Baaghi TV

ایران کا خلیج میں جلد ایک اور ‘ممنوعہ زون’ قائم کرنے کا اعلان

iran

ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر ایک نیا ممنوعہ بحری زون قائم کرنے کا اعلان کیا ہے-

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ نیا بحری زون آئندہ چند روز میں قائم کیا جائے گا جو امریکی بحریہ کی قائم کردہ ناکہ بندی کی حد سے شروع ہو کر خلیج کے مختلف حصوں تک پھیلے گا، اس علاقے میں داخل ہونے والے ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا جائے گا۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران اور عمان آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نئے بحری راستے کے معاہدے پر دستخط کریں گے، جس کے داخلی اور خارجی راستے ایران کے کنٹرول میں ہوں گے، آبنائے ہرمز ’مکمل طور پر بند‘ ہے اور مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے ان کے بقول امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کا یہ کہنا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے ’بڑا جھوٹ‘ ہے۔

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے قبل روزانہ 100 سے زائد بحری جہاز اس راستے سے گزرتے تھے، جو 10 کروڑ ٹن سے زیادہ سامان لے جاتے تھے، تاہم اب صرف 7 یا 8 جہاز ایران کے لیے ضروری اشیا لے کر آبنائے سے گزر رہے ہیں مریکا بھاری اخراجات کے باوجود 5 سے 6 بحری جہاز آبنائے سے گزارنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ’عموماً یہ جہاز نشانہ بن جاتے ہیں‘۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے ان جہازوں کو غرق کرنے سے گریز کیا کیونکہ ان میں تیل موجود ہے اور ایسا کرنے سے خطے کے ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے “48 گھنٹے پہلے ہم نے پہلی بار ایک امریکی بحری جہاز کے اوپر سے نئے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا” جس سے خوفزدہ ہو کر امریکی وہاں سے بھاگ گئے تاہم انہوں نے جہاز کا نام یا تجربے کی جگہ کے بارے میں بات نہیں کی۔

دوسری جانب انہوں نے ایران میں امریکی معاشی ناکہ بندی کے باعث بڑے پیمانے پر قحط کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے طویل عرصے سے اس صورتحال کی تیاری کر رکھی ہے اور خوراک و دیگر ضروری اشیا کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

More posts