Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا

    سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز 14 ستمبر سے ہوگا

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے عدالتی سال 27-2026 کا باقاعدہ آغاز 14 ستمبر کو ہوگا، اس سلسلے میں تقریب سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک میں منعقد کی جائے گی۔

    نئے عدالتی سال 2026-2027 کی تقریب سپریم کورٹ کورٹ روم نمبر ایک منعقد ہوگی ،نئے عدالتی سال کی تقریب کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گےتقریب میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے، تقریب میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان اور بار کے نمائندگان بھی خطاب کریں گے،اس موقع پر عدلیہ، بار اور قانونی برادری سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

    نئے عدالتی سال کے آغاز کی تقریب سپریم کورٹ میں گزشتہ عدالتی سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے، عدالتی نظام کو درپیش چیلنجز اور آئندہ سال کی ترجیحات پر گفتگو کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں ایرانی شہری سمیت  9 جنگجو ہلاک

    شمالی وزیرستان میں ایرانی شہری سمیت 9 جنگجو ہلاک

    شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز پاکستانی فورسز کی کارروائی کے دوران 9 جنگجو ہلاک کیے گئے، جن میں ایک ایرانی شہری بھی شامل بتایا گیا ہے-

    تفصیلات کے مطابق ایرانی شہری نے قریباً 16 سال کی عمر میں 2014 میں شام میں مسلح سرگرمیوں کا آغاز کیا اور القاعدہ سے وابستہ گروپ جبہۃ الفتح الشام کے ساتھ رہا، بعد ازاں تحریر الشام سے بھی وابستہ رہا،مذکورہ شخص نے شام میں ایک شامی خاتون سے شادی کی، جس سے اس کی 2 بیٹیاں ہیں شام سے نکلنے کے فیصلے کے بعد اہلیہ کے ساتھ سفر پر آمادہ نہ ہونے پر اس نے اسے طلاق دے دی اور اپنے سفر کو جاری رکھا۔

    شام میں مذکورہ شخص کا نام جعفر جبکہ پاکستان میں محمد فاتح استعمال کیا جاتا تھا وہ قریباً 8 ماہ سے تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ تھا اور کچھ عرصہ بلوچستان کے علاقے مکران میں بھی موجود رہا بعد ازاں وہ شمالی وزیرستان یہ شخص شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں سفر کے دوران دیگر 8 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا،محمد فاتح کی ماضی میں شام میں کالعدم تنظیم القاعدہ سے وابستگی اور بعد ازاں فتنہ الخوا رج میں شمولیت خطے میں شدت پسند تنظیموں کے باہمی روابط اور غیر ملکی عناصر کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے-

  • کراچی کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

    لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پیر کے روز ایک فیکٹری میں تیسرے درجے کی شدید آگ بھڑک اٹھی-

    ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان خان کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی رسپانس ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں،فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے باوجود آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

    ترجمان کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ فیکٹری میں موجود تمام کارکنوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا،فیکٹری کی عمارت میں 3 افراد عارضی طور پر پھنس گئے تھے، جو شدید دھویں کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا۔

    دوسری جانب کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر پانی کی فراہمی میں معاونت کی درخواست کی تھی،کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی کی ہدایت پر لانڈھی اور شیرا پاؤ ہائیڈرنٹس پر ہنگامی اقدامات فعال کردیے گئے، جبکہ فائر فائٹنگ آپریشن کے لیے پانی سے بھرے ٹینکرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔

    ترجمان کے مطابق ہائیڈرنٹس سیل کے انچارج مسلسل فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے رابطے میں رہے، جبکہ ہائیڈرنٹس سیل آپریشنز کے لیے سی ای او کے فوکل پرسن نے امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کی، آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،آگ مکمل طور پر بجھنے تک فائر بریگیڈ کو پانی کے ٹینکرز فراہم کیے جاتے رہیں گے، جبکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

  • ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا

    ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا

    مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا ہے کوک اسٹوڈیو کے اس مقبول گانے نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرلے اور پاکستان میں تیار کردہ کسی بھی ویڈیو نے پہلی بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو نے اتوار کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے گانے کو سننے، اس کے ساتھ گنگنانے اور اسے اپنا بنانے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا،علی سیٹھی اور شائے گل کی آواز میں ’پسوڑی‘ 7 فروری 2022 کو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز کیا گیا تھا، گانے نے تقریباً 4 سال اور 7 ماہ میں یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کیا۔

    ’پسوڑی‘ کی غیر معمولی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ریلیز کے سال یہ اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ سنا جانے والا پاکستانی گانا تھا، آج بھی یہ علی سیٹھی اور شائے گل دونوں کے اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گانوں میں سرفہرست ہے، جہاں اسے تقریباً 40 کروڑ 50 لاکھ مرتبہ سنا جا چکا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو نے اس موقع پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں علی سیٹھی، شائے گل اور گانے کے پروڈیوسرز ذوالفقار خان المعروف ذلفی اور عبداللہ صد یقی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں،اسے بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی،گانے کی مقبولیت اس وقت مزید نمایاں ہوئی جب اسے ڈزنی کی سیریز ’مس مارول‘ کے ساؤنڈ ٹریک میں شامل کیا گیا، اس سیریز کی مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی نوجوان لڑکی ہے اور اس میں پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلو نمایاں کیے گئے ہیں۔

    بعد ازاں کوک اسٹوڈیو افریقہ نے بھی ’پسوڑی‘ کا نیا ورژن پیش کیا، جس میں علی سیٹھی نے نائجیرین افرو بیٹس کے رنگ میں گانے کو پیش کرنے کے لیے ماروان موسیٰ اور ریکاڈو بینکس کے ساتھ اشتراک کیا’پسوڑی‘ کی مقبولیت نے بالی ووڈ کی توجہ بھی حاصل کی، جہاں بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں اس کا ایک ورژن پیش کیا گیا، تاہم اس اقدام پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے خاصی تنقید سامنے آئی اور اسے گانے کی اصل شناخت پر قبضے کی کوشش قرار دیا گیا۔

  • حماد اظہر کی  گرفتاری، والدہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    حماد اظہر کی گرفتاری، والدہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی والدہ نے ان کی مبینہ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

    درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر حکام کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ حماد اظہر کو فوری طور پر عدالت یا متعلقہ مجاز عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کی گرفتاری و حراست کی قانونی بنیاد بھی عدالت کے سامنے لائی جائے۔

    درخواست میں حماد اظہر کو وکلا سے فوری ملاقات اور مشاورت کی اجازت دینے کے ساتھ اہل خانہ سے بھی رابطے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے، اس کے علاوہ رخواست میں پولیس سے حماد اظہر کے خلاف درج ایف آئی آر، گرفتاری میمو، ریمانڈ آرڈر، حراستی حکم اور حراست سے متعلق دیگر تمام دستاو یز ات بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اگر حماد اظہر کی حراست آئین اور قانون کے مطابق نہیں تو اسے غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیا جائے۔

    پی ٹی آئی نے گزشتہ روز ایک بیان میں ان کی “گرفتاری” کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے “سیاسی انتقام، ریاستی جبر اور فسطائی ہتھکنڈوں کا تسلسل” قرار دیا تھا “حماد اظہر ایک سابق وفاقی وزیر ہیں، ان کے خلاف اگر کوئی مقدمہ ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔”

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کی والدہ کے وکیل ابوذر نیازی نے کہا کہ حماد اظہر کے خلاف تقریباً 71 ایف آئی آرز درج ہیں، تاہم پولیس حماد اظہر کو عدالت میں پیش کیے جانے کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہی۔ ان کے مطابق حماد اظہر کو دو روز قبل ملتان سے حراست میں لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ حماد اظہر 2018 میں لاہور سے پی ٹی آئی کے ممبر نیشنل اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور عمران خان کے دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی اُمور اور وزیرِ صنعت و پیداوار رہے اس کے علاوہ وہ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور قائم مقام صدر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں، تاہم انہوں نے تنظیمی اختلافات اور دباؤ کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا وہ 9 مئی واقعات کے بعد کئی ماہ روپوش رہے اور جولائی 2025 میں اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے منظر سامنے پر آئے تھے-

  • انڈونیشیا : آتش فشاں پھٹنے سےفضائی  سفر متاثر،2300 پروازیں منسوخ

    انڈونیشیا : آتش فشاں پھٹنے سےفضائی سفر متاثر،2300 پروازیں منسوخ

    انڈونیشیا میں آتش فشاں اناک کراکاٹوا کے دوبارہ پھٹنے کے بعد فضائی سفر بری طرح متاثر ہوا ہے، جہاں آتش فشانی راکھ فضا میں پھیلنے کے باعث دارا لحکو مت جکارتہ کے مرکزی ہوائی اڈے سمیت 7 ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی۔

    رائٹرز کے مطابق اناک کراکاٹوا جاوا اور سماٹرا جزائر کے درمیان واقع ہے، جمعے کی رات آتش فشاں پھٹنے کے بعد اس سے نکلنے والی راکھ جکارتہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں تک پہنچ گئی، جس کے بعد مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر متعدد ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا، حکام کے مطابق اس صورتِ حال سے تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار مسافر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 2300 سے زیادہ پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہوئی ہیں۔

    انڈونیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ ڈوڈی پورواگاندھی نے پیر کو بتایا کہ جکارتہ کا مرکزی سوئیکارنو ہٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے تک بند رہے گا اس کے ساتھ مزید 6 ایئرپورٹس بھی بند رکھے گئے ہیں، جبکہ جنوبی سماٹرا کا ایک ہوائی اڈہ دوبارہ کھول دیا گیا ہےموسم کی صورتِ حال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے یہ کہنا ممکن نہیں کہ پروازوں کا معمول کب مکمل طور پر بحال ہوگا۔

    فضائی سفر میں رکاوٹ کے باعث جکارتہ کے مرکزی ایئرپورٹ پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پیر کی صبح متعدد مسافر معلوماتی اسکرینوں پر اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال تلاش کرتے رہے، جبکہ کچھ مسافروں کو ایئرپورٹ کی نشستوں پر سوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

    آتش فشاں کی نگرانی کرنے والے ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق تازہ ترین آتش فشاں اتوار کی رات 8 بج کر 23 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ ادارے نے پیر کو خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں مزید آتش فشاں پھٹنے کا امکان بدستور زیادہ ہے۔

    انڈونیشیا کی موسمیاتی ایجنسی بی ایم کے جی کے مطابق آتش فشاں سے اٹھنے والی راکھ کے بادل جاوا کی جانب تقریباً 6 ہزار میٹر اور سماٹرا کی جانب بعض علاقوں میں 15 ہزار میٹر تک بلند ہوئے۔ راکھ کے ان بادلوں کی موجودگی نے فضائی راستوں کو بہت غیر محفوظ کردیا اور مزید احتیاط کی ضرورت پیدا کردی ہے-

    حکام نے شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اتوار کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے لوگوں سے کہا کہ وہ باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں تاکہ آتش فشانی راکھ اور دھواں سانس کے ذریعے اندر جانے سے روکا جاسکے۔ جکارتہ اور لامپونگ میں طلبہ کو راکھ سے پیدا ہونے والے ممکنہ صحت کے خطرات سے بچانے کے لیے تعلیمی سرگرمیاں آن لائن منتقل کردی گئی ہیں۔

    اناک کراکاٹوا انڈونیشیا کے تقریباً 130 فعال آتش فشاں میں شامل ہے انڈونیشیا بحرالکاہل کے ’رِنگ آف فائر‘ میں واقع ہے، جہاں زمین کی مختلف ٹیکٹو نک پلیٹیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں، اسی وجہ سے اس خطے میں زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیوں کا خطرہ نسبتاً زیادہ رہتا ہے۔

    اناک کراکاٹوا کا مطلب ’کراکاٹوا کا بچہ‘ ہے۔ یہ تقریباً ایک صدی قبل اس مقام پر ابھرنا شروع ہوا جہاں پرانا کراکاٹوا آتش فشاں موجود تھا۔ 1883 میں کراکاٹوا کے انتہائی طاقتور دھماکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور اس کے نتیجے میں آنے والی سونامیوں سمیت مختلف واقعات میں 36 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    اناک کراکاٹوا سے 2018 میں آنے والی سونامی بھی 400 سے زیادہ افراد کی جان لے چکی ہے۔ اسی ماضی کے باعث موجودہ آتش فشانی سرگرمی پر حکام خاص طور پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اگرچہ تازہ صورتِ حال میں فوری سونامی کے خطرے کے حوالے سے کوئی نئی وارننگ سامنے نہیں آئی۔

    فی الحال حکام آتش فشاں کی سرگرمی، راکھ کے پھیلاؤ اور موسم کی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں فضائی آپریشن اسی وقت مکمل طور پر بحال کیے جائیں گے جب متعلقہ ادارے متاثرہ فضائی حدود کو طیاروں کے لیے محفوظ قرار دیں گے۔

  • ایران کا خلیج میں جلد ایک اور ‘ممنوعہ زون’ قائم کرنے کا اعلان

    ایران کا خلیج میں جلد ایک اور ‘ممنوعہ زون’ قائم کرنے کا اعلان

    ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر ایک نیا ممنوعہ بحری زون قائم کرنے کا اعلان کیا ہے-

    ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ نیا بحری زون آئندہ چند روز میں قائم کیا جائے گا جو امریکی بحریہ کی قائم کردہ ناکہ بندی کی حد سے شروع ہو کر خلیج کے مختلف حصوں تک پھیلے گا، اس علاقے میں داخل ہونے والے ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا جائے گا۔

    محسن رضائی نے کہا کہ ایران اور عمان آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نئے بحری راستے کے معاہدے پر دستخط کریں گے، جس کے داخلی اور خارجی راستے ایران کے کنٹرول میں ہوں گے، آبنائے ہرمز ’مکمل طور پر بند‘ ہے اور مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے ان کے بقول امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کا یہ کہنا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے ’بڑا جھوٹ‘ ہے۔

    ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے قبل روزانہ 100 سے زائد بحری جہاز اس راستے سے گزرتے تھے، جو 10 کروڑ ٹن سے زیادہ سامان لے جاتے تھے، تاہم اب صرف 7 یا 8 جہاز ایران کے لیے ضروری اشیا لے کر آبنائے سے گزر رہے ہیں مریکا بھاری اخراجات کے باوجود 5 سے 6 بحری جہاز آبنائے سے گزارنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ’عموماً یہ جہاز نشانہ بن جاتے ہیں‘۔

    محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے ان جہازوں کو غرق کرنے سے گریز کیا کیونکہ ان میں تیل موجود ہے اور ایسا کرنے سے خطے کے ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے “48 گھنٹے پہلے ہم نے پہلی بار ایک امریکی بحری جہاز کے اوپر سے نئے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا” جس سے خوفزدہ ہو کر امریکی وہاں سے بھاگ گئے تاہم انہوں نے جہاز کا نام یا تجربے کی جگہ کے بارے میں بات نہیں کی۔

    دوسری جانب انہوں نے ایران میں امریکی معاشی ناکہ بندی کے باعث بڑے پیمانے پر قحط کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے طویل عرصے سے اس صورتحال کی تیاری کر رکھی ہے اور خوراک و دیگر ضروری اشیا کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

  • عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آ گئیں-

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہ رخ ارجمند نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی،دونوں بہنوں کی جانب سے وکیل خالد یوسف جبکہ سرکار کی جانب سے عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں 3 مقدمات درج ہیں جبکہ دونوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں ایک انکوائری بھی زیر التوا ہے۔

    عدالت میں جمع کرائی گئی اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق دونوں بہنوں کے خلاف 4 اکتوبر 2024 کو 3 مقدمات درج کیے گئے تھے پہلا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 909 تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، جس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل ہے۔

    دوسرا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 904 بھی تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، جس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات، انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اور پبلک پروکیورمنٹ آرڈیننس 2024 کی دفعہ 8 شامل ہے جبکہ تیسرا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 115 تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا، جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 353، 186، 188 اور 114 شامل ہیں۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت تک دستیاب معلومات کے مطابق علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف اسلام آباد میں یہی 3 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے میں ایک انکوائری زیر التوا ہے،رپورٹ عدالت میں جمع کرائے جانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی۔

    واضح رہے کہ یہ درخواست شاہریز خان نے اکتوبر 2024 میں اپنی والدہ علیمہ خان اور خالہ عظمیٰ خان کی گرفتاری کے دوران دائر کی تھی،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دونوں کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں ممکنہ طور پر مزید مقدمات درج ہو سکتے ہیں، جن کی تفصیلات انہیں فراہم نہیں کی گئیں۔

  • میکسیکو میں  چرچ کے قریب دھماکا، 10 افراد ہلاک 64 زخمی

    میکسیکو میں چرچ کے قریب دھماکا، 10 افراد ہلاک 64 زخمی

    میکسیکو میں مذہبی تہوار کے دوران آتش بازی کے سامان میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہوگئے۔

    این بی سی نیوز کے مطابق دھماکا وسطی میکسیکو کی میونسپلٹی تیماسکال سینگو میں واقع نوئسترا سینیورا دے لا لوز چرچ کے قریب ہفتے کی رات اس وقت ہوا جب سینکڑوں افراد مذہبی تہوار کے سلسلے میں آتش بازی دیکھنے کے لیے جمع تھے دھماکا چرچ کے قریب اس مقام پر ہوا جہاں مذہبی رسومات جاری تھیں، دھماکے کے بعد ایک دیوار منہدم ہوگئی جبکہ چرچ اور تہوار کے لیے نصب کی گئی تفریحی جھولوں اور دیگر کارنیول سواریوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں دھواں اور ملبہ پھیل گیا،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں اور طبی مراکز منتقل کیا گیا۔ مقامی بشپ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو پادری بھی شامل ہیں، دھماکے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم میکسیکو کے ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ دھماکے کے اسباب اور ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے۔

    تیماسکال سینگو میکسیکو سٹی سے تقریباً 160 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے اور اس کی آبادی تقریباً 66 ہزار ہے مذہبی تہواروں اور عوامی تقریبات میں آتش بازی کا استعمال میکسیکو میں عام ہے، تاہم آتش بازی کے سامان سے ہونے والے حادثات ماضی میں بھی جانی نقصان کا سبب بن چکے ہیں، تقریباً چار سال قبل وسطی ریاست ہیدالگو کی میونسپلٹی ہوئیوتلا کے ایک گاؤں میں بھی آتش بازی کے سامان میں زور دار دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • آبنائے ہرمز میں کسی بھی ملک کی فوجی موجودگی جارحیت تصور ہوگی،ایران

    آبنائے ہرمز میں کسی بھی ملک کی فوجی موجودگی جارحیت تصور ہوگی،ایران

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی ملک کی فوجی موجودگی جارحیت تصور ہوگی، کسی بھی خودمختار ملک کو امریکی دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکنا چاہی

    تہران میں وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی حملوں نے ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحری جہازوں کی جانب سے ایرانی جہازوں پر حملے دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں،امریکا اپنی غلطیوں کی قیمت پوری دنیا سے ادا کروانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم کسی بھی خودمختار ملک کو امریکی دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے۔

    ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتِ حال کی بنیادی وجہ امریکا اور اسرائیل ہیں، جبکہ خطے میں امن کی راہ میں بھی دونوں ممالک رکاوٹ بن رہے ہیں آبنائے ہرمز میں کسی بھی غیرملکی فوجی موجودگی کو جارحیت تصور کیا جائے گا موجودہ صورتِ حال میں خطے میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے اور اس کے اثرات صرف ایران یا خلیجی ممالک تک محدود نہیں رہیں گے۔

    اسماعیل بقائی کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی بحری افواج کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بھی نمایاں طور پر متاثر ہوئی ہے، جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک نئے محدود علاقے کے قیام اور جہازوں کی آمدورفت کے لیے نئے نقشے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔