Baaghi TV

پاکستان میں 23 برس بعد ساؤتھ ایشین گیمز،بھارت بھی آنے کو تیار

پاکستان 23 سال بعد ساؤتھ ایشین گیمز (سیف گیمز) کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جبکہ بھارت نے بھی پاکستان میں ہونے والے کھیلوں میں شرکت کی دعوت قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

ساؤتھ ایشین اولمپکس ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارتی نمائندوں نے شرکت کی، جہاں سیف گیمز میں بھارتی دستے کی شرکت کے حوالے سے پاکستان کو مثبت جواب دیا گیا۔بھارت نے اپریل 2027 میں پاکستان میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت پر باضابطہ رضامندی ظاہر کردی ہے۔پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی ایشیائی اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارت نے سیف گیمز میں شرکت کی حامی بھرلی ہے۔

یاد رہے کہ سیف گیمز کے دوران اسلام آباد میں 15 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں اسکواش، ٹینس، مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیل شامل ہیں۔پاکستان میں 23 سال بعد سیف گیمز کا انعقاد ملک میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کھیلوں کے ذریعے روابط کے لیے بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

More posts