Baaghi TV

Tag: ایران

  • خامنہ ای کے قتل میں‌ کس نے مدد کی؟ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    خامنہ ای کے قتل میں‌ کس نے مدد کی؟ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو کیسے شہید کیا گیا امریکی اخبار نے تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کر دیا۔

    امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت کئی حکومتی حکام کی شہادت ہو چکی ہے جس کی تصدیق ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے تاہم ایران کی سب سے بڑی شخصیت کوشہید کرنا اسرائیل کے لیے کیسے ممکن ہوا، اس کا انکشاف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

    نیویارک ٹائمز نے اس آپریشن سے واقف لوگوں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کا قتل امریکا اور اسرائیل کے درمیان قریبی انٹیلیجنس شیئرنگ کے بعد ہوا سی آئی اے نے سپریم لیڈر سمیت ایرانی قیادت کے اجتماع کی نشاندی کرنے میں مدد کی،ایران پر حملے سے کچھ دیر قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ممکنہ طور پر سب سے اہم ہدف آیت اللہ علی خامنہ ای کی درست نشاندہی کر لی تھی۔

    پریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل

    سی آئی اے جو کئی ماہ سے سپریم لیڈر کی نقل وحرکت پر نظر رکھی ہوئی تھی اس کو معلوم ہوا کہ ہفتے کی صبح تہران کے قلب میں واقع ایک لیڈر شپ کمپاؤنڈ میں ہوگی ابتدائی منصوبے کے مطابق رات کی تاریکی میں حملہ کرنا تھا، لیکن تہران میں حکومتی کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس کی اطلاع ملنے کے بعد ہفتے کی صبح حملہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس اطلاع کے بعد امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خامنہ ای کے کمپلیکس پر 30 بم گرائے، جس سے وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا،اس حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، ان کے خاندان کے افراد، آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے چیف اور سپریم لیڈر کے مشیر شہید ہوئے۔

    سندھ حکومت کا کراچی میں مظاہرین کی ہلاکت پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

  • خامنہ ای کی شہادت  پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے، حافظ نعیم

    خامنہ ای کی شہادت پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا-

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف بلااشتعال کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں، امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا، یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، دنیا کے ضابطوں کو نہ ماننا عالمی امن کے لیے خطرناک رجحان ہے، ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے،آج پورے ملک میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، یہ نقصان صرف ایران کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا نقصان ہے، عالمِ اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، عالمی برادری فوری نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔

    ایران کی عبوری قیادت کونسل تشکیل ، آیت اللہ اعرافی قیادت کونسل کے فقیہ مقرر

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہئے امریکا کسی کا دوست نہیں، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آشیرباد حاصل کرکے کچھ پا لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، پاکستان کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ حملہ صرف ایران پر نہیں ہے، یہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اسرائیل کو پاکستان کی ایٹمی طاقت بری لگتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی دہشت گرد اور جنگی مجرم قرار دینا چاہئے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں چین سے بات کرنی چاہیے، امریکہ کو پتہ ہے چین کی عسکری اور معاشی حالت امریکہ سے بہتر ہے، پاکستان کو امریکا کی چاپلوسی کی پالیسی ترک کرکے ایران کو کھلے عام سپورٹ کرنا چاہئے ہم ہر ملک سے تعلقات چاہتے ہیں مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، چین اور روس سمیت خطے کی بڑی طاقتوں سے رابطوں پر زور دینا چاہئے۔

    ایران نے وزیر دفاع آرمی چیف کی موت کی تصدیق کردی

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی لڑائی کسی کے حق میں نہیں، پاک افغان لڑائی کے خاتمے کیلئے عالم اسلام کے ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیئے، افغانستان کی سرزمین سازشوں کیلئے استعمال کی جارہی ہے، ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں، پاک افغان جنگ سے کسی کا فائدہ نہیں، افغانستان اور پاکستان کی حکومت کو اس حوالے سے بات چیت کا ذریعہ اختیار کرنا چاہیے، پاک افغان جنگ میں نقصان صرف مسلمانوں کا نقصان ہے، افغانستان کو سمجھنا چاہیے کہ بھارت کبھی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا، مودی کا اسرائیل کا دورہ ثابت کرتا ہے وہ کسی مسلمان کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔ اس وقت ملک میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے-

    خامنہ ای کی شہادت:دنیابھر میں احتجاجی مظاہرے،عراق میں امریکی سفارتخانے پر ہجوم کا حملہ

  • ایران کی عبوری قیادت کونسل تشکیل ، آیت اللہ اعرافی قیادت کونسل کے فقیہ مقرر

    ایران کی عبوری قیادت کونسل تشکیل ، آیت اللہ اعرافی قیادت کونسل کے فقیہ مقرر

    آیت اللہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کا فقیہ مقررکردیاگیا ہے۔

    سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ایران کی حکومت نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کے بعد سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تین رکنی عبوری کونسل قائم کی ہے-

    سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA اور ISNA نے تصدیق کی ہے کہ آیت اللہ علی رضا عرفی، جو ایک سینئر عالم دین اور گارڈین کونسل کے طویل عرصے سے رکن ہیں، کو سپریم لیڈر کی ذمہ داریوں کو عارضی طور پر نبھانے کے لیے قانونی/فقہی رکن کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

    ایران نے وزیر دفاع آرمی چیف کی موت کی تصدیق کردی

    ایرانی میڈیا کا کہا ہے کہ قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دےگی، علی رضا اعرافی ایرانی سپریم لیڈرکےفرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن مقرر ہو گئے
    تین رکنی کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں، مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیاسپریم لیڈرمنتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبرکے فرائض انجام دےگی۔

    شہادت کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری

  • ایران نے وزیر دفاع  آرمی چیف  کی موت کی تصدیق کردی

    ایران نے وزیر دفاع آرمی چیف کی موت کی تصدیق کردی

    ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحمیم موسوی شہید گئے۔

    ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شامخانی اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ محمد پاکپور بھی نشانہ بن گئے،مسلح افواج کے مزید اعلیٰ کمانڈرز بھی ان حملوں میں شہید ہو گئے ہیں اور ان کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے ان اموات کے بعد ایران میں سوگ اور کشیدگی کی فضا پائی جا رہی ہے جبکہ خطے کی صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے۔

    ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ 24 صوبوں میں ہونے والے امریکی اسرائیلی حملوں میں کم از کم 201 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ایرانی ہلال احمر نے جانی نقصان کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سےجاری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے 24 صوبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں دو سو ایک شہری جان سے جا چکے ہیں جب کہ 700 سے زائد زخمی ہیں۔

    تل ابیب میں ایرانی حملہ، 40 عمارتیں تباہ، 200 سے زائد افراد بے گھر

    گزشتہ روز امریکا ور اسرائیل کی جانب سے کی گئی ابتدائی بمباری میں میناب شہر میں اسکول میں 86 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جن میں بڑی تعداد طالبات کی تھی،ایران کے جوابی حملوں نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک بشمول قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، اردن، سعودی عرب اور عراق میں اسرائیل اور امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    شہادت کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری

  • تل ابیب میں ایرانی حملہ، 40 عمارتیں تباہ، 200 سے زائد افراد بے گھر

    تل ابیب میں ایرانی حملہ، 40 عمارتیں تباہ، 200 سے زائد افراد بے گھر

    تل ابیب: ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی شہر تل ابیب میں کم از کم 40 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    سرائیلی اخبار ہرٹز نے شہر کی بلدیہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والے حملوں کے بعد 200 سے زائد رہائشیوں کو ان کے گھروں سے نکال کر حفاظتی اقدامات کے تحت تل ابیب کے تین مختلف ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے متاثرہ عمارتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شہریوں کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں دوسری جانب خطے میں کشیدگی کے باعث سیکیورٹی الرٹ برقرار ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہو گئی ہےا امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے، ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے ظاہر ہے اب یہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہے کیونکہ انہیں بری طرح مار پڑ رہی ہے، ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا ہے، ہم نے سوچا تھا کہ یہ اس سے دوگنا ہوگا۔

    شہادت کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے دارالحکومت تہران سمیت متعدد شہروں پر میزائل حملے کیے تھے جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، ان کے مشیر علی شامخانی، وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ سمیت 200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

    ایران کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل سمیت خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل داغے گئے، جن خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور سعودی عرب شامل ہیں۔

    خون سے رنگی دنیا اور خاموش قیادت‌:تجزیہ ،شہزادقریشی

  • شہادت کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری

    شہادت کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری

    ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کے بعد ان کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موجود ان کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی، جس کے ساتھ مذہبی حوالہ بھی شامل کیا گیا تصویر کے ساتھ کیپشن میں یہ جملہ بھی درج تھا: ’خدا کے نام سے جو مہربان، رحم کرنے والا ہے۔

    پوسٹ میں قرآنِ مجید کی سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر 23 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ مومنوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا گیا عہد سچ کر دکھایا، کچھ نے اپنا عہد پورا کر دیا اور کچھ اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں، اور وہ ذرا بھی تبدیل نہیں ہوئے،

    khamna

    ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک بھر میں سات روز کی عام تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سطح پر اظہارِ یکجہتی اور تعزیت کے لیے کیا گیا ہےخامنہ ای کے اہلِ خانہ میں سے بعض افراد، جن میں ان کی بیٹی، داماد اور نواسی شامل ہیں، بھی اس واقعے میں شہید ہوئے –

    خون سے رنگی دنیا اور خاموش قیادت‌:تجزیہ ،شہزادقریشی

    آئندہ ہماری سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی،ذبیح اللہ مجاہدکی پاکستان سے سیز فائر کی اپیل

    خامنہ ای کی شہادت:دنیابھر میں احتجاجی مظاہرے،عراق میں امریکی سفارتخانے پر ہجوم کا حملہ

  • خون سے رنگی دنیا اور خاموش قیادت‌:تجزیہ ،شہزادقریشی

    خون سے رنگی دنیا اور خاموش قیادت‌:تجزیہ ،شہزادقریشی

    تجزیہ شہزادقریشی: خون سے رنگی دنیا اور خاموش قیادت
    دنیا اس وقت ایک نازک دوراہے پر کھڑی ہے۔ ایک طرف طاقت کے ایوانوں میں سفارت کاری اور مفادات کی باتیں ہو رہی ہیں، دوسری طرف گلیوں اور شہروں میں بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے۔ چاہے منظر مشرقِ وسطیٰ کا ہو یا یورپ و افریقہ کے کسی خطے کا — انسانیت ہر جگہ زخمی ہے۔

    عالمی طاقتیں اپنے دفاع، اپنی سلامتی اور اپنی معیشتوں کے نام پر جنگی حکمتِ عملی بناتی ہیں، مگر ان حکمتِ عملیوں کی قیمت عام لوگ ادا کرتے ہیں۔ نوجوان جو مستقبل کی امید تھے، آج محاذوں پر مٹی میں مل رہے ہیں۔ مائیں بیٹے کھو رہی ہیں، بچے باپ کے سائے سے محروم ہو رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ یہ جنگیں آخر کس کے لیے اور کب تک؟

    تاریخ نے بارہا ثابت کیا کہ طاقت کے بل پر قائم کیا گیا امن عارضی ہوتا ہے۔ اصل امن انصاف، مکالمے اور برداشت سے جنم لیتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے دنیا کی قیادت نے ہتھیاروں کو ترجیح دی ہے اور انسان کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ عالمی ادارے بیانات جاری کرتے ہیں، مگر زمین پر بارود کی بو کم نہیں ہوتی۔

    یہ وقت صرف سیاسی تجزیے کا نہیں، اخلاقی بیداری کا ہے۔ اگر عالمی قیادت نے مفادات سے اوپر اٹھ کر انسانیت کو مرکز نہ بنایا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ دنیا کو اس وقت میزائلوں سے زیادہ ضمیر کی آواز کی ضرورت ہے امید ابھی باقی ہے — کیونکہ ہر تاریک رات کے بعد صبح آتی ہے۔ مگر وہ صبح تب آئے گی جب طاقتور ہاتھ ہتھیار نہیں، امن کا پرچم اٹھائیں گے۔

  • خامنہ ای کی شہادت:دنیابھر میں احتجاجی مظاہرے،عراق میں امریکی سفارتخانے پر ہجوم کا حملہ

    خامنہ ای کی شہادت:دنیابھر میں احتجاجی مظاہرے،عراق میں امریکی سفارتخانے پر ہجوم کا حملہ

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبروں کے بعد پاکستان اور دنیا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

    کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جبکہ عراق اور امریکا میں بھی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کراچی میں نمائش چورنگی پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے مظاہرین نے مختلف مقامات پر دھرنے دیے ہوئے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوچکی ہے ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر معطل نہ ہو۔

    ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی شدید احتجاج دیکھنے میں آیا اطلاعات کے مطابق امریکی اور اسرائیلی کارروائی میں آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کی خبر کے بعد مظاہرین گرین زون کی طرف بڑھے،عراق میں امریکی سفارتخانے پر ہجوم نے حملہ کر دیا ہے گرین زون بغداد کا وہ انتہائی محفوظ علاقہ ہے جہاں عراقی حکومت، پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں، الجزیرہ کی جانب سے تصدیق شدہ ویڈیوز میں مظاہرین کو جھنڈے لہراتے اور نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    امریکا اور اسرائیل نے ایرانی قوم کے دل جلا ئے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے،علی لاریجانی

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ مظاہرین امریکی سفارت خانے کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ بعض افراد نے گرین زون کے داخلی دروازے کے قریب چوک پر گاڑیوں کو روکنے کی بھی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تناؤ کی کیفیت دیکھی گئی۔

    ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس نے بھی ایسی ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں لوگوں کو سڑکوں پر نکل کر اپنے رہنما کے لیے سوگ مناتے دکھایا گیا ہےمختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں اور عوامی سطح پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت:کراچی کی عوام کا غصے میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ

    امریکا میں بھی اس واقعے کے خلاف آوازیں بلند ہوئیں۔ نیویارک شہر کے ٹائمز اسکوائر میں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی،نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے امریکی حملوں کو ایک خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی جنگ میں خطرناک اضافہ ہے۔ مظاہرین نے جنگ بندی اور مزید حملے روکنے کا مطالبہ کیامقبوضہ کشمیر میں بھی سرینگر میں لال چوک پر ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

    صورتحال کے بعد خطے اور دنیا بھر میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے مختلف ممالک اور رہنما اس پیش رفت پر اپنے اپنے بیانات دے رہے ہیں جبکہ عوامی سطح پر احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

  • امریکا اور اسرائیل نے ایرانی قوم کے دل جلا ئے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے،علی لاریجانی

    امریکا اور اسرائیل نے ایرانی قوم کے دل جلا ئے، ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے،علی لاریجانی

    ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اپنی بقا یقینی بنانے کے لیے بڑے ممالک کو تقسیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے

    فارسی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق لاریجانی نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مشترکہ حملے کے بعد ایران کو ‘ٹکڑے کرنے’ کی کوشش کر رہا ہے اسرائیل کے پاس اپنی بقا یقینی بنانے کے لیے بڑے ممالک کو تقسیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ‘لوٹ مار کی بہترین مثال’ قرار دیتے ہوئے ایران کے وسائل پر قبضے کی کوشش کا الزام بھی لگایا، امریکا اور صہیونی حکومت نے ایرانی قوم کے دل جلا دیے، اور ہم بھی ان کے دل جلا دیں گے۔

    وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کو اس حملے پر مبارکباد دی جس میں ایران کے سپریم لیڈر کا قتل ہوا کاٹز نے ایکس پر لکھا کہ جو اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے کام کرتا تھا، اسے تباہ کر دیا گیا انصاف ہو چکا ہے اور شر کی محوری طاقت کو مہلک ضرب لگی ہے، اسرائیل پورے زور کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گا۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت:کراچی کی عوام کا غصے میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ

    واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتہ کی صبح ان کے رہائشی کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے بعد ان کی شہادت کی تصدیق کی گئی وہ 86 برس کے تھے خامنہ ای کی شہادت کے بعد حکومت نے 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 7 روزہ عام تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے،اس کے علاوہ حملوں میں 200 سے زائد ایرانی شہریوں کی جان بھی گئی ہے اور 700 سے زائد زخمی ہیں-

  • ٹرمپ امریکا کو ایک ایسی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں جسے امریکی عوام نہیں چاہتے، کملا ہیرس

    ٹرمپ امریکا کو ایک ایسی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں جسے امریکی عوام نہیں چاہتے، کملا ہیرس

    امریکا کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے ایران پر بڑے پیمانے پر امریکی فوجی حملوں اور خامنہ ای کی شہادت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ‘عزم کے لبادے میں لپٹی لاپرواہی’ قرار دیا ہے۔

    بیان میں کملا ہیرس نے کہا کہ ‘ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو ایک ایسی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں جسے امریکی عوام نہیں چاہتے، یہ کارروائی ‘خطرناک اور غیر ضروری جوا’ ہے جو امریکی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کو بڑھا سکتی ہے-

    کملا ہیرس نے واضح کیا کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے کسی جنگ کی حمایت نہیں کرتیں اور امریکی فوجیوں کو ایک ‘انتخابی جنگ’ کی خاطر خطرے میں ڈالا جا رہا ہے آئین کے تحت صدر کو کسی بھی جنگی اقدام سے قبل کانگریس کی منظوری درکار ہوتی ہے، اس لیے کانگریس کو چاہیے کہ وہ اپنے اختیارا ت استعمال کرتے ہوئے مزید عسکری پیش قدمی کو روکے،ہم ایران کے خطرات سے آگاہ ہیں اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، لیکن موجودہ راستہ اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    امریکی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

    کملا ہیرس نے امریکی فوجیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر اہلکاروں کے لیے دعاگو ہیں جو خطرناک مشنز پر تعینات ہیں امریکا کو جنگی جنون کے بجائے ذمہ دار اور متوازن قیادت کی ضرورت ہے تاکہ عوام، اتحادیوں اور فوجیوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے