریہ بیکہم

    خود کو خوبصورت اور خوبرو نہیں سمجھتی وکٹوریہ بیکہم

    خود کو خوبرو اور خوبصورت محسوس نہیں کرتی :ماڈل وکٹوریہ بیکہم
    برطانیہ کی معروف فیشن ڈیزائنر اور ماضی میں خوبرو ماڈلز میں شمار ہونے والی 45 سالہ ماڈل وکٹوریہ بیکہم نے کہا کہ وہ خود کو بہت خوبصورت اور خوبرو محسوس نہیں کرتیں

    ڈھلتی عمر کے پیش نظر انہوں نے حال ہی میں برطانوی فیشن میگزین ’ہارپر بازار‘ کودیئے جانے والے تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے کیریئر کے دوران خود کو پیش آنے والی مشکلات سمیت گلیمر کی دنیا اور شادی شدہ زندگی پر کھل کر بات کی

    ماڈل نے کہا کہ ادھیڑ عمری میں جب وہ اپنی طرف دیکھتی ہیں اور ماضی سے متعلق سوچتی ہیں تو انہیں کوئی پشیمانی نہیں ہوتی اور انہیں یہ سوچ کر سکون ملتا ہے کہ وہ ٹھیک تھیں اور ٹھیک ہی ایک سوال کے جواب میں وکٹوریہ بیکہم نے واضح کیا کہ وہ خود کو خوبرو اور خوبصورت نہیں سمجھتیں ماڈل کے مطابق اگرچہ انہوں نے فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا میں سخت محنت سے مقام بنایا اور انہوں نے کافی سارا وقت اس انڈسٹری کو دیا لیکن وہ خود کو خوبرو نہیں سمجھتیں جبکہ وکٹوریہ بیکہم کو دنیا بھر کی متاثر کن ماڈلز میں شمار کیا جاتا رہاہے

    ڈیٹنگ ایپ بمبل نے اداکارہ شیرون سٹون کا اکاونٹ بلاک کر دیا


    یاد رہے کہ وکٹوریہ بیکہم کا شمار ماضی میں نہ صرف برطانیہ کی مشہور ترین بلکہ دنیا بھر کی متاثر کن فیشن ماڈلز میں کیا جاتا رہا ہے اور انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے بھی سراہا جاتا رہا ہے اور ان کےانوکھے انداز کی وجہ سے بھی انہیں شہرت حاصل رہی ہے جب کہ کٹوریہ بیکہم نے فیشن و میک اپ برانڈ بھی متعارف کرا رکھے ہیں

    45 سالہ ماڈل نے کہا کہ اب جب وہ پیچھے مڑ کر دیکھتی ہیں کہ وہ کیا تھیں اور اب کیا ہیں تو انہیں یہ سوچ کر سکون ملتا ہے کہ وہ بلکل ٹھیک ہیں انہیں کسی طرح بھی بدلنا نہیں چاہیے اور نہ ہی مجھے خود کو تبدیک کرنے کی ضرورت ہے


    ماڈل نے اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے شوہر سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کی تعریف کی اور انہیں ایک اچھا انسان اور اچھا شوہر قرار دیا ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ بیکہم کو نہ صرف برطانیہ بلکہ مغربی دنیا کا سب سے رومانوی جوڑا بھی قرار دیا جاتا رہا دونوں کی محبت اور تعلقات کی چہ مگوئیاں دنیا بھر میں ہوتی رہتی ہیں

    وکٹوریہ بیکہم نے سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم سے جولائی 1999 میں شادی کی تھی دونوں کے 4 بچے ہیں جن میں سے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں

  • ریشم نے شادی کی خبروں کو اپنے خلاف پراپیگنڈا قراردیا

    ریشم نے شادی کی خبروں کو اپنے خلاف پراپیگنڈا قراردیا

    ریشم نے شادی کی خبروں کو اپنے خلاف پراپیگنڈا قراردیا
    اداکارہ ریشم شادی کی خبروں سے تنگ آگئیں میڈیا میں خبریں پھیلا کرمیری شہرت اور عزےکو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اداکارہ

    لاہور:اداکارہ ریشم کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر کچھ دنوؑ سے گردش کر رہی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ وہ اپنی شادی کی خبروں سے تنگ آگئی ہیں وہ میڈیا پروضاحت دے چکی ہیں کہ فی الحال ن کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس نئے سال میں شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں

    اداکارہ نے ایک انٹر ویومیں کہا کہ شادی کی خبریں جھوٹی ہیں اورجھوٹی خبریں پھیلا کر میرے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے میڈیا میں خبریں پھیلا کر میری شہرتاور عزت کونقصان پہنچایاجا رہا ہے

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں بہت محنت اور انتھک لگن سے فلم۔انڈسٹری میں مقام بنایا ہےاورابھی تک محنت کر رہی ہیں کبھی کسی کے خلاف بیان بازی نہیں کی ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا