Baaghi TV

Tag: ایران

  • ٹرمپ نے ایران کو 3 دن کا الٹی میٹم  دیدیا

    ٹرمپ نے ایران کو 3 دن کا الٹی میٹم دیدیا

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس صرف 3 دن ہیں، اس کے بعد ان کا تیل انفراسٹرکچر ختم ہوجائے گا۔

    اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو دیے گئے انٹر ویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے وفد کو اس لیے نہیں بھیجا کہ 18 گھنٹے کی فلائٹ ہے، ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور اس صورت حال میں امریکا کو فتح حاصل ہوگی، اگر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے تو وہ براہِ راست فون کے ذریعے رابطہ کر سکتا ہے کیوں کہ یہ معاملہ فون پر بھی طے کیا جا سکتا ہے ایران میں جن فریقین سے امریکا کا سامنا ہے ان میں کچھ قابلِ قبول ہیں جب کہ کچھ نہیں تاہم انہیں امید ہے کہ ایران اس معاملے میں دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم سے متعلق معاملہ بھی جاری مذاکرات کا حصہ ہے اور امریکا اس تک رسائی حاصل کرے گا۔ چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ مایوس نہیں ہیں لیکن بیجنگ اس معاملے میں مزید تعاون کر سکتا ہے ایران سے متعلق صورت حال میں نیٹو امریکا کے ساتھ نہیں تھا اور جب جنگ کے خاتمے کے بعد برطانیہ نے بحری جہاز بھیجنے کی پیشکش کی تو یہ ایک غیر مناسب اقدام تھا۔

    امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں ہونے والی جنگ کا ذکر چھیڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں انہوں نے 8 مختلف جنگی تنازعات کو رکوانے میں کردار ادا کیا، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی شامل ہے پاک بھارت کشیدگی اس حد تک بڑھ رہی تھی کہ صورتحال جوہری تصادم کی طرف جا سکتی تھی، اس دوران 11 جہاز تباہ ہوئے، وزیراعظم پاکستان نے میرے حوالے سے کہا کہ میں نے کردار ادا کر کے لاکھوں جانیں بچائی ہیں، وہ پاکستان کا بہت احترام کرتے ہیں اور وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل بہت اچھے اور ان کے لیے قابل احترام ہیں۔

  • ایران میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ایک شخص کو سزائے موت

    ایران میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ایک شخص کو سزائے موت

    ایران میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ایک شخص کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

    ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق ملزم کی شناخت امر رمیش کے نام سے ہوئی، جسے شدت پسند گروہ جیش العدل کا رکن قرار دیا گیا تھا حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جنوب مشرقی ایران میں انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر مسلح بغاوت، بم دھماکوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے،ملک میں دہشتگردی کے واقعات کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی، جبکہ ماہرین کے مطابق ایسے اقدامات خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

  • ایرانی وزیر خارجہ عمان کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے،ایرانی میڈیا

    ایرانی وزیر خارجہ عمان کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے،ایرانی میڈیا

    تہران: ہفتے کو پاکستان کا دورہ مکمل کرنےکے بعد عمان روانہ ہونے والے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

    ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے وزارتِ خارجہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اور روس روانگی سے قبل ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    ایرانی وزارتِ خارجہ کے اعلان کردہ منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے آئی آر این اے نے بتایا کہ ایرانی وفد کا ایک حصہ جنگ کے خاتمے سے متعلق ضرور ی امور پر مشاورت کے لیے تہران واپس جا چکا ہے یہ نمائندے اتوار کی رات اسلام آباد میں دوبارہ عباس عراقچی سے ملیں گے۔

    واضح رہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ گزشتہ روز پاکستان کا دورہ مکمل کرکے سلطنت عمان روانہ ہوئے تھےپاکستان کے دورے پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عرا قچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کو "انتہائی مفید” قرار دیا، تاہم یہ بھی کہا کہ انہیں "ابھی دیکھنا ہے کہ آیا امریکا واقعی سفارت کاری کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں”۔

  • ایران : احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنیوالے نوجوان کو پھانسی دیدی گئی

    ایران : احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنیوالے نوجوان کو پھانسی دیدی گئی

    ایران میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے نوجوان کو پھانسی دیدی گئی-

    ایرانی عدلیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے “میزان” کے مطابق عرفان کیانی کو شہر اصفہان میں پھانسی دی گئی جب ملک کی اعلیٰ عدالت نے اس کی سزا برقرار رکھی،عرفان کیانی پر سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے، آگ لگانے، سڑکیں بلاک کرنے اور مظاہروں کے دوران اسلحہ استعمال کرنے کے الزامات تھے۔

    ایرانی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کیانی اسرائیلی انٹیلیجنس کا ایجنٹ تھا تاہم اس الزام کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔

    واضح رہے کہ جنوری میں ہونے والے ان مظاہروں کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے سختی سے کچل دیا تھا، جس کے دوران ہزاروں افراد کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں،جبکہ ایران کی عدالت نے جنوری میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی قیادت کرنے والے نوجوان کو عرفان کیانی کو سزائے موت سنائی تھی-

    قبل ازیں رواں ماہ ہی حکومت مخالف مظاہرے کے دوران گرفتار ہونے والے ایک نوجوان کو پھانسی دی گئی تھیمایرانی عدلیہ سے منسلک نیوز ایجنسی ’میزان‘ نے بتایا تھا کہ فہیم، امیر حسین حاتمی، محمد امین گلاری اور شاہین واحدی کے ہمراہ شریک ملزم تھے جنپیں گزشتہ دنوں پھانسی دی گئی۔

    علی فہیم پر الزام تھا کہ وہ جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ملکی سلامتی کے خلاف کارروائیوں میں عملی طور پر ملوث تھے فہیم پر یہ بھی الزام ہے کہ اُنھوں نے ایک فوجی عمارت میں داخل ہو کر اسلحہ اور بارود نکالنے اور عمارت کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

    ’میزان‘ نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ نے بھی علی فہیم کو سزائے موت دینے کی توثیق کی تھی بی بی سی کے مطابق علی فہیم کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ واقعے سے متعلق رپورٹس اور ویڈیوز سے پتا چلتا ہے کہ ان افراد کا عمارت کو آگ لگانے یا اسے تباہ کرنے میں کوئی کردار نہیں تھا اُن کے بقول یہ افراد اُس وقت عمارت میں داخل ہوئے جب اسے پہلے ہی آگ لگائی جا چکی تھی۔

  • مذاکرات میں ناکامی کا ڈر ،روبیو  جان بوجھ کر ایران جیسے پیچیدہ  معاملے سے فاصلہ رکھ رہے ہیں،برطانوی اخبار

    مذاکرات میں ناکامی کا ڈر ،روبیو جان بوجھ کر ایران جیسے پیچیدہ معاملے سے فاصلہ رکھ رہے ہیں،برطانوی اخبار

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو اہم عالمی معاملات خصوصاً ایران جنگ سے پیدا ہونے والے بحران میں غیر معمولی طور پر پس منظر میں نظر آ رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اپنے داماد جیراڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو پاکستان بھیج رہے ہیں جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس بھی گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بات چیت کی قیادت کرتے رہے تاہم اس تمام عمل میں مارکو روبیو کی عدم موجو دگی نمایاں رہی، اگرچہ روبیو کو ٹرمپ کی انتظامیہ میں وفادار ساتھی سمجھا جاتا ہے لیکن اہم خارجہ پالیسی فیصلوں میں ان کا کردار محدود دکھائی دیتا ہے، ان کا زیادہ فوکس لاطینی امریکا پر رہا ہے جبکہ ایران جیسے بڑے بحران میں دیگر شخصیات کو آگے رکھا جا رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق روبیو جان بوجھ کر ایران جیسے پیچیدہ اور غیر مقبول معاملے سے فاصلہ رکھ رہے ہیں تاکہ ممکنہ ناکامی کا بوجھ ان پر نہ آئے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ مستقبل میں صدارتی امیدوار بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    ہینری کسنجر کے بعد روبیو واحد شخصیت ہیں جو بیک وقت دو اہم عہدوں پر فائز ہیں تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق ان کے اختیارات اور اثر و رسوخ اس تاریخی مثال کے مقابلے میں کم دکھائی دیتے ہیں۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ان تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روبیو ہر اہم قومی سلامتی کے معاملے میں شامل ہوتے ہیں لیکن فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عملی طور پر ٹرمپ انتظامیہ میں خارجہ پالیسی کا انداز بدل چکا ہے جہاں روایتی سفارت کاری کے بجائے مخصوص ایلچیوں اور محدود حلقے پر زیادہ انحصار کیا جا رہا ہے۔

  • وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق قریباً 50 منٹ تک جاری رہنے والی اس گرمجوش اور دوستانہ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاوزیراعظم نے 11 اور 12 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت کو سراہا۔

    انہوں نے ایران کے اس فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک وفد اسلام آباد بھیجا گیا، جس نے وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں وزیراعظم کے ساتھ 2 گھنٹے طویل تفصیلی ملاقات بھی شامل تھی۔

    وزیراعظم نے ایرانی صدر کو اپنی حالیہ سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مختلف عالمی رہنماؤں سے روابط کے ذریعے خطے میں پائیدار امن کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی حمایت میں وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملی ہے انہوں نے اس ماہ کے آغاز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی مفید بات چیت کو بھی سراہا۔

    وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا اور پاکستان کے خطے میں امن کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امن کے لیے کوششوں کو سراہا اور ایران کی جانب سے خطے میں امن کی خواہش کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

    دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطوں اور مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

  • پاکستان کا دور ہ مفید رہا،عباس عراقچی

    پاکستان کا دور ہ مفید رہا،عباس عراقچی

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کہا کہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکا واقعی سفارتکاری کے ذریعے تنازع حل کرنے میں سنجیدہ ہے یا نہیں-

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے سہہ ملکی سفارتی دورے کے دوسرے مرحلے میں عمان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خطے کی صورتحال اور جاری کشیدگی پر اہم ملاقاتیں کریں گے عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کا پاکستان کا دور ہ بہت مفید رہا،انہوں نے نے پاکستان کی خطے میں امن کی بحالی کے لیے کی جانے والی برادرانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےتاہم انھوں نے امریکا کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکا واقعی سفارتکاری کے ذریعے تنازع حل کرنے میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل صدر ٹرمپ نے اپنے وفد کے دورۂ پاکستان کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بے مقصد اور وقت کے ضیاں کے لیے وفد کو 18 گھنٹے کے سفر پر نہیں بھیج سکتا ایران کو ہم سے بات کرنا ہوگی تو کال کرسکتا ہے ایران میں فیصلے کون کر رہا ہے، اس کے بارے میں ابہام پایا جاتا ہے۔

  • پاکستان کی  پس پردہ سفارتی کوششوں کے کچھ مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،مبشر لقمان

    پاکستان کی پس پردہ سفارتی کوششوں کے کچھ مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،مبشر لقمان

    پسنئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پاکستان دو متحارب ممالک کے درمیان واحد راستہ ہے امید ہے جنگ جلد ختم ہو جائے گی-

    مبشر لقمان منے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ایک دو روز میں پاکستان واپس آسکتے ہیں پاکستان کی جانب سے پس پردہ سفارتی کوششوں کے کچھ مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں کچھ لوگوں کے دعووں کے برعکس انہوں نے امریکی وفد سے ملاقات نہیں کی جبکہ پاکستان دو متحارب ممالک کے درمیان واحد راستہ ہے امید ہے جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

    امریکا،ایران مذاکرات: صدر ٹرمپ نے امریکی وفدکا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل عین وقت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے مذاکراتی وفد کو پاکستان کے دورے سے روک دیا ہے۔

    ہفتے کے روز ’فاکس نیوز‘ کی صحافی عائشہ حسنی سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اب ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان نہیں جارہے ہیں اس جنگ میں امریکا کا پلڑا بھاری ہے، اس لیے امریکی وفد کا 18 گھنٹے کی طویل مسافت طے کر کے پاکستان جانا سود مند نہیں ہے، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کرسکتے ہیں ہمارے لوگ روانگی کی تیاری کر رہے تھے، میں نے کچھ دیر قبل انہیں یہ کہہ کہ روک دیا ہے کہ آپ بے مقصد باتوں کے لیے اتنی طویل مسافت کا سفر نہ کریں،ہمارے پاس تمام ’کارڈز‘ موجود ہیں، وہ جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں’۔

    ایرانی وزیرخارجہ اسلام آباد سے عمان روانہ

    دوسری جانب پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد سے مسقط روانہ ہوگئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کا وفد نور خان ائیربیس سے واپس روانہ ہوا، اس موقع پر پاکستانی اعلیٰ حکام، ایرانی سفیر اور ایرانی سفارت خانہ کے عہدید ارو نے وفد کو الوداع کہا، ایرانی وزیر خارجہ عمان کے دارالحکومت مسقط کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں روسی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

  • امریکا،ایران مذاکرات: صدر ٹرمپ نے امریکی وفدکا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

    امریکا،ایران مذاکرات: صدر ٹرمپ نے امریکی وفدکا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

    امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل عین وقت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے مذاکراتی وفد کو پاکستان کے دورے سے روک دیا ہے۔

    ہفتے کے روز ’فاکس نیوز‘ کی صحافی عائشہ حسنی سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اب ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان نہیں جارہے ہیں اس جنگ میں امریکا کا پلڑا بھاری ہے، اس لیے امریکی وفد کا 18 گھنٹے کی طویل مسافت طے کر کے پاکستان جانا سود مند نہیں ہے، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کرسکتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے لوگ روانگی کی تیاری کر رہے تھے، میں نے کچھ دیر قبل انہیں یہ کہہ کہ روک دیا ہے کہ آپ بے مقصد باتوں کے لیے اتنی طویل مسافت کا سفر نہ کریں،ہمارے پاس تمام ’کارڈز‘ موجود ہیں، وہ جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں’۔

    واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی تھی کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اسلام آباد جائیں گےایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچے تھے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں اور عمان روانہ ہوگئے۔

  • ایرانی وزیر خارجہ سے  ملاقات کرکے خوشی ہوئی،شہباز شریف

    ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی،شہباز شریف

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ ملاقات کے دوران موجودہ علاقائی صورتحال پر نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی، جن میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

    واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا اس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔