Baaghi TV

بچپن میں راہگیروں نے بھکارن سمجھ کر پیسے دے دیئے تھے بالی وڈ اداکارہ سارہ خان کا انکشاف

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو بچپن میں راہگیروں نے بھکارن سمجھ کر پیسے دے دیئے تھے۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک موجود تھیں جہاں ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھلا سکتی۔

سارہ علی خان نے بتایا کہ چھٹیاں گزارنے بیرون ملک موجودگی کے دوران ایک روز کچھ سامان خریدنے کی غرض سے ہمارے والدین مجھے اور میرے چھوٹے بھائی کو ایک اسٹور لے گئے اور وہ لوگ ہمیں باہر کھڑا کرکے خود اندر چلے گئے میرا چھوٹا بھائی ابراہم واکر میں تھا اور میں نے اچانک ہی ڈانس کرنا شروع کردیا تو وہاں موجود لوگ ہمیں بھکاری سمجھ کر پیسے دینے لگے۔

سارہ نے کہا کہ مجھے اس وقت احساس ہوا کہ ڈانس کی وجہ سے مجھے پیسے مل رہے ہیں اس لیے میں رکنے کے بجائے جان بوجھ کر ڈانس کرتی رہی اس دوران جب میرے والدین اسٹور سے باہر آئے تو کسی نے انہیں بتایا کہ سارہ سب کو اتنی پیار لگ رہی ہے کہ لوگ اسے پیسے دے رہے ہیں۔

راہ گیر کی بات پر میری والدہ نے غصیلے انداز کے ساتھ کہا کہ لوگ اسے پیاری اور معصوم سمجھ کر نہیں بلکہ بھکارن لگنے کی وجہ سے پیسے دے رہے ہیں۔

More posts