Baaghi TV

انجری کے شکار دلبر حسین کی جگہ کون سے کھلاڑی لاہور قلندرز کا حصہ بنیں گے

انجری کے شکار دلبر حسین کی جگہ کون سے کھلاڑی لاہور قلندرز کا حصہ بنیں گے

باغی ٹی وی : ہیمسٹرنگ انجری کے باعث فاسٹ باؤلر دلبر حسین ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز کے ابتدائی میچ میں شرکت نہیں کریں گے.

لاہور قلندرز نے ان کی جگہ سلمان مرزا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے.ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی سلمان مرزا کے نام کی منظوری دے دی ہے.

ٹیکنیکل کمیٹی میں ڈاکٹر سہیل سلیم، مرینہ اقبال، ندیم خان اور سمیر کھوسہ شامل ہیں.ایچ بی ایل پی ایس 6 میں لاہور قلندرز آج اپنے سفر کا آغاز کرے گی. وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پشاور زلمی کے مدمقابل آئے گی.

More posts