Baaghi TV

Category: کھیل

  • برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

    برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

    برطانوی پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کے الزامات کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں حیدر علی کیخلاف کوئی قابل قبول ثبوت نہیں ملا ، حیدر علی کو جلد ہی ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آ اور جا سکتے ہیں۔

    واضح رہے مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد قومی کرکٹر کیخلاف تحقیقات شروع کی تھیں، جس کا واقعہ 23 جولائی کو مبینہ طور پر مانچسٹر میں پیش آیا تھا،پولیس نے حیدر علی کو ایک لڑکی کی طرف سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے دو ہفتوں کے بعد گرفتار کیا تھا تاہم واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا،یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو معطل کر دیا تھا۔

    راحت فتح علی خان کے بنگالی زبان میں گانےکی دھوم

    وزیراعظم پاکستان کی چینی پریمئیر سے ملاقات

    ’گھونگھٹ‘ میں کام کے دوران صائمہ پر عاشق ہوا، سید نور

  • 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی بھی نہیں ،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکوہ

    400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی بھی نہیں ،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکوہ

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ڈیلی الائونس کو زخموں پر نمک چھڑکنے اور اپنی بے عزتی کے مترادف قرار دیا ہے۔

    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی بھی نہیں اور ہمیں ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے، یہ ہماری بے عزتی ہے ، اس سے بڑھ کر آپ کسی کی کیا بے قدری کریں گے، ڈیلی الاؤنس پہلے بھی وقت پر نہیں ملتا اور اب 400 روپے کی بات کی جا رہی ہے، روزگار ہے نہیں ، اگر حالات اسی طرح چلتے رہے تو ہاکی چھوڑنے پر مجبور ہوں گے،اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ، ملک کی وجہ سے سب کچھ ہے لیکن 400 روپے الاونس کی بات سن کر بہت دکھ ہوا ، کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں اور ہمارے ڈیلی الاؤنس کی سب کو تکلیف ہے۔

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نے 400 روپے ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا، ہاکی فیڈریشن 100 ڈالر ڈیلی الاؤنس دیتی ہے، کھلاڑی 100 ڈالرز سے مطمئن نہیں تو 400 روپے پر کیسے کھیلیں گے۔

  • ہاکی کھلاڑیوں کا روزانہ کا الاؤنس صرف 400 روپے،کھلاڑی سیخ پا

    ہاکی کھلاڑیوں کا روزانہ کا الاؤنس صرف 400 روپے،کھلاڑی سیخ پا

    ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ڈیلی الاؤنس پر شدید احتجاج، 400 روپے پر بات کرنا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے

    پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے 400 روپے کے ڈیلی الاؤنس کی پیش کش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہ رقم نہ تو ان کی محنت کے مطابق ہے اور نہ ہی ان کے روزمرہ کے اخراجات پورے کر سکتی ہے، بلکہ اس سے ان کی بے عزتی ہوتی ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو ایک مزدور کی بھی روزانہ کی کمائی سے کم ہے۔ "ہم سے کہا جا رہا ہے کہ ہم 400 روپے کے ڈیلی الاؤنس پر کھیلیں، یہ ہمارے لیے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ہم محض کھلاڑی نہیں، ملک کے سفیر ہیں، اور ہمیں اس قسم کی توہین برداشت نہیں ہوگی۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو انہیں ہاکی چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

    کھلاڑیوں نے حکومت اور ہاکی فیڈریشن پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا بلکہ حالات ایسے ہیں کہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں۔ "ہم نے ملک کے لیے بہت کچھ دیا ہے، ہماری محنت اور جان قربان کی ہے، لیکن اتنی معمولی رقم پر بات کر کے ہماری بے قدری کی جا رہی ہے۔”

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کھلاڑیوں کو 400 روپے روزانہ کے حساب سے ڈیلی الاؤنس دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کو تقریباً 100 ڈالر (تقریباً 25,000 روپے) کے برابر ڈیلی الاؤنس دیتی ہے۔ "اگر کھلاڑی 100 ڈالر سے مطمئن نہیں ہیں تو وہ 400 روپے پر کیسے کھیلیں گے؟”رانا مجاہد نے مزید کہا کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کی سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اور حکومت سے بھی مالی معاونت کی توقع ہے تاکہ کھلاڑیوں کو ان کا حق دیا جا سکے۔

  • برطانیہ میں ریپ کیس، کرکٹر حیدر علی بے قصور قرار

    برطانیہ میں ریپ کیس، کرکٹر حیدر علی بے قصور قرار

    پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو برطانیہ میں مبینہ ریپ کیس میں بے قصور قرار دے دیا گیا۔

    مانچسٹر پولیس کو ان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے، جس کے بعد انہیں کلین چِٹ مل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کے الزامات ثابت نہ ہونے پر جلد ہی کرکٹر کو ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ پاکستان واپس آ سکیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 7 اگست کو اپنے بیان میں حیدر علی کو برطانوی پولیس کے زیر تفتیش ہونے کے باعث عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

    یاد رہے کہ مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی نے 2020 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے پاکستان کی جانب سے 35 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

    سیلاب کی غیر معمولی صورتحال، بزرگوں کو ہٹا کر نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا: مصدق ملک

    غزہ، اسرائیلی بمباری میں مزید73 فلسطینی شہید

    یوکرین جنگ: ٹرمپ نے مذاکرات کا عندیہ دے دیا

    کرک میں دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

  • تین ملکی ٹی 20 سیریز: افغانستان کی پاکستان کو 18 رنز سے شکست

    تین ملکی ٹی 20 سیریز: افغانستان کی پاکستان کو 18 رنز سے شکست

    شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دے دی۔ تاہم پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم اب بھی سرفہرست ہے۔

    افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔صدیق اللہ اتل نے 45 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ابراہیم زدران نے بھی 45 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔دیگر بلے بازوں میں عظمت اللہ عمرزئی 4، محمد نبی 6 اور کپتان راشد خان 8 رنز ناٹ آؤٹ بنا سکے جبکہ کریم جنت بھی 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 151 رنز ہی بنا سکی۔حارث رؤف نے آخر میں 16 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔فخر زمان 25، کپتان سلمان علی آغا 20، صاحبزادہ فرحان 18، فہیم اشرف 14 اور محمد نواز 12 رنز بنا سکے۔اوپنر صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی کھاتہ بھی نہ کھول سکے، جبکہ محمد حارث صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسرائیلی ریزرو فوجیوں کا ڈیوٹی دینے سے انکار، غزہ جنگ غیر قانونی قرار

    مودی کی تیاریاں تیز، ائیرفورس کے بعد نیوی تیار،سچ بولنے والے گرفتار

    بی آئی ایس پی سے لاکھوں ٹیکس دہندگان مستفید، 4 ارب روپے کی ادائیگیاں

    سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات، آبادیوں کی منتقلی شروع

  • سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

    سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

    سہ ملکی سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 38 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 188 رنز اسکور کیے۔ ابراہیم زادران نے 63، صدیق اللّٰہ اتل نے 54 اور کریم جنت نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز تک محدود رہی۔ کپتان محمد وسیم نے 67 رنز اور راہول چوپڑا نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

    افغان کپتان راشد خان نے 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ شرف الدین اشرف نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔یو اے ای کی جانب سے محمد روہید اور صغیر خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    یاد رہے کہ سیریز کے اپنے ابتدائی میچز میں افغانستان اور یو اے ای دونوں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

    راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

    جوا پروموشن کیس میں گرفتاریوں کا دائرہ وسیع، مناہل ملک بھی ریڈار پر

    دریائے چناب میں شدید طغیانی، جھنگ اور دیگر علاقے زیرِ آب

  • راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

    راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار اسپنر راشد خان نے ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف راشد خان نے 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور اس دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔ اسی میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دے دی۔26 سالہ راشد خان ٹی20 انٹرنیشنل میں 165 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے پہلے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کا 164 وکٹوں کا ریکارڈ برابر کیا اور پھر اُن سے آگے نکل گئے۔

    ٹم ساؤتھی نے یہ وکٹیں 126 میچز میں حاصل کی تھیں، جبکہ راشد خان نے یہ اعزاز صرف 98 میچز میں اپنے نام کیا۔

    ایران پر دوبارہ پابندیاں، یورپی کوشش چین اور روس نے مسترد کر دی

    جوا پروموشن کیس میں گرفتاریوں کا دائرہ وسیع، مناہل ملک بھی ریڈار پر

    دریائے چناب میں شدید طغیانی، جھنگ اور دیگر علاقے زیرِ آب

    موسلادھار بارش سے راول ڈیم فل، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

  • افغانستان زلزلہ،زلمی فاؤنڈیشن کا  ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

    افغانستان زلزلہ،زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

    زلمی فاؤنڈیشن نے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘‘۔جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے اعلان کردہ امداد متاثرہ افراد تک پہنچائی جائے گی، جبکہ وہ زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    یاد رہے کہ زلمی فاؤنڈیشن اس سے قبل بھی افغانستان میں قدرتی آفات کے موقع پر افغان عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور امداد فراہم کر چکی ہے۔

    عدالت نے ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کردی

    غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 98 فلسطینی شہید، 404 زخمی

    آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ایک اہم باب اختتام کو پہنچا۔ آصف علی نے اپنی مختصر مگر یادگار انٹرنیشنل کرکٹ میں کئی مواقع پر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    اپنے بیان میں آصف علی کا کہنا تھا "میں اپنے تمام مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر اچھے اور برے وقت میں میری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔”انہوں نے خاص طور پر اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کے سب سے مشکل لمحے، خصوصاً 2019 کے ورلڈکپ کے دوران جب میں نے اپنی بیٹی کو کھو دیا، ایسے وقتوں میں میرے اہلخانہ اور دوستوں نے جس طرح میرا ساتھ دیا، وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ ان کی طاقت اور دعاؤں نے ہی مجھے میدان میں واپس لایا اور مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا،آصف علی نے یہ بھی واضح کیا کہ اگرچہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں، تاہم ان شاء اللہ میں اپنی کرکٹ کا شوق جاری رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور مختلف لیگز میں کھیلتا رہوں گا۔

  • پاکستان کو مستقبل میں  بابر اعظم اہم فتوحات دلوائیں گے،وسیم اکرم

    پاکستان کو مستقبل میں بابر اعظم اہم فتوحات دلوائیں گے،وسیم اکرم

    وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بابر ہمارے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں،پاکستان کو مستقبل میں بابر اعظم اہم فتوحات دلوائیں گے-

    سابق کپتان وسیم اکرم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پرسکون رہیں، غیر ضروری پریس کانفرنسز کو اہمیت نہ دیں، یاد رکھیں فارم وقتی ہوتی ہے لیکن کلاس ہمیشہ کے لئے ہے، محنت جاری رکھیں، دنیا کے بہترین بیٹرز میں آپ دوبارہ شمار ہوں گے بابر ہمارے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں=

    سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم عالمی معیار کے بلے باز ہیں لیکن ان کی بہترین کارکردگی ابھی آنا باقی ہے، پاکستان کو مستقبل میں بابر اہم فتوحات دلوائیں گے ان کے پاس میچ ونر کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ بابراعظم اپنی بیٹنگ سے دو سے تین بڑے میچز جتوا کر اپنی حیثیت منوائیں۔

    چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،آئی ایس پی آر کی تصدیق

    واضح رہے کہ بابراعظم کی بیٹنگ مسلسل فلاپ ہو رہی ہے، وہ 2023ء میں ایشیا کپ میں سنچری بنانے کے بعد سے کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں،انکو کمتر اسٹرائیک ریٹ کے باعث پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔

    دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان