Baaghi TV

کراچی کنکز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بلے بازی جاری

کراچی کنکز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بلے بازی جاری

باغی ٹی وی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیدیا۔ اس کے جواب میں اسلام اباد یونائٹڈ نے 111 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں . کولن منرو 54 رنز اور افتخار احمد 34 رنر پر وکٹ پر موجود ہیں . 13 اوور کا کھیل ہوچکا ہے .

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بابر اعظم نے 54 گیندوں پر شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

دوسرے اینڈ سے نجیب اللہ زادران نے بھی بابر اعظم کا خوب ساتھ دیا اور 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شرجیل خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارٹن گپٹل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تھسارا پریرا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، عاکف جاوید، علی خان اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

More posts