Baaghi TV

Category: کھیل

  • مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی  کی 46 ویں برسی ، مداح آج بھی یاد کرتے ہیں.

    مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی 46 ویں برسی ، مداح آج بھی یاد کرتے ہیں.

    فرانسسکو:بروسلی کا نام کس نے نہیں‌سنا؟جس نے مارشل آرٹ کی دنیا میں حکمرانی کا سکہ جمائے رکھا .اسی بروسلی کی آج 46ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

    27نومبر 1940کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والے بروس لی کا اصلی نام لی جن فین تھا تاہم فلمی دنیا میں وہ بروس لی کے نام سے جانے گئے۔ بروس لی نے ایک عرصے تک دنیا کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا ۔ مگر فلمی دنیا میں آنے کے بعد کچھ عرصہ تک ہی اپنے چاہنے والوں کے چہروں پر خوشی بکھیر سکا

    یاد رہے کہ بروس لی سے پہلے کنگ فو فلمیں صرف مارشل آرٹ کے پرستاروں تک محدود تھیں لیکن بروس لی نے یہ سب بدل دیا۔’انٹر دی ڈریگن‘ اور’فسٹ آف فیوری‘ جیسی فلمیں دینے والے اداکار بروس لی کا انتقال دماغ کی سوجن کے باعث صرف32 سال کی عمر میں ہو گیا تھا۔ بروس لی کی 20جولائی 1973 کو ہانگ کانگ میں پراسرار موت کا ابھی تک معمہ حل نہیں ہو سکا ہے۔

  • کرکٹ بھی کوئی کھیل ہے ؟ روس نے کرکٹ کو کھیل ماننے سے انکار کردیا

    کرکٹ بھی کوئی کھیل ہے ؟ روس نے کرکٹ کو کھیل ماننے سے انکار کردیا

    ماسکو:روس نے کرکٹ کو یہ کہ کر کھیل ماننے سے انکار کردیا کہ یہ بھی کوئی کھیل ہے. دنیا میں‌کرکٹ کو فٹبال کے بعد دنیا کا سب سے بڑا کھیل مانا جاتا ہے لیکن روس کی حکومت یہ حقیقت ماننے سے انکاری ہے اور انہوں نے کرکٹ کو سرے سے کھیل ہی ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی جانب سے بھی کرکٹ کو تسلیم جا چکا ہے لیکن 1900 کے بعد سے اولمپکس میں اس کھیل کو نہیں کھیلا گیا۔15جولائی کو روس میں حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں تسلیم شدہ کھیلوں کے نام درج تھے لیکن اس فہرست میں کرکٹ شامل نہیں تھا ۔

    روس کی جانب سے سرکاری سطح پر جن کھیلوں کو تسلیم کیا گیا ہے ان میں منی گالف اور ڈراف جیسے کھیل بھی شامل ہیں لیکن کرکٹ کو کھیل ماننے سے ہی انکار کردیا گیا ہے۔

    کرکٹ کے شائقین غمگین نہ ہوں کہ شاید کرکٹ کے روس میں کھیلنے پر پابندی ہے ،ایسا ہرگز نہیں . کھیل کو تسلیم نہ کیے جانے کا یہ مطلب نہیں روس میں اس کھیل کو کھیلا نہیں جا سکے گا بلکہ اس کے بجائے حکومت کی جانب سے اس کھیل کو کھیلنے کے لیے کسی بھی قسم کی معاونت یا مالی مدد نہیں کی جائے گی۔

    ماسکو کرکٹ اسپورٹس فیڈریشن کے رکن الیگزینڈر سوروکن نے کہا کہ کرکٹ کو تسلیم نہ کیے جانے کی وجہ وزارت کھیل میں جمع کرائی گئی درخواست میں غلطیاں تھیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن اگلے سال پھر درخواست دائر کرے گی اور اس اس مرتبہ ہم کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔اس کے ساتھ روسی حکام نے تھائی باکسنگ کو بھی کھیل ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ روسی حکومت کا یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا تھا جب ایک دن قبل 14جولائی کو انگلینڈ نے ورلڈ کپ جیت کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعلان کردیا۔بعض مبصرین کا خیال ہے کہ روس کے اس نظریے کے پیچھے مغرب سے دوری اور روایتی دشمنی ہے

  • شعیب اختر نے ٹاپ یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ دیا

    شعیب اختر نے ٹاپ یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ دیا

    اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 28 دن میں 1 ملین سبسکرائبرز کر کے سب سے بڑے یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

    قومی ٹیم کے چہیتے سابق فاسٹ بولر اپنے مداحوں میں اتنے مقبول ہیں کہ یو ٹیوب پر صرف 28 دن میں 1 ملین سبسکرائبرز کر لیے. اتنے کم عرصے میں 1 ملین سبسکرائبرز کرنے پر شعیب اختر کو گولڈن بٹن بھی پیش کیا گیا. کرکٹ کے شعبے میں’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریا ادا کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ آپ سب کے پیار اور سپورٹ کی وجہ سے مجھے یوٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ ملا. میری طرف سے میرے مداحوں کو ڈھیر سارا پیار.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شعیب اختر نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں گولڈن بٹن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے.

    واضح رہے شعیب ملک رائٹ آرم سابق فاسٹ بولر ہیں اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہیں. ان کی فاسٹ بولنگ کی وجہ سے ان کو "ٹائیگر” بھی کہا جاتا ہے. انگلینڈ کے خلاف 161.3/km کی سپیڈ سے باولنگ ان کا واضح ریکارڈ ہے.

  • کراچی میں انٹی کرپشن یونٹ قائم ، پی سی بی  نے  فیصلہ کرلیا

    کراچی میں انٹی کرپشن یونٹ قائم ، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا

    کراچی : کراچی کرکٹ کو کرپشن اور بدعنوانی سے بچانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں انٹی کرپشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ترجمان پی سی بی کے مطابق کراچی میں بڑھتی ہوئی کرکٹ کے باعث سیکورٹی مینجر تعینات کیا جا رہا ہے، سیکورٹی مینجر کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ مستقبل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہونے کا امکان ہے، انٹرنیشنل میچز کے باعث کراچی میں بھی اے سی یو بنایا جا رہا ہے اس سے قبل فکسنگ یا سیکورٹی سے متعلق معاملات کے حل کے لیے پی سی بی کو لاہور سے ٹیم بھیجنی پڑتی تھی۔

  • بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

    بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

    ویلنگٹن : انگلینڈ کے بعد اب نیوزی لینڈ نے بھی اپنے کھلاڑی کو سب سے بڑے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کردیا ہے. ایوارڈ کیلئے ان کا مقابلہ کیوی کپتان کین ولیمسن سمیت کئی امیدواروں سے ہوگا۔

    ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈکوشکست دیگرٹائٹل جیتا، نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی فتح میں اہم کرداربین اسٹوکس نے اداکیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈنے اپنے ملک کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے بین اسٹوکس کوہی نامزدکردیا ہے۔

    منتظین کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس چونکہ نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے اوران کے والدین بھی یہیں مقیم ہیں اس لیے وہ ایوارڈ پانے کا حق رکھتے ہیں، بین اسٹوکس 12سال کی عمر میں والد کیساتھ برطانیہ گئے اورپھروہیں کے ہوکر رہ گئے۔

    بہترین نیوزی لینڈر کی نامزدگیاں کرنے والے جج کا کہنا ہے کہ بے شک بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ والوں کے دل توڑے لیکن اب بھی بہت سے نیوزی لینڈر سمجھتے ہیں کہ بین اسٹوکس ان میں سے ہیں۔

    بہترین نیوزی لینڈر کے ایوارڈ کیلئے بین اسٹوکس کے علاوہ کیوی کپتان کین ولیمسن اوردیگرکئی شخصیات کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعطم نے اپنی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو سب سے بڑے اعزاز ہڈ سے نوازاتھا

  • شرجیل خان کی قومی ٹیم میں‌واپسی مشروط ہوگی، پی سی بی

    شرجیل خان کی قومی ٹیم میں‌واپسی مشروط ہوگی، پی سی بی

    لاہور:شرجیل خان پر مشکلات ابھی جاری ہیں ،شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی کیلئے پی سی بی نے شرط رکھ دی. پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار شرجیل خان کی پابندی 10 اگست کو ختم ہوجائے گی، کرکٹ میں واپسی کے لیے بلےباز کو بحالی پروگرام سے گزرناہو گا۔

    پابندی ختم ہونے کے باوجود کرکٹ میں واپسی کے لئے شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی سے پہلے عوامی سطح پر اعتراف جرم کرنا ہوگا۔ اعتراف جرم کرنے کے بعد بلے باز کو بحالی پروگرام سے گزرنا ہوگا، بلے باز نے تاحال بحالی پروگرام کے لئے بورڈ سے رابطہ نہیں کیا۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق شرجیل خان کے بحالی پروگرام میں حصہ لینے کے لئے رابطہ کرنے کے بعد پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کرکٹر کا ری ہیب پروگرام ائین کی شق 6.7 کے مطابق تیار کر ے گا۔دوسری طرف شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا تھا کہ بحالی پروگرام کے لیے جلد پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔ کوشش ہے شرجیل خان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کرکے کرکٹ میں واپسی کا اغاز کریں۔

  • ننھی پری نے بڑا ریکارڈ قائم کردیا …

    ننھی پری نے بڑا ریکارڈ قائم کردیا …

    ایبٹ آباد: پاکستان کے شمالی شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی دس سالہ سلینا خواجہ سپانٹک چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین لڑکی بن گئ ، سپاٹنک چوٹی سلسلہ قراقرم میں واقع ہے جس کی بلندی 7000 میٹر ہے ،
    یاد رہے سلینا اس سے پہلے بھی پاکستان کی کئی بلند و بالا چوٹیاں سر کر چکی ہیں جن میں 5000 اور 6000 میٹر بلندی والی چوٹیاں شامل ہیں

  • ولیمسن اور  بین اسٹوکس ‘نیوزی لینڈر آف دی ایئر’ ایوارڈ کے لیے نامزد

    ولیمسن اور بین اسٹوکس ‘نیوزی لینڈر آف دی ایئر’ ایوارڈ کے لیے نامزد

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ‘نیوزی لینڈر آف دی ایئر’ ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کیوی کپتان کین ولیمسن کو یہ اعزار کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں بہترین کپتانی اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا جائے گا۔

    نیوزی لینڈر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    چیف نیوزی لینڈر ایوارڈ نے بین اسٹوکس کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کی جانب سے نہیں کھیلے لیکن وہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیدا ہوئے اس لیے انہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بین اسٹوکس اپنے والد کے ہمراہ 12 سال کی عمر میں انگلینڈ چلے گئے تھے، انہوں نے انگلینڈ میں قیام کرنے کو ترجیح دی جب کہ والدین نیوزی لینڈ میں ہی مقیم ہیں۔

    عالمی کپ کے فائنل میچ میں مین آف دی میچ سے نوازے گئے انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ’نیوزی لینڈر آف دی ائیر‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جی ہاں، یہ حیران کرنے والی بات اس لیے ہے کیونکہ انھوں نے انگلینڈ کو فتحیاب کرانے میں اہم ذمہ داری نبھائی، لیکن چونکہ انھوں نے پورے عالمی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی پیدائش نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں ہوئی تھی، اس لیے انھیں ’نیوزی لینڈر آف دی ائیر‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ’نیوزی لینڈر آف دی ائیر‘ ایوارڈ کے لیے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ورلڈ کپ 2019 میں 11 میچز میں 578 رنز اسکور کئے جو کسی بھی کپتان کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز ہیں، اس کے علاوہ ولیمسن پلیئر آف ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔

  • پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس: کرکٹر شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گی

    پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس: کرکٹر شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گی

    پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گی۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق سزا مکمل ہونے پر شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے کرکٹر کی طرف سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ری ہیب مکمل ہونے پر شرجیل خان کوکرکٹ کھیلنےکی اجازت ہوگی۔

    دوسری جانب کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے بتایا کہ ری ہیب پروگرام کیلیےجلد پی سی بی سےرابطہ کریں گے۔
    بی ایس ایل کی سپاٹ فکسنگ کے سلسلے میں‌ پی سی بی نے اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایک تین رکنی ٹریبونل تشکیل دیا تھا جو شرجیل خان کے ساتھ ساتھ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کے خلاف معمالے کی چھان بین کی گئی تھی.

    اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان اور محمد نواز پر پابندی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جا چکا تھا جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بکیز کی جانب سے رابطے کا بورڈ کو بروقت نہیں بتایا اور اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔

  • بوڑھا دیکھانے والی "فیس ایپ” کتنی خطرناک،جان لیں تو ہوش اڑ جائیں

    بوڑھا دیکھانے والی "فیس ایپ” کتنی خطرناک،جان لیں تو ہوش اڑ جائیں

    فیس ایپ کی کارستانی جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں اور اسکو انسٹال کرنے سے توبہ کر لیں اورکبھی انسٹال نہ کریں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر نئی ایپ نے تہلکہ مچا رکھا ہے ، روسی انجینئرز کی تیار کردہ نئی ایپلی کیشن مشہور ہونے کے ساتھ متنازع بھی ہوگئ ہے یہ اہپلی کیشن کتنی خطرناک ہے اگر آپ جان لیں تو شاید کبھی اس کو استعمال نہ کریں.اس ایپلی کیشن میں آپ کا تمام ڈیٹا ایپلی کیشن کے منتظمین چرا لیتے ہیں.آپ کی ہر حرکت اور ایکٹیوٹی کی جاسوسی ہوتی ہیں.ایپلی کیشن کے قوائد و ضوابط میں واضح لکھا ہے کہ ۔اس ایپلی کیشن کے انسٹال کرنے کے بعد آپ اس ایپ کو اجازت دے دیں گے کہ وہ آپ کی پسند نا پسند، شخصیت کا میلان ،آواز ، کونٹیکٹ نمبرز اور اس ڈیٹا پر رسائی حاصل کر لیں گے جو آپ کے موبائل فون میں ہے.

    اس ایپ کو امریکا میں بھی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے امریکی جریدے کے مطابق ایپ کو گوگل پلے سے 10 کروڑ سے زیادہ لوگ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں جبکہ دنیا کے 121 ممالک میں یہ ٹاپ رینکنگ ایپ بن چکی ہے۔امریکی بزنس جریدے نے خبردار کیا ہے کہ ایپ کے ذریعے کمپنی کو دنیا میں تقریباً 15 کروڑ لوگوں کی تصاویر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگئی ہے
    یہ ایپ اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تصاویر اپنے کلاؤڈ میں اپ لوڈ کرتی ہے اور صارفین سے ان کی نجی تصاویر اور ڈیٹا تک مکمل اور ناقابل تنسیخ رسائی کا تقاضہ کرتی ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کمپنی اپنی یادداشت میں محفوظ ان تصاویر کو جب چاہے جس مقصد کیلئے چاہے استعمال کرسکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپ میں محفوظ ڈیٹا کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے کمپیوٹر پروگرام کو چہرہ کی شناخت کی تربیت دینے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔