Baaghi TV

Category: کھیل

  • ایشیاکپ:پاک-بھارت ٹاکرا،  گودی میڈیا سیخ پا، میچ کے بائیکاٹ پر زور

    ایشیاکپ:پاک-بھارت ٹاکرا، گودی میڈیا سیخ پا، میچ کے بائیکاٹ پر زور

    ایشیا کپ میں ہونے والا پاک-بھارت ٹاکرا بھارتی میڈیا سے برداشت نہیں ہورہا اور وہ مسلسل پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ پر زور دے رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر کھیل اور سیاست کو ایک کردیا، پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کرنے پر رونا دھونا شروع کردیا، براڈ کاسٹرز اور پلیئرز کو بھی برا بھلا کہنے لگے،بھارتی اینکر ارنب گواسمی نے اپنے پروگرام میں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر پر کڑی تنقید کی اور اس دوران ان کے لیے غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اپنی خاموشی توڑو اور بات کرو اور اس میچ کے بائیکاٹ سے متعلق بولو، ملک نے آپ لوگوں کو اتنا کچھ دیا ہے تو پھر خاموش کیوں ہو، سارو گنگولی اتنے اشتہارات میں آتے ہو، بہت پیسے ملتے ہیں اور پھر بھارتی کرکٹ بورڈ سے ڈرتے کیوں ہو، بولتے کیوں نہیں، ملک نے اتنا کچھ دیا ہے تو پھر ڈرتے کیوں ہو، بولتے کیوں نہیں، پوری بھارت کی کرکٹنگ فوج خاموش ہوگئی ہے، سمجھوتہ کر رہی ہے، عوام کے جذبات سے یہ بڑا کھیل نہیں ہوسکتا،سب کو اس میچ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور سب سے کم ٹی آر پی اس میچ کی آنی چاہیے، کسی کو دیکھنا نہیں چاہیے، ہر اسپانسر اور ایڈوائٹرز کو پیچھے ہٹنا چاہیے جب کہ براڈ کاسٹرز اور بی سی سی آئی کو بھی چاہیے ہر چیز کا تماشہ نہ کریں۔

    https://x.com/imransiddique89/status/1966948144140398883

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار (14 ستمبر) کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف شاندار 93 رنز کی فتح کے ساتھ کیا تھا۔

  • ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے،صائم ایوب

    ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے،صائم ایوب

    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔

    دبئی میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے خلاف ہم بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، صائم ایوب نے کہا کہ پلیئنگ الیون ہمیشہ پچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کی جاتی ہے اگروکٹ خشک ہو تو اسپنرز کو موقع ملتا ہے، دباؤمیں رہ کر فتح حاصل کرناضروری ہے،کوئی کھلاڑی میچ جتوادے تو سب پچھلی کارکردگی بھول جاتے ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ بڑا میچ جیتنا مقصد ہے، امریکہ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ کی کچھ خاص یادیں نہیں ہیں، مینجمنٹ کا مشورہ ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں اور حال پر فوکس رکھیں۔

    دوسری،جانب،ایشیا کپ کا سب سے اہم میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی،دونوں ٹیموں نے ایونٹ کا کامیاب آغاز کیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی پہلے میچ میں محمد حارث نے اچھی کارکردگی دکھائی اور 66 رنز کی اننگز کھیلی، بھارت نے بھی متحدہ عرب امارات کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایشیا کپ کا شاندار آغاز کیا۔ میزبان ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت نے آسان ہدف صرف 4.3 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔

    میچ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولیس نے شائقین کو بہتر رویہ اپنانے کی ہدایت کرنے کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزاؤں کی بھی یاد دہانی کرا دی ہے۔

  • ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت سکیورٹی ہدایات

    ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت سکیورٹی ہدایات

    دبئی پولیس نے ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے نئی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کا رویہ یو اے ای کی کھیلوں کی شاندار میزبانی کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔دبئی پولیس کے مطابق ایشیا کپ کے تمام میچز کے لیے خصوصی پولیس یونٹس تشکیل دیے گئے ہیں، کسی بھی قسم کے ہنگامے یا سکیورٹی میں خلل پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔بغیر اجازت پچ میں داخل ہونے یا آتشبازی جیسی ممنوعہ اشیاء لانے پر 3 ماہ قید اور 5,000 سے 30,000 درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔

    لڑائی جھگڑا، اشیاء پھینکنے یا نسلی و توہین آمیز زبان کے استعمال پر 10,000 سے 30,000 درہم جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی۔آتشبازی، آتش گیر مادہ، لیزر، چھتریاں، بڑے کیمرے، سیلفی اسٹکس، نوکیلی یا زہریلی اشیاء، جھنڈے، بینرز، پالتو جانور، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز، سائیکل، اسکوٹرز اور اسکیٹ بورڈز۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صرف شائقین ہی نہیں بلکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور تمام شرکاء کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔

    ایشیا کپ : پاک-بھارت ٹاکرا کل دبئی کے میدان میں ہوگا

    وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا

  • ایشیا کپ : پاک-بھارت ٹاکرا کل دبئی کے میدان میں ہوگا

    ایشیا کپ : پاک-بھارت ٹاکرا کل دبئی کے میدان میں ہوگا

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار (14 ستمبر) کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف شاندار 93 رنز کی فتح کے ساتھ کیا،ایشیا کپ کے ایک روزہ فارمیٹ میں سال 2000 اور 2012 کی فاتح پاکستان ٹیم کی نظریں اس بار ٹی 20 فارمیٹ پر جمی ہوئی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 میں 8 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا شامل ہیں،پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 17 ستمبر کو دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا۔

    وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا

    ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق، ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت مدمقابل آئیں گی، سپر فور کے اختتام پر 2 سرفہرست ٹیمیں 28 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

    دبئی کی ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس موقع پر کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں اور اسٹیڈیم کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ دبئی کی پہچان عالمی معیار کے کھیلوں کے انعقاد کی مرکز کے طور پر قائم رہے-

    لوئر دیر:یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بچانے کے لیے آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

    دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے آپریشنز اور ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف مہیر المزروعی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز کے لیے خصوصی پولیس یونٹس مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی میں خلل ڈالنے والی کسی بھی کارروائی سے سختی سے نمٹا جائے گا اور تماشائیوں اور سہولیات کے تحفظ کے لیے قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

    انہوں نے وفاقی قانون برائے اسپورٹس فیسلٹیز اینڈ ایونٹس کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا، پچ پر بغیر اجازت داخل ہونے یا آتش گیر اور ممنوعہ سامان ساتھ لانے پر ایک سے 3 ماہ قید اور 5 ہزار سے 30 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہےاسی طرح تشدد، اشیا پھینکنے یا نسل پرستانہ اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے والے افراد کو بھی قید اور 10 ہزار سے 30 ہزار درہم تک جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

    سپریم کورٹ کی ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق مراسلے پر وضاحت جاری

    ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ میچ سے کم از کم 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچیں، ہر ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلہ ملے گا، درست اور اصلی ٹکٹ ساتھ رکھیں اور ممنوعہ اشیا لانے سے گریز کریں کمیٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ غلط پارکنگ یا سڑکوں کو بلاک کرنے جیسے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

    انتظامیہ کے مطابق ممنوعہ اشیا میں آتش بازی کا سامان، آتش گیر مواد، لیزر، چھتریاں، بڑی کیمرے لینز، سیلفی اسٹکس، نوکیلی اشیا، زہریلے مواد، پالتو جانور، جھنڈے، بینرز، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز، سائیکلیں، اسکوٹرز، اسکیٹ بورڈز اور شیشے کی بنی اشیا شامل ہیں،میجر جنرل المزروعی نے کہا کہ یہ تمام پابندیاں تماشائیوں، کھلاڑیوں، آفیشلز اور دیگر شرکا کی حفاظت کے لیے عائد کی گئی ہیں تاکہ ایونٹ خوشگوار اور محفوظ ماحول میں مکمل ہوسکے۔

    سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری

    17 رکنی پاکستانی اسکواڈ:

    سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم۔

  • ٹی20 ایشیا کپ، پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست

    ٹی20 ایشیا کپ، پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست

    ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیکر فتح سے ایونٹ کا آغاز کردیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں عمان ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 67 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں پاکستان نے میچ 93 رنز سے جیت لیا۔عمان کے حماد مرزا 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، عامر کلیم 13 اور شکیل احمد 10 رنز بناسکے، باقی کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔پاکستان کے فہیم اشرف، سفیان مقیم، صائم ایوب نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 160 رنز بنائے۔

    پاکستان کی طرف سے محمد حارث نے 66، صاحبزادہ فرحان 29، محمد نواز 19 نمایاں اسکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز 9، فہیم اشرف 8، صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا صفر پر میدان چھوڑ گئے۔عمان کے بولر شاہ فیصل اور عامر کلیم نے 3، 3 وکٹ اپنے نام کیں جبکہ ایک کھلاڑی کو محمد ندیم نے آؤٹ کیا۔

    ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلما ن علی آغا نے کہا کہ پچ بڑے اسکور کےلیے ساز گار ہے۔ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پچ کی صورتحال دیکھنے کے بعد کیا ہے جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں میں اسپنر اور آل راؤنڈرز شامل کیے گئے۔

    اقوامِ متحدہ: دو ریاستی حل کی قرارداد 142 ووٹوں سے منظور

    جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر، آئی ایم ایف سے نیا ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی

    ڈیٹنگ کوچ سعدیہ خان کے گرد تنازعات،بڑے الزامات لگ گئے

  • ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی زبردست مانگ

    ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی زبردست مانگ

    ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے قریب آتے ہی ٹکٹس کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔

    منتظمین کے مطابق نوے فیصد ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں جبکہ جنرل انکلوژر کے تقریباً تمام ٹکٹس شائقین کرکٹ خرید چکے ہیں۔جمعرات کی شام تک پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی کم از کم قیمت 750 درہم (تقریباً 57 ہزار روپے) رہی جبکہ پریمیئم ٹکٹ 3,500 درہم (تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے) میں دستیاب تھے۔ٹکٹس کی تعداد اب نہایت محدود ہے تاہم دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب قائم ٹکٹ باکس سے بھی خریداری جاری ہے۔

    شائقین کی سہولت کے لیے منتظمین نے جمعرات کی شام نئی آن لائن ونڈو بھی کھول دی تاکہ تماشائی بروقت اپنی نشستیں یقینی بنا سکیں۔واضح رہے کہ دبئی میں پاک بھارت میچ کو شائقین سب سے زیادہ انتظار کیا جانے والا مقابلہ قرار دیتے ہیں۔

    امریکا بھی قطر حملے میں شریک، اسرائیل نے مذاکرات سبوتاژ کیے،حماس

    اب بھی وقت ہے، لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف،تحریر:نور فاطمہ

    25 لاکھ افراد کا انخلاء، سیلاب سے جانی نقصان ہوا، این ڈی ایم اے

    بلوچستان کی خوشحالی کے لیے حکومت، اداروں اور قبائلی عمائدین کے باہمی تعاون پر اتفاق

    میکسیکو سٹی: گیس ٹینکر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

  • پاک بھارت میچ،بھارتی سپریم کورٹ نے  انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کردی

    پاک بھارت میچ،بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کردی

    بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ پر پابندی کی انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کر دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد انتہا پسند حلقوں نے پاک بھارت میچ کی مخالفت شروع کر دی تھی اور اس سلسلے میں چار قانون کے طلبہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حالیہ جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان میچز نہیں کھیلے جانے چاہییں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ 14 ستمبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ آئین کے آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی ہے جو شہریوں کے زندگی اور ذاتی آزادی کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ نے اس معاملے کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ "یہ صرف ایک میچ ہے۔” عدالت نے انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میچ منسوخ نہیں ہوگا اور مقابلے جاری رہنے چاہییں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کی دوسرے راؤنڈ اور فائنل میں رسائی کی صورت میں مزید دو مقابلے بھی متوقع ہیں۔

    برطانیہ میں ریکارڈ تعداد میں آجران کے ویزا اسپانسر لائسنس منسوخ

    ڈیرہ غازی خان: غازی یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ

    اینکر مرید عباس قتل کیس :ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت

  • وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

    وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

    بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر 37 سالہ،وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈنے وقاص مقصود کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے کا اعلان کیاوقاص مقصود نے 2011 سے 2023 تک 81 فرسٹ کلاس میچز، 56 لسٹ اے میچز اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے،وقاص مقصود نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔

    وقاص مقصود نے نومبر 2018 میں د بئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی، وقاص مقصود ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے 80 ویں کھلاڑی تھے، انہوں نے 1.5 اوورز میں 21 رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

    خیبرپختونخوا حکومت کی مختلف حکمتِ عملیوں نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا،رپورٹ

    اسرائیلی حملہ: وزیراعظم ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے، محمد بن سلمان کی آمد بھی متوقع

    ہندوؤں کا نعرہ نہ لگانے پر مسلم اداکار کو گرل فرینڈ سمیت جان سے مار دینے کی دھمکیاں

  • پاک بھارت میچ رکوانے کے لیے دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

    پاک بھارت میچ رکوانے کے لیے دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

    بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت میچ رکوانے کے لیے دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

    متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ پر پابندی کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں 14 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ میچ پر پابندی لگانے اور اسے غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔اس پر بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت میچ رکوانے کے لیے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے کہا کہ اس میں ہنگامی نوعیت کا معاملہ کیا ہے ؟ اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا، میچ ہونا چاہیے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ یہ ایک میچ ہے، اسےمیچ رہنے دیں اور میچ اتوار کو ہے۔

  • آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم ون ڈے میں تیسرے نمبر پر

    آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم ون ڈے میں تیسرے نمبر پر

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ اور ٹی20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے بابر اعظم ون ڈے میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں تاہم ٹی20 میں 3 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے۔

    ٹی20 بیٹرز کی فہرست میں محمد رضوان 6 درجے تنزلی کے بعد 28ویں پوزیشن پر آگئے۔ ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل اور ٹی20 میں بھارت ہی کے ابھیشک شرما بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج ون ڈے میں سرفہرست جبکہ نیوزی لینڈ کے جیک ڈفی ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے یکدم 16 درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر جگہ بنائی جبکہ عادل رشید 7 درجے بہتری کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

    پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میں 2 درجے تنزلی کے بعد 16ویں اور ٹی20 میں 4 درجے بہتری کے بعد 22ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹی20 بولرز میں گرین شرٹس کے سفیان مقیم 7 درجے ترقی کے ساتھ 15ویں نمبر پر، ابرار احمد 39 درجے چھلانگ لگا کر 28ویں پر اور ہیٹ ٹرک کرنے والے محمد نواز 13 درجے بہتری کے ساتھ 30ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں ون ڈے میں زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹی20 میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب ٹی20 کے ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں شامل ہوکر دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    نیپال، سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی عبوری حکومت کی سربراہ ہوں گی

    اسرائیل کا دوحہ پر حملہ، چھ مسلم ممالک میں کارروائیوں کا دائرہ وسیع

    اسرائیل کا دوحہ پر حملہ، چھ مسلم ممالک میں کارروائیوں کا دائرہ وسیع

    ورلڈ کپ کوالیفائرز: پرتگال کی فتح، رونالڈو کا نیا عالمی ریکارڈ

    عمران خان کی پھر سینیٹ کمیٹیوں سے استعفوں کی ہدایت